Friday, 31 August 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 31 August 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۳۱  ؍  اگست  ۲۰۱۸ ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸ ۔  ۴۵:۸
 آئینی کمیشن نے مرکزی حکو مت سے سفا رش کی ہے کہ ملک میں لوک سبھا اور اسمبلیوں کے انتخا بات ایک ساتھ کروائے جا ئیں۔ اِس خصوص میں رپورٹ کا مسودہ کل کمیشن نے مرکزی حکو مت کو ار سال کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر د و نوں انتخا بات ایک ساتھ ہو تے ہیں تو ملک کو مسلسل انتخا بات میں مصروف رہنے کی صورتحال سے نجات مل سکے گی اور عوام کا پیسہ بچے گا نیز انتظا می اور سلا متی اِداروں کا بوجھ بھی کم ہو گا۔ دستور ہند کی مو جود ہ شقوں کے تحت لوک سبھا اور اسمبلی انتخا بات ایک ساتھ کر وا نا ممکن نہیں ہے اور اِس کے لیے آئین اور انتخا بی قوانین میں
ترا میم ضروری ہے۔
***** ***** *****
 کانگریس صدر راہُل گاندھی نے کہا ہے کہ نوٹ بندی ملک کی سب سے بڑی اقتصا دی بد عنوا نی تھی۔ نوٹ بندی کے ذریعے عوام کا پیسہ چنندہ سر ما یہ کا روں کے ہاتھوں میں پہنچا دیا گیا۔ کل نئی دہلی میں صحیفہ نگاروں سے گفتگو کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ شرح نمو میں کمی اور بے رو ز گاری جیسے بے شمار مسائل کا سبب بنے وا لا نوٹ بندی کا تبا ہ کن فیصلہ کیوں کیا گیا۔ اِس سوال کا جواب وزیر اعظم نریندر مودی عوام کو دیں۔ اُنھوں نے الزام عائد کیا کہ نوٹ بندی ایک غلطی نہیں بلکہ عوام پر سوچ سمجھ کر کیا گیا منظم اقتصادی حملہ تھا۔
 دریں اثناء وزیر خزا نہ ارون جیٹلی نے نوٹ بندی کے با وجود بیشتر رقم بینک کھاتوں میں جمع ہو جا نے کے با عث نو ٹ بندی کو نا کام قرار دیئے جانے کے دعوے کو مسترد کر دیا ۔ فیس بک پر اپنے ایک پیغام میں وزیر موصوف نے کہا کہ بینکوں میں رقم جمع کرنا حکو مت کا مقصد نہیں  تھا
بلکہ ٹیکس نہ دہندگان کو ٹیکس کی ادائیگی پر مجبور کر نا مطلو ب تھا۔
***** ***** *****
 درج فہرست ذاتوں اور قبائل کے کسی امید وار کی ذات کسی دوسری ریاست میں پسماندہ ذات و طبقات کی فہرست میں مو جود نہ ہو تو وہ امید وار اُس ریاست میں سر ما یہ کا ری، ملازمت میں ریز ویشن دیئے جانے کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔  یہ نہا یت اہم فیصلہ کل عدالت عظمیٰ کی پانچ رکنی آئینی بینچ نے دیا۔ اِس ضمن میں عدالت عظمیٰ میں متعدد  در خواستیں داخل کی گئی تھیں۔ درج فہرست ذاتوں و قبائل سے متعلق کوئی شخص کسی سبب دوسری ریاست میں ہجرت کر جا تا ہے اور اُس ریاست کی پسماندہ طبقات کی فہرست میں اُس شخص کی ذات شامل نہ ہو تو اُسے ریزر ویشن کا فائدہ نہیں مل سکتا۔ تا ہم آئینی بینچ نے وضاحت کی کہ دہلی میں مرکزی حکو مت کی ریزر ویشن پالیسی نافذالعمل رہے گی۔
***** ***** *****
 مرکزی وزیر حمل و نقل نتن گڈ کری نے کہا ہے کہ ملک کی بندر گاہوں کی نجکاری نہیں کی جائے گی ۔ کل ممبئی میں ایک پرو گرام سے خطاب کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ یہ بندر گاہیں سر کاری تسلط میں ہی رہیں گی ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ جوا ہر لال نہرو پورٹ کے خصو صی اقتصا دی زون کے سبب آئندہ چند بر سوں میں دیڑھ لاکھ افراد کو روز گار ملے گا۔ ساگر مالا پرو گرام کے تحت تین لاکھ ورک آرڈر پہلے ہی جا ری کیئے جا چکے ہیں اور اِس کے لیے 16؍ لاکھ کروڑ روپئے کی سر ما یہ کا ری متوقع ہے۔
***** ***** *****
 اورنگ آباد ضلع کانگریس کمیٹی نے مراٹھا ،مسلم ،دھنگر اور کوڑی  سماج کو ریزر ویشن دیئے جانے کے مطالبے پر اب بے مدت بھوک ہڑ تال شروع کر دی ہے۔ کانگریس کی جانب سے گذشتہ2؍ اگست سے ضلع کلکٹر دفتر کے رو برو زنجیری بھوک ہڑ تال شروع کی گئی تھی۔ کانگریس کے رکن اسمبلی عبد الستار نے بتا یا کہ اب اِس زنجیری بھوک ہڑ تال کو غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑ تال میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ حکو مت کی جانب سے اب تحریری تیقن ملنے تک یہ بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔ اِس موقع پر رکن اسمبلی سُبھاش جھامبر، سا بق رکن اسمبلی کلیان کاڑے، کانگریس کے شہر صدر نامدیو پوار  اور کثیر تعداد میں پارٹی کار کنان موجود تھے۔
***** ***** *****
 ریاستی حکو مت نے ریاست کی115؍ تحصیلوں کو کپاس کی پیدا وار والے علا قے قرار دیا ہے۔ کپڑا سازی صنعت کو فروغ دینے کے لیے حکو مت نے یہ فیصلہ کیا ۔ اِس فیصلے کے با عث کپاس کی تخم ریزی، فصلوں کی بہتر ی اور رسد جیسے کا موں میں آسانی ہو گی۔ ریاست کے جن مقا مات پر کپاس کی پیدا وار 50؍ فیصد سے کم ہو تی ہے وہاں حکو مت ایک پار چہ با فی مرکز کے قیام کی تر غیب دے گی۔
***** ***** *****
 اِنڈو نیشیا میں جا ری اٹھا ر ویں ایشیائی کھیلوں میں کل بھارت نے 2؍ طلائی، ایک نقرئی اور دو کانسے کے تمغے حاصل کیئے۔ 1500؍ میٹر کی دوڑ میں جِنسن جانسن نے اور4x4؍ ریلے دوڑ میں خواتین کی ٹیم نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ مر دوں کی4x4؍ ریلے میں بھارت نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ خواتین کی1500؍ میٹر انفرادی ایونٹ میں چِترا اُنّی کرِشنن نے اور ڈِسک تھرو میں سیما پُنیا  نے کانسے کا تمغہ جیتا۔ مردوں کے ہاکی مقابلوں کے سیمی فائنل میں بھارت کو ملیشیا نے سڈن ڈیتھ میں 6؍ کے مقابلے 7؍ گول سے شکست دیدی۔
***** ***** *****

No comments: