Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 21 June 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۱ ؍جون ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
صدرِ جمہوریہ رام ناتھ کووِند نے کہا ہے کہ حکو مت بھارت کو جامع ، مضبوط اور محفوظ ملک بنا نے کی سمت رواں دواں ہیں۔
وہ کل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مُشتر کہ اجلاس میں اظہارِ خیال کر رہے تھے۔اُنھوں نے کہا کہ خواتین کو مسا وی حقوق دینے کے لیے طلاق ِ ثلا ثہ اور حلا لہ جیسی روایتوں کو ختم کر نا ناگزیر ہے۔اِس موقعے جناب کو وِند نے حکو مت کے مختلف منصوبوں کا جائزہ پیش کیا۔
صدرِ جمہوریہ کے خطاب کے بعدایوانِ زیریں کی کار وائی دِن بھر کے لیے ملتوی کر دی گی۔لوک سبھا میں آج مسلم خواتین کی شادی کے تحفظ سے متعلق بل پیش کیئے جانے کی توقع ہے۔
دوسری جانب ایوانِ بالا میں کل تیلگو دیسم پارٹی کے 4؍ اراکین نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی۔اِن اراکین نے کل راجیہ سبھا کے چیئر مین وینکیا نائیڈو سے ملاقات کر کے بی جے میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی۔
***** ***** *****
اِسی دوران قا نون ساز اسمبلی میں کل کام کاج شروع ہو تے ہی مراٹھواڑے میں پا نی فراہمی کے مسئلے پر ہنگا مہ خیز بحث ہوئی۔ آ بی وسائل کے وزیر گریش مہا جن نے ایوان کو بتا یا کہ مراٹھواڑے کے آبی ذخائر میں اب صرف ایک فیصد پانی باقی ہے۔
وزیر موصوف نے بتا یا کہ ضلع کلکٹروں کی ہدا یات کے مطا بق دستیاب پانی صرف پینے کے لیے ہی فراہم کیا جا رہا ہے۔ تاہم حزب اختلاف نے اِس مسئلے پر حکو مت پر شدید نکتہ چینی کی۔
***** ***** *****
اِ سی بیچ مملکتی وزیر داخلہ دیپک کیسر کر نے کل قا نون ساز کونسل کو بتا یا کہ تُلجا بھوانی مندر کے کئی قیمتی زیورات ، قدیم سکوّ ں اور چڑھا وے میں دھاندلی کی تحقیقات اسٹیٹ اِنٹیلیجنس ڈیپارٹمنٹ سے کر وائی جائے گی۔
***** ***** *****
ریاست میں صنعتی تر بیتی اداروں ITIمیںداخلوں کے لیے دستیاب نشستوں میں 50؍ہزار نشستوں کا اضا فہ کیا جائے گا۔
ہنر مندی کے فروغ اور اِنٹرپرینر شِپ کے مملکتی وزیر ڈاکٹر رنجیت پاٹل نے یہ اطلاع دی ہے۔
***** ***** *****
پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کور سیز میں داخلوںکے لیے مراٹھا سماج کو ریزر ویشن دینے سے متعلق بِل کل قانون ساز اسمبلی میں اتفاقِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔مراٹھا سماج کے طلباء کو 16؍ فیصد ریزر ویشن دیئے جانے کے فیصلے کے خلاف کُھلے زمرے کے طلباء نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔عدالتِ عالیہ نے بھی ریاستی حکو مت کے اِس فیصلے کے خلاف فیصلہ سنا یا تھا۔جسکے بعد ریاستی حکو مت نے اِس خصوص میں آرڈیننس جاری کر کے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کور سیز میں داخلوں کے لیے مراٹھا سماج کو ریزر ویشن دیا تھا۔
اِسی آرڈیننس سے متعلق بل کل لوک سبھا میں منطور کر لیا گیا۔
***** ***** *****
جنوب مغربی مانسون ریاست میں داخل ہو گیا ہے۔سندھو دُرگ، رتنا گیری، اور کو لہا پور کے کچھ علاقوں میں کل موسمی بارش ہو نے کی خبر ہے۔ محکمہ موسمیات نے اُمید ظاہر کی ہے کہ آئندہ 2؍ سے3؍ دن میں موسمی بارش ریاست بھر میں سر گرم ہو جائے گی۔ کل ہنگو لی ضلعے کے گورے گائو ںمیںبھی بارش ہونے کی خبر ہمارے نمائندے نے دی ہے۔
***** ***** *****
آج پانچواں عالمی یوگ دِن منا یا جا رہا ہے۔ اِس خصوص میں آج کئی مقامات پر اجتماعی یوگا تقا ریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔
جھار کھنڈ کی رجدھا نی رانچی میں منعقدہ یو گا کیمپ میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی شر کت کررہے ہیں۔یوگ دِن کے حوالے سے ریاست کی مرکزی تقریب ناندیڑ میں منعقد کی گئی ہے۔ اِس پروگرام میں وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس اور یو گا گرو رام دیو با با حاضرین کی رہنمائی کر رہے ہیں۔
***** ***** *****
یو گ دِن کی منا سبت سے کل صبح اورنگ آ باد میں وزارتِ اطلاعات و نشر یات ،کھیلوں کے محکمہ اور یو گا کی تنظیموںکے اشتراک سے یوگ ریلی نکا لی گئی تھی۔ ریلی میں اسکول و کالج کے طلباء ، یوگا کے مختلف اداروں، اوریو گا شائقین نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔
***** ***** *****
عالمی کپ کر کٹ مقابلوںمیں کل آسٹریلیاء نے بنگلہ دیش کو 48؍ رنوں سے شکست دی۔آسٹریلیاء کی جانب سے مقررہ
382؍ رنوں کے ہدف کا تعاقب کر تے ہوئے بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8؍ وکٹ کے نقصان پر 333؍ ہی بنا سکی۔
اِس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیاء نے درجہ بندی میں دوبارہ اوّل مقام حاصل کر لیا ہے۔ٹور نا منٹ میں آج اِنگلینڈ اور سری لنکا آمنے سامنے ہوں گے۔
***** ***** *****
بے روز گاری کے مسئلے پر حکومت کو توجہ مبذول کر وانے کے لیے راشٹر وادی یوا کانگریس کے اراکین نے کل اورنگ آباد علاقائی کمشنر دفتر پر مورچہ نکال کر دھر نا احتجاج کیا۔اِس موقعے پر مظاہرین نے مختلف سر کاری محکموں میں خالی نشستوں کو فوراً پُر کر نے اور تعلیم یافتہ بے روز گاروں کو بے روزگاری بھتہ دینے وغیرہ مطالبات پر مبنی محضر بھی علاقائی کمشنر کے سُپرد کیا۔

No comments:
Post a Comment