Thursday, 23 August 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 23 August 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۳  ؍  اگست ۲۰۱۸ ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 تمام مُلک کے سبھی یو نیور سیٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اِداروں کو اپنے احا طے میں جنک فوڈ یعنی کم غذائیت وا لی کھا نے کی اشیاء پر پا بندی عائد کر نے کا حکم یو نیور سٹی گرانٹس کمیشن UGC نے دیا ہے۔ جنک فوڈ پر پا بندی کی وجہ سے صحت بخش کھا نوں کی اشیاء تیار ہو گی۔ اِسی طرح طلباء کو ہو نے والی بیما ریوں پر قابوں پا یا جا سکے گا۔ یہ بات UGC نے کہی ہے۔ مرکز ی فرو غ انسانی تر قیا تی وزارت کے حکم کے مطا بق UGC نے یہ حکم نا مہ جا ری کیا ۔
***** ***** *****
 سابق مرکزی وزیر کانگریس کے بزرگ رہنما گُرو داس کا مت کل نئی دہلی میں قلبی حملے کے با عث چل بسے ۔ وہ63؍ برس کے تھے۔ کل صبح اُنھیں شریک ِ اسپتال کیا گیا تھا۔ 1972؁ میں کا مت نے اِسٹوڈنٹس تحریک کے ذریعے سیاست میں قدم رکھا۔ 1973؁ میں وہ بھا رتیہ راشٹریہ وِدیارتھی پریشد NSUI کے صدر منتخب ہوئے ۔1984؁ میں کانگریس کی جانب سے لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے 2009؁ سے2011؁ کے در میان مشتر کہ اِتحاد ی فرنٹ حکو مت میں مملکتی وزیر رہے۔ کامت کے جسدِ خا کی پر آج ممبئی میں آخری رسو مات ادا کی جائے گی۔ اُن کے انتقال پر وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس ،کانگریس صدر راہُل گاندھی ، سینئر رہنما رکن پارلیمنٹ سو نیا گاندھی ، ریاستی صدر رکن پارلیمنٹ اشوک چو ہان راشٹر وادی کانگریس کے صدر شرد پوار وغیرہ نے غم کا اظہار کیا ہے
***** ***** *****
 سابق وزیر اعظم بھارت رتن اٹل بِہاری واجپائی کی یاد گار ممبئی میں تعمیر کی جائے گی۔ یہ بات وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہی ہے۔ کل ممبئی میں منعقدہ خراج عقیدت اجلاس میں اٹل جی کے استھی کلش کو خراج عقیدت پیش کر نے کے بعد وہ مخا طب تھے۔  اٹل جی کے استھی کلش کو  ریاست کے مختلف اضلاع میں خراج عقیدت پیش کر نے کے بعد ، مختلف مقا مات پر ند یوں کے کنا رے استھیوں کا وِسر جن کیا جائے گا۔
 اورنگ آباد میں عثمان پو رہ علا قے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے دفتر میں صبح آٹھ بجے سے گیارہ بجے تک استھی کلش کا شہری درشن کر سکتے ہیں۔ اِس کے بعد یہ استھی کلش دو پہر کو جالنہ میں اور کل پر بھنی اسی طرح ناندیڑ شہر میں درشن کے لیے رکھے جا ئینگے۔ اِس کے بعد ناندیڑ میں گو دا وری ندی کے گھاٹ پر استھیوں کا وِسر جن کیا جائے گا۔
***** ***** *****
 ممبئی کے پر یل علاقے میں17؍ منزلہ عما رت میں لگی آج میں 4 ؍ افراد جل کر ہلاک ہو گئے اوردیگر 21؍ افراد زخمی ہو گئے۔
 عمارت کے 12؍ ویں منزل پر آگ لگی اور کچھ ہی دیر میں مکمل عمارت میں دھواں پھیل گیا۔ اِسکی وجہ سے کئیں افراد سیڑھیوں میں پھنس گئے تھے۔ آتِش فِرو دستے کے جوا نوں نے اِن افراد کو با ہر نکا لا۔
***** ***** *****
 کیرا لہ میں سیلاب سے متا ثرہ افراد کے لیے  زندگی کے لیے ضروری اشیاء کے 5؍ ٹرک کل ممبئی سے روانہ ہوئے۔ جین اِنٹر نیشنل تنظیم کی جانب سے روانہ کی گئی اِس اِمداد میں بیڈ شیٹ، برتن ،ادویات وغیرہ زندگی کے لیے ضروری اشیاء شامل ہیں۔
***** ***** *****
 اورنگ آباد کے ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کا آج60؍ واں یومِ تاسیس منا یا جا رہا ہے۔
 60؍ ویں یوم ِ تا سیس کے موقع پر آٹھ معزز شخصیتوں کو ’’جیون گوَروَ ایوارڈس‘ ‘ سے سر فراز کیا جائے گا۔ اِس کی اطلاع وائس چانسلر ڈاکٹر   بی  اے  چو پڑے نے صحا فیوں سے مخا طبت میں دی۔یو نیور سٹی کے ڈرا مہ ہال میں آج صبح10؍ بجے یہ ایوارڈ ز دیئے جائینگے۔ گولڈ میڈلس حاصل کر نے والے 65؍ طلباء و طالبات کا بھی اِس موقع پر استقبال کیا جائے گا۔
***** ***** *****
 حضرت ابراہیم علیہ السلام کی یاد میں ایثار اور قر بانی کا درس دینے والا تہوار عید الاضحی کل منا یا گیا۔
 اورنگ آباد، جالنہ، بیڑ، عثمان آباد ، ہنگو لی ،ناندیڑ اور پر بھنی میں روا یتی انداز میں عید منائی گئی۔ فرزاندانِ تو حید نے مختلف عید گاہوں اور مسا جد میں نماز عید ادا کی۔ لاتور میں عید گاہ میدان پر کیرا لہ کے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے اِمداد جمع کی گئی۔
 اورنگ آباد شہر میں مختلف عید گاہوں اور مسا جد میں نماز عید الاضحی ادا کی گئیں۔ عید گاہ چھائو نی میں ڈاکٹر جا وید مکرم، مو لا نا معیز الدین فاروقی، مو لا نا نسیم الدین مفتا حی وغیرہ نے خطاب کیا۔ مو لا نا ذاکر نے نماز ِعید پڑھا ئی ۔ بعد ازاں ملک اور قوم کی سلا متی کے لیے دعائیں کی گئی۔
***** ***** *****
 بھارت اور اِنگلینڈ کے در میان  نو ٹِنگھم میں ہوئے تیسرے کر کٹ ٹسٹ مقا بلے میں بھارت نے 203؍ رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔
 بھارت نے اِنگلینڈ کے سامنے جیت کے لیے520؍ رنز کا نشا نہ رکھا تھا۔ تا ہم اِنگلینڈ کی ٹیم دوسری اِننگز میں317؍ رنز بنا سکی۔ 9؍ وِکٹس پر
311؍ کے اسکور پر کھیلتے ہوئے اِنگلیڈ کی ٹیم کل صرف 6؍ رنز بنا سکی۔ کپتان وِراٹ کو ہلی کو مین آ ف دی میچ قرار دیا گیا۔ بھارتیہ ٹیم نے اِس کامیابی کو کیرا لہ کے سیلاب زدہ افراد کے نام مو سوم کیا اور اِس مقابلے کی اعزا زی رقم سیلاب زدہ افراد کے لیے بطور اِمداد دی۔ 5؍ مقابلوں کی اِس سیریز میں میزبان اِنگلینڈ 1-2؍ سے سبقت لیے ہوئے ہے۔
***** ***** *****

No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 15 اگست 2025‘ وقت: صبح 06:50 تا 07:00

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 15 August-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبری...