Friday, 23 April 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ۲۳ ؍ اپریل ۲۰۲۱ئ؁ وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے

  Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 23 April 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ۲۳ ؍  اپریل ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں دوبارہ اضا فہ ہو رہا ہے۔ جس کے پیش نظر سا معین سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ مکمل احتیاط سے کام لیں۔ ہر شہری تمام احتیا طی تدابیر پر عمل کرے اور

45 ؍ برس سے زائد عمر کے افراد بے خوف ہو کر کورونا ویکسین لیں۔ ماسک کا استعمال کریں۔ ایک دوسرے سے محفوظ فاصلہ بر قرار رکھیں  اور  بار بار صابن سے ہاتھ دھوئیں۔


اب خاص خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے...

٭پالگھرضلع کے ویرار میں واقع وِجئے ولّبھ اسپتال میں لگی آگ سے 13؍کورونا مریضوں کی موت

٭سپریم کورٹ نے مرکزی حکو مت کو اسپتالوں میں آکسیجن‘ دوائیں Bed's کی فراہمی  اورٹیکہ اندازی کے طریقہ کار سے متعلق قومی پالیسی تیار کرنے کی دی ہدایت

٭تمام ریاستوں کو آکسیجن گیس آسانی اور تسلسل کی ساتھ فراہم کرنے کی وزیر اعظم کی ہدایت

٭ریاست میں کَل 67؍ ہزار13؍ کورونا کے پائے گئے نئے مریض‘ مراٹھواڑہ میں166؍ افراد کی کورونا سے موت اور 7؍ہزار800؍ کورونا کے نئے معاملے ہوئے درج

 ٭ریاست میں 2؍ہزار40؍ کروڑ روپیوں کے27؍ سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کو منظوری

 

اب خبریں تفصیل سے....


پالگھرضلع کے ویرار مغرب میں واقع وِجئے ولّبھ اسپتال کے ICU میں آج شب 3؍ بجے کے قریب آگ لگ گئی۔ جس سے 13؍ کورونا مریضوں کی موت ہو گئی۔ آگ اسپتال کی دوسری منزل پر لگی تھی۔ اُس وقت Intensive Care Unit   میں17؍ کورونا مریض زیر علاج تھے۔ آتش فرو دستے اور پولس کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اِس حادثے کی جانچ کا حکم دیا ہے۔

***** ***** ***** 

عدالتِ عظمی نے ملک میں کورونا وباء کی تشویشناک صورت حال کے پیش نظر ایک سو موٹو در خواست داخل کر کے مرکزی حکو مت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اِس در خواست کے مطا بق سپریم کورٹ نے ملک کے اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی دوائیں ‘ Bed's  اور ٹیکہ اندازی کے طریقے پر ایک قو می پالیسی وضع کر نے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹِس شرد بوبڑے کی زیر صدارت بینچ نے کَل یہ حکم جاری کیا۔ ملک کی6 ؍ اعلیٰ عدالتوں میں بھی کورونا کی  صورتحال سے نمٹنے سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت جاری ہے۔ بینچ نے اعلیٰ عدالتوں میں دائراِن مقدمات کا تبادلہ سپریم کورٹ میں کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اِس معاملے میں سینئر قانون داں ہریش سالوی کو عدالتی رفیق مقرر کیا گیا ہے۔ 

دریں اثناء وزیر اعظم آج ملک میں کورونا کی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جائزہ لیں گے۔ اِس لیے انہوں نے آج مغربی بنگال کے اپنے انتخابی جلسے منسوخ کر دئے ہیں۔

***** ***** ***** 

وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام ریاستوں کو آسانی اور تسلسل کے ساتھ آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنا نے کی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعظم نے کَل اِس خصوص میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں یہ ہدایت دی۔ اُنہوں نے اِس میٹنگ میں آکسیجن گیس کی پیدا وارمیں اضا فہ کر نے اور اِس کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنا نے کے موضوع پر تبادلۂ خیال کیا۔ اِس موقعے پر وزیر اعظم نے آکسیجن کی فراہمی میں آ نے والی رکاوٹ کے لیے مقا می انتظا میہ کو ذمہ داربنا نے پر زور دیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ ریاستیںآکسیجن کی غیر قا نو نی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں پر سخت کار وائی کرے اور  اِس گیس کی حمل و نقل سے متعلق ٹھوس اقدامات کرے۔

***** ***** ***** 

مرکزی حکو مت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے علاقوں سے گزر نے والے آکسیجن ٹینکرس کا راستہ نہ روکیں اور اِس کی تر سیل پر کسی قسم کی پا بندی عائد نہ کریں۔ مرکزی حکو مت کے داخلہ سیکریٹری اجئے کمار بھلّا نے یہ حکم جاری کیا۔ مرکزی حکو مت نے آئندہ احکا مات تک صنعتوں کو آکسیجن گیس کی فراہمی منسوخ کر دی ہے۔ تاہم فی الحال اسٹیل منصوبوں‘ دواسازکمپنیوں ‘ پیٹرولیم کمپنیوں‘ ایٹمی توانائی مراکز ‘ پانی اور تیل کی صفائی کی صنعتوں اور آکسیجن سلینڈر بنا نے والی کمپنیوں کو آکسیجن کی فراہمی کی اجازت دی گئی ہے۔

***** ***** ***** 

  ریاستی وزیر صحت راجیش ٹو پے نے ریاست میں آکسیجن کی شدید قلت کے پیش نظر مرکزی حکو مت سے مزید آکسیجن کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا ہے کہ ریاستی حکو مت مرکز سے ریاست کے لیے مقرر کیا گیا آکسیجن کا حصہ گرین کوریڈور کے ذریعے جلد از جلد فراہمی کی گذارش کر تی ہے۔

***** ***** ***** 

وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے ریاست کے مزدوروں کے تحفظ اور صحت کو فوقیت دیتے ہوئے کار خانوں میں کورونا کیئر کمیٹیوں کی تشکیل کی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ریاست کی مزدور تنظیموں کے ساتھ

 Video Conferencing کے ذریعے تبادلۂ خیال کیا۔ اِس میٹنگ میں مزدوروں کے امور کے وزیر حسن مشرف‘ رکن پارلیمنٹ  اروِند ساوَنت  اور مزدور تنظیموں کے نمائندے موجود تھے۔

***** ***** ***** 


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 

ملک میں18؍ برس سے زائد عمر کے شہر یان کی ٹیکہ اندازی کا اندراج آئندہ28 ؍ اپریل سے شروع کیا جا رہا ہے۔ اِس کے لیے ٹیکہ اندازی کے اہل افراد  kovin.gov.in   اِس ویب سائٹ پر

 اپنا نام درج کراسکتے ہیں۔ مرکزی وزارتِ صحت نے اطلاع دی ہے کہ جو افراد ٹیکے کے لیے نام درج کر وائیں گے اُنہیں آئندہ یکم مئی سے کورونا کا مدا فعتی ٹیکہ لگا یا جا ئے گا۔ وزارت نے بتا یا ہے کہ تمام سر کاری ٹیکہ اندازی مراکز پر یہ ویکسین مفت میں فراہم کیا جائے گا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ محکمۂ صحت کے ملازمین اور45؍ برس سے زائد عمر کے حامل افراد کی ٹیکہ کاری بھی جاری رہے گی۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل67؍ہزار13؍ کورونا کے نئے کیسیز درج کئے گئے۔ جس کے بعد ریاست بھر میں کورونا وباء کے متاثرین کی کُل تعداد 40؍لاکھ27؍ہزار827؍ ہو چکی ہے۔ کَل568؍ کورونا مریض علاج کے دوران ہلاک ہو گئے۔ ریاست میں اب تک اِس بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 61؍ ہزار911؍ ہوچکی ہے۔ ساتھ ہی کَل 62؍ہزار298؍ مریض کورونا سے شفا یاب ہو ئے۔ ریاست میں اب تک 33 ؍ لاکھ30؍ہزار

747؍ افراد اِس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ فی الحال ریاست میں6 ؍ لاکھ99؍ہزار858؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل کورونا کے 7؍ ہزار800؍ نئے مریض پائے گئے جبکہ ڈویژن میں166؍ مریض اِس وباء سے انتقال کر گئے۔ مر نے والوں میں اورنگ آ باد ضلع کے24؍ لاتور38؍  ناندیڑ 27؍ عثمان آ باد  اور

 بیڑ فی کس21؍ پر بھنی 19؍ جالنہ10؍ اور ہنگولی ضلع کے6؍ مریض شامل ہے۔

اورنگ آ باد ضلع میں کل ایک ہزار458؍  کورونا کے نئے مریض سامنے آئے ۔ لاتور ضلع میںایک ہزار

269؍ ناندیڑ ایک ہزار99؍ بیڑ ایک ہزار145؍ جالنہ 551؍ عثمان آباد719؍ پر بھنی ایک ہزار220؍

 اور  ہنگولی ضلع میں339؍ کورونا کے نئے مریض پائے گئے ہیں۔

***** ***** ***** 

حکو مت نے ریاست کی13؍ غیرزرعی یو نیور سیٹیوں کے تما م شعبہ جات کے امتحا نات کا انعقاد

 Online کئے جانے کا فیصلہ کیا  ہے۔ اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے ریاستی وزیر اُدئے سامنت نے کَل اِن تمام یو نیور سیٹیو کے Vice-chancellor    کے ساتھ  Video Conferencing کے ذریعے تبادلۂ خیال کیا۔ جس کے بعد

 وزیر موصوف نے کَل منعقدہ صحا فتی کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔ اُنہوں نے تمام Vice-chancellor  سے  Online  امتحا نات کے دوران پیش آنے والی تکنیکی دقتوں کو حل کرنے کی ہدایت دی۔ وزیر موصوف نے اِس موقع پر تیقن دیا کہ کورونا وباء کے اثرات کم ہونے پر کالجس میںپروفیسرس کے تقررات کئے جا ئیں گے۔

***** ***** ***** 

زمینی نقل و حمل کے مرکزی وزیر نتن گڈ کری نے ریاست کے2؍ ہزار 40؍کروڑو روپیوں کے279 ؍ سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کو کل منظوری دی۔ اِن میں اورنگ آ باد ضلع کے12 ؍ منصوبے ‘ بیڑ کے7؍ ہنگولی ضلع کے3؍

 جالنہ  6؍ لاتور9 ؍ناندیڑ12؍ عثمان آ باد5؍ اور پر بھنی ضلع کے 5؍ سڑک منصوبے شامل ہیں۔

اِس میں وِدربھ کے ایک ہزار28؍ کروڑ روپیوں کے77؍سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے خصو صی طور پر شامل ہیں۔ زمینی نقل و حمل کی مرکزی وزارت نے ریاستی حکو مت کو اِن منظور شدہ کاموں کی فہرست روانہ کر دی ہے۔ مرکزی شاہراہ فنڈ2021؁  کے تحت یہ منصوبے مکمل کئے جا ئیں گے۔

***** ***** ***** 

آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر ...

٭پالگھرضلع کے ویرار میں واقع وِجئے ولّبھ اسپتال میں لگی آگ سے 13؍کورونا مریضوں کی موت

٭سپریم کورٹ نے مرکزی حکو مت کو اسپتالوں میں آکسیجن‘ دوائیں Bed's کی فراہمی  اورٹیکہ اندازی کے طریقہ کار سے متعلق قومی پالیسی تیار کرنے کی دی ہدایت

٭تمام ریاستوں کو آکسیجن گیس آسانی اور تسلسل کی ساتھ فراہم کرنے کی وزیر اعظم کی ہدایت

٭ریاست میں کَل 67؍ ہزار13؍ کورونا کے پائے گئے نئے مریض‘ مراٹھواڑہ میں166؍ افراد کی کورونا سے موت اور 7؍ہزار800؍ کورونا کے نئے معاملے ہوئے درج

 ٭ریاست میں 2؍ہزار40؍ کروڑ روپیوں کے27؍ سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کو منظوری


اِسی کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آ باد سیعلاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 06.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 06 April 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...