Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 14 November 2018
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۴ ؍ نومبر ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
ریاستی کا بینہ کے کل ہو ئے اجلاس میں سب کے لیے گھر منصوبے کے تحت سر کا ری اور گائیران زمین پر مکا نات تعمیر کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اِسکے تحت میونسپل کا رپو ریشن، میو نسپلٹی ،نگر پنچا یت ، اور Industrial TownShip Act میںتر میم کر کے بڑے پیمانے پر سستے مکا نات تعمیر کیئے جائیں گے ۔اِسکے علا وہ ایسی آنگن واڑی خا دمائیں،منی آنگن واڑی خاد مائیں اور معا ونین جو کام کر نے کے قابل ہوں اُنکی سبکدوشی کی عمر 60؍ سال سے بڑھا کر65؍ سال کر نے کا فیصلہ بھی کا بینی اجلاس میں لیا گیا۔اِسکے مطا بق آنگن واڑی خاد مائیں صحتمندی سے متعلق سر ٹیفِکیٹ پیش کر کے پہلے مزید3 ؍ سال اور بعد میں2؍ سال تک خد مات انجام دی جا سکیں گی۔ ایک اور فیصلے میں مدد اور باز آ با دکاری محکمے کے نام میں توسیع کر تے ہوئے ’’ قدرتی آفات سے نمٹنے کا انتظا میہ‘‘ کا اضا فہ کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
مراٹھی زبان کے معروف ادیب پُلہ دیشپانڈے کی صد سالہ سالگرہ کے موقعے پر منعقدہ پُلہ اُتسو پرو گرام میںمعروف طبلہ نواز اُستاد ذاکر حسین کو پُلہ اِسمرتی ایوارڈ اور مو سیقار ہردئے ناتھ منگیشکر کو پُلہ لائف ٹائم اچیو منٹ ایوار ڈ سے نوازا جائے گا۔
اِس پروگرام میں موسیقی ،فن اور ادب کے شعبے کی سر کر دہ شخصیات کا بھی استقبال کیا جائے گا۔اِسکے علا وہ معروف ماہر فلکیات اور ادیب ڈاکٹر جینت نارڑیکر اور بزرگ کارٹونِسٹ شی د پھڑ نیس کا خصو صی استقبال کیا جائے گا۔آئندہ17؍ سے 25؍ نومبر کے دوران پو نا میں پُلہ اُتسو کا انعقادکیا گیا ہے۔
***** ***** *****
محکمے صنعت کے ڈائریکٹر وِکاس جین نے کہا ہے کہ چھوٹے اور در میانی در جے کی اِنٹر پرائزیز کی مرکزی وزا رت ،شعبیِ صنعت اور ریاستی صنعتی تر قیا تی مرکز کے اشترک سے درج فہرست ذاتوں جماعتوں سے تعلق رکھنے والے تاجِروں کے لیے کل سے اِنٹر پرائز ڈیولپمنٹ کونسل و صنعتی پیدا وار کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اورنگ آباد کی پیپلس ایجو کیش سوسائٹی کے اِنجینئرنگ کالج کے احاطے میں منعقدہ تین روزہ کانفرنس کا افتتاح وزیر صنعت سبھاش دیسائی کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔ اس موقعے پر معروف صنعتی اِداروںکی جانب سے تاجروں کو اُنکی صلاحیت بڑھا نے کے لیے رہنمائیں کی جا ئے گی۔
***** ***** *****
ناتھ گروپ اور فوڈ پرو سیسِنگ کی مرکزی وزا رت کی جانب سے اورنگ آ باد ضلعے میں پیٹھن تعلقے کے دھن گائوں میں قائم کیئے گئے ریاست کے سب سے بڑے فوڈ پارک کا افتتاح کل فوڈ پرو سیسِنگ کی مرکزی وزیرہر سِمرت کوَر بادل کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔
وزیر صنعت سُبھاش دیسائی بھی اِس موقعے پر موجود رہیں گے۔
***** ***** *****
عثمان آباد اور تُلجا پور میں کل دو پہر 2؍بجکر44؍ منٹ پر زمین کے اندر سے زور دار آ واز سنائی دی۔ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ آواز کی شدت سے گھرو ں کی کھڑ کیاں اور در وازے لرز گئے تھے۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد کے چکل تھانہ ہوائی اڈے پر کل شام دہلی سے آنے والے دو اسمگلروں کے پاس سے تقریباً ایک کروڑ روپئے مالیت کے سو نے کے بسکٹ ضبط کیئے گئے۔ محکمے ایکسائز کے افسران کی جانب سے یہ کار وائی کی گئی۔ایئر اِنڈیا کے ہوائی جہاز کے ذریعے دہلی سے آنے والے اسمگلر سو نے کی اسمگلنگ کر رہے ہیں یہ اطلاع ملنے کے بعد افسران نے مشکوک افراد کی تلاشی لے کر سو نے کے بسکٹ بر آمد کیئے۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے کے مالیگائوں میں کل ضلع سطح کے تمباکو کنٹرول پینل نے اچا نک چھا پہ مار کر تمبا کو فروخت کر نے والے 13؍ افراد کو گرفتار کر کے اُن سے 4900؍ روپئے جر ما نہ وصول کیا۔ سیگریٹ اور تمباکو کی دیگر مصنوعات کی روک تھا م سے متعلق قا نون۔کوپٹا کے تحت یہ کار وائی کی گئی۔اِس موقعے پر ناندیڑڈِسٹرکٹ سر جن ڈاکٹر بی پی کدم نے شہر یان سے ضلع بھر میں کہی بھی تمبا کو اور اُس سے بنی مصنوعات کی فروخت کی اطلاع دینے کی اپیل کی ۔
***** ***** *****
دھنگر سماج کو فوری طور پر درجِ فہرست ذاتوں کے تحت ریزر ویشن دینے کے مطالبے کی تکمیل کے لیے کل اورنگ آ باد میں سکل دھنگر سماج کی جانب سے کوکن واڑی سے علاقائی کمشنر دفتر پر مورچہ نکا لا گیا۔اِس موقعے پر مظاہرین کی قیادت کر رہے رکن اسمبلی رام رائو وڑکُٹے نے انتباہ دیا کہ اگر آئندہ31؍ دسمبر تک ریزر ویشن سے متعلق فیصلہ نہیں کیا گیا تو یکم جنوری سے ریاست کے تمام بی جے پی کے ار اکین اسمبلی کے گھروں کے سامنے دھر نا احتجاج کیا جائے گا۔اِس موقعے پر ریزر ویشن اور دیگر مطالبات پر مُشتمل ایک محضر بھی علاقائی کمشنر کو پیش کیا گیا۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلع کلکٹر کے عہدے پر معذورویلفیئر ڈِپارٹمنٹ کے کمشنر روچیش جئے ونشی کا تقرر کیا گیا ہے۔جبکہ موجودہ ضلع کلکٹر انیل بھنڈاری کا تبادلہ آکو لہ کے ریاستی بیج کار پوریشن کے ایکزیکیٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے کیا گیاہے۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment