Friday, 24 August 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 24 August 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۴  ؍  اگست  ۲۰۱۸؁
وَقت: صبح ۴۰:۸- ۴۵:۸
 صدر جمہوریہ رامناتھ کووِند نے کہا ہے کہ بودھ مذہبی مقا مات سے متعلق سیا حت کو فروغ دینے کے لیے اب تک منا سب انتظا مات نہیں ہے اور اِس خصوص میں زیادہ غور کر نے کی ضرو رت ہے۔صدرِ جمہوریہ نئی دہلی میں کل بین الاقوا می بودھ کانفرنس کے افتتا ح کے بعد مخا طب تھے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے سیا حت  جے  کے  الفونس نے اِس موقع پر کہا کہ مرکزی حکو مت نے بو دھ مذہبی مقامات کی تر قی کے لیے متعدد اقدا مات کیئے ہیں۔ اِس کانفرنس کے تحت اورنگ آباد کے اجنتا میں بھی آج بودھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اِس کانفرنس میں بودھ مذہبی پیشوا، بھِکشو اور بودھ مما لک کے سفیرمو جود رہیں گے۔ اِس موقع پر ریاست کے بودھ مقا مات سے متعلق پرو گرامس سمیت ثقا فتی پرو گرامس پیش کیئے جائیں گے۔
***** ***** *****
 انتخا با ت کے بعد اندرون چھ ماہ تو ثیق شدہ ذات صدا قت نا مہ Valid Cast Certificate پیش نہ کر نے والے کار پو ریٹرس کی رکنیت منسوخ ہو جائے گی۔ سُپریم کورٹ نے کل اِس خصوص میں سما عت کے بعد فیصلہ دیا۔ اِس فیصلے کے تحت ریاست بھر کے متعدد کار پو ریٹرس کی رُکنیت منسوخ ہو جائے گی جن میں کو لہا پور میونسپل کار پو ریشن کے20؍ اور لاتور کے8؍ کار پو ریٹرس شامل ہیں۔ وسئی - ویرار اور ممبئی میونسپل کار پو ریشن سے پانچ پانچ اور چندر پور میونسپل کار پوریشن سے ایک کار پوریٹر کی رکنیت منسوح ہو گی۔
***** ***** *****
 راشٹر وادی کانگریس پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ مفکروںا ور دانشوروں کے قتل میں ملوث افراد کے سنا تن سنستھا سے تعلق کے انکشا ف کے پیش نظر وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس وضا حت کریں۔ این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے کل ناسک میں پارٹی کے خواتین شاخ کی جانب سے منعقدہ آئین بچائو یاترا سے خطاب کر تے ہوئے یہ مطالبہ کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ ملک کا دستور نذر آ تِش کر نے والے افراد کے خلاف اب تک مقد مہ درج نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی اُن کی شہر یت منسوخ کی گئی۔
***** ***** *****
 قا نون ساز اسمبلی کے اسپیکر ہری بھائو باگڑے نے کہا ہے کہ جل یُکت شیوار منصوبوں پر عمل در آمدکے لیے یو نیور سٹی کے طلباء کی جانب سے اِس خصوص میں تحقیق کر نے کی ضرورت ہے۔ اورنگ آباد میں کل ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر یو نیور سٹی کے یوم تا سیس کے موقع پر منعقدہ اجلاس سے وہ مخا طب تھے۔ باگڑے نے کہا کہ آج کے مقا بلہ آ رائی کے دور میں مراٹھواڑہ کے طلباء کو میدان میں جمے رہنے کے لیے معیاری تعلیم فراہم کر نا ضرور ی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یو نیور سٹی کو اِس نقطۂ نظر سے پیش قد می کر نا چا ہیے۔ جشن کے اِس سال کی منا سبت سے مختلف شعبۂ حیات کی آٹھ اہم شخصیات کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
***** ***** *****
 وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے وزا رت ریلوے کے منظور کردہ پرو جیکٹس ،نئی ریلوے لائن ڈالنے اور ریلوے اسٹیشنوں پر مسا فروں کے لیے سہو لیات فراہم کر نے کے کاموں کو فوی طور پر مکمل کر نے کی ہدا یت کی ہے۔ ریاست کے ریلوے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس سے وہ خطاب کر رہے تھے۔ اِس موقع پر احمد نگر-بیڑ-پر لی ریلوے لائن اور مختلف ریلوے لائنس کو 2؍ ٹریک اور3؍ ٹریک میں تبدیل کر نے پر بھی گفت و شنید کی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے کل اورنگ آ باد کو پا نی فراہم کر نے والی متوازی پائپ لائن کے سلسلے میں بھی ویڈیو کانفرنسِنگ کے ذریعے جائزہ لیا۔
***** ***** *****
 بزرگ صحا فی، مصنف اور حقوق انسا نی کے کار کن کُلدیپ نائر کل نئی دہلی میں چل بسے ۔وہ95؍ برس کے تھے۔ کل دو پہر نئی دہلی میں اُن کی آخری رسو مات ادا کر دی گئی۔ 15؍ کتا بوں کی تصنیف کے علا وہ انھوں نے ملک و بیرو ن ملک مختلف زبانوں کے80؍ سے زائد اخباروں کے لیے کالم نگاری کی۔
***** ***** *****
 سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر قائد گرو داس کامت کی آخری رسو مات کل ممبئی کے چیمبور میں واقع سمشان بھو می پر سر کاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ قبل ازیں اُن کی رہائش گاہ پر وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے قائد ین نے آنجہا نی کامت کا آخری دیدار کیا۔
***** ***** *****
 اِنڈو نیشیا میں جاری اٹھار ویں ایشیائی کھیلوں میں بھارت نے کل ایک چاندی اور دو کانسے کے تمغے اپنے نام کیئے۔ مردوں کی نشا نے باز ی کے  Double Trapمقابلے میں شاردُل وِہان نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ جبکہ ٹینِس کے خوا تین سنگلز مقابلے میں اَنکِتارینا نے چینی کھلا ڑی کو شکست دے کر کانسے کا تمغہ جیتا۔ ٹینِس میں مر دو کے ڈبلز مقابلے میں رو ہن بو پنا اور دِوِج مشرن کی جوڑی نے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔وہیں کبڈی مقابلے میں بھارتی خواتین ٹیم نے چین کی تئی پی کو14-27؍ سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ تا ہم مردوں کی کبڈی ٹیم کو سیمی فائنل میں ایرانی ٹیم سے 18-27؍ شکست ہوئی اور کانسے کے تمغے پر اکتفاء کر نا پڑا ۔ اِن مقا بلوں میں بھارت اب تک 4؍ سو نے ،4؍ چاندی اور10؍ کانسے کے تمغے جیت کر میڈل ٹیلی میں دسویں مقامل پر ہے۔
***** ***** *****
 مہا راشٹر پرو فیسر فیڈریشن کی صدر Tapti Mukhopadhyayنے اطلاع دی ہے کہ مہاراشٹر کے پرو فیسرس کے مختلف مسائل کی یکسوئی کے لیے آئندہ 4؍ سمبر سے ممبئی یو نیور سٹی میں ریاست گیر جیل بھرو احتجاج کیا جائے گا۔ وہ کل اورنگ آباد میں اِس سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے مخا طب تھیں۔
***** ***** *****

No comments: