Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 27 June 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۷ ؍جون ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 27 June 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۷ ؍جون ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
ریاست کے اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے وزیر وِنود تائوڑے نے تیقن دیا ہے کہ تعلیمی اور سما جی طور پر پسماندہ طبقات کے زمرے کے تحت طلباء کو پیشہ ورانہ کورسیس میں داخلے کاسٹ سر ٹیفکیٹ کی عدم موجودگی کے سبب روکے نہیں جائیں گے۔ وزیر موصوف نے کل یہ اعلان قانون ساز کونسل
میں کیا۔اُنھوں نے مزید بتا یا کہ درج فہرست ذاتوں، قبائلوں VJNT، دیگر پسماندہ طبقات اور Special Backward Class یعنی مخصوص پسماندہ طبقے کے طلباء کو داخلوں کے دوسرے دور سے قبل کاسٹ ویلیڈیٹی سر ٹیفکیٹ پیش کرنے کے لیے وقفہ دینے کا فیصلہ حکو مت نے کیا ہے۔
اِسی بیچ آج مراٹھا ریزر ویشن کے جائز ہونے یا نہ ہونے سے متعلق ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے فیصلہ سنا ئے جانے کا امکان ہے۔
***** ***** *****
طِبی کور سیز کے داخلوں میں مراٹھواڑہ کے طلباء کے ساتھ نا انصافی کئے جا نے کا دعویٰ کر تے ہوئے مراٹھواڑہ سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے کل پر بھنی کے رکن ِاسمبلی ڈاکٹر راہل پاٹل کی زیر قیادت قا نون ساز اسمبلی کے رو برو احتجاج کیا۔ پاٹل نے نامہ نگاروں کو بتا یا کہ طِبی کور سیس میں داخلوں سے متعلق حکو مت کی70؍ فیصد30-؍ فیصد ریزر ویشن پالیسی کے باعث ہر برس مراٹھواڑہ کے کم و بیش 500؍ طلباء اہلیت ہونے کے با وجود میڈیکل کورسیز میں داخلوں سے محروم رہ جا تے ہیں۔ اُنھوں نے ریاستی حکو مت سے اِس طریقہ کار کو بدلنے کا مطالبہ کیا۔ اِس احتجاج میں رکنِ کونسل ستیش چو ہان اور ارکان اسمبلی ڈاکٹر جئے پر کاش مُندڑا اور ڈی پی سا ونت موجود تھے۔
***** ***** *****
امداباہمی کے ریاستی وزیر سُبھاش دیشمکھ نے کل قا نون ساز کونسل میں حکو مت کی ریاستی سطح کی تشکیل کردہ کمیٹی کی جانب سے کسا نوں کو گنّا توڑ نے کے اوزار کے لیے منظور کی گئی امداد دیئے جانے کا اعلان کیا۔ رکن کونسل امر راجور کر کی جانب سے اِس خصوص میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے یہ اعلان کیا۔ دیشمکھ نے مزید بتا یا کہ اب تک صرف مذکورہ کمیٹی کی جانب سے منظور شدہ کسا نوں کو ہی یہ امداد فراہم کی جا رہی تھی۔ بقیہ کسا نوں کے لیے مذکورہ امدا سے متعلق کمیٹی کے
4؍ جولائی کو منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے میں بڑے پیما نے پر خواتین کی بچہ دانیاںنکالنے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے حکو مت نے رکن اسمبلی نیلم گوہرے کی زیر قیادت ریاستی سطح کی7؍ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اِس خصوص میں کل ریاستی حکو مت نے حکم نا مہ جا ری کیا۔ مذکورہ کمیٹی اِس معاملے کی مکمل تحقیقات کر کے اندرون ِ 2؍ ماہ رپورٹ پیش کرے گی۔
***** ***** *****
لاتور سے رکن اسمبلی امیت دیشمکھ نے لاتور میو نسپل کار پو ریشن کو ہر برس 60؍ کروڑ روپئے گرانٹ دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔ اُنھوں نے یہ مطالبہ کل قا نون ساز اسمبلی میں بجٹ سے متعلق بحث میں حصہ لیتے ہوئے کیا۔ دیشمکھ نے بتا یا کہ ریاستی حکو مت کار پو ریشن کو سا لا نہ صرف10؍ کروڑ روپئے گرانٹ دیتی ہے جو کارپوریشن کے افسران و ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کے لیے بھی نا کا فی ہے۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ اتوار کو من کی بات پرو گرام کے ذریعے قوم سے خطاب کریں گے۔ آکاشوانی اور دور درشن کے تمام مراکز سے نشر کئے جانے والے اِس پرو گرام کی عوام نے اچھی پذیرائی کی تھی۔
***** ***** *****
اورنگ آباد کے رکنِ پارلیمنٹ اِمتیاز جلیل نے کل لوک سبھا میں بحث کے دوران اورنگ آباد سے دہلی اور ممبئی کے لیے مزید ہوائی سفر کی خد مات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔اُنھوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے سیا حت کے فروغ کے لیے خصو صی منصوبہ تیار کیا ہے۔ اُنھوں نے اِس منصوبے کا تاریخی شہر اورنگ آ باد سے آغاز کرنے کا مطالبہ کیا۔ اِس موقعے پر امتیاز جلیل نے بتا یا کہ جیٹ ایئر ویز بند ہونے کے سبب اورنگ آباد میں سیاحت، صنعت اور ہوٹل کے کارو بار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد میونسپل کار پوریشن نے کل اہم پائٹ لائن سے غیر قا نو نی طور پر پا نی لینے والے160؍ نل کنکشن منقطع کر دیئے۔ اِس کے علا وہ مزید300؍ مقامات پر غیر قا نو نی نل بند کر دیئے گئے جن میں ہوٹلیں ، تقا ریب گھر، مسا فر خانے اور واشنگ سینٹر شامل ہیں۔ میونسپل کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق اِن غیر قا نون نی نل جوڑ نے والوں کے خلاف فردِ جرم داخل کیا جائے گا۔
***** ***** *****
انگلینڈ میں کھیلے جا رہے عالمی کپ کر کٹ میچیز میںآج بھا رت کا مقابلہ ویسٹ اِنڈیز سے ہوگا۔ اِن مقا بلوں میں کل پا کستان نے نیو زی لینڈ کو6؍ وکٹوں سے شکست دیدی۔ پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے نیو زی لینڈ نے پا کستان کے سامنے جیت کے لیے
238؍ رنوں کا ہدف رکھا جسے پا کستان نے4؍ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment