Friday, 28 June 2019

مہاراشٹر کے کئی حصوں میں کل بارش ہوئی۔ مراٹھواڑہ اور وسطی مہا راشٹر کے کچھ علاقوں میں جبکہ کو کن میں کئی مقا مات پر مو سلا دھار بارش ہو ئی۔

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 28 June 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۸ ؍جون  ۲۰۱۹ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 ممبئی ہائی کورٹ نے مہاراشٹر حکو مت کی جانب سے دئے گئے مراٹھا ریزر ویشن کے تنا سب میں کٹو تی کر دی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ حکو مت کی جانب سے مراٹھا سماج کو دیا گیا ریزر ویشن غیر آئینی نہیں ہے تاہم یہ 16؍ فیصد کی بجائے تعلیم میں12؍ فیصد اور ملازمت میں 13؍ فیصد ہو۔ اِس سے پہلے ریاستی حکو مت نے16؍ فیصد مراٹھا ریزر ویشن دینے کا اعلان کیا تھا۔ عدالت نے کل مراٹھا ریزر ویشن کے خلاف داخل کی گئی سبھی عرضیوں کو بھی خارج کر دیا۔
 واضح ہو کہ ریاستی قانون ساز اسمبلی نے مراٹھا سماج کو سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ قرار دیتے ہوئے 16؍ فیصد ریزر ویشن فراہم کر نے کا اعلان کیا تھا۔ جسے اب پسماندہ طبقات کے کمیشن کی سفارش کے مطا بق عدالت نے تعلیم میں12؍  فیصد اور ملازمت میں
13؍ فیصدکر دیا ہے۔
 عدالت نے در خواست گذاروں کی اُس عرضی کو بھی خارج کر دیا جس میں اِس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر نے کے لیے اِس پرروک لگا نے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اِس بیچ وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے ریاستی قا نون ساز اسمبلی کو عدالت کے فیصلے سے واقف کر وا تے ہوئے مراٹھا سماج کو ریزر ویشن فراہم کرنے کے عمل میں تعا ون کرنے پر بر سر اقتدار اور حزب اختلاف جماعتوں کے رہنمائوں کا شکر یہ اداکیا۔

***** ***** *****

 حزب اختلاف کے رہنما وِجئے وڈیٹی وار نے دیگر پسماندہ طبقوں کے ریزر ویشن میں کمی کیئے بغیر مراٹھا سماج کو ریزر ویشن دیئے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ۔ اِس بیچ ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی وارث پٹھان ، سماج وادی پارٹی کے ابو عاصم اعظمی اور کانگریس کے عارف نسیم خان نے مراٹھا ریزر ویشن کی طرز پر مسلمانوں کو بھی ریزر ویشن دینے کا مطالبہ کیا۔ اِس بارے میں وضا حت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا کہ ملک میں مذہبی بنیادوں پر ریزر ویشن نہیں دیا جاسکتا تاہم مرکزی حکو مت کی جانب سے معا شی طور پر پسماندہ طبقوں کو دیئے جانے والے 10؍ فیصد ریزر ویشن میں مسلمان بھی شامل ہیں اور اِس سے مسلمان طلباء بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

***** ***** *****  

 مہاراشٹر قا نون ساز اسمبلی کے دو نوں ایوانوں کا کام کاج ہنگا مہ آرائی اور شور وغل کی وجہ سے کل کئی مر تبہ ملتوی کر نا پڑا۔ حزب اختلاف کے اراکین نے محصول کے وزیر چندر کانت پاٹل پر پونے میں زمین گھپلے کا الزام لگا تے ہوئے ایوان کی سیڑھیوں پر احتجاج کیا۔ اِس موضوع پر قا نون ساز اسمبلی میں زور دار بحث ہوئی۔ چندر کانت پاٹل نے بھی اِس با رے میں تحریری بیان پیش کیا تا ہم غیر مطمئین اراکین جینت پاٹل، اجیت پوار، بالا صاحب تھورات اور حزب اختلاف کے رہنما وِجئے وڈیٹی وار نے اِس پر اعتراض ظاہر کیا۔

***** ***** *****  

 اِس بیچ اپو زیشن رہنمائوں نے بر سر اقتدار جماعت پر سر کا ری خزا نے کو لو ٹنے کا الزام عائد کیا۔ دو نوں جانب سے شور و غل بڑھنے کے بعد اسپیکر نے کار وائی پہلے پندرہ منٹ کے لیے اور بعد میں بیس منٹ کے لیے ملتوی کر دی۔ اسکے بعد دھنگر ریزر ویشن پر بحث ہوئی تاہم اِس دوران بھی اراکین نعرے بازی کر تے رہے۔ اسپیکر نے کار وائی دو بارہ دس منٹ کے لیے ملتوی کی لیکن کام کاج شروع ہو نے پر بی نعرے بازی جا ری رہی اور کار وائی پھر سے ملتوی کردی گئی۔

***** ***** *****  

 ما حو لیات کے ریاستی وزیر رامداس کدم نے کہا ہے کہ حکو مت نے پلاسٹک پر پو ری طرح پا بندی عائد کرنے کا موقِف اپنا یا ہے۔ کل قانون ساز اسمبلی میں رکن اسمبلی سُنیل پر بھو نے پلاسٹک کچرے کو ٹھکا نے لگا نے سے متعلق سوال پو چھا تھا۔ جس کا رام داس کدم جواب دے رہے تھے۔ کدم نے بتا یا کہ دودھ کی تھیلیوں کے دو بارہ استعمال کے بارے میں ایک مہینے میں کار وائی شروع ہو جائے گی جسکے بعد ہر روز پیدا ہونے والے 31؍ ٹن کچرے پر پوری طرح روک لگ سکے گی۔

***** ***** *****  

 مہاراشٹر کے کئی حصوں میں کل بارش ہوئی۔ مراٹھواڑہ اور وسطی مہا راشٹر کے کچھ علاقوں میں جبکہ کو کن میں کئی مقا مات پر مو سلا دھار بارش ہو ئی۔ پر بھنی ضلعے میں گذشتہ رات سارھے نو بجے کے قریب بجلی کی گھن گرج کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔ وہیں اورنگ آباد شہر میں بھی کل رات نو بجے کے قریب ہلکی بارش ہوتی رہی۔
 اِس دوران نا سک ضلعے کے نِفاڑ تعلقے کے رو پالی بھوئی میں ایک اٹھا رہ سالہ لڑ کی پر بجلی گر پڑی جس سے اُسکی موت واقع ہو گئی۔ تیز بارش کی وجہ سے ریاست سے2؍ اموات کی بھی خبر ہے۔

***** ***** *****

 لاتور ضلعے میں کسانوں نے خریف کی فصل کے لیے تخم ریزی شروع کر دی ہے۔ ضلع زرعی افسر بی ایس رَندِوے نے بتا یا کہ
75؍ ملی میٹر بارش کو تخم ریزی کے لیے منا سب قرار دیا گیا تھا لیکن کئی علاقوں میںاِتنی بارش نہ ہونے کے با وجود بھی کسانوں نے بوائی کی شروعات کر دی ہے۔

***** ***** *****

 اورنگ آباد ضلعے کے سلوڑ تعلقے میں 3؍ بچوں کی کل پانی میں ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ 11؍ سے14؍ سال عمر کے 6؍ بچے سلوڑ کے یشونت نگر علاقے کے تا لاب میں تیر نے کے لیے دو پہر 3؍ بجے پہنچے اِن میں سے 3؍ بچے ابرار خان پٹھان، اَنس خان پٹھان اور معز ہارون شا ہ تیرا کی نہیں جانتے تھے جس سے وہ غرقاب ہو گئے۔

***** ***** *****  

 انگلینڈ میں جاری کر کٹ عالمی کپ کے کل کھیلے گئے مقابلے میں بھارت نے ویسٹ اِنڈیز کو125؍ رنوں سے ہرا دیا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کر تے ہوئے بھارتی ٹیم نے مہیندر سنگھ دھو نی اور کپتان وِراٹ کو ہلی کی نصف سنچریوں کی بدو لت
268؍ رن بنائے۔ جواب میں ویسٹ اِنڈیز کی شروعات خراب رہی اور35؍ ویں اوور میں پوری ٹیم143؍ رن بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔ بھارت کی جانب سے گیند باز محمد شمیع نے زبر دست گیند باز ی کا مظاہرہ کر تے ہوئے 4؍ وکٹ حاصل کیے۔
 دوسری جانب جسپریت بُمرا   اور  یُجویندر چہل نے 2-2؍ وکٹ لیے۔ ہاردِک پنڈیا اور کلدیپ یادو نے 1-1؍ ویسٹ اِنڈیز کھلاڑی کو آئو ٹ کیا۔72؍ رن بنا نے والے بھارتی کپتان وِراٹ کو ہلی کو مین آف دی میچ قرا ردیا گیا۔ اِس جیت کے بعد بھارت کے11؍ پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے مقام پر پہنچ گیا ہے۔
 دریں اثناء جنو بی افریقہ اور افغانستان کے بعد اب ویسٹ اِنڈیز کا بھی عالمی کپ کا سفر ختم ہو چکا ہے۔

***** ***** *****

No comments: