Saturday, 22 June 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 22 June 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۲ ؍جون  ۲۰۱۹ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 یوگا سے متعلق تحقیق پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت پر وزیر اعظم نریندر مودی نے زور دیا ہے۔پانچویں عالمی یومِ یوگا کی منا سبت سے کل جھار کھنڈ کے رانچی میں وہ یوگ مشقوں سے قبل تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ یوگا صحت عامہ کی بنیاد ہو نا چا ہیے۔ اور اِس کے لیے حکو مت گذشتہ5؍ برسوں سے یوگا اور صحت عامہ کے باہم تال میل قائم کر نے کی کوشش کر رہی ہے۔صدرِ جمہوریہ رامناتھ کووِند نے بھی کل ایون ِ صدر میں یوگا کیا۔

***** ***** *****

 ملک بھر میں بھی عالمی یومِ یوگ منا یا گیا۔ ریاست میں مرکزی پر وگرام  ناندیر میں منعقد کیا گیا جس میں یوگ گرو بابا رام دیو کی قیادت میں وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس سمیت تقریباً ایک لاکھ 10؍ہزار سے زائد افراد نے شر کت کر کے ایک ریکارڈ قائم کیا۔ اِس ریکارڈ کو
گولڈن بُک آف ریکارڈ ز میں درج کیا گیا ہے۔اِس خصوص میں ایک سپاسنا مہ وزیر اعلیٰ دیویندر پھر نویس اور با با رام دیو کو تفویض کیا گیا۔

***** ***** *****

 اورنگ آ باد کے ڈویژنل اسپورٹس کمپلکس میں بھی یوگا کا پرو گرام منعقد کیا گیا جس میں ہزا روں افراد نے شر کت کی جالنہ شہر کے اَنئے گارڈن میں یوگ پرو گرام منعقد کیا گیا جس میں وزیر مملکت ارجُن کھوتکر نے شر کت کی۔

***** ***** *****

 قانون ساز کونسل میں حزب اختلاف کے قائد دھننجئے منڈے نے الزام عائد کیا ہے کہ ریاستی حکو مت کی کسان قرض معافی اسکیم ایک دھو کہ ہے۔ کل ریاستی اسمبلی احا طے میں اخبار ی نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ ریاست میں آج بھی ہزاروں کسان ایسے ہیں جنھیں قرض معافی کا صداقت نا مہ توموصول ہوچکا ہے لیکن ہنوز اُن کے قر ض معاف نہیں ہوئے۔

***** ***** *****

 ریاست کے کسی بھی کا لج میں اسا تدہ کی بھر تی میں بد عنوا نی کا شکا یت موصول ہونے پر باریک بینی سے تحقیقات کر کے خا طیوں کے خلاف سخت کار وائی کی جائے گی۔ یہ اعلان ریاستی مملکتی وزیر برائے اعلیٰ و تکنیکی تعلیم رویندر وائیکر نے کل قا نون ساز کونسل میں کیا۔
 دوسری جانب اعلیٰ و تکنیکی تعلیم کے کا بینی وزیر وِنود تائو ڑ ے نے قا نون ساز کونسل کو بتا یا کہ اسا تذہ کی تنخواہیں بر وقت ادا نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے ڈائریکٹرز کی شکا یت موصول ہونے پر اُ ن کے خلاف سخت کار وائی کی جائے گی۔

***** ***** *****

 مملکتی وزیر داخلہ دیپک کیسر کر نے کل قا نون ساز کونسل کو بتا یا کہ نکسلی پُر تشدد کار وائیوں پر قا بو پا نے کے لیے جدید تیکنا لو جی کا استعمال کیا جائے گا۔ گڈ چِرو لی ضلع میں یکم مئی کو نکسلائٹس کے حملے میں جان گنوا نے والے افراد کے خاندانوں کو مالی امداد دی جا چکی ہے اور اُنھیں عنقریب ملازمتیں بھی دی جائے گی۔ اِس حملے کے سلسلے میں پولس افسران کو معطل بھی کیا جا چکا ہے۔

***** ***** *****

 وزیر برائے اقلیتی امور وِنود تائوڑ ے نے کہا ہے کہ ریاست میں اقلیتی فر قے کی معا شی سماجی اور تعلیمی تر قی کے ذریعے اُنھیں قو می دھا رے میں شامل کرنے کے لیے حکو مت کی جانب سے مختلف فلا حی منصبوں پر عمل کیا جا رہا ہے۔ وہ کل قا نون ساز کونسل میں مسلمانوں کو ریزویشن دیئے جا نے سے متعلق ایک توجہ دلائو نوٹس کا جواب دے رہے تھے۔ ایوان کے رکن ڈاکٹر وجا ہت مرزا کی جانب سے مسلمانوں کو ریزر ویشن دیئے جانے کا نکتہ اُٹھا یا گیا ۔

***** ***** *****

 شادی شدہ مسلم خواتین کے تحفظ سے متعلق طلاقِ ثلا ثہ بل کل لوک سبھا میں نے سرے سے پیش کیا گیا۔ قا نون و انصاف کے وزیر روی شنکر پر ساد نے یہ بل لوک سبھا میں پیش کیا۔ جس کی کانگریس اور مجلس اتحاد المسلمین کے اراکین نے مخالفت کی۔ کانگریس کے رکن ششی تھرور نے کہا کہ کسی مخصوص فرقہ کو ہدف بنا نے کی کوششوں کی اُن کی پارٹی مخالفت کر تی ہے۔

***** ***** *****

 مراٹھوارہ اور وِدربھ کی سر حد پر کل شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے۔ رات تقریباً سوّا نو بجے کے قریب آئے زلزلے کی شدت زلزلہ پیما پر3.1؍ ریکارڈ کی گئی۔ ہنگولی ضلع کے بسمت تعلقے اور ناندیڑ ے کِنوٹ اور ماہور تعلقوں میں بھی یہ زلزلہ محسوس کیا گیا۔ ایوت محل ضلع میں تقریباً 24؍ گائووں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ جس کے باعث خوف زدہ شہری اپنے مکا نات سے نکل پڑے تھے۔

***** ***** *****

  عالمی کپ کر کٹ ٹور نا منٹ میں کل سری لنکا نے میزبان انگلینڈ کو 20؍ رنوں سے شکست دیدی۔ سری لنکا کی جانب سے دیئے گئے 232؍ رنوں کے ہدف کے تعا قب میں انگلینڈ کی ٹیم47؍ ویں اوور میں212؍ رن پر ہی ڈھیر ہو گئی۔اِس فتح سے اب سری لنکا کے
6؍ پوائنٹس ہو گئے ہیں لیکن انگلینڈ اِس شکست کے با وجود تیسری پوزیشن پر بر قرار ہے۔ ٹو ر نا منٹ میں آج بھارت کا مقابلہ افغانستان سے ہو گا۔

***** ***** *****

 اشیاء وخد مات ٹیکس جی ایس ٹی کے تحت کارو بار کا رجسٹریشن اب آدھار نمبر کے ذریعے کر نے کا فیصلہ جی ایس ٹی کونسل نے کیاہے۔ محصو لات کے سیکریٹری اجئے بھو شن پا نڈے نے یہ اعلان کیا۔

***** ***** *****

No comments: