Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date : 02.01.2019 , Time : 8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 02 January - 2019
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲؍جنوری ۲۰۱۹
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہیکہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ عدالتی طریقۂ کار مکمل ہونے کے بعد ہی ہوسکتا ہے۔ کل ایک ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں مودی نے یہ بات کہی۔ انھوں نے الزام لگایا کہ سپریم کورٹ میں ایودھیا تنازعے کے مقدمے میں ہورہی تاخیر کیلئے کانگریس ذمہ دار ہے۔ مودی نے کہا کہ کانگریس کے وکیل اس مقدمے کے فیصلے کی راہ میں رُکاوٹیں پیدا کررہے ہیں۔
دیگر موضوعات پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیرِ اعظم مودی نے کہا کہ پاک مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کی گئی سرجیکل اسٹرائیک کی کاروائی جوکھم بھری تھی لیکن ملک کے مفاد میں ضروری تھی۔ مودی نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک پر سوال اٹھانے کو مایوس کُن قرار دیا۔
***** ***** *****
بھیما کورے گائوں کی تاریخی لڑائی کے 201ویں یادگار دن کے موقعے پر کل پونے ضلعے کے بھیما کورے گائوں میں واقع وجئے استمبھ پر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقعے پر خصوصی تقریب بھی منعقد کی گئی تھی۔ مملکتی وزیرِ داخلہ دیپک کیسرکر نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ انھوں نے وَڈھو۔ بُدرُک جاکر سنبھاجی مہاراج کی سمادھی پر بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔ گذشتہ سال بھیما کورے گائوں میں ہوئے تشدد کے پسِ منظر میں اس مرتبہ حفاظت کی نہایت سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
***** ***** *****
اشیاء اور خدمات ٹیکس‘ GST کی شرحوں میں کی گئی کمی گذشتہ کل سے نافذ ہوگئی ہے۔ GST میں کٹوتی سے فلم کی ٹکٹیں اور سیٹ ٹاپ باکس سمیت 23/ اشیاء اور خدمات کل سے سستی ہوگئی ہیں۔
***** ***** *****
شہرہ آفاق بالی ووڈ اداکار‘ ہدایت کار اور کہانی نگار قادر خان کا کل کینڈا کے شہر ٹورنٹو میں انتقال ہوگیا۔ وہ 81/ برس کے تھے۔ سانس لینے میں ہورہی تکلیف کے باعث قادر خان گذشتہ سترہ ہفتوں سے اسپتال میں شریک تھے۔ افغانستان کی راجدھانی کابل میں پیدا ہوئے قادر خان نے 1973ء میں آئی فلم ’’داغ‘‘ سے اپنے فلمی سفر کی شروعات کی۔ انھوں نے تین سو سے زیادہ ہندی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ مقدر کا سکندر‘ امر اکبر انتھونی‘ دھرم ویر‘ قلی اور لاوارث جیسی ڈھائی سو سے زیادہ فلموںکے قادر خان نے ڈائیلاگ بھی لکھے۔
قادر خان کے انتقال پر مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ اپنی بہترین اداکاری اور مکالمہ نگاری سے ہندی فلم انڈسٹری پر اپنے نقوش چھوڑنے والا اداکار کھوگیا ہے۔ فلمی دنیا کی سرکردہ شخصیات نے بھی قادر خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کی 359/ نگر پریشدوں اور نگر پالیکائوں کے ملازمین کی جانب سے کل سے شروع ہوئی ریاست گیر ہڑتال کا کافی اثر دیکھا جارہا ہے۔ ریاست کی بیشتر نگر پریشدوں میں کام کاج ٹھپ رہا۔ ان اداروں کے ملازمین سبھی نگر پریشد ملازمین پر ساتواں پے کمیشن نافذ کرنے‘ عارضی ملازمین کو مستقل کرنے اور درجۂ چہارم کے ملازمین کی طرح صفائی ملازمین کے وارثوں کو بھی نوکری دینے جیسے مطالبات کررہے ہیں۔ جالنہ ضلعے کی چار نگر پریشدوں اور چار نگر پنچایتوں کے قریب بارہ سو ملازمین اس ہڑتال میں شامل ہیں۔
پربھنی ضلعے کی سبھی نگر پریشدوں کے ملازمین ہڑتال میں شریک ہیں۔اس بیچ ان ملازمین کی تنظیم کے سیکریٹری کیشو کانپُڑے نے بتایا کہ پانی فراہمی اور فائر بریگیڈ جیسی ضروری خدمات کے ملازمین بھی آج سے ہڑتال میں شامل ہورہے ہیں۔
***** ***** *****
پیاز اُگانے والے کسانوں کو پیاز کی بنیادی قیمت دلوانے کیلئے مہاراشٹر حکومت جلد ہی مرکزی حکومت کو تجویز روانہ کریگی۔ مارکیٹنگ کے ریاستی وزیر سبھاش دیشمکھ نے یہ بات کہی۔ مہاراشٹر کے پیاز اُگانے والے کسانوں کے ایک وفد نے کل منترالیہ میں دیشمکھ سے ملاقات کی اور مطالباتی محضر پیش کیا‘ جس کے بعد انھوں نے یہ یقین دہانی کروائی۔ دیشمکھ نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت نے پیاز کیلئے امداد کا اعلان کردیا ہے اور بند رکھی جارہی بازار کمیٹیوں پر جلد ہی کاروائی کی جائیگی۔
***** ***** *****
الیکٹرونک ووٹنگ مشین EVM اور VVPAT کے بارے میں جاری عوامی بیداری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور اپنے شکوک و شبہات دور کرنے کی اپیل ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر پرشوتم بھاپکر نے کی ہے۔ ہنگولی ضلع کے سنتوک پمپری میں کل اس بارے میں منعقدہ تربیتی کیمپ میں بھاپکر نے یہ بات کہی۔ ڈویژنل کمشنر نے ہنگولی ضلع کلکٹر دفتر میں منعقدہ میٹنگ میں ضلعے کی قحط زدہ صورتحال اور ان سے نمٹنے کیلئے کیے جارہے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔
***** ***** *****
وسطی مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ میں سخت سردی پڑرہی ہے۔ احمد نگر کل سب سے سرد مقام رہا، جہاں درجۂ حرارت سب سے کم چار اعشاریہ چھ ڈگری سیلسئیس درج کیا گیا۔ ناسک میں چھ اعشاریہ دو‘ پربھنی میں سات اعشاریہ پانچ‘ عثمان آباد میں دس اعشاریہ نو‘ اور‘ اورنگ آباد میں آٹھ اعشاریہ چار ڈگری درجۂ حرارت درج کیا گیا۔

No comments:
Post a Comment