Tuesday, 28 August 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 28 August 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۸  ؍  اگست  ۲۰۱۸؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے قو می صدر شرد پوار نے واضح کیا ہے کہ اپوزیشن اِتحاد کا اصل مقصدآنے والے لوک سبھا انتخا بات میں بھارتیہ جنتا پار ٹی کو اقتدار میں سے بے دخل کر نا ہے اور اِس مقصد کے حصول کی راہ میں وزیر اعظم کے عہدے پر کوئی تنازعہ نہیں ہے۔ شرد پوار کل ممبئی میں این سی پی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ کانگریس صدر  راہل گاندھی کی جانب سے وزیر اعظم کے عہدے میں دلچسپی نہ رکھنے والے بیان پر  پوار نے اطمینان کااظہار کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ وزیر اعظم اُس پارٹی سے بنے گا جو زیادہ سیٹیں جیتے گی۔ پوار نے مزید کہا کہ وہ سبھی ریاستوں میں جا کر بی جے پی مخالف سیا سی جماعتوں کو اپوزیشن اتحاد میں شامل کر نے کی کوشش کریں گے۔
***** ***** *****
 اِنتخا بی کمیشن نے کل نئی دِلّی میں سبھی سیا سی جماعتوں کے ساتھ میٹِنگ کی۔ اِس میٹِنگ میں الیکٹرونِک ووٹنگ مشینوںEVM اور VV-PAT سمیت انتخا بی اصلا حات سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر  او  پی  راوت نے کہا کہ انتخا بات کے عمل کو شفاف بنا نے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے مشوروں پر غور کر کے ضروری اقدا مات کیئے جا ئیں گے۔
***** ***** *****
 مہا راشٹر حکو مت نے عثمان آباد ، نندور بار ، گڈ چِرولی اور واشمِ اِن چا روں ضلعوں کے لیے 121؍ کروڑ روپیوں کے اضا فی فنڈز کا اعلان کیا۔ اِن چاروں ضلعوںمیں جا ری تر قیا تی کا موں کا کل وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے  ویڈو کانفرنسِنگ کے ذریعے جائزہ لیا۔ اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے یہ اعلان کیا۔
***** ***** *****
 اورنگ آباد کی ضلع و سیشن عدالت نے این سی پی کے سابق کار پوریٹر اور راکسی سینما گھر کے ما لک سلیم قریشی کے قتل کے معاملے کے کلیدی ملزم عمران مہدی سمیت آٹھ افراد کو کل عمر قید کی سزا سنائی۔ سلیم قریشی کا 5؍ مارچ2012؁ کو اغواء کر نے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ اُس وقت کے اسِسٹنٹ پولس کمشنر سندیپ بھا جی بھا کرے کے عملے نے عمران مہدی کو گرفتار کر کے کیس درج کیا تھا۔ اِسکے بعد عمران مہدی اور اُسکے سا تھیوں کی جانب سے سلیم قریشی قتل سے پہلے بھی اِس طرح کی کئی وار داتوں کو انجام دینے کی بات منظر عام پر آئی۔ ضلع سیشن جج ،  جسٹِس وی  وی  پاٹل نے کل سبھی ملزمین کو عمر قید کی سزا سنائی۔
 اِس بیچ اورنگ آباد کرائم برانچ نے عمران مہدی کو فرار کر وانے کی ساز شن کو بے نقاب کیا ہے۔ پولس نے اِس معا ملے میں کل ایک گروہ کو گرفتار کیا۔ کہا جا رہا ہے کہ اِس گروہ میں شامل گیا رہ لوگوں میں سے سات افراد مدھیہ پر دیش کے شارپ شو ٹرز ہیں۔
***** ***** *****
 پُوری طرح سے حیا تیا تی ایندھن پر پر واز کر نے والے ہوائی جہاز کا کل اُتّراکھنڈ کی راجدھا نی دہرہ دون میں کامیاب تجر بہ کیا گیا۔ اِس ہوائی جہاز نے کل صبح دہرہ دون سے اُڑان بھری اور بحفا ظت دِلّی ہوائی اڈے پر اُتر گیا۔ اِنڈین آئل کار پوریشن نے اِس ہوائی جہاز میں استعمال کیا گیا ایندھن تیار کیا ہے۔ یہ کا میاب تجر بہ بھارت میں ہوا بازی اور تو ا نا ئی کے شعبے میں سنگِ میل ثابت ہوا  ا ور اِس لحا ظ سے کل کا دِن تاریخی دن بن گیا۔
***** ***** *****
 دھنگر سماج کو درجِ فہرست جماعتوں کے زمرے میں شامل کر نے کے مطالبے پر کل اورنگ آباد، ہنگو لی اور عثمان آباد میں ڈھول بجا کر احتجاج کیا گیا۔ اورنگ آ باد میں مظا ہرین نے ضلع کلکٹرکو مطالبا تی محضر بھی پیش کیا۔ ہنگو لی ضلع میں ہنگو لی ضلع کلکٹر دفتر سمیت بسمت، کلمنوری ، سین گائوں اور اَونڈھا میں احتجاج کے بعد انتظا میہ کو محضر پیش کیا گیا۔ مظا ہرین نے عثمان آباد ضلع کلکٹر دفتر کے رو برو بھی ڈھول بجا کر آندو لن کیا۔
 دریں اثناء دھنگر سماج کے وفد نے کل ممبئی میں وزیر اعلیٰ دیویندر پھر نویس سے ملا قات کی۔ اِس موقعے پر پھڑ نویس نے اُنھیں تیقن دیا کہ دھنگر سماج کے سبھی مطالبات پر ریاستی حکو مت مثبت انداز میں غور کرے گی۔ اور جلد سے جلد کار وائی کرے گی۔
***** ***** *****
 پر بھنی ضلع کے جِنتور تعلقے میں کل اردو پرائمری اسکول کی دیوار گِر جا نے سے سات طلباء زخمی ہو گئے ۔ زخمی طلباء کو دیہی اسپتال میں طِبّی اِمداد فراہم کی گئی۔ اِس معا ملے میں جانچ کر کے اسکو ل کی منظوری ردّ کر نے کا مطالبہ سر پرستوں نے کیا۔
***** ***** *****
 اِنڈو نیشیا میں جا ری ایشین گیمز میں کل 9؍ ویں دِن بھا رت نے ایک سو نے ، تین چاندی اور  دو  کانسے کے تمغے حاصل کیئے۔
 بھا لا پھینک میں بھارت کے نیرج چو پڑا نے کل ملک کو پہلا سو نے کا تمغہ دلا یا۔ نیرج نے اپنی تیسری کوشش میں88.6؍ میٹر کی بہترین کار کر دگی کا مظا ہرہ کیا۔ اِسکے علا وہ ایتھلیٹ  سُدھا سنگھ اور دھارُن اَیّا سا می نے چاندی کے تمغے حاصل کیئے۔ بھارت کی  نینا وراکِل نے 6.51؍ میٹر کی لمبی چھلانگ لگا کر چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ وہیں اسکواش میں بھارت کے سورو گھو شال نے کا نسے کا تمغہ جیتا۔
 بیڈ مِنٹن میں بھارت کی سائنہ نہوال سیمی فائنل میں چین کی تائی زو یِنگ سے ہار گئیں اور اُنھیں کانسے کے تمغے پر اکتفا کر نا پڑا۔ تا ہم سائنہ نہوال  ایشین گیمز میں بیڈ مِنٹن میں تمغہ حاصل کر نے والی پہلی بھارتی بیڈ مِنٹن کھلاڑی بن گئی ہیں۔ دوسری جانب بھارت کی  پی  وی  سندھو نے جا پان کی  اَکالے یا ما گو چی کو ہرا کر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیاہے۔ سندھو اور چین کی تائی زو یِنگ کے در میان آج فائنل مقابلہ کھیلا جائے گا۔
***** ***** *****

No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 15 اگست 2025‘ وقت: صبح 06:50 تا 07:00

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 15 August-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبری...