Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 17.11.2018 ,Time : 8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 17 November 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:۱۷؍ نومبر ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
خواتین اور اطفال کی بہبود کی وزارت نے عصمت ریزی اور بچوں پر جنسی مظالم مخالف قانون POSCO کے تحت زیرِ التواء مقدمات کو فیصل کرنے کیلئے ملک بھر میں ایک ہزار سے زائد جلد سماعت کرنے والی خصوصی عدالتیں قائم کرنے کو منظوری دی ہے۔ قانون و انصاف کی وزارت نے اس خصوص میں تجویز روانہ کی تھی۔ پہلے مرحلے میں 9/ ریاستوں میں 777/ جبکہ دوسرے مرحلے میں 243/ عدالتوں کا قیام عمل میں آئیگا۔ اس کے لیے 750/ کروڑ روپئے خرچ کیے جائیں گے۔ جنسی ہراسانی کے معاملات کی تحقیقات کے لیے مرکزی وزارتِ داخلہ کی جانب سے خصوصی Kits کی خریدی کے لیے دی گئی تجویز کو بھی وزارت نے منظوری دی ہے۔
***** ***** *****
پنجاب نیشنل بینک گھپلے میں ملزم‘ بینک کے سبکدوش ڈپٹی مینیجر گوکُل ناتھ شیٹی کے خلاف مرکزی تفتیشی ادارے CBI نے بے حسابی املاک جمع کرنے کے معاملے میں فردِ جرم داخل کیا ہے۔ CBI نے کہا ہے کہ شیٹی کی دولت میں آمدنی سے دُگنا اضافہ ہوا ہے۔ CBI کے انسدادِ رشوت ستانی محکمے نے شیٹی اور ان کی اہلیہ آشا لتا کے خلاف یہ فردِ جرم داخل کیا ہے۔ سی بی آئی کے مطابق یکم اپریل 2011 تا 31 مارچ 2017 کے دوران شیٹی کی ملکیت میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔ بینک گھپلے کے اہم ملزم نیرو مودی کو غیر قانونی طور پر قرض کی فراہمی معاملے میں شیٹی کو ماہِ فروری میں سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا۔
***** ***** *****
ریاستی وزیرِ محصول چندر کانت پاٹل نے کہا ہے کہ حکومت نے ریاست کے 151/ تعلقہ جات کو قحط زدہ قرار دیا ہے۔ قحط سالی سے فوری طور پر نمٹنے کیلئے ریاستی حکومت نے مرکز سے 7900/ کروڑ روپیوں کی مالی مدد کیا مطالبہ کیا ہے۔ وزیرِ موصوف کل شولاپور میں صحیفہ نگاروں سے مخاطب تھے۔ انھوں نے کہا کہ اس پیکیج سے قحط سے متاثر کسانوں کی مدد کی جائیگی۔ انھوں نے مزید کہا کہ مراٹھا سماج کو جلدہی ریزرویشن ملے گا۔ پاٹل نے مراٹھا سماج سے احتجاج کے ذریعے حکومتی کام کاج میں رخنہ اندازی نہ کرنے کی اپیل کی۔
***** ***** *****
ریاستی وزیرِ تعلیم ونود تائوڑے نے کہا ہے کہ کمیشن برائے پسماندہ طبقات کی رپورٹ آنے کے بعد ہی مراٹھا ریزرویشن کے تعلق سے فیصلہ لینے کا وزیرِ اعلیٰ کا موقف مناسب ہے۔ وزیرِ موصوف کل تھانہ میں ایک تقریب میں شریک تھے۔ جہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مراٹھا سماج کو عارضی ریزرویشن چاہیے یا دائمی‘ اس کا فیصلہ سماج کو کرنا چاہیے۔
***** ***** *****
بقائے مویشیان کے ریاستی وزیر مہادیو جانکر نے کہا ہے کہ مراٹھا سماج کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت دھنگر سماج کو بھی ریزرویشن دینے کیلئے کوششیں کررہی ہے۔ وزیرِ موصوف کل گوندیا میں خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وزیرِ موصوف نے اطلاع دی کہ مراٹھا اور دھنگر سماج کے لیے ریزرویشن سے متعلق رپورٹ ریاستی حکومت کو موصول ہوچکی ہے اور دھنگر ریزرویشن کیلئے مرکزی حکومت کو سفارش روانہ کرنا باقی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو مہینہ یا ڈیڑھ ماہ میں سفارش روانہ کی جائیگی۔
***** ***** *****
ریاستی وزیر رام شندے کو وزیرِ اعلیٰ کی جانب سے مراٹھا کرانتی مورچے کے مطالبات پر کیے گئے فیصلوں پر عمل آوری کے جائزے کیلئے تشکیل دی گئی کابینہ کی ذیلی کمیٹی میں رکن کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے مراٹھا کرانتی مورچے کے مطالبات پر کاروائی کا جائزہ لینے کے لیے ریاستی وزیرِ محصول چندر کانت پاٹل کی زیرِ قیادت کابینہ کی ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔
***** ***** *****
اخباری صحافت کے موقع پر کل اورنگ آباد میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس کی جانب سے ’’ڈیجیٹل دور کی صحافتی پالیسی اور چیلنج‘‘ کے عنوان پر لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر اطلاعات اور رابطۂ عامہ ڈائریکٹریٹ کے مراٹھواڑہ ڈویژن کے کارگذار ڈائریکٹر یشونت بھنڈارے نے اس خیال کا اظہار کیا کہ ڈیجیٹل صحافت کی استطاعت کو تعمیری تبدیلی کے لیے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے وضاحت کی کہ ذرائع اور مقصد کا مناسب تال میل کرکے تعمیری کاموں کے لیے استعمال کرنے کو ترجیحی طو رپر پیشِ نظر رکھنا ڈیجیٹل صحافت کے لیے ایک چیلنج ہے۔ بیڑ اور ناندیڑ کے ضلع اطلاعاتی دفاتر میں بھی قومی اخباری یومِ صحافت کی مناسبت سے تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ضلع کے تاریخی شہر خلدآباد میں جاری حضرت خواجہ شیخ منتجب الدین زرزری زر بخش رحمتہ اللہ علیہ کے 732/ ویں عرس کا آج شب کی تقاریب کے ساتھ اختتام عمل میں آئے گا۔ کل درگاہ شریف میں چراغاں کی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں تمام سماج کے لوگوں نے شرکت کی۔
***** ***** ****

No comments:
Post a Comment