Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 27 August 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۷ ؍ اگست ۲۰۱۸ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
وزیر اعظم نریندر مودی نے آرکیٹکچرل اِنجینئر نگ ، ما حولیات سے ہم آ ہنگ تعمیرات اور کچرے کے خا تمے جیسے موضو عات پر تحقیق کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ آئندہ یومِ اِنجینئرنگ کے پیش نظر وہ کل آ کاشوانی پر نشر کردہ پرو گرام من کی بات میں عوام سے مخا طب تھے۔ غار ہائے ایلو رہ کو اُنھوں نے آرکیٹکچر کا بہترین نمو نہ قرار دیا۔ پارلیمنٹ کا حا لیہ ما نسون اجلاس کا فی مفید ہونے پر اُنھوں نے اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ دیگر پسماندہ طبقات کمیشن کو آئینی در جہ دیئے جانے کی راہ میں حائل تمام رکا وٹوں پر اِس اجلاس میں قابو پا لیا گیا۔ اُنھوں نے کہا کہ خواتین پر ہونے والے مظا لم کے تدا رک کے لیے فوجداری قا نو ن میں تر میم کر کے سخت سزا کی گجائش پیدا کی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے مسلم خواتین کو تیقن دیا کہ اُنھیں سماجی انصاف فراہم کر نے کے لیے پورا ملک اُن کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیر اعظم نے کیرا لہ اور دیگر مقا مات پر قدر تی آ فات سے متا ثرہ لو گوں کو یقین دلا یا کہ مشکل کی اِس گھڑی میں پورا ملک اُنکے ساتھ ہے۔ مو دی نے کہا کہ اُنھیں پورا یقین ہے کہ کیرا لہ کی عوام کی ہمت اور پختہ عزم کی بدو لت ریاست پھر سے
تر قی کی راہ پر گامزن ہو گی۔ بچائو اور اِمدادی کار وائیوں میں مسلح افواج کے کام کی وزیر اعظم نے ستائش کی ۔
جکار تہ میں جاری ایشائی کھیلوں میں تمغے جیتنے والے بھارتی کھلاڑیوں کو وزیر اعظم نے مبارکبا دی اور کہا کہ کھلاڑیوں نے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ وزیر اعظم نے آئندہ بدھ کے روز منائے جانے والے کھیلوں کے قو می دن کے لیے بھی نیک خواہشات پیش کی ہے۔
***** ***** *****
تو ہم پر ستی مخالف کمیٹی کے صدر ڈاکٹر نریندر دابھولکر کے قتل معا ملے میں گرفتار کیئے گئے سچن اندورے کی CBI تحویل کی مدت میں پو نا کی ضلع و سیشن عدالت نے 30 ؍ اگست تک توسیع کر دی ہے۔ کل اِس سلسلے میں ہوئی سنوائی میں CBI نے عدالت میں دعویٰ کیا کہ اندورے کے لوا حقین کے پاس سے ضبط کی گئی پستول سے سینئر صحا فی گوَ ری لنکیش کا قتل کیا گیا تھا۔CBI نے مزید استدلال پیش کیا کہ اِس سلسلے میں زیر حراست ایک اور ملزم شرد کڑسکر اور اَندورے کو یکجا کر کے تحقیقات ضروری ہے اِس لیے کسٹڈی کی معیاد میں توسیع کی جائے۔
***** ***** *****
احمد نگر ضلع کے جامکھیڑ میں راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے2؍ کار کنان کے قتل معا ملے میں ملزمین کو دیسی پستول فراہم کر نے والے مفرور ملزم اشوک جا دھو کو کل احمد نگر شہر سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولس سُپرنٹنڈنٹ رنجن کُمار شر ما نے بتا یا کہ ملزم بیڑ ضلع کے آشٹی کا رہنے والا ہے۔
***** ***** *****
ریاست کی فہرست رائے دہندگان کا خصوصی مختصر نظر ثا نی پروگرام جاری کر دیا گیا ہے۔ اِس پروگرام کے مطا بق یکم ستمبر کو فہرست رائے دہندگان کا مسودہ جاری کیا جائے گا۔ اِس فہرست پر آئندہ 31؍ اکتوبر تک اِس پر شکا یات و اعترا ضات قبول کیئے جائیں گے۔بعد ازاں 4؍ جنوری 2019 کو حتمی فہرست ِرائے دہندگان جاری کی جائے گی۔ آئندہ یکم جنوری2019 کو عمر کے 18؍ برس مکمل کر نے والے نو جوانوں کو بھی اِس فہرست میں شامل کیا جائے گا۔
***** ***** *****
ممبئی ہائی کورٹ کے انچارج چیف جسٹس نریش ایچ پاٹل نے کہا ہے کہ عوام میں یہ یقین پیدا کر نے کی ضرورت ہے کہ سماج کے کئی مسائل کو عد لیہ کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ وہ کل اورنگ آباد میں ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بیچ کے37؍ ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ ایک پرو گرام میں بول رہے تھے۔ اُنھوں نے اورنگ آباد بینچ کی گذشتہ 37؍ بر سوں کی کار کر دگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔اِس پروگرام میں ریٹائرڈ جج بی این دیشمکھ اور جج پی وی ہر داس کا استقبال کیا گیا۔
***** ***** *****
اِنڈو نیشیاء میں کھیلے جا رہے ایشیائی کھیلوں میں بھارت نے کل مجموعی طور پر 5؍ چاندی کے تمغے حاصل کیئے ۔ مردوں کی 400؍ میٹر کی دوڑ میں محمد انس، خواتین کی 400؍ میٹر کی دوڑ میں ہیما داس اور خواتین ہی کی 100؍ میٹر دوڑ میں Dutee Chand نے چاندی کے تمغے حاصل کیئے۔ اِس کے علا وہ گھوڑ سوا ری کے انفرادی مقابلوں میں فواد مرزا نے بھی چاندی کا تمغہ حاصل کیا ۔گھوڑ سواری کے ٹیم مقابلوں میں فواد مرزا، جتندر سنگھ، آشیش ملِک اور راکیش کمار کی ٹیم نے سلور میڈل حاصل کیا۔
میڈل ٹیلی میں چین پہلے اور بھارت 9؍ ویں مقام پر ہے ۔ اب تک بھارت 7؍ گولڈ ،9؍ سلور اور17؍ برونز میڈلز حاصل کیئے ہیں۔
***** ***** *****
رکشا بندھن-نا ریلی پو رنیما کا تہوار کل ملک بھر میں جوش و خروش سے منا یا گیا۔
میل گھاٹ علاقے کی قبائلی خواتین نے وزیر اعظم نریندر مودی کو راکھی باندھ کر یہ تہوار منا یا ۔ اِس موقع پر عثمان آباد ضلع کی اسکائوٹ گائیڈ لڑ کیوں نے ضلع کی جیل میں قید یوں کو راکھی باندھی۔
پر بھنی شہر کے بال وِدّیا مندر اِسکول کی طالبات نے نا نل پیٹھ پولس اسٹیشن کے افسران و ملازمین کو راکھی باندھ کر تہوار منا یا۔

No comments:
Post a Comment