Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 08.06.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 08 June 2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۸؍جون ۲۰۱۸
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
سابق صدرِ جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی نے کہا ہیکہ مختلف مذاہب اور تہذیبوں سے بنے بھارت کو رواداری سے طاقت ملتی ہے۔ جناب مکھرجی کل ناگپور میں آر ایس ایس کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اُنھوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ تشدد‘ عدم برداشت اور ذات پات کی تفریق کی وجہ سے حب الوطنی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ اس موقعے پر آر ایس ایس کے سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت سمیت کئی دیگر عہدیدار موجود تھے۔ مرکزی تقریب سے پہلے جناب مکھرجی نے آر ایس ایس کے بانی ڈاکٹر ہیڈگیوار کی یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مرکزی وزارتِ صحت نے انڈین میڈیکل اسوسی ایشن کی سفارش پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر کے 82/ میڈیکل کالجوں میں تعلیمی سال 2018-19 کیلئے ہونے والے داخلوں پر پابندی لگادی ہے۔
IMA نے پایا کہ ان میڈیکل کالجوں میں ضروری سہولتوں کا فقدان ہے اور پروفیسرس کی تعداد بھی کم ہے۔ ان 82/ میڈیکل کالجوں میں سے 70/ پرائیویٹ اور بارہ سرکاری کالج ہیں۔
خبر میں کہا گیا ہے کہ ایک ساتھ اتنی بڑی تعداد میں میڈیکل کالجوں پر پابندی عائد کرنے سے میڈیکل کورسیز کیلئے ہر سال دستیاب ہونے والی 64/ ہزار سیٹوں میں اس مرتبہ دس ہزار سیٹوں کی کمی ہوگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاستی تعلیمی بورڈ کی جانب سے مارچ 2018 میں منعقد کیے گئے دسویں جماعت کے امتحانات کے نتیجوںکا آج اعلان کیا جائیگا۔ یہ نتیجے دوپہر ایک بجے سے بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہونگے۔ طلبائ‘SSC بورڈ کی ویب سائٹ www.maharesult.nic.in یا www.result.mkcl.org پر دیکھ سکتے ہیں۔ طلباء اپنے رزلٹ کی پرنٹ بھی لے سکتے ہیں‘ ساتھ ہی یہ نتیجے SMS کے ذریعے موبائل پر بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ SSC بورڈ کے سیکریٹری ڈاکٹر اشوک بھوسلے نے یہ اطلاع دی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
آنے والے لوک سبھا انتخابات کیلئے پال گھر سے شری نواس وَنگا شیوسینا کے اُمیدوار ہونگے۔ شیوسینا صدر اُدھو ٹھاکرے نے کل وَنگا کے نام کا اعلان کیا۔ اُدھو ٹھاکرے‘ پال گھر لوک سبھا حلقے میں ہوئے ضمنی انتخاب کے بعد عوام کا شکریہ ادا کرنے کیلئے تلساری میں منعقدہ جلسۂ عام سے خطاب کررہے تھے۔ اُدھو ٹھاکرے کے اس اعلان کے بعد قیاس لگایا جارہا ہے کہ شیوسینا 2019ء کے لوک سبھا انتخابات اکیلے ہی لڑے گی۔ تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر اَمیت شاہ سے بدھ کے روز ہوئی ملاقات کے بارے میں اُدھو ٹھاکرے نے خاموشی برقرار رکھی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
جرائم پیشہ سرغنہ ابو سالیم کو دلّی کی سیشن عدالت نے کل ہفتہ وصولی کے معاملے میں سات سال قید ِ بامشقت کی سزا سنائی۔ اس سے پہلے ابوسلیم کو 26/ مئی کو اس معاملے میں قصور وار قرار دیدیا گیا تھا۔ ابو سلیم نے 2002 میں دلّی کے ایک تاجر اشوک گپتا سے پانچ کروڑ روپیوں کا مطالبہ کیا تھا اور رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ایک ڈرامائی پیشِ رفت کے تحت ریاستی حکومت نے ابھیمنیو کالے کی جانب سے جالنہ کے ضلع کلکٹر کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے محض ایک گھنٹے کے اندر ہی اُنکی تقرری کو منسوخ کردیا۔ اُنھوں نے بدھ کے روز اپنے عہدے کا جائزہ لیا تھا۔ ہمارے نمائندے نے بتایا کہ کالے کی تقرری کے ردّ ہوجانے کے بعد ایڈیشنل ضلع کلکٹر PB کھوپلے کو دوبارہ ضلع کلکٹر کا چارج سونپ دیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ حال ہی میں ہوئے‘ بھنڈارہ۔ گوندیا لوک سبھا ضمنی انتخاب میں کچھ مقامات پر ہوئی دوبارہ ووٹنگ کے دوران کالے پر بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے انتخابی کمیشن نے انہیں جبری رخصت پر بھیج دیا تھا‘ ساتھ ہی ان پر اگلے پانچ سالوں کیلئے انتخابی عمل میں شرکت کرنے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔ اس پسِ منظر میں اُن کے جالنہ ضلع کلکٹر کے طور پر ہوئے تقرر کو ردّ کیا گیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مہاراشٹر کے بیشتر مقامات پر کل بارش کی آمد ہوئی۔
ممبئی میں دوپہر بارہ بجے تک ہوئی موسلادھار بارش سے معمول کی زندگی متاثر ہوئی۔ ناندیڑ ضلعے میں بھی کل سے کئی مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ناندیڑ کے ماہور‘ حد گائوں اور حمایت نگر تعلقوں سے ژالہ باری کی خبر ملی ہے۔ ناندیڑ شہر میں بھی آج علی الصبح چار بجے سے ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش جاری ہے۔ عثمان آباد میں بھی علی الصبح زوردار بارش ہوئی۔ پربھنی ضلعے کے کئی مقامات سے بھی بارش کی اطلاع ملی ہے۔ دوسری جانب لاتور ضلعے کے اوسا اور دیونی تعلقوں میں بھی اطمینان بخش بارش ہوئی۔ احمد نگر شہر اور مضافات میں بھی کل شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب تیز بار ش ہوئی۔ اس بیچ بھارتی محکمۂ موسمیات نے گیارہ جون تک مراٹھواڑہ میں موسلادھار بارش ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔ اس پسِ منظر میں انتظامیہ نے شہریوں سے چوکس رہنے کی اپیل کی ۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ملیشیاء کی راجدھانی کوالالمپور میں جاری خواتین کے ایشیاء کپ T-20 کرکٹ مقابلوں میں بھارت نے سری لنکا کو سات وکٹ سے ہرادیا۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے سری لنکا کی خواتین ٹیم نے 108/ رنوں کا نشانہ رکھا۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے انیسویں اوور میں ہی یہ ہدف حاصل کرلیا۔ سنیچر کو بھارت اور پاکستان کی خواتین ٹیمیں ایکدوسرے سے ٹکرائیں گی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
چاندوَڑ میں کل ٹرک اور لکژری بس کے درمیان پیش آئے حادثے میں دس لوگوںکی موت ہوگئی جبکہ تیرہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ کل صبح پیش آیا۔ سبھی مہلوکین کا تعلق اُلہاس نگر اور کلیان سے ہے۔ زخمیوں کا علاج ناسک کے اسپتال میں کیا جارہا ہے۔

No comments:
Post a Comment