Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 06.05.2017, Time : 8.40 to 8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 06 May 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۶؍مئی ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
عدالت ِ عظمیٰ نے کل اپنے ایک اہم فیصلے میں سا ل 2012 میں دہلی میں پیش آئے نربھیا زیادتی معاملے کے چاروں مجرموں کی سزائے موت برقرار رکھی ہے۔ اِس معاملے کے 6/ مجرموں میں سے ایک نے تہاڑ جیل میں خود کشی کرلی اور ایک نابالغ کو عدالت نے تین برس بچوں کے ریمانڈ ہوم میں رکھنے کی سزا سنائی تھی۔ عدالت ِ عالیہ نے بقیہ چار مجرموں کی سزائے موت برقرار رکھی تھی۔ جس کے بعد مجرموں نے اس فیصلے کو عدالت ِ عظمیٰ میں چیلنج کیا تھا اور عدالت ِ عظمیٰ نے بھی ان کی سزا برقرار رکھی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
دریں اثناء معروف قانون دان اُجول نکم نے کہا ہے کہ پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کے لیے معیاد کا تعین ضروری ہے۔ کل احمد نگر میں اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نربھیا معاملے کے پس منظر میں قانون میں ترمیم کیے جانے کے بعد یہ پہلی پھانسی کی سزا ہے اور ممبئی کی شکتی مِل زیادتی کے مقدمے میں بھی انھوں نے مجرموں کو پھانسی کی سزا دئیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ڈینٹل اور میڈیکل پوسٹ گریجویشن نصاب کیلئے مقامی طلباء کو ریزرویشن دینے کے ریاستی حکومت کے فیصلے کو عدالت ِ عظمیٰ نے مسترد کردیا ہے۔ دیہی علاقوں میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی اور مریضوں کو بہتر سہولیات بہم پہنچانے کے مقصد سے ریاستی حکومت نے یہ فیصلہ کیا تھا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
رِیاستی حکومت نے عدالت ِ عالیہ کو بتایا ہے کہ گذشتہ 22/ اپریل تک تور خریدی مراکز پر پہنچنے والی 10/لاکھ 500/ کوئنٹل تور حکومت خریدے گی۔ مفادِ عامّہ کی ایک عرضداشت میں اِستدعا کی گئی تھی کہ رِیاست میں کسانوں کی تمام تور ریاستی حکومت خریدے۔ اِس عرضداشت پر سماعت کے دوران اپنے بیان میں رِیاستی حکومت نے کہا کہ 22/ اپریل تک خرید مراکز پر بچی ہوئی 10/ لاکھ کوئنٹل تور خریدنے کیلئے 750/ کروڑ روپئے مختص کیے گئے ہیں۔ عدالت نے مرکز اور ریاستی حکومت کو اس خصوص میں حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت کی ۔ اس کیس کی آئندہ سماعت 6/ ہفتوں کے بعد ہوگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
سابق وزیرِ اعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے کہا ہے کہ کسانوںکے مسائل حل کرنے میں رِیاستی حکومت ناکام ہوگئی ہے اور وزیرِ اعظم نریندر مودی تور کی خرید کے معاملے میں شخصی طور پر مداخلت کرکے ضروری اِقدامات کریں۔ ریاست میں تور کی زبردست پیداوار ہوئی لیکن اُسے متوقع قیمتیں نہ ملنے کے سبب کاشتکار پریشان ہیں اور یہ مسئلہ حل کرنے کی بجائے وزیرِ زراعت اور وزیرِ اَغذیہ و رسد ایک وفد لے کر غیر ملکی دورے پر چلے گئے ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کانگریس پردیش صدر اور رُکنِ پارلیمنٹ اشوک چوہان نے کہا ہے کہ اگر شیوسینا رِیاست کے کسانوں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے تو پہلے حکومت سے علیحدگی اِختیار کرے اور بعد میں رابطہ مہم چلائے۔ کل ممبئی میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف خود وزراء ہی تحریک چلا رہے ہیں۔ یہ مضحکہ خیز صورتحال تاریخ میں کبھی بھی پیدا نہیںہوئی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بجلی ترسیل کمپنی کے رابطہ افسر پی ایس پاٹل نے کہا ہے کہ ریاست میں بجلی کی فراہمی اندرونِ ایک ہفتہ معمول پر آجائیگی۔ کل ممبئی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کوراڑی‘ کھاپر کھیڑہ اور پرلی تھرمل پاور پلانٹ میں خرابی کے باعث بجلی کی قلّت پیدا ہوگئی تھی اور ان تنصیبات پر مرمت کا کام جنگی پیمانے پر جاری ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ہوائی سفر کے دوران نازیبا رویہ اختیار کرنے والے مسافروں کے سفر پر پابندی کیلئے وزارتِ شہری ہوا بازی نے نو فلائی لسٹ کا مسودہ جاری کیا ہے۔ قابلِ اِعتراض حرکات‘ جنسی طور پر ہراساں کیے جانے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر مسافروں کو تین ماہ تا دو برس تک ہوائی سفر سے روکنے کیلئے یہ مسودہ تیار کیا گیا ۔ شیوسینا کے رُکنِ پارلیمنٹ رویندر گائیکواڑ اور ایئر انڈیا کے مابین ہوئے واقعے کے پس منظر میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مرکزی وزیرِ صحت ڈاکٹر جے پی نڈّا نے کہا ہے کہ آشا کارکنوں کے مشاہرے میں اِضافے سے متعلق مثبت فیصلہ کیا جائے گا۔ کل ممبئی میں آشا کارکنوں کے وفد نے وزیرِ موصوف سے ملاقات کرکے انہیں اپنے مطالبات پر مبنی ایک محضر پیش کیا۔ ریاستی وزیرِ صحت ڈاکٹر دیپک ساونت نے بھی اِس خصوص میں ڈاکٹر نڈّا سے گفت و شنید کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
سماجی کارکن میدھا پاٹکر نے کہا ہے کہ ممبئی تا ناگپور دو قومی شاہراہوں کی موجودگی کے باوجود علیحدہ ایکسپریس وے بنانے کی کیا ضرورت ہے۔ وہ کل اورنگ آباد میں صحیفہ نگاروں سے گفتگو کررہی تھیں۔ اُنھوں نے اِلزام عائد کیا کہ اس ایکسپریس وے کیلئے کسانوں کی زمین ایکوائر کرنے کے لیے حکومت پولس کے ذریعے طاقت کا اِستعمال کررہی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ممبئی لاتور ایکسپریس کی بیدر تک کی گئی توسیع کو منسوخ کرنے کے مطالبے پر کل لاتور اور عثمان آباد بند منایا گیا۔ اِس بند کا ملا جلا اثر رہا۔ لاتور میں دکانیں بند کروانے والے ریلوے بچائو کمیٹی کے اراکین کو پولس نے حراست میں لیا۔

No comments:
Post a Comment