Wednesday, 22 August 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 22 August 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 22؍  اگست ۲۰۱۸ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 توہم پرستی کنٹرول کمیٹی کے صدرڈاکٹر نریندردابھولکرکے قتل معاملے میں سی بی آئی اوردہشت گردمخالف دستے اے ٹی ایس نے کل اورنگ آباد سے مزیدتین افرادکوتابع میںلیا۔ان میںسے ایک کے مکان سے پستول سمیت چند ہتھیارضبط کئے گئے۔اسی پستول کاڈاکٹر دابھولکر کے قتل کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔ ایسا قیاس ظاہرکیاجارہاہے۔
***** ***** *****
 سابق وزیراعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کے نام سے ریاست کے تمام تیرہ یونیورسٹیوں میںاٹل جی کے خیالات کی اسٹڈی شروع کرنے کے لئے ریاستی حکومت 20؍کروڑروپیوں کی گنجائش کریگی۔یہ بات وَزیرمالیات سدھیرمنگنٹی وارنے کل ممبئی میںکہی۔
 اٹل جی کاادب اورخیالات اس موضوع پرپی ایچ ڈی کے لئے ریسرچ کرنے والے دس طلباء کوفی کس تین لاکھ روپیوں کی کتابیں بھارتیہ جنتاپارٹی کی جانب سے دی جائے گی۔اس کی اطلاع اس موقع پرد ی گئی۔ اسی بیچ اٹل جی کے استھی کاش آج ممبئی میںلائے جارہے ہیں۔ ریاست کے مختلف ندیوں میں استھیاں وِسرجن کئے جارہے ہیں۔اٹل جی کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج ممبئی میںدعائیہ جلسہ کااہتمام کیاگیاہے۔
***** ***** *****
 ’’نامیاتی زراعت ۔زہرسے پاک زراعت‘‘ ریاستی حکومت کی اس اسکیم پرپُراثر طریقہ سے عمل درآمدکرنے کے لئے ڈاکٹر پنجاب رائو دیشمکھ جنریک زرعی مشن قائم کرنے کافیصلہ ریاستی کابینہ نے کل کی میٹنگ میںلیا۔پیداواری اخراجات میں کمی کرکے زرعی پیداوارمیںاضافہ کرنااس اسکیم کا مقصد ہے۔
***** ***** *****
 پلاسٹک پابندی مہم کے تحت تعلقہ سطح پرمزیدتیزی سے عمل درآمدکیاجائے گا۔نیزمذہبی مقامات اورسیاحتی مراکزپرخاص وفد مقرر کئے جائیںگے۔ یہ بات وزیرماحولیات رام داس کدم نے کہی ہے۔وہ کل ممبئی میںایک جائزہ میٹنگ سے مخاطب تھے۔پلاسٹک پابندی کی عوامی تحریک تعلقہ اورگرام پنچایت سطحوں تک پہنچانے کے لئے اس مہم کومزیدسخت کرنے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ نگرپالیکاعلاقوں میںپلاسٹک کی اشیاء کاذخیرہ کرنے والوں اوراسے فروخت کرنے والوں کے خلاف چھاپے مارے جائیںگے۔
***** ***** *****
 حضرت ابراہیم ؑ کی یاد میںقربانی اورایثار کادرس دینے والاتہوارعیدالاضحی آج منایاجارہاہے۔گورنر سی ودھیا ساگررائو نے اس سلسلے میں ریاست کے عوام کومبارکبادپیش کی ہے۔یکجہتی ، اعتقاداورعبادت کاپیغام دینے والا یہ تہوارسب کی زندگی میںخوشیاں ،اطمینان اورمسرت لائیںیہ بات گورنر نے اپنے تہنیتی پیغام میںکہی ہے۔
 اورنگ آباد میںبھی عید الاضحی کاتہوارجوش وخروش اورروایتی اندازمیںمنایاجارہاہے۔مختلف عیدگاہوں اورمساجد میں عیدالاضحی کی نمازادا کی جارہی ہے۔عیدگاہ چھائونی اورعیدگاہ عثمان پورہ میںنمازعید نوبجے ادا کی جائے گی۔تاہم عیدگاہ روضہ باغ میںنمازعیدالاضحی ساڑھے آٹھ بجے ادا کی جارہی ہے۔
***** ***** *****
 ریاست کے تمام علاقوں میںموسمی بارش ہورہی ہیں۔ریاست میںیکم جون سے 21؍اگست کے درمیان اوسطاً 775 ملی میٹریعنی جملہ 91 فیصد بارش ہوئی ہے۔ریاست کے آبی ذخائرمیں59؍فیصد پانی کاذخیرہ ہوگیاہے۔خریف ہنگام کی 94؍فیصد تخم ریزیاں مکمل ہوگئی ہیں۔ ریاست کے مختلف اضلاع میںاوسط کے مقابلے میںہوئی بارش کے اندراج کے تحت پندرہ اضلاع میںسوفیصد سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔اس میںمراٹھواڑہ کے ناندیڑ ،ہنگولی اورلاتوراضلاع شامل ہیں۔
***** ***** *****
 ناندیڑضلع کے نائے گائوں تعلقے میں مانجرم کی ندی میں دومختلف حادثوں میںچارافرادسیلاب میںبہہ گئے۔بارش کی وجہہ سے ہوئے مختلف حادثوں میںضلع میں گذشتہ تین یوم میںسات افرادہلاک ہوگئے۔موسلادھاربارش کی وجہہ سے حمایت نگر،پٹن گنگامیںسیلابی صورتحال پیداہوگئی ہے۔
ہزار وںہیکٹر فصلیں زیرآب ہوگئی ہیں۔
***** ***** *****
 گانجے گائوں پل کے اوپر سے پانی بہہ رہاہے۔جس کی وجہہ سے اس علاقے کاودربھ سے تعلق منقطع ہوگیاہے۔حمایت نگر تعلقے میں کئی دیہاتوں کو سیلاب کاخطرہ لاحق ہے۔یہ بات ہمارے نمائندے نے دی۔
***** ***** *****
 بھارت نے کل ایشیائی کھیلوں میںپانچ مزید تمغے حاصل کئے ہیں۔جن میں شوٹنگ میں تین تمغے حاصل کئے گئے۔ابھرتے ہوئے کھلاڑی سوربھ چودھری نے مردوں کے دس میٹر ائیرپستول میں 18ویں ایشیائی کھیلوں میںبھارت کوپہلاسونے کاتمغہ دلایا۔انہوں نے شوٹنگ میں 240 اعشاریہ سات کا ایک ریکارڈاسکورکیا۔ایک اور شوٹر ابھیشیک ورما نے اسی مقابلے میںکانسے کاتمغہ جیتا۔مردوں کے 50  میٹر رائفل میں تین پوزیشن ایونٹ میں سنجیت راجپوت نے چاندی کاتمغہ جیتا۔وزیراعظم نریندرمودی نے تینوں بھارتی کھلاڑیوں کوان کی کامیابی پرمبارکبادپیش ۔
***** ***** *****

No comments: