Monday, 4 June 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 04  June  2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ  :  4؍جون  ۲۰۱۸ئ؁
وَقت  :  صبح  ۴۰: ۸  -  ۴۵ :۸
***********************
 جل یوکت شیوارکی کامیابی کے بعداحاطے کاپانی جذب کرنے کے لئے اندرپرستھ جل بھومی مہم پرلاتورضلع میںرابطہ وزیرسنبھاجی پاٹل نیلنگیکر نے کامیابی سے عمل درآمدکیا۔آبی وسائل کے اس نئے لاتورپیٹرن پرتمام ریاست میںعمل درآمدکیاجائے گا۔یہ بات وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے کہی ہے۔
وہ کل لاتورمیں اندرپرستھ جل بھومی مہم کی ایک کانفرنس سے مخاطب تھے۔اس موقع پرآبی وسائل وزیررام شندے،سنبھاجی پاٹل نیلنگیکر ، رکن پارلیمنٹ سنیل گائیکواڑ وغیرہ معززشخصیتیں موجودتھیں۔ضلع پریشدکی جانب سے معذوروں کے لئے شروع کئے گئے سنویدناایپ کی شروعات اس موقع پرکی گئی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 لاتورشہرمیںہوئی وڈارسماج کی ریاستی سطح کی کانفرنس میںبھی کل وزیراعلیٰ پھڑنویس نے رہنمائی کی۔ اس موقع پراپنی مخاطبت میںاُنہوں نے کہا کہ وڈرسماج کے ریزرویشن کے سلسلے میںریاستی حکومت کامثبت رول ہے۔وڈارسماج کی ترقی کے ضمن میں کامگاروزیرسنبھاجی پاٹل نیلنگیکر کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کااعلان وزیراعلیٰ نے کیا۔یہ کمیٹی تین ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کریں۔ یہ بات پھڑنویس نے کہی۔اسی بیچ احمدپورمیں نصب کئے گئے چھترپتی شیواجی مہاراج کے گھوڑسوارمجسمے کی نقاب کشائی کل وزیراعلیٰ پھڑنویس کی موجودگی میں کی گئی۔اس موقع پرایک جلسہ سے اُنہوںنے خطاب کیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 اشیاء اورخدمات ٹیکس کے تحت شکرپرٹیکس عائدکرنے کے سلسلے میںوزراء گروپ کی کل ممبئی میںمیٹنگ ہوئی۔آسام کے وزیرمالیات ہیمنت بسو شرماکی صدارت میںہوئی۔ اس میٹنگ میں ایتھنال کی ٹیکس شرح 18؍فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد کرنا،شکربرآمدات فنڈمیںدُگنااضافہ وغیرہ مسائل پر اس میٹنگ میںگفت وشنیدہوئی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 سیاحت کوفروغ دینے کے مقصد سے اجنتا،ایلورہ وغیرہ مقامات پرعوامی شعبوں کے میٹنگس اور اجلاس منعقدکئے جائیںگے۔سرکاری طورپر جاری کردہ مکتوب میں اس کی اطلاع دی گئی۔سیاحت کوفروغ دینے کے لئے عوامی شعبوں کی کمپنیاں سیاحتی مقامات پرمیٹنگ لیں۔ایسی ہدایت وزیراعظم نریندر مودی نے دی تھی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 اقتدارکے لئے تڑجوڑنہ کرتے ہوئے عوام کے لئے وقت دے کرجدوجہد کریں۔ایسا درس آنجہانی رہنماگوپی ناتھ منڈے نے دیاتھا۔یہ بات وزیر اعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے کہی۔ گوپی ناتھ منڈے کی برسی کے موقع پربیڑضلع کے پرلی میںگوپی ناتھ گڑھ پرمنعقدایک پروگرام سے وہ کل مخاطب تھے۔ دیہی ترقیاتی وزیرپنکجامنڈے ،اراکین پارلیمنٹ چھرپتی سنبھاجی راجے، اُدئین راجے بھونسلے، پریتم منڈے سمیت کئی معزز شخصیتیں اس موقع پرموجودتھیں۔
 اورنگ آبادمیںبھی سرکاری دودھ ڈیری کے احاطے میںمنعقدخراج عقیدت اجلاس میںگوپی ناتھ منڈے کوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 گذشتہ دویوم سے جاری قبل ازمانسون بارش کی وجہہ سے ریاست کے درجہ حرارت میںتوجہہ طلب کمی ہوئی۔آئندہ دویوم میںمراٹھواڑہ کے کئی مقامات پرتاہم وسطی مہاراشٹر اورودربھ کے چندمقامات پربادلوں کی گھن گرج کے ساتھ بارش ہونے کاقیاس محکمہ موسمیات نے ظاہرکیاہے۔اسی بیچ ریاست میں کل بھی کئی مقامات پربارش ہوئی۔اورنگ آباد شہر اورنواحی علاقوں کے چند مقامات پرصبح ہلکی بارش ہوئی۔جالنہ،ناندیڑ،ہنگولی اضلاع میں بھی چند مقامات پربارش ہونے کی خبریں موصول ہوئیں ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 احمدنگرضلع کے آکولے تعلقے میںکل طوفانی ہوائیں چلیں۔تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔ستارہ،شولاپور،سندھودُرگ اضلاع میں بھی بارش ہوئی ۔ اس کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 کرکٹ میں کوالالمپورمیںخواتین کے ٹوینٹی ٹوینٹی ایشاء کپ میں کل بھارت نے اپنے پہلے میچ میںملیشاء کو142 رن سے ہرادیا۔پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت نے تین وکٹ پر169 رن بنائے۔اس میںسلامی بلے بازمیتھالی راج کے 69 گیندوں پر97 رن کااہم رول رہا۔وہ آخرتک آئوٹ نہیں ہوئیں۔کپتان ہرمن پریت کورنے 32 رن بنائے۔
 جواب میںملیشاء کی پوری ٹیم 13اوورس اورچارگیندوں میں محض 27؍ رن پرسمٹ گئی۔ملیشاء کی چھ کھلاڑی صفر پرآئوٹ ہوئیں۔ میتھالی کومیچ کا بہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔چھ مرتبہ کاچمپئن بھارت آج تھائی لینڈ کے ساتھ کھیلے گا،جبکہ بدھ کواس کاسامنا بنگلہ دیش سے ہوگا۔ہفتے کوبھارتی خواتین کامقابلہ پاکستان سے ہوگا۔رائونڈ رابن مرحلے کے آخرمیںچوٹی پررہنے والی دوٹیمیں فائنل میں کھیلیں گی۔جواتوارکوکھیلاجائے گا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 حکومت کرناٹک کی طرح مہاراشٹر حکومت بھی لنگایت مذہب کومنظوری دیں۔اس مطالبہ پرکل شولاپورمیںآل انڈیا لنگایت ایکشن کمیٹی کی جانب سے مورچہ نکالاگیا۔ضلع کلکٹر آفس کے روبرویہ مورچہ اجلاس میںتبدیل ہوگیا۔ مرکزی حکومت لنگایت مذہب کوآئینی اسی طرح قومی سطح میں اقلیتوں کا درجہ دیں ۔ ایسا مطالبہ اس موقع پرکیاگیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 

No comments: