Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 17 October 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۷ ؍اکتوبر ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 17 October 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۷ ؍اکتوبر ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ریاست کو تین وزراء اعلیٰ دینے کے با وجود بھی مراٹھواڑہ پانی‘ بجلی اور راستے جیسی بنیادی سہو لیات سے محروم ہے۔وزیر اعظم کل جالنہ ضلع کے پر تور میں مہا یو تی امید وار کے تشہیری جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاست میں عوام کے لیے کام کرنے والی حکو مت ہو نا ضروری ہے۔ اِس موقعے پر اُنہوں نے گزشتہ پانچ بر سوں میں کئے جانے والے تر قیاتی کاموں کا ذکر کیا اور تیقن دیا کہ ریاستی حکو مت کے واٹر گریڈ منصوبے کے ذریعے مراٹھواڑہ کا دیرینہ آب رسانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا اور سب کو وافر مقدار میں پانی فراہم کیا جائے گا۔
وزیر اعظم نے کانگریس اور این سی پی پر تنقید کر تے ہوئے کہا کہ مخالفین عوام کے جذ بات کو سمجھ نہیں پا رہے ہیں اِس لیے اِن دو نوں جماعتوں کے اہم لیڈران شیواجی مہا راج کی وِراثت کاحق رکھنے والی مہا یو تی میں شامل ہو رہے ہیں۔ اُنہوں نے مزید بتا یا کہ اُن کی حکو مت نے بنجا رہ سماج کے لیے تر قیا تی بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس موقع پر اُنہوں نے عوام سے جل شکتی مہم میں شر یک ہو نے کی اپیل بھی کی۔ وزیر اعظم نے کل ممبئی اور اکو لہ میں انتخا بی جلسوں سے خطاب کیا۔ وہ آج بیڑ ضلعے کے پر لی میں جلسۂ عام سے مخا طب ہو ں گے۔ وزیر اعظم نے عوام سے کثیر تعداد میں حقِ رائے دہی کے استعمال کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کل ناندیڑ ضلعے کے نر سی‘ مُکھیڑ اور کِنوٹ میں مہا یو تی امید واروں کی حما یت میں انتخا بی مہم میں شرکت کی۔ اِس موقع پر خطاب کر تے ہوئے اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ اُن کی حکو مت نے گزشتہ پانچ بر سوں میں کانگریس کے15؍سالہ دورِ حکو مت کے مقابلے میں تین گُنا کام کیا ہے۔ ناندیڑ ضلعے کے راشٹر وادی کانگریس قائد اور سابق رکنِ پارلیمنٹ گنگا دھر کُنٹُر کر اور راجیش کُنٹُر کر کل وزیر اعلیٰ کی موجود گی میں بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ وزیر اعلیٰ نے کل ناگپورر اور امرا وتی میں بھی تشہیر ی مہم میں حصہ لیا۔ مرکزی وزیر اسمر تی ایرا نی اور کر نا ٹک کے وزیر اعلیٰ یدیورپّا نے کل لاتور میں مہا یو تی امید واروں کی حما یت میں تشہیر ی جلسے سے خطاب کیا۔ ایرانی نے کانگریس پر نکتہ چینی کر تے ہوئے کہا کہ جو جما عت خود بے سمت ہو چکی ہے وہ کیا ریاست کو راستہ دکھائے گی۔ وہیں راشٹر وادی کانگریس کے قو می صدر شرد پوار نے کل بیڑ میں انتخا بی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مرکز اور ریا ست میں بی جے پی اتحاد کی حکو مت ہو نے کے با وجود ریاست سنگین صورتحال سے گزر رہی ہے۔ بے روز گا ری اور کسا نوں کی قرض معافی کے مسائل پر اُنہوں نے حکو مت پر نکتہ چینی کی۔
اِس بیچ کانگریس قائد شترو گھن سنہا نے ناندیڑ شہر اور ضلع کے اردھا پور اور تروڈ ا میں پارٹی امید واروں کی حما یت میں تشہیری جلسوں سے خطاب کیا۔
***** ***** *****
شیو سینا سر براہ اُدّھو ٹھا کرے نے کل کنکو لی میں پارٹی امید وار کے تشہیری جلسے سے خطاب کیا۔ اُنہوں نے اعادہ کیا کہ منشور میں کئے گئے تمام وعدے شیو سینا پو رے کرے گی۔ وہیںمجلس ِاتحاد المسلمین MIM کے قومی صدر اسد الدین اویسی نے بھی کل شو لا پور میں پارٹی امید وار کی حما یت میں پد یاترا کی ۔ رکنِ پارلیمنٹ اویسی اور Student Leaderکنہیا کُمار آج اورنگ آباد میں انتخا بی تشہیر میں حصہ لیں گے۔
***** ***** *****
نو نِر مان سینا کے صدر راج ٹھاکرے نے بھی کل نا سک اور اورنگ آباد ضلع کے ویجا پور میں اپنے امید واروں کے تشہیری جلسوں سے خطاب کیا۔ وہیں ناندیڑ میں ونچت بہو جن آ گھا ڑی کے نوجوان قائدسُجات امبیڈکر نے پارٹی امید واروںکے لیے عوام سے ووٹ مانگے۔
***** ***** *****
عثمان آ باد ضلع کے پروڈی میں کل صبح تشہیری مہم کے دوران شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ اوم راجے نمبالکر پر چا قو سے حملہ کیا گیا۔ جس کے بعد حملہ آ ور کو شِرا ڈھون پولس نے گرفتار کر لیا۔
***** ***** *****
93؍ ویں کُل ہند مراٹھی ساہتیہ سمیلن کے صدر فرانسِس دیبریٹو کاکل اورنگ آباد میں مراٹھواڑہ ساہتیہ پریشد کی جانب سے خصو صی طور پر استقبال کیا گیا۔ اِس موقعے پر ادیب ڈاکٹر رشی کیش کامبلے اور پر وفیسر جئے دیو ڈو لے نے دی بریٹوں کی تصنیف کر دہ 15؍ کتا بوں اور پانچ ترا جِم پر روشنی ڈالی۔
***** ***** *****
ایئر اِنڈیا کی جانب سے اورنگ آ باد- اُدئے پو رہوائی خد مات کا کل سے آغاز ہو گیا۔ کل صبح7:15؍ منٹ پر اورنگ ٓاباد سے اُدئے پور کے لیے پہلی پر واز کی گئی ۔ ہر ہفتہ بُدھ ‘ جمعہ اور اِتوار کو یہ ہوائی خد مات فرا ہم کی جائے گی۔ ایئر اِنڈیا کے منیجر ارُن گلا ٹے نے بتا یا کہ پہلے دن اِس ہوائی خد مت کی مسا فروں نے اچھی پذیرائی کی۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment