Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 19 January 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۹ ؍ جنوری ۲۰۱۹
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت نے کار وبار کرنے میں سہو لت کی در جہ بندی میں اگلے سال تک بھارت کو چوٹی کے
50؍ ملکوں میں شامل کر نے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ وہ کل گاندھی نگر میں نویں در خشاں گجرات عالمی سر براہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں مخا طب تھے۔وزیر اعظم نے بتایا کہ عالمی بینک کی Ease of Doing Businessکی درجہ بندی میں بھارت نے 77؍ ویں مقام پر
جگہ بنالی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی پوری صلا حیت کو بروئے کار لا نے کے لیے حکو مت ترقی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
***** ***** *****
ممبئی میں تعمیر کیے گئے بھارتی سینما کے قو می نمائش گاہ کا افتتاح آج وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔140؍ کروڑ61؍ لاکھ روپئے کی مالیت سے تعمیرکی گئی اِس نمائش گاہ میںAudio-Visual اور ملٹی میڈیا کے ذریعے بھارتی سینما کاایک صدی سے زیادہ کا سفرکے پیش کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
ریاستی وزیر خزا نہ سُدھیر مُنگنٹی وار نے کہا ہے کہ ریاست میں ڈانس بار پر پا بندی عائد کرنے کے لیے ریاستی حکو مت آئندہ 2؍ ہفتوں میں آرڈیننس جاری کر نے سے متعلق غور کر رہی ہے۔ممبئی میں پی ٹی آئی سے بات چیت کر تے ہوئے اُنھوں نے بتا یا کہ ریاستی کا بینہ کے آئندہ اجلاس میں اِس معاملے پرتبادلہ خیال کیے جانے کی امید ہے۔عدالت عالیہ کی جانب سے ڈانس بار سے متعلق ریاستی حکو مت کے کچھ قوانین میں نر می جبکہ کچھ قوانین کو منسوخ کیے جانے پر مُنگنٹی وار نے کہا کہ وہ عدالت کے فیصلہ کا احترام کر تے ہیں تاہم ریا ست کی ثقافت کے تحفظ کے لیے ریاستی حکو مت ڈانس بار پر پا بندی سے متعلق آرڈیننس جاری کر نے کے لیے غور کر رہی ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ ڈانس بار پر پا بندی معاملے پر تمام جماعتوں کو متحد ہو کر عدالت کے فیصلے کا بغور مطالعہ کر نے او ر اِس سے متعلق قوانین کومزید سخت بناکے لیے آرڈیننس جا ری کر نے کی ضرورت ہے۔
***** ***** *****
وزیر ِ تعلیم وِنود تائوڑے نے کہا ہے کہ ریا ستی حکو مت ہنر مندی پر مبنی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے اِس سے متعلق تعلیمی نصاب شروع کر رہی ہے۔
وزیر موصوف کل لاتور کے راجرشی شاہو کالج میں منعقدہ دوسرے جلسہ تقسیم اسناد میں خطاب کر رہے تھے۔اُنھوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں لوکل ٹو گلو بل کا ہدف مقرر کر تے ہوئے طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔تائوڑے نے کہا کہ حکو مت نے تعلیم کو سیاست سے دور رکھا ہے۔
لاتور میںقائم کیے گئے مراٹھواڑ ے کے سب سے اُنچے قو می پر چم کی پر چم کُشائی بھی کل تائوڑے کے ہاتھوں عمل میں آئی۔اِس موقعے پر خطاب کر تے ہوئے رابطہ وزیر سنبھاجی پاٹل نیلنگیکر نے کہا کہ عوام میں حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے یہ پر چم قائم کیا گیا ہے۔
اِس پر چم کی بلندی 150؍ فٹ ہے۔

یومِ جمہوریہ کی منا سبت سے سکندر علی وجد میمو ریل ٹرسٹ، ڈاکٹر رفیق زکریا کالج فار ویمن اور کریسنٹ ایجو کیشنل اینڈ ویلفیئر سو سائٹی اورنگ آباد کے اشتراک سے آج ایک روزہ قو می سیمینار بعنوان ’’اُردو شاعری میں حُب الوطنی ‘‘منعقد کیا جا رہاہے۔ اِس سیمینار کا اہتمام ڈاکٹر رفیق زکر یا کالج فار ویمن ،نوکھنڈہ پیلیس، میں کیا گیا ہے۔ صبح 10:30؍ بجے اِس سیمینار کا افتتاح مشہور افسانہ نگار پرو فیسر حمید سہر ور دی کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔ ڈاکٹر ارتکاز افضل کی صدا رت میں منعقد ہو رہے اِس اجلاس میں معروف شاعر اور نقاد پرو فیسر عتیق اللہ کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ سیمینار میں متعدد محققین اپنے مقالات پیش کریں گے۔ پرو گرام کے کنوینئر خان مقیم خان نے یہ اطلاع دی۔
***** ***** *****
جل یُکت شیوار مہم کے تحت جالنہ تعلقے کے نِر کھیڑ کی کلیانی ندی کی گہرائی میں اضا فہ کر نے کے کام کا افتتاح کل مملکتی وزیر ارجُن کھوتکر کے ہاتھوں عمل میںآیا۔اِس موقعے پر خطاب کر تے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اِس کام کی وجہ سے ندی میںپانی ذخیرہ کر نے کی صلا حت میں اضا فہ ہو گا اور تقریباً3؍ ہزار ایکر زمین کو سیراب کر نے میں آ سانی ہو گی۔اُنھوں نے کہا کہ ندی کی گہرائی میں اضا فہ ہونے سے علاقے میں پانی کے مسائل حل ہوں گے اور زیر زمین پانی کی سطح میں بھی اضا فہ ہو نے کی امید ہے۔
***** ***** *****
بھارت اور آسٹریلیاکے ما بین میلبرن میںکھیلے گئے تیسرے ایک روزہ کر کٹ مقابلے میں بھارت نے آسٹریلیا کو7؍ وکٹ سے شکست دے کر شاندار جیت درج کی۔کل کھیلے گئے فیصلہ کُن مقابلے میں پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے آسٹریلیاء نے بھارت کے سامنے 231؍ رنوں کا نشا نہ رکھا تھا۔جسے بھارتی ٹیم نے چار گیند وں کے باقی رہتے حاصل کر لیا۔مہیندر سنگھ دھو نی نے 87؍ اور کیدار جادھو نے61؍رن بنائے ۔ اِس مقابلے میں6؍ وکٹ حاصل کر نے والے یُجویندر چہل کو مین آف دی میچ اور مسلسل تین مقابلوں میں نصف سنچری بنا نے والے مہیندر سنگھ دھو نی کو مین آف دی سیریز کے خطاب سے سر فراز کیا گیا۔

No comments:
Post a Comment