Monday, 25 June 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 25 June 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۵  ؍ جون  ۲۰۱۸؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اشیاء و خد مات ٹیکس جی ایس ٹی کا ملک بھر میں کامیابی سے نفاذ در اصل عوام کی کامیابی ہے۔ آکاشوانی پر من کی بات سلسلے کے45؍ ویں پرو گرام میں کل قوم سے خطاب کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ جی ایس ٹی ٹیکس نظام اب استحکااختیار کر چکا ہے اور ضرورت کے مطا بق اِس میں رد و بدل کیا جا رہا ہے۔ اِن ٹیکس اصلا حات میں کامیابی کا سہرا ریاستوں کے سر ہے۔  پنجاب میں کے جلیاںوالا باغ میں جد و جہد آزا دی کے دوران ہوئے قتل عام کو آئندہ برس100؍ سال مکمل ہو رہے ہیں اِس سلسلے میں وزیر اعظم نے عوام سے کہا کہ ہم اِس واقعے کو کس طرح یاد رکھ سکتے ہیں اِس پر غو کیا جائے۔
***** ***** *****
 ریاستی قا نون ساز کونسل کے ممبئی گریجویشن حلقے ، ممبئی اسا تذہ حلقے کو کن گریجویٹس حلقے اور ناسک اسا تذہ حلقۂ انتخا ب کے لیے آج رائے دہی عمل میں آئے گی۔ اِن انتخا بات میں مجمو عی طور پر 71؍ امید وار انتخا بی میدان میں ہیں۔ اِن انتخا بات کے لیے بی جے پی اور شیو سیناعلیحدہ علیحدہ الیکشن لڑ رہے ہیں۔ کو کن گریجویٹس حلقے سے شیو سینا کے سنجئے مو رے ، بی جے پی کے نر نجن ڈائو کھرے اور راشٹر وادی کانگریس کے نجیب مُلّا امید وار ہیں۔
 ناسک ڈویژنل ٹیچرز حلقے سے کُل16؍ امید وار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ اِن میں بی جے پی کے انِکیت پاٹل،شیو سینا کے کِشور دراڑے،  اوربی جے پی کے باغی پر تاپ سو نوَ نے کے در میان مقا بلہ ہے۔
***** ***** *****
 تعلیمی سال2018-19؁ کے لیے کامرس کو رسیز میںداخلہ حاصل کر نے کے خواہشمند طلباء اب کاسٹ سر  ٹیفکیٹ نہ ہو نے با وجود داخلے کے عمل کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اِس خصوص میں متعلقہ قا نون میں تر میم کے حکم نا مے کو گور نر سی وِدّیا ساگر رائو نے منظو ری دیدی ۔ متعدد طلباء کو کاسٹ سر  ٹیفکیٹ کی تو ثیق کر ا نے میں تاخیر ہونے کے پیش نظر اِس قا نون میں تر میم کی در خواست ریا ستی حکو مت نے گور نرسے کی تھی۔ تا ہم یہ سہو لت صرف اِس برس کے لیے ہو گی۔ اِس سے قبل طلباء کو داخلے کے وقت تو ثیق شدہ کاسٹ سر  ٹیفکیٹ دینا لازمی تھا۔
***** ***** *****
 کُل ہند مہاتما پھُلے سمتا پریشد کے صدر چھگن بھُجبل نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل کر نے کے لیے وہ ریاست کے تمام اضلاع کا دورہ کریںگے۔ پریشد کے ریاستی سطح کے اجلاس سے کل ممبئی میں اُنھوں نے خطاب کیا جس میں پسماندہ اور دیگر پسما ندہ طبقات کے طلباء کے مسائل ذات کی بنیاد پر مر دم شماری اور بہو جن سماج کے مختلف مسائل پر غور و خوص کیا گیا۔
***** ***** *****
 ریاستی حکو مت کی جانب سے 23؍ مارچ 2018؁کو جاری کیئے گئے حکم نا مے کے تحت پلاسٹِک اشیاء پر پا بندی کے نفاذ کے لیے سختیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ریاست میں جگہ جگہ پلاسٹِک کے پرو ڈکشن اور فروخت کر نے والے تاجروں کے خلاف زور دار کار وائی جا ری ہے۔
 شولاپور ضلع میں انسداد آلودگی بورڈ نے پلاسٹِک کی اشیاء بنا نے والے 8؍ کا خا نوں کے خلاف کار وائی کر تے ہوئے اُن سے25؍ ہزار روپئے جر ما نہ وصول کیا۔ اِس کے علا وہ شہر میں پلاسٹِک تھیلیوں میں پانی فروخت کر نے والے کار خا نوں کے خلاف بھی کار وا ئی کی گئی۔
***** ***** *****
 جا لنہ بلدیہ نے پلا سٹِک بندی پر عمل در آ مد کے لیے6؍ ٹیمیں تیار کی ہیں ۔ اِن ٹیموں نے کل شام پلاسٹِک مخالف مہم کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں پلاسٹِک تھیلیاں اور گلاس فروخت کر نے والے دو دکاندوں سے دس ہزار روپئے جر ما نہ وصول کیا۔ ناندیڑ-واگھا لا میونسپل کار پو ریشن نے 13؍ تاجروں سے فی کس 5؍ ہزار روپئے وصول کیئے۔
 دریں اثناء اورنگ آ باد میں آج سے پلاسٹِک بندی کے تحت کار وائی کی جا ئے گی۔ عثمان آ باد میں کل  ہفت روزہ با زار میں یوا سینا نے کپڑے کی تھیلیاں تقسیم کی۔
***** ***** *****
 مجلس اتحاد المسلمین کے سر براہ اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا  ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک کے بنیادی مسائل کو با لائے طاق رکھ کر کے اپنی توجہ یو گا جیسے معاملات پر رکھے ہوئے ہیں اور یہ ایک شر مناک امر ہے۔ وہ کل بیڑ میں’’ دستور بچائو‘‘ کے عنوان سے منعقدہ پرو گرام سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ ملک میں مذہبی منا فرت کی بنیاد پر سیا ست کی جا رہی ہے ۔ اس لیے ملک کا دستور خطرے میںہے۔
***** ***** *****
 وزیر محصول چندر کانت پاٹل نے کہا ہے کہ بینک اور کریڈیٹ سو سائٹیز عوامی تر قی کو ہدف مقرر کر کے کام کریں ۔
کل پر بھنی میں ایک کریڈیٹ سو سائٹی کی عمارت کا افتتاح کر نے کے بعد تقریب سے خطاب کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ چھو ٹے تاجروں کو معا شی طور پر مستحکم بنا نے کے لیے کریڈیٹ سو سائٹیز آ گے آئیں۔
 
***** ***** *****
 اورنگ آباد ہِسٹری سو سائٹی کی جا نب سے کل شہر کے تاریخی بی بی  کے مقبرہ پر ہیریٹیج واک کا انعقاد کیا گیا۔
تاریخ داں ڈاکٹر دُلا ری قریشی اور رفعت سعید قریشی نے بی بی کے مقبرے اور دیگر تاریخی حقائق اِس موقع پر حاضرین کے سامنے رکھے۔ اِس ہیریٹیج واک میں شہر کے تاریخی وِرثے سے محبت کر نے والے افراد نے شر کت کی۔
***** ***** *****

 

No comments: