Regional Urdu Audio Bulletin, Aurangabad, Date: 13.11.2018 ,Time : 8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 13 November 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۳؍ نومبر ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت نے مرکز کو 7/ ہزار کروڑ روپئے کی مطالباتی تجویز ارسال کی ہے۔تاہم اس کے باوجود حزبِ اختلاف اب قحط کے موضوع پر بھی سیاست کررہا ہے۔ کل بیڑ میں قحط کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے منعقدہ جائزہ اجلاس کے بعد وہ صحیفہ نگاروں سے گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات سے نمٹنے کیلئے ریاستی حکومت ہر ممکنہ قدم اٹھارہی ہے۔ آبپاشی‘ مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار ضمانتی منصوبہ‘ آبرسانی اور اغذیہ کی فراہمی پر توجہ دی جارہی ہے۔ پہلے مرحلے میں 1380/ دیہاتوں کیلئے فی الفور آبرسانی کی غرض سے 2162/ اسکیمیں ضلع انتظامیہ نے تیار کی ہیں اور اسے منظوری دیکر ریاستی حکومت 24/ کروڑ روپئے ان اسکیموں پر خرچ کریگی۔ اس کے علاوہ دوسرے مرحلے کیلئے بھی تجاویز تیار کرنے کی ضلع انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے۔ قحط کا مقابلہ کرنے کیلئے ریاستی حکومت نے پیشگی اقدامات کیے ہیں اور اس کیلئے فنڈز بھی مہیا کیے جارہے ہیں۔
***** ***** *****
قحط زدہ قرار دئیے گئے تعلقوں میں جانوروں کو چارہ فراہم کرنے کیلئے قائم کیے جانے والے چارہ ڈپو‘ خواتین بچت گروپوں کو دینے کو ترجیح دی جائیگی۔ یہ اعلان بقائے مویشیان کے وزیر مہادیو جانکر نے کیا۔ کل لاتور ضلع کے اوسا تعلقے میں جانوروں کے دواخانے کی افتتاحی تقریب سے وہ مخاطب تھے۔
***** ***** *****
وزیرِ محنت سنبھاجی پاٹل نلنگیکر نے کہا ہے کہ حکومت مراٹھواڑہ کے محنت کش افراد اور تاجر طبقے کے ساتھ کھڑی ہے۔ اورنگ آباد میں ڈاکٹر ہیڈگیوار اسپتال میں منعقدہ ’’اِز آف ڈوئنگ بزنس‘‘ اور صنعتی امن و امان کی برقراری کے عنوان سے منعقدہ سمینار سے وہ مخاطب تھے۔ انھوں نے کہا کہ تاجر برادری اپنی شکایات میتری ایپ کے ذریعے درج کروائیں۔ محکمۂ محنت کی جانب سے ان شکایات کا فوری تدارک کیاجائیگا۔
***** ***** *****
ناسک ضلع کے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے قائد اور قانون ساز کونسل کے سابق قائد ِ حزبِ اختلاف مادھو رائو گائیکواڑ کل چل بسے۔ وہ 94/ برس کے تھے۔ وہ ناند گائوں۔ منماڑ اسمبلی حلقے سے منتخب ہوئے تھے۔ 1960ء میں وہ قانون ساز کونسل کے قائد ِ حزبِ اختلاف بھی رہ چکے تھے۔ ان کی آخری رسومات آج منماڑ میں ادا کی جارہی ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے مادھو رائو گائیکواڑ کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
***** ***** *****
کشمیر میں سرحد پر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان کیشو گوساوی کی آخری رسومات کل شب پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئیں۔ اس سے قبل ایک خصوصی طیارے کے ذریعے ان کی لاش اوجھر لائی گئی۔ بعد ازاں اوجھر طیرانگاہ سے ایک فوجی گاڑی کے ذریعے اسے ان کے آبائی گائوں شندے واڑی لایا گیا۔ گوساوی اتوار کو پاکستانی فوج کی فائرنگ میں زخمی ہونے کے بعد جانبر نہ ہوسکے تھے۔
***** ***** *****
جالنہ ضلع کے 200 / اساتذہ نے کل ایجوکیشن آفیسر کے دفتر کے روبرو 5/ گھنٹے تک مظاہرہ کیا۔ غیر امداد یافتہ اسکولوں کو امداد کیلئے اہل قرار دئیے جانے کے باوجود ثانوی تعلیم کے محکمے نے 19/ اسکولوں کے اساتذہ کی تنخواہیں جاری نہیں کی، اس کیخلاف اساتذہ نے یہ مظاہرہ کیا۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلع کے صرف 2/ تعلقوں کو ہی قحط زدہ علاقوں کی فہرست سے باہر رکھا گیا ہے اور جب تک ان تعلقوں کو بھی قحط زدہ قرار نہیں دیا جاتا تب تک شیوسینا اور بی جے پی کے وزراء کو ان تعلقوںمیں داخل ہونے نہیں دیا جائیگا۔ یہ اعلان رکنِ پارلیمنٹ راجیو ساتو نے کیا۔ کانگریس اور راشٹروادی کانگریس کی جانب سے کسانوں کے مختلف مطالبات کی تکمیل کیلئے اونڈھا ناگناتھ میں کل راستہ روکو آندولن کیا گیا۔ اس موقع پر راجیو ساتو نے مظاہرین سے خطاب کیا۔
***** ***** *****
نوٹ بندی کے دو سال مکمل ہونے پر حکومت کے اس اقدام کی مذمت میں کل اورنگ آباد شہر کے کرانتی چوک علاقے میں شہر و ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رکنِ اسمبلی عبدالستار نے حکومت اور وزیرِ اعظم پر سخت تنقید کی۔ انھوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ نوٹ بندی کے بعد ملک میں موجود کالا پیسہ باہر آئے گا۔ کرپشن‘ دہشت گردی اور نکسل ازم ختم ہوجائیگا‘ لیکن اس میں سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں ہوسکا‘ اس کے برخلاف نوٹ بندی کے باعث ملک کی معیشت تباہ و برباد ہوگئی۔ ان مظاہروں میں کانگریس کے شہر صدر نامدیو پوار بھی شریک تھے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد کے ستارا پولس اسٹیشن کے اے ایس آئی نارائن برہاٹے کو کل 20/ ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے انسدادِ بدعنوانی محکمے کی ٹیم نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ اسٹیٹ ریزرو پولس سے تعلق رکھنے والے شکایت کنندہ کے خلاف اس کی بیوی کی جانب سے داخل کردہ شکایت سینئر افسران تک پہنچانے کی دھمکی برہاٹے نے دی تھی اور اس سے 50/ ہزار روپئے رشوت طلب کی تھی۔ اس ضمن میں ستارا پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔

No comments:
Post a Comment