Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 20 May-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۰؍مئی ۲۰۲۴ء
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ پار لیمانی انتخابات کے پانچویں مرحلے کی رائے دہی کا آغاز؛ر یاست کے 13انتخابی حلقوں میں 264امید وار وں میں مقابلہ آرائی۔
٭ ریاست بھر کے 24 ہزارسے زائد را ئے دہی مر اکز پر تقریباً ڈھائی کروڑ ووٹر اپنے آئینی حق کا استعمال کریں گے۔
٭ کانگریس پارٹی کے بزرگ قائد پرتاپ راؤ بھوسلے کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا۔
٭ جالنہ ضلعے میں ریت کی غیر قانونی حمل و نقل کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی ‘کروڑوں روپئے مالیت کا سامان ضبط۔
٭ تھائی لینڈ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں چراغ-ساتوِک جوڑی نے مردو ں کے ڈبلز مقابلوں کا خطاب جیتا۔
اور۔۔۔٭ جنوب مغربی مانسون نکوبار جزیرہ میں د اخل۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
پار لیمانی انتخابات کے پانچویں مرحلے کی ر ائے دہی کا اب سے کچھ دیر قبل آغاز ہوگیا ۔ ملک بھر کی آٹھ ریاستوں کے 49 لوک سبھا حلقوں میں 94ہزار سے زیادہ ر ائے دہی مراکز پر آٹھ کروڑ 95 لاکھ رائے دہندگان اپنے جمہوری حق کا استعمال کریں گے۔ اسی دوران اوڈیشہ اسمبلی انتخابات کیلئے بھی آج رائے دہی کی جارہی ہے۔آج ر یاست کے 13 پارلیمانی حلقوں یعنی شمالی ممبئی، شمال وسطی ممبئی، جنوب ممبئی، جنوب وسطی ممبئی، شمال مغربی ممبئی، شمال مشرقی ممبئی، دھولیہ، دِنڈوری، ناسک، پال گھر، بھیونڈی، کلیان اور تھانے میں بھی رائے دہی کی جارہی ہے۔ ان تمام حلقوں میں مجموعی طور پر 264 امیدوار اپنی قسمت آزمارہےہیں، جن میں اروند ساونت، پیوش گوئل، امول کیرتیکر، اُجول نکم، ورشا گائیکواڑ، ہیمنت گوڈسے، شری کانت شندے، بھارتی پوار، اور شانتی گری مہاراج شامل ہیں۔ ان تمام امیدواروں کیلئےد و کروڑ 46 لاکھ 69 ہزار 544 ر ائے دہندگان 24 ہزار 579 پولنگ اسٹیشنوں پر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
ممبئی کے مضافاتی اضلاع کے 26 اسمبلی حلقوں میں سات ہزار 384 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ان پولنگ مراکز پر 74 لاکھ 48 ہزار 383 را ئے دہندگان ہیں‘ ان میں 44 لاکھ دو ہزار 749 مرد، 34 لاکھ 44 ہزار 819 خواتین اور 815 تیسری جنس کے ووٹرز شامل ہیں۔تھانے ضلع کے بھیونڈی، کلیان اور تھانے لوک سبھا حلقوں میں تقریباً 66 لاکھ 78 ہزار 476 ووٹر 6 ہزار 604 پولنگ اسٹیشنوں پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔پال گھر انتخابی حلقے میں 2 ہزار 270 پولنگ اسٹیشن ہیں اور ا ن مرا کز پر 13 ہزار 921 افسر ان و ملازم مین کے پولنگ عملے کوانتخابی اُمور کی انجام دہی کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔
ناسک ضلعے میں چار ہزار پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں سے دِنڈوری انتخابی حلقے کیلئے ایک ہزار 922 اور ناسک پارلیمانی حلقے کیلئے ایک ہزار 910 را ئے دہی مر اکز بنائے گئے ہیں۔
دھولیہ حلقے کے کل ایک ہزار 704 پولنگ اسٹیشنوں پر تقریباً ساڑھے آٹھ ہزار ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے۔
دریں اثنا انتخابات کے پیشِ نظر انتظامیہ نےتمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ پارلیمانی انتخابات کے گزشتہ مراحل میں ر ائے دہی فیصد میں کمی کو مدِنظر رکھ کر انتخابی کمیشن کی جانب سے ر ائے دہی فیصد بڑھانے کے اقد امات کیے جا ر ہےہیں۔ اسی طرح ملک کی معزز شخصیات نے بھی رائے دہندگان سے اپنا ووٹ د یکر جمہوری فرض ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
معروف صنعت کار اور ٹاٹا صنعتی گروپ کے سربراہ رتن ٹاٹا نے تمام ر ائے دہندگان سے اپنے آئینی حق کا استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس حوالے سے ٹویٹر پر انہوں نے ایک پیغام بھی جاری کیا۔
***** ***** *****
پارلیمنٹ کے عام انتخابات کے پیش نظر انتخابی کمیشن نے مختلف مقامات سے آٹھ ہزار 889 کروڑ روپے مالیت کی اشیا ضبط کی ہیں۔ اس میں چار ہزار کروڑ روپے کی منشیات بھی شامل ہے۔ ممبئی شمال مشرقی پارلیمانی حلقے میں کل چھ لاکھ 73 ہزار 925 روپے کی اشیاء ضبط کی گئی ہیں،اور اس ضمن میں 55 معاملات درج کیے گئے ہیں ‘ جبکہ 56 ملزمان کو گرفتار کرنے کی اطلاع متعلقہ خبر میں دی گئی ہے۔
***** ***** *****
کانگریس پارٹی کے بزرگ قائد پرتاپ راؤ بھوسلے کی آخری رسومات کل شام ستارا ضلع کے بھوئنج میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئیں۔ ریاستی حکومت کی جانب سے محکمۂ ایکسائز کے ریاستی وزیر شمبھوراج دیسائی ا ور رکنِ پارلیمان شرینواس پاٹل نے آنجہانی بھوسلے کے جسدِ خاکی پر گلہائے عقیدت پیش کیے‘ جبکہ پولس جوانوں کے دستے نے ہوامیں گولیاں چلا کرخراجِ عقیدت پیش کیا۔ بھوسلے کا کل صبح بھوئنج میں طویل العمری کے سبب انتقال ہوگیا تھا، ان کی عمر نوے برس تھی۔ بھوئنج گاؤں کے سرپنچ کے طور پر اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کرنے والے بھوسلے چار مرتبہ اسمبلی کے رُکن اور ستارہ لوک سبھا حلقے سےتین بار رکنِ پارلیمنٹ رہ چکے ہیں، انھوں نے مختلف قومی کمیٹیوں میں بھی اپنی خدمات انجام دیں۔کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے بھوسلے کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھوسلے کی موت سے پارٹی نے ایک مہذب او ر وفادار قائد کھو دیا ہے۔ نائب وزیر اعلی دیویندر پھڑنویس اور اجیت پوار نے بھی بھوسلے کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
***** ***** *****
آشادڑھی ایکادشی کا تہوار اس بار 17 جولائی کو منایا جا رہا ہے۔ اس مناسبت سے 7 جولائی سے 24 جولائی تک پنڈھرپور میںشری وٹھل اور رکمنی ماتا کے درشن 24 گھنٹے جاری رہیں گے۔ مندر انتظامیہ کے ایگزیکٹیو آفیسر راجندر شیلکے نے یہ معلومات دی۔ درشن کیلئے آنے والے عقیدت مندو ں کی قطار کے علاوہ عقیدت مندوں کیلئے شامیانے کےانتظامات کیے گئے ہیں‘ ساتھ ہی دو ہزار ملازمین اور رضاکاروں کو بھی خدمات پر مامور کیا جائے گا۔
***** ***** *****
جالنہ ضلعے میں ریت کی غیر قانونی حمل و نقل کرنے و الوں کے خلاف کل محصول محکمے کے دستوں نے کاررو ائی کرتے ہوئے ریت کا ذخیرہ اور کروڑوں روپے مالیت کا سامان ضبط کرلیا۔ ضلع کلکٹر ڈاکٹر شری کرشن پانچاڑ کی ہد ایت اور ایڈیشنل کلکٹر ریتا میتریوار اور اقامتی نائب کلکٹر سوہم وایاڑ کی رہنمائی میں جالنہ، بدنا پور، گھن ساونگی، جعفرآباد تعلقے میں یہ کارروائی کی گئی۔ بدناپور تعلقہ میں سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک کروڑ 62 لاکھ 97 ہزار روپے کی اشیا ضبط کی گئیں۔ جبکہ گھن ساونگی تعلقہ میں 75 لاکھ روپے اور جعفرآباد تعلقہ میں ڈھائی لاکھ روپے مالیت کا سا مان ضبط کیا گیا۔ ضلع میں ریت کی غیر قانونی حمل و نقل کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ ضلع کلکٹر شری کرشن پانچاڑ نے دیا ہے
***** ***** *****
انڈین پریمیر لیگ - آئی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ میںگزشتہ روز سن رائزرز حیدرآباد نےپنجاب کنگز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ جبکہ راجستھان رائلز اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔اس ٹورنامنٹ کے پوائنٹ ٹیبل میں اب کولکاتہ نائٹ رائیڈرس سرِفہرست مقام پر، حیدرآباد دوسرے ، راجستھان رائلز تیسرے اور رائل چیلنجرز بنگلورو چوتھے نمبر پر ہے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل کل حیدرآباد اور کولکاتہ کے مابین احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔
***** ***** *****
بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی چراغ شیٹی اور ساتو ِ ک سائی ر اج رَنکی ریڈی کی جوڑی نے تھائی لینڈ اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے مردو ں کے ڈبلز کا خطاب جیت لیا ہے۔ کل بینکاک میں ہوئے فائنل مقابلے میں ساتو ِک۔ چراغ کی جوڑی نے چِین کی‘ کے چین بویانگ اور لِیُوییِ کو‘ کی جوڑی کو 21-15, 21-15 کے راست گیمز میں شکست دی۔
***** ***** *****
جنوب مغربی مانسون کی بارش نکوبار جزیرے پر داخل ہوچکی ہے۔ محکمۂ موسمیات نے کل یہ اطلاع دی۔ نکوبار جزائر‘ جنوبی انڈمان کا سمندر اور خلیج ِ بنگال کے کچھ حصوں کی جانب موسمی بارش کا سفر شر وع ہوچکا ہے۔ آئندہ 31 مئی تک موسمی بارش کیرالہ میں د اخل ہونے کا اندازہ موسمیاتی محکمے نے ظاہر کیا ہے۔
دریں اثنا کل کئی مقامات پر بارش بھی ہوئی۔ چھترپتی سمبھاجی نگر کے شہر ی علاقوں میں کچھ مقامات پر کل دو پہر کے بعد زور دار ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی۔ مر اٹھواڑہ اور وِدربھ میں آئندہ دو دِنوں میں تیز ہو ائوں کے ساتھ گھن گرج کے ساتھ بارش ہونے کی پیش گوئی محکمہ موسمیات نے کی ہے۔
اسی دوران کل ر یاست میں سب سے ز یادہ درجۂ حرارت 44 اعشاریہ دو فیصد جلگائو ں میں درج کیا گیا‘ جبکہ اکولہ میں 43 اعشاریہ دو درجۂ حرارت درج کیا گیا۔ مراٹھواڑہ کے چھترپتی سمبھاجی نگر میں 40 اعشاریہ، دھاراشیو میں 39 اعشاریہ آٹھ، پربھنی 39 اعشاریہ چھ، ا ور ناند یڑ میں 37 اعشاریہ د و درجۂ حرار ت ر یکا رڈ کیا گیا۔
***** ***** *****
پربھنی ضلع میں تلاٹھیوں کی تنظیم کی مجلس ِ عاملہ کی اتفاقِ ر ائے سے تشکیل ِ نوعمل میں آئی۔ تنظیم کے ضلع صدر کے طور پر شیام سندر سور یہ ونشی‘ ایگزیکٹیو چیئرمین ر ام پرساد کولہے، جبکہ نائب صدر کے طور پر شنکر ر اٹھوڑ کا انتخاب عمل میں آیا۔ ر یاستی تلاٹھی تنظیم کے صدر انیل سوریہ ونشی کی صدار ت میں ہوئے اجلاس میں عاملہ کا انتخاب عمل میں آیا۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ پار لیمانی انتخابات کے پانچویں مرحلے کی رائے دہی کا آغاز؛ر یاست کے 13انتخابی حلقوں میں 264امید وار وں میں مقابلہ آرائی۔
٭ ریاست بھر کے 24 ہزار را ئے دہی مر اکز پر تقریباً ڈھائی کروڑ ووٹر اپنے آئینی حق کا استعمال کریں گے۔
٭ کانگریس پارٹی کے بزرگ قائد پرتاپ راؤ بھوسلے کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا۔
٭ جالنہ ضلعے میں ریت کی غیر قانونی حمل و نقل کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی ‘کروڑوں روپئے مالیت کا سامان ضبط۔
٭ تھائی لینڈ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں چراغ-ساتوِک جوڑی نے مردو ں کے ڈبلز مقابلوں کا خطاب جیتا۔
اور۔۔۔٭ جنوب مغربی مانسون نکوبار جزیرہ میں د اخل۔
***** ***** *****
اس کے ساتھ ہی علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
ان خبروں کو آپ AIR چھترپتی سمبھاجی نگر یوٹیوب چینل‘ پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment