Wednesday, 20 June 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 20 June 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۰؍جون  ۲۰۱۸ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے جموں و کشمیر حکو مت سے حما یت واپس لینے کے بعد ریاست میں صدر راج نا فذ کرنے کی سفا رش گور نر این این ووہرا نے صدرجمہوریہ رام ناتھ کو وِند سے کی ہے۔ راج بھون کے تر جمان نے کل سرینگر میں یہ اطلاع دی۔ اِس سے پہلے کل بھارتیہ جنتا پارٹی نے کشمیر کی PDP حکو مت سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا جسکے بعد وزیر اعلیٰ محبو بہ مفتی کو استعفیٰ دینا پڑا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کہا کہ مرکزی حکو مت نے دہشت گر دی کے خلاف لڑائی میں ریاستی حکو مت کی ہمیشہ پُشت پنا ہی کی تھی تا ہم وادی میں دہشت گر دی سے نمٹنے میں وزیر اعلیٰ محبو بہ مفتی نا کام رہیں جسکے بعد بی جے پی کے لیے حکو مت کا حصہ بنے رہنا نا ممکن ہو گیا تھا۔
 اِس بیچ کانگریس نے جموں و کشمیر میں PDP کے ساتھ اتحاد کر کے حکو مت بنا نے کے کسی بھی امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد نے کل اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران اپنی ارٹی کا موقف واضح کیا۔ وہیں دوسری سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس نے بھی کسی کے ساتھ اتحاد کر نے اور حکو مت قائم کر نے کے امکان کو ردّ کر دیا۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے کل گور نر این این وو ہرا سے ملاقات کی اور ریاست میںصدر راج نافذ کر نے کا مطالبہ کیا۔
***** ***** *****
 شیو سینا صدر اُدھو ٹھا کرے نے امید ظا ہر کی ہے کہ آ نے والے مہاراشٹر اسمبلی انتخا بات میں شیو سینا ہی اقتدار میں آئے گی اور وزیر اعلیٰ بھی شیو سینا کا ہو گا۔ اِسکے ساتھ ہی اُدھو ٹھا کرے نے لوک سبھا اور وِدھان سبھا چنائو اپنے بل بو تے پر لڑ نے کا اشا رہ دیا۔ شیو سینا کے52؍ ویں یوم تا سیس کے موقع پر کل ممبئی میں منعقدہ پارٹی اجلاس سے خطاب کے دوران اُنھوں نے یہ بات کہی۔ جموں و کشمیر کی حکو مت سے حما یت واپس لینے پر اُدھو ٹھا کرے نے بی جے پی کو مبارکباد تو دی لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کی پا لیسیوں پر خوب تنقید بھی کی۔
 دوسری جانب اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے سا بق لوک سبھا صدر اور شیو سینا رہنما منو ہر جو شی نے کہا کہ دیگر ریاستوں میں علاقا ئی پار ٹیاں بر سر اقتدار آئیں گی۔ جو شی نے کہا کہ اِس بات کی و جو ہات تلاش کر نے کی ضرورت ہے کہ مہا راشٹر میں اب تک شیو سینا کو اپنے بل بوتے پر اقتدار کیوں نہیں مل سکا۔  یُوا سینا کے صدر آدِتیہ ٹھا کر ے نے بھی اپنی تقریر میں اکیلے انتخا بی میدان میں اُتر نے کے عزم کو دوہرا یا۔
***** ***** *****
 مہاراشٹر کے گور نر اور ریاست کی سبھی یو نیور سیٹیوں کے چانسلر سی وِدیا ساگر رائو نے تمام یو نیور سیٹیوں کے وائس چانسلروں اور متعلقہ کالجوں میں کل21؍ جو ن کو بین الاقوا می یو گا دن منا نے کی ہدا یت جا ری کی گئی ہے۔ گور نر کی جانب سے جاری کر دہ ہدا یت میں
کہا گیا ہے کہ یو نیور سیٹیاں یو گا دن منا نے کے دوران سبھی کی شمو لیت کو یقینی بنا نے وا لا نظام اپنائیں اور اِسطرح کی یو گا پرارتھنا شامل کریں کہ ہر کو ئی اِسکا حصہ بن سکے۔ یو نیور سٹیوں سے معزز شہر یوں کو مد عو کر نے کو بھی کہا گیا ہے۔ اِسکے علا وہ یو گا دن تقریبات کو صرف ایک دن تک محدود نہ رکھتے ہوئے سال بھر کا خا کہ تیار کر نے کی بھی ہدا یت دی گئی۔
***** ***** *****
 وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح ساڑھے نو َ بجے ملک بھر کے کسا نوں سے سیدھے خطاب کر ینگے۔ زراعت کے مرکزی وزیر رادھا مو ہن سنگھ نے یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ وزیر اعظم 2022؁ تک کسا نوں کی آ مد نی دو گنا کر نے کے لیے کیئے گئے اقدا مات کے بارے میں کسا نوں سے تبادلۂ خیال کرینگے۔ آکاشوانی ، دوردرشن اور DDکسان چینلز وزیراعظم اور کسا نوں کے بیچ بات چیت براہِ راست نشر کرینگے۔
***** ***** *****
 ریاستی قا نون ساز بورڈ کا مانسون اجلاس ناگپور میں4؍ جو لائی سے شروع ہو گا جو کہ20؍ جولائی تک جا ری رہے گا۔ وِدھان سبھا اور وِدھان پر یشد کے اُمور کی صلاح کار کمیٹی کی کل منعقدہ میٹِنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ اِس موقع پر سر کا ری کام کاج کی منصو بہ بندی پر بھی تبا دلۂ خیا ل کیا گیا۔
***** ***** *****
 اورنگ آ باد اور مراٹھواڑہ کے مختلف مقا مات پر کل مو سلا دھار بارش ہو ئی۔ اورنگ آ باد شہر کے علاوہ ضلعے کے ویجا پور، گنگا پور، سِلوڑ اور کنڑ تعلقوں میں بھی کل بارش کی آ مد ہو ئی۔ بیڑ شہر اور مضا فات میں بھی کل لگا تار دوسرے دن تیز بارش ہوتی رہی۔ بیڑ ضلعے کے پر لی تعلقے میں بجلی گر جانے سے ایک شخص کی مو ت کی خبر ہے۔ جالنہ ضلعے کے عنبڑ اور گھن سائونگی تعلقوں سے بھی در میانی درجے کی بارش کی اطلاع ملی ہے۔ ہمارے نمائندے نے بتا یا کہ لاتور شہر کے کچھ علاقوں میں بھی کل زور دار بارش ہوئی۔ اِس بارش سے کسانوں میں اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
 دوسری جانب ناندیڑ ضلعے کے حد گائوں میں ہفتے بھر کے وقفے کے بعد کل بارش ہوئی۔ تا ہم ضلعے کے دوسرے حصوںمیں اب بھی کسان با رش کے منتظر ہیں وہیں پر بھنی ، ہنگو لی اور عثمان آباد ضلعوں میں گذشتہ آٹھ دِنوں سے بارش نہ ہونے سے کسا نوں میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اِس بیچ پو نے دفتر  مو سمیات نے اگلے24؍ گھنٹوں کے دوران وسطی مہا راشٹر میں مو سلا دھار بارش ہونے کی پیشن گو ئی کی ہے۔
***** ***** *****
 ایندھن اور روزمرّہ کے استعمال کی چیزوں کی قیمتوں میں ہو رہے اضا فے کے خلاف بھارتیہ کمیو نِسٹ پارٹی کی جانب سے آج ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ بھارتیہ کمیو نِسٹ پارٹی کے شہر سیکریٹری کا مریڈ بھاسکر لہا نے نے بتا یاکہ آج اورنگ آباد کے پیٹھن گیٹ،گنگا پور اور سِلوڑ تحصیل دفتروں اور پھلمبری تعلقے کے آلند میں اُنکی پارٹی مظا ہرے کریگی۔
***** ***** *****

No comments: