Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 22 January-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۲؍ جنوری
۲۰۲۴ء
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ ایو دھیا میں آج شری رام کی مورتی نصب کرنے کی
تقریب کا انعقاد؛ ملک بھر میں جوش و خروش کا ماحول۔
٭ مر اٹھو اڑہ سمیت ریاست بھر میں روشنائی کا
اہتمام؛ خیرسگالی یاترائوں میں شہریوں کی پُرجوش شرکت۔
٭ مر اٹھا ر یزرو یشن کیلئے منوج جرانگے پاٹل کی
قیادت میں احتجاجی لانگ مارچ احمد نگر ضلعے میں داخل۔
اور۔۔۔ ٭ مراٹھا سماج کی پسماندگی کا سروے کرنے کیلئے
انتظامی تیاریاں آخری مرحلے میں۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
اُترپردیش کے شہر ایودھیا میں واقع رام مندر
میں آج شری رام مور تی کی تنصیب کی تقریب ’’پران پرتشٹھا‘‘ منعقد ہورہی ہے۔ آج
دو پہر ساڑھے بارہ بجے نئے تعمیر شدہ مندر میں مورتی نصب کی جائیگی۔ اس تقریب
کیلئے ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند ایودھیا پہنچ رہے ہیں اور ان کے
قیام اور تحفظ کے انتظامات سمیت دیگر تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایودھیا شہر ملک
بھر کے سادھو سنتوں اور مہنتوں کی موجود گی سے جگمگا اٹھا ہے ۔ پران پرتشٹھا تقریب
کیلئے مدعوئین میں پیٹھن کے سنت ایکناتھ مہاراج کے وارث یوگی راج مہاراج گوساوی
بھی شامل ہیں۔ یوگی راج مہاراج نے بتایا کہ وہ ایودھیا میں اپنے علاقے کے تمام
عقیدت مندوں کی جانب سے شری ر ام کے درشن کریں گے۔
***** ***** *****
ایودھیا میں پران پرتشٹھا تقریب کے پس منظر میں
ریاست میں ہر طرف جوش و خروش کا ماحول دکھائی دے رہا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ
ایکناتھ شندے نے کل ممبئی کے مختلف مندروں میں صفائی مہم میں حصہ لیکر صفائی
ملازمین ا ور کامگاروں سے بات چیت کی۔جنوب وسطی ممبئی کے بی جے پی کے ضلع صدر
راجیش شِروَڑکر نے جنوب وسطی ممبئی کے 108 مندروں کو روشن کرنے کیلئے چراغوں کا
سیٹ تحفے میں دیا ہے۔ شِروَڑکر نے آج ویر ساورکر کی قیام گاہ ’’ساورکر سدن‘‘ کے
علاوہ ویر ساورکر کی قومی یادگار اور 'انڈمان میں ساورکر کی قید گاہ میں بھی
دیوالی منانے کا اعلان کیا۔
***** ***** *****
اس مناسبت سے مراٹھواڑہ بھر میں بھی مختلف
اجتماعات منعقد کیے جارہے ہیں۔ کل چھترپتی سمبھاجی نگر میں ریاستی وزیر برائے
ہاؤسنگ اتل ساوے کی جانب سے 109واں
مہایگیہ کیا گیا۔ اسی طرح آج شام شہر کے کئی علاقوں میں دِیے روشن کرکے روشنائی
کرنے سمیت مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا
جارہاہے۔ پران پرتشٹھا تقریب کےضمن میں چھترپتی سمبھاجی نگر کے مختلف مندرو ں میں
روشنائی اور رنگولی سمیت سجاوٹ کی گئی ہے۔ گھروں ا ور بازارو ں میں رام کی شبیہ
والے زعفرانی پرچم آویزاں کیے گئے ہیں‘ ٹی وی سینٹر چو ک میں رام کی مورتی عوام
کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
جالنہ میں رام مندر سے نکالی گئی شوبھا یاترا
میں رام‘ لکشمن‘ سیتا اور ہنو مان کی جھانکیاں عو ام کو اپنی جانب متوجہ کررہی
ہیں۔ خواتین نے رنگولی بناکر اس یاترا کا استقبال کیا۔ اس موقع پر عوام میں کھانے
کی اشیا بھی تقسیم کی گئیں۔ اس ریلی میں مرکزی وزیر ر ائو صاحب د انوے‘ سابق وزیر
ارجن کھوتکر سمیت دیگر قائدین شریک تھے۔
ناندیڑ میں گود اوری ندی کے کنارے پر رام مندر
میں آج پالکھی اور کلش یاترا سمیت ا یک چراغ رام کو اس سنکلپ یاترا کے تحت عقیدت
مندوں سے چراغ روشن کیے جائیں گے۔ بھجن کیرتن اور مہا پرساد سمیت مختلف پروگر اموں
کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔
پربھنی شہر کے مہیش مندر میں بھی کل ہنومان چالیسہ کا جاپ کرکے
روشنائی کی گئی، جبکہ آج شام ناندیڑ کے بنداگھاٹ میں رام دیپوتسو اور آتش بازی
کے پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ہنگولی میں ر ام بھکت ہنومان مندر کی جانب سے
کل کلش یاترا نکالی گئی۔ چنتا مَنی گنپتی مندر سے شرو ع ہوئی یہ کلش یاترا مختلف
مقامات سے ہنومان مندر علاقے میں ختم ہوئی۔
ہنگولی تعلقے کے را م دیول گائوں میں ر ام چندر
مندر میں رُکنِ اسمبلی تاناجی مُٹکُڑے نے صفائی کی۔
دھاراشیو میں اننت دا س مہاراج میمورئیل منڈل
کی جانب سے ڈیڑھ سو کا رسیوکوں کی ستائش کی گئی۔ لاتور کے آروہ سنگیت اکیڈمی کے
گیت رامائن کو لوگوں کی پذیرائی ملی۔
***** ***** *****
چندر پور میںچاندا کلب گراؤنڈ پر بھی کل 33 ہزار 258 چراغوں کو روشن
کرکے رام کے نام کا منتر بنایا گیا۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں یہ کارنامہ درج
کیا گیا۔
***** ***** *****
احمد نگر ضلعے کے شرڈی میں واقع سائی بابا مندر
کو بھی برقی قمقموں سے روشن کیا گیا ہے‘ جبکہ ایوت محل اور جلگاؤں میں رام مندر
کی طرز پر بنائے گئے مندر کو دیکھنے کیلئے رام بھکتوں کی بھیڑ اُمڈ پڑی ہے۔
***** ***** *****
ریاست کے تمام اسمبلی حلقوں کی حتمی فہرست رائے
دہندگان آج کی بجائے کل 23 جنوری کو شائع کی جائیں گی۔ آج معلّنہ عام تعطیل کی
وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ دریں اثنا، ریاستی حکومت کی جا نب سے معلّنہ آج کی
تعطیلِ عام کے خلاف عرضی کو ممبئی ہائیکورٹ نے خارج کر دیا ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی
نگر سے نشر کی جارہی ہیں
***** ***** *****
مراٹھا سماج کے ر یزرو یشن کیلئے جالنہ ضلعے کے
آنترو الی سراٹی سے شر وع ہونے والا منوج جرانگے پاٹل کا لانگ مارچ کل احمد نگر
ضلع میں داخل ہوا۔ پاتھرڈی تعلقہ میں اس مورچہ کا زبردست استقبال کیا گیا۔ احتجاجی
مارچ میں شا مل مظاہرین کیلئے راشن کی شکل میں چائے اور کھانے کا انتظام گائوں کے
ساکنان کی جانب سے کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
مراٹھا برادری کی پسماندگی کا پتہ لگانے کیلئے
پسماندہ طبقات کمیشن کی جانب سے کل سےسرو ے شر وع کیا جائےگا‘ یہ سروے آئندہ 31
تاریخ تک جاری رہے گا۔ اس سروے کیلئے انتظامی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔کل
چھترپتی سمبھاجی نگر میں ضلع کلکٹر دفتر میں سرو ے کی تربیت کیلئے ایک تربیتی
اجلاس منعقد ہوا۔ اسی طرح ناندیڑ کے کلکٹر دفتر میں بھی ضلع کلکٹر ابھیجیت رائوت
نے تربیتی کیمپ میں افسر ان و ملازمین کی رہنمائی کی‘ جبکہ لاتور کی ضلع کلکٹر
ورشا ٹھاکرگھوگے نے اس سروے میں تعاون کرنے کی اپیل شہریوں سے کی ہے۔ جالنہ میں اس
تربیتی کیمپ سے غیر حاضر رہنے والے 58 افسران اور ملازمین کے خلاف مقدمات درج کرنے
کی اطلاع جالنہ میونسپل کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر سنتوش کھانڈیکر نے دی ہے۔
***** ***** *****
دھاراشیو ضلعے کے تلجاپور میں شاکمبھری نوراتر
تہوار کے موقع پر کل تلجابھوانی کی مرلی النکار مہاپوجا باندھی گئی۔ نوراتر تہوار
کی مناسبت سے مختلف مذہبی اجتماعات منعقد کیے جا رہے ہیں ‘ جس میں عقیدت مندوں کی
بھیڑ جمع ہو رہی ہے۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر میں شعبۂ کھیل اور اولمپک
سنگھٹنا کے اشتر اک سے منعقدہ ’’نمو کپ 2024-‘‘ اسپورٹس ٹورنامنٹ کا کل مرکزی وزیر
مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کراڑکی موجودگی میں رسمی افتتاح عمل میں آیا۔ اس
موقع پر ڈاکٹر کراڑ نے انڈین اسپورٹس اتھاریٹی (SAI )میں
کھلاڑیوں کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے کیے جارہے کاموں کا جائزہ لیا۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے کے زرعی سپرنٹنڈنٹ بابا صاحب جیجورکر
نے کہا ہے کہ زرعی اوزار و آلات کے ذ یلی مشن کے تحت بیڑ ضلعے میں ٹریکٹر اور
دیگر او زاروں کے زیرِ التوا دو کروڑ روپئے امداد کی تجویز کو منظوری مل گئی ہے
اور ضلعے کے 314 مستفیدین میں کل سے اس کی تقسیم شرو ع کی جائےگی۔
***** ***** *****
مصنف راجندر گہاڑ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل
پڑھنے سے دو ر ہورہی ہے‘ مطالعے سے ہی صحیح معنوں میں انسان‘ انسان بنتا ہے۔ ناند
یڑ ضلعے کے بربڑا میں کل ہوئے چھٹے ادبی اجلاس کے صدارتی خطاب کے موقع پر وہ
اظہارِ خیال کررہے تھے۔ اس اجلاس میں کل دِن بھر اوپن انٹرویو‘ مشاعرہ جیسے مختلف
ادبی سرگرمیاں منعقد ہوئیں۔
***** ***** *****
مجاہد ِ آزادی اور کمیونسٹ قائد ایڈوکیٹ
بھگوان رائو د یشپانڈے کا کل چھترپتی سمبھاجی نگر میں انتقال ہوگیا۔ وہ 95 برس کے
تھے۔ ان کی خواہش کے مطابق ان کے جسد ِ خاکی کو چھترپتی سمبھاجی نگر کے میڈیکل
کالج اسپتال (گھاٹی) کو عطیہ کیا گیا۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ ایو دھیا میں آج شری رام کی مورتی نصب کرنے کی
تقریب کا انعقاد؛ ملک بھر میں جوش و خروش کا ماحول۔
٭ مر اٹھو اڑہ سمیت ریاست بھر میں روشنائی کا
اہتمام؛ خیرسگالی یاترائوں میں شہریوں کی پُرجوش شرکت۔
٭ مر اٹھا ر یزرو یشن کیلئے منوج جرانگے پاٹل کی
قیادت میں احتجاجی لانگ مارچ احمد نگر ضلعے میں داخل۔
اور۔۔۔ ٭ مراٹھا سماج کی پسماندگی کا سروے کرنے کیلئے
انتظامی تیاریاں آخری مرحلے میں۔
***** ***** ********** ***** *****
No comments:
Post a Comment