Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 01 January 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: یکُم ؍ جنوری ۲۰۱۹
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
گھریلوں استعمال کے گیس سیلنڈر کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔14؍ کلو200؍ گرام کے Subsidiesگیس سیلینڈر کی قیمت میں 6؍ روپئے 52؍ پیسے اورغیر Subsidiesگیس سیلینڈر کی قیمت میں133؍ روپئے کٹو تی کی گئی ہے۔بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور ڈالر کے مقابلے روپئے کی قدر میں اضا فے کے سبب گیس کی قیمت میں کمی آئی ہے۔نصف شب سے نئے نِرخ لاگوں کر دیئے گئے ہیں۔
اِسی دوران وزیر برائے تیل دھر میندر پر دھان نے بتا یا کہ مرکزی کا بینہ کی معاشی معاملات سے متعلق کمیٹی نے اُجولا یو جنا کو توسیع دیتے ہوئے ملک میں ہر کُنبے کو مفت گیس سیلینڈر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
***** ***** *****
اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر خریدی گھوٹالہ معاملے میں بی جے پی اور کانگریس پارٹی نے کل مختلف اخباری کانفرنسوں میں ایک دوسرے پر الزامات عائد کیئے۔وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے اگستا ویسٹ لینڈ خریدی گھوٹا لہ معاملے میں ہو رہے انکشا فات پر کانگریس پارٹی سے وضاحت پیش کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ممبئی میں ایک اخباری کانفرنس میں اُنھوں نے کرسچن میشل معاملے میں گاندھی خاندان کو مُشتبہ قرار دیتے ہوئے گانگریس کے رہنمائوں سے میشل کا وکیل نامہ لے جانے پر بھی وضاحت طلب کی۔بوفورس توپ،آبدوز اور اب اگستا ویسٹ لینڈ اِن تمام گھوٹالوں میں ایک ہی خاندان کا نام بار بار کیوں آتا ہے یہ سوال کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے مذکورہ سودے میں 125؍ کروڑ روپئے دلالی دیئے جانے اور اِس معاملے میں جملہ رقم کا کل 52؍ فیصدحصہ کانگریس پارٹی کے رہنمائوں کو دیئے جانے کا الزام عائد کیا۔
دوسری جانب ممبئی میں ایک اخباری کانفرنس میں خطاب کر تے ہوئے گانگریس پارٹی کے ریاستی صدراشوک چو ہان نے کہا کہ کانگریس حکو مت نے اگستا ویسٹ لینڈ کمپنی کو سیاہ فہرست میں درج کیا تھا پھر اُسے میک اِن اِنڈیا کا حصہ کیوں بنا یا گیا۔ اِس معاملے پر اُنھوں نے ریاستی اور مرکزی حکو مت سے وضاحت پیش کر نے کا مطالبہ کیا۔اُنھوں نے کہا کہ اپنے گھوٹالوں کی پر دہ پو شی کرنے کے لیے موجودہ حکو مت اِنفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی مدد سے بے بنیاد الزامات عائد کر رہی ہے۔چوہان نے کہا کہ یہ 2019 کے انتخا بات کے پیش نظر کانگریس پارٹی کو بد نام کر نے کی سازش ہے ۔
***** ***** *****
طلاق ثلاثہ بل پر مزید غور و خوص کر نے کے لیے اُسے پارلیمنٹ کی منتخب کمیٹی کے پاس روانہ کرنے کا پُر زور مطالبہ کل حزب اختلاف جماعتوں نے راجیہ سبھا میں کیا۔ اِس موقعے پر حکو مت نے حزب اختلاف پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ شادی شدہ مسلم خواتین کے حقوق کے تحفظ جیسے اہم معاملے پر کانگریس پارٹی اور دیگر حزب اختلاف جماعتیں سیاست کر رہی ہیں۔طلاق ِ ثلا ثہ بل اور کاویری ندی پر مجوزہ ڈیم کی تعمیر کی مخالفت پر مخالفین کی ہنگا مہ آ رائی کے سبب راجیہ سبھا کے نائب چیر مین ہری وِنش سنگھ نے ایوان کی کار وائی پہلے 15؍ منٹ اور بعد میں دِن بھر کے لیے ملتوی کر دی۔

توانائی کے وزیر آر کے سنگھ نے ایک اپنے بیان میں بتا یا ہے کہ ملک کی25؍ ریاستوں میں صدفیصد بجلی کاری کا نشانہ حاصل کر لیا گیاہے۔ اب صرف آسام ،راجستھان ، میگھا لیہ اور چھتیس گڑھ کے 10؍ لاکھ48؍ہزار مکانوں میں بجلی فراہم کرنا باقی ہے۔
مہا وِترن کمپنی کی جانب سے دی گئی معلو مات کے مطا بق مہا راشٹر میں100؍ فیصد مکانوں میں بجلی فراہم کر دی گئی ہے۔ ریاست میں سوَبھاگیہ یوجنا کے تحت 10؍ لاکھ93؍ ہزار614؍ مکانوں کو بجلی کنکشن فراہم کیئے گئے ہیں۔
***** ***** *****
شراب پی کر گاڑی چلا نے والوں کا Driving Licence چھ ماہ کے لیے معطل کر دیا جائے گا۔راستوں پر حفاظت سے متعلق ریاستی کونسل کے کل منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔حمل و نقل کے ریاستی وزیر او رراستوں پر حفاظت سے متعلق ریاستی کونسل کے چیئر مین دیواکر رائو تے نے بتا یا کہ بغیر بیمہ شدہ یا بیمہ کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی زیر استعمال گاڑیوں کوعارضی طور پر ضبط کر نے کا فیصلہ بھی اجلاس میں لیا گیا ہے۔
وزیر موصوف نے بتا یا کہ اضا فی وزن لے جا نے والی مال گاڑیوں پر عدالتی احکامات کے مطا بق مقد مات درج کیئے جائیں گے۔
***** ***** *****
لاتور کے ضلع کلکٹر جی شری کانت نے ضلعے کے تمام پرائمری اور ثانوی خانگی اسکولوں اور بال واڑیوں کو مقررہ وقت کے دو گھنٹے تاخیر سے شروع کر نے کی ہدایت دی ہے ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے مراٹھواڑہ میں اگلے چار روز تک سرد لہروں کا امکان ظاہر کیئے جانے کے پیش نظر یہ ہدا یت دی کی گئی ہے۔

No comments:
Post a Comment