Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 24 June 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۴ ؍جون ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 24 June 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۴ ؍جون ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
ماحولیاتی توازن کو بر قرار رکھنے کے لیے صاف سُتھری ہوا ،صحت بخش ہوا،سبز ہوا مہم نہایت اہم ہے۔ وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے یہ بات کہی۔ وہ کل پو نا یو نیور سٹی میں اِس مہم کا آغاز کرنے کے بعدمخاطب تھے۔ قو می خد مات اسیکم NSS کے طلباء کی جانب سے بیک وقت بڑی تعداد میں نیم کے درخت لگا نے اور اُن کی حفا ظت کا ریکارڈ گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیئے جانے پر وزیر اعلیٰ نے اِس مہم میں حصہ لینے والے طلباء کو مبارکباد پیش کی۔اُنھوں نے کہا کہ اِس مہم میں حصہ لینے والے تمام افراد نے عالمی نقشے پر ملک کا نام روشن کر کے تاریخ رقم کی ہے۔
***** ***** *****
ریاستی حکو مت نے سینئر صحا فیوں کی حوصلہ افزائی کی اسکیم کے لیے 25؍ کروڑ روپیوں کا فنڈ مختص کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں جن صحا فیوں نے در خواست داخل کی تھی اُنہیں آئندہ مہینے سے اِس کا فائدہ ملے گا۔ اِس کا تیقن وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے دیا۔ پو نا پتر کار سنگھ کے آٹھ دہائیوں پر مشتمل سفر کی تصا ویروںکے مجموعے ’اِسمرتی چِتّرے‘ کا اجراء کل وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں پو نا میں عمل میں آ یا۔ اِس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے مہا ڈا کی خصو صی اسکیم کے تحت پو نا کے صحا فیوں کو مکا نات کی اور پو نا پر یس کلب کو اراضی کی فراہمی کے لیے کوشش کر نے کا تیقن دیا۔
***** ***** *****
مراٹھواڑے کو قحط سے نجات دلا نے کے لیے ریاستی حکو مت سمندر میں بہہ جا نے والے پا نی کے تحفظ کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ آئندہ6؍ ماہ میں یہ منصوبہ بندی مکمل کر لی جائے گی۔ روز گار کی ضما نت اور پھلوں کی پید ا وار کے ریاستی وزیر جئے دت شِر سا گر نے یہ بات کہی۔ وزیر موصوف کل بیڑ ضلع کے اِٹا میں صحا فیوں سے مخا طب تھے۔
***** ***** *****
ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ پر تھوی راج چو ہان نے شیو سینا -بی جے پی اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی کے رہنمائوں کو اپنی پار ٹی میں شامل کر کے وزیر بنا نا بھی ایک طرح کی بد عنوا نی ہے۔ وہ کل نا سک میں صحیفہ نگاروں سے مخا طب تھے۔ اُنھوں نے مزید بتا یا کہ آئندہ اسمبلی انتخا بات کے لیے ونچِت بہو جن آ گھاڑی سے مفا ہمت کر نے سے متعلق پارٹی میں صلاح و مشورہ کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
شیو سینا کے سر براہ اُدھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ اُنکی پارٹی کاشتکاروں کو انصاف دلانے کی پا بند ہے۔وہ کل احمد نگر ضلعے کے شری رام پور کے کسا نوں میں بیجوں کی تقسیم پرو گرام میں خطاب کر رہے تھے۔اُنھوں نے کہا کہ کاشتکار غذاء کی فراہمی میں بنیادی کر دار ادا کر تا ہے لیکن ناقص انتظامیہ کی وجہ سے کسا ن مسائل کا شکار ہے ۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد-ناگپور شاہراہ پر بلڈھا نہ ضلعے میں کل پیش آئے ایک حادثے میں چار افراد جا ںبحق ہو گئے۔
مہلو کین میں اورنگ آ باد کے منو ہر شر سا گر اُنکی اہلیہ ، بیٹی اور ڈرائیور شامل ہیں۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد میں کل ’قو می تعلیمی پالیسی2019-‘ کے عنوان پر خصو صی مبا حثے کا انعقاد کیا گیا۔ یشونت رائو چو ہان فائونڈیشن ‘ مہاتما گاندھی مِشن اور شکشن منچ کی جانب سے مشتر کہ طور پر منعقدہ اِس کانفرنس میں قو می تعلیمی پالیسی سمیت مختلف موضوعات پر تفصیلی بحث کی گئی۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے کے ما نوَت کے صدرِ بلدیہ عہدے کے لیے ہوئے ضمنی چنائو میں کل59؍ فیصد رائے دہی کی گئی۔ یہ سہ رُخی مقا بلہ بی جے پی -شیو سینا اتحاد کے امید وار پرو فیسر سکھا ہری پاٹل، کانگریس راشٹر وادی کانگریس پارٹی اتحاد کی امید وار پو جا کھرات اور آزاد امید وار رتن وڑمارے کے در میان رہا۔ پر بھنی میونسپل کار پوریشن کے 2؍زون کے لیے بھی کل ضمنی انتخا بات عمل میں آئے۔
***** ***** *****
مملکتی وزیر صنعت اتُل ساوے نے کہا ہے کہ اورنگ آباد شہر کو پانی فراہمی منصوبے کے تحت پائپ لائن کا کام مہاراشٹر جیون پرادھی کرن کی معارفت کر وا یا جائے گا۔ساو ے کو مملکتی وزیر صنعت کا قلمدان ملنے پر کل اورنگ آباد میں صنعتی تنظیموں کی جانب سے اُنکا استقبال کیا گیا۔
***** ***** *****
جنوب مغربی مانسونی بارش مراٹھواڑہ کے کئی علاقوں سمیت وِدربھ میں داخل ہو گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 2؍ روز میں وسطی مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ کے کئی علاقوں میں اچھی بارش ہونے کی اُمیدظاہر کی ہے۔
مراٹھواڑے کے کئی علاقوں میں کل موسلا دھار بارش ہوئی۔اورنگ آ باد ضلعے کے پھُلمبری ،سلوڑ، کنڑ، خلد آباد اور ویجا پورمیں بھی اچھی بارش ہونے کی خبر ہے۔
***** ***** *****
عالمی کپ کر کٹ مقابلوں میں کل پاکستان نے جنو بی افریقہ کو 49؍ رنوں سے شکست دی۔پاکستان کی جانب سے مقررہ 308؍ رنوں کا تعاقب کر تے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم 259؍ رن ہی بنا سکی۔اِس ہار کے ساتھ ٹور نا منٹ میں جنوبی افریقہ کی مہم ختم ہوگئی۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment