Tuesday, 19 June 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 19 June 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  19 ؍ جون  .۲۰۱۸؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 وزیر خزا نہ سُدّھیر مُنگنٹیوار نے کہا ہے کہ پر دھان منتری مُدرا یو جنا کے تحت بیروز گار نو جوانوں کے لیے ریاست میں روز گار مہم شروع کی جائے گی۔مُنگنٹیوار نے کل ریاست کے تمام ڈِیویژنل کمشنرز، کلکٹرز، میونسپل کمشنرز، ضلع پریشد کے چیف ایکزیکیٹو افسروں اور محکمۂ جنگلات کے اعلیٰ افسران سے ٹیلی کانفرنسِنگ کے ذریعے تبادلۂ خیال کیا۔ اِس برس مُدرا یو جنا کے تحت ملک بھر میں3؍ لاکھ کروڑ روپئے قرض کی تقسیم کا نشا نہ مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر مو صوف نے ہدا یت کی کہ اِس فنڈ کا زیادہ سے زیا دہ حصہ مہا راشٹر کے لیے حاصل کر نے کی غرض سے ضلع کلکٹر ز خصو صی کو شش اور منصو بہ بندی کریں۔ اِس کے علا وہ ہر ضلع میں مُدرا بینک رابطہ کمیٹی میں غیر سر کا ری اراکین کی فوری نامزدگی کی بھی اُنھوں نے ہدا یت کی۔
***  *** *** *** **** *
 مملکتی وزیر محصول سنجئے راٹھوڑ نے کہا ہے کہ اِندراج شدہ کسا نوں کے توّر اور چنا خرید نے سے قبل ہی خریدا ری مرکز بند ہو نے پر کسا نوں کو فرق کے ڈھائی ہزار روپئے ادا کر نے سے متعلق وزیر اعلیٰ سے عنقریب تبادلۂ خیال کریں گے۔ وزیر مو صوف نے کل ایوت محل ضلع کے نیر میں منعقدہ توّر اور چنا خرید نے سے متعلق ایک جائزا تی اجلاس کی صدا رت کی۔ اِس موقع پر اُنھوں نے کہا کہ خریداری مراکز بند ہو جانے سے کسا نوں کا بڑے پیما نے پر نقصان ہوا ہے۔
***  *** *** *** **** *
 مرکزی وزیر برائے فروغ انسا نی وسائل پر کاش جائو ڑیکر نے کہا ہے کہ سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجو کیشن اسا تذہ کی اہلیت سے متعلق جانچ Central Teachers Eligibility Test حسب سا بق20؍ زبا نوں میں لینے کا عمل جا ری رکھے گی۔ وزیر موصوف نے اپنے ٹو ئیٹر پیغام میں یہ اطلاع دی۔ CBSE نے اِس سے قبل یہ امتحا نا ت تمام علا قائی زبا نوں میں نہ لیتے ہوئے صرف تین زبانوں اِنگلِش ، ہندی اور سنسکرت میں لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اِس فیصلے کے خلاف متعدد ریاستوں میں شدید نا راضگی پائی جا رہی تھی۔
 اِسی دوران کل نئی دہلی میں اخبا ری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ گذشتہ 4؍ برسوں میں تعلیمی شعبے میں غیر معمو لی تبدیلیاں آئی ہیں۔
***  *** *** *** **** *
 آبرسانی اور صفائی کے مرکزی محکمے کے سیکریٹری پر میشور ایٔر نے ہدا یت کی ہے کہ کھلی جگہوں پر رفع حا جت کے عمل سے پاک دیہا توں کا اندراج جون کے اوا خر تک مکمل کر لیں۔ وہ کل ممبئی میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ کھلے میدانوں میں فر ا غت حاصل کر نے اور صفائی کے شعبے میں مہاراشٹر کی کار کر دگی ملک کی دیگر ریاستوں کی بہ نسبت بہتر ہے۔
***  *** *** *** **** *
 ممبئی کے سِدّھی وِنائک گنپتی مندر ٹرسٹ کے چیئر مین کو مملکتی وزیر کا در جہ دینے کا فیصلہ ریاستی حکو مت نے کیا ہے۔ اِس فیصلے کے بعد مندر کے مو جودہ چیئر مین آدیش باندیکر کو اب وہ تمام سہولیات اور در جہ حاصل ہو گا جو ریاست کے کسی بھی وزیر مملکت کو ہو تا ہے۔
***  *** *** *** **** *
 ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف مال بر داری کر نے والوں نے کل سے غیر معینہ مدت کی ملک گیر ہڑ تال کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی حکو مت ڈیزل کی قیمتوں میں اضا فے کی وجہ  بین الاقوا می سطح پر خام تیل کی قیمت میں اضا فہ بتا رہی ہے۔
 تا ہم آل اِنڈیا کانفیڈریشن آف گوڈز وہیکلز اونرس ایسو سی ایشن اِ س جواز کو تسلیم کر نے سے انکار کر تی ہے اِس تنظیم کا کہنا ہے کہ حکو مت کے راست ٹیکسیسکے سبب ایندھن کی قیمت میں اضا فہ ہو اہے۔
***  *** *** *** **** *
  مہاراشٹر نو نِر مان سینا کے سر براہ راج ٹھا کرے نے کل اپنی پارٹی کی مجلس عا ملہ کا اعلان کیا جس میں 10؍ قائد اور12؍ سیکریٹری شامل کیئے گئے ہیں۔
***  *** *** *** **** *
 بارہویں کے امتحا نات کے لیے در خواست داخل کر نے کی مدت میں 25؍ جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔ جولائی -اگست میں ہونے والے اِن امتحا نات کے لیے لیٹ فیس کے ساتھ در خواست دہی کی آخری تاریخ کل ختم ہو نے والی تھی۔ تا ہم اب یہ مدت آئندہ پیر تک بڑھا دی گئی ہے۔
***  *** *** *** **** *
 غیر قا نو نی اسقا ط حمل کے معاملے میں بیڑ ضلع کے ماجلگائوں کی 2؍ خا تون ڈاکٹروں کے کلینِک کے میٹر نیٹی اور خا ندا نی منصو بہ بندی کے مراکز بند کر دیئے گئے ہیں۔ ضلعی افسر برائے صحت عامہ اشوک تھورات نے کل یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ غیر قا نو نی اسقا ط حمل کے اِن معا ملات کی ایک خصو صی کمیٹی کے ذریعے تحقیقات کر وائی جا رہی ہیں اور اِس کمیٹی رپورٹ موصول ہو نے کے بعد ہی اِن ڈاکٹرز کے لائسنس منسو خ کیئے جائیں گے۔
***  *** *** *** **** *
 

No comments: