Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 29 June 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۹ ؍جون ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 29 June 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۹ ؍جون ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
اسکولی تعلیم کے وزیر آشیش شیلار نے کل قا نون ساز اسمبلی کو بتا یا کہ گیارہویں جماعت میں داخلوں کے لیے زیادہ تر طلباء نے عام زمرے کے تحت داخلوں کی در خواستیں دی ہے جسکی وجہ سے محفوظ زمرے کے لیے مختص نشستیں خالی رہ جانے کا خدشہ ہے اسی لیے طلباء کی جانب سے پیش کر دہ در خواستوں میں زمرہ بلدنے کی سہو لت فراہم کی جا رہی ہے۔وزیر موصوف نے بتا یا کہ طلباء کے پاس ذات صداقت نا مہ یا معاشی طور پر پسماندہ ہونے کا صداقت نا مہ نہ ہونے کی صورت میں اُنکے سر پرستوں کی ضمانت پرداخلہ دیا جائے گا۔
اور یہ صداقت نامے پیش کرنے کے لیے تین ماہ کی مدت دی جائے گی۔شیلار نے بتایا کہ ICSEکے طلباء کے لیے داخلہ در خواست کے پہلے اور دوسرے حصے میں تبدیلی کے لیے آئندہ یکم جولائی تک مہلت دی گی ہے۔
***** ***** *****
مراٹھا ریزر ویشن میں حصہ لینے والے 13؍ ہزار سے زائد نو جوانوںکے خلاف دائر فردِ جرم واپس لیے جائیں ۔حزب اختلاف کے رہنما وِجئے وڈیٹی وار نے کل اسمبلی میںیہ مطالبہ کیا ۔ساتھ ہی اُنھوں نے احتجاج کے دوران فوت ہونے والوں کے لواحقین کے لیے معلنہ 10؍ لاکھ روپئے کی امداد اور ملازمت دینے کا بھی مطالبہ کیا۔اسکے جواب میں وزیر محصول چندر کانت پاٹل نے ایوان کو بتا یا کہ فردِ جرم واپس لینے کا عمل جاری ہے اور 10؍ لاکھ روپئے امدا د اور ملازمت دینے سے متعلق جلد ہی تفصیلات فراہم کی جائے گی۔
***** ***** *****
راشٹر وادی کانگریس کے رہنما اجیت پوار نے منشیات کی اسمگلنگ کرنے والوں اور فروخت کرنے والوںکے لیے موت کی سزا مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہ کل اسمبلی میں مخا طب تھے ۔اِس پر مملکتی وزیر داخلہ ڈاکٹر رنجیت پاٹل نے ایوان کو بتا یا کہ ریاست میں منشیات کے کار وبار پر روک لگا نے کے لیے ممبئی میں Independent anti-narcotic chamber قائم کیا گیا ہے اور
ہر ضلعے میںایسے سیل قائم کیئے جائیں گے۔
***** ***** *****
خواتین اور بہبودِ اطفال کی وزیر پنکجا منڈے نے کہا ہے کہ یتیم بچوں کے مسائل حل کرنے کے لیے حکو مت پر عزم ہے۔
وہ کل اسمبلی میں بچّو کڑو کی جانب سے جاری کی گئی یتیم بچوںکے مسائل سے متعلق توجہ دلائو نوٹس کا جواب دے رہی تھیں۔
وزیر موصوفہ نے بتا یا کہ وقت کی ضرورت کو مد ِ نظر رکھتے ہوئے اِن بچوں کو پیشہ ورانہ تربیت دے کر خود کفیل بنا نے کی غرض سے اِنٹر پرینر شِپ مہم کے تحت تر بیتی کور سیز متعارف کر وائیں جائیں گے۔
***** ***** *****
صنعتی علاقوں کے لیے زمین تحویل میں لیتے وقت متعلقہ کاشتکاروں کو چار گنا معاوضہ دینے ،گفت و شنید کے ذریعے معاملہ طئے کرنے اور رضا مندی کے بغیر زمین حاصل نہ کر نے سے متعلق آڈریننس کل قا نون ساز اسمبلی میں منظور کر لیا گیا۔
وزیر محصول چندر کانت پاٹل نے اسمبلی کو بتا یا کہ کا بینہ کی ذیلی کمیٹی نے قحط زدہ علاقوں میں قائم کی گئی چارہ چھائو نیاں 9؍ اگست تک جاری رکھنے اور ٹینکروں کے ذریعے پا نی فراہمی سے متعلق فیصلہ لینے کے اختیارا ت ضلع کلکٹروں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
***** ***** *****
وزیر برائے خوراک و ادویہ انتظا میہ جئے کمار راول نے دودھ میں ملاوٹ کرنے والو ںکے خلاف سخت کار وائی کرنے کی ہدا یت دی ہے۔اُنھو ںنے کہا کہ دودھ میں ملا وٹ میں تعاون کرنے والے افسران و ملازمین کے خلاف بھی سخت کار وائی کی جائے گی ۔
وہ کل ممبئی میں خوراک و ادویہ انتظامیہ کی جا نب سے منعقدہ اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔
***** ***** *****
ریاست میں بارش سے متعلق واقعات میںکل20؍ افراد جا بحق ہو گئے۔ پو نا میں ایک دیوار گر جانے سے 15؍ افراد ہلاک ہو ئے۔
ممبئی میں بارش کی وجہ سے پیش آئے حادثات میں تین افراد جا بحق اور پانچ افراد شدیدزخمی ہو ئے۔ناندیڑ ضلعے کے عمری میں ایک خاتون اور اُسکا 6؍ سالہ بیٹا بجلی گر نے سے جھلس کر ہلاک ہو گئے۔
اِسی دوران اور نگ آباد شہر اور اُسکے مضا فا تی علاقوں میں کل دو پہر موسلا دھار بارش ہوئی۔ جالنہ اور عثمان آ بادمیں بھی کل زور داربارش ہونے کی خبر ہے۔
***** ***** *****
خریف موسم کے لیے جالنہ ضلعے میں قومی بینکوں اور ضلع سینٹرل کو آپریٹیو بینکوں کے ذریعے اب تک 24؍ ہزار سے زائد کاشتکاروں میں 158؍ کروڑ60؍ لاکھ روپئے خریف فصل قرض تقسیم کیا گیا ہے۔ ہمارے نمائندے خبر دی ہے کہ ضلعے میں ایک ہزار50؍ کروڑ روپئے فصل قرض تقسیم کرنے کا نشا نہ مقرر کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
بے سہارا افراد کو ہر ماہ تین ہزار روپئے وظیفہ سمیت دیگر مطالبات کی یکسوئی کے لیے نِر آدھار سنگھرش سمیتی کی جانب سے کل لاتور ضلعے کے اَوسا میں مورچہ نکالا گیا۔ریاست بھر سے تقریباً7 ؍سے8؍ہزار بے سہارا اور معذور افراد نے مورچے میں حصہ لیا۔
بے سہارا افراد کے حوالے سے مختلف مطالبات پر مبنی محضر بھی اِس موقعے پرتحصیلدار کے سپردکیا گیا۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ تر قیاتی کارپوریشن کے چیئر مین ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے محکمہ آبی وسائل و آبپاشی کو یہ ہدا یت دی ہے کہ اورنگ آباد ضلعے کے کنڑ اور سوئے گائوں میں آبی وسائل منصوبوں کے کام فوراً مکمل کریں۔ کراڑ نے کل پھُلمبری اور کنڑ تعلقے میں آبی ذخائر کے مختلف کا موں کا جائزہ لیا۔اِس موقعے پر اُنھوں نے عوام سے پانی کا مناسب استعمال کرنے کی
اپیل۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment