Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 26 June 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۶ ؍جون ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 26 June 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۶ ؍جون ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ عوام کا اپنے ذاتی مفادات کی بجائے قو می مفادات کو ترجیح دینے کا جذبہ قابلِ تعریف ہے۔
وہ کل ایوانِ زیریں میں صدرِ جمہوریہ کے خطاب سے متعلق مباحثے میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ مودی نے کہا کہ NDA حکو مت تر قی کی راہ پر صحیح سمت میںاور منا سب رفتار سے آگے بڑھ رہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کو مضبوط ، محفوظ،تر قی یافتہ اور سب کی شمو لیت والا ملک بنا نے کے لیے حکو مت اور حزب اختلاف کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔
***** ***** *****
نیتی آ یوگ کے صحت سے متعلق اِنڈیکس میںصحت کی مجموعی کار کر دگی کے لیے مہاراشٹرکو تیسرا مقام حاصل ہوا ہے۔واضح رہے کہ 2015 کی درجہ بندی میں مہا راشٹر 6؍ مقام پر تھا۔نیتی آیوگ کی جانب سے کل نئی دہلی میںجاری کیے گئے اِنڈیکس میں کیرالہ پہلے اور آندھراپردیش دوسرے درجہ پر ہے۔
اِس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر صحت ایکناتھ شِندے نے کہا کہ شعبہ صحت میں موثر اقدامات اور افسران و ملازمین کی بہترین کار کر دگی کی وجہ سے یہ کا میابی حاصل ہوئی ہے۔
***** ***** *****
وزیر صحت ایکناتھ شِندے نے ہدا یت دی ہے کہ ریاست کے اسپتالوں اور صحت کے مراکز میں خالی اسامیوں کو پُر کیے جانے کا عمل پورا ہونے تک اِن نشستوں پر عارضی تقررات کیئے جا ئیں۔ساتھ ہی اُنھوں نے بھر تی کے عمل میں تیزی لانے کی بھی ہدا یت دی۔ صحت کے شعبے کو در پیش مسائل کے حوالے سے کل وِدھان بھون میں منعقدہ اجلاس میں وزیر موصوف مخاطب تھے۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ ایمر جنسی کے دوران قید کی سزا پا نے والے افراد کو حکو مت کی جانب سے دیئے جانے والے 5؍ہزار روپئے اور 10؍ ہزار روپئے اعزازیہ میں اضا فہ کر نے سے متعلق غور کیا جائے گا۔ وہ کل اسمبلی میں مخا طب تھے۔
اُنھوں نے بتا یا کہ ایسے معززین جو معاشی طور پر مستحکم ہونے کے سبب اِس اعزازیہ سے دست بر دار ہو گئے ہیں اُنھیں حکو مت کی جانب سے سپاس نا مہ دیا جائے گا۔
***** ***** *****
راجرشی شاہو مہاراج کی جینتی آج سماجی انصاف دن کے طور پر منائی جا رہی ہے۔اِ س دِن کی منا سبت سے آج مختلف پرو گرام منعقد کیے گئے ہیں۔ اِس خصو ص میں ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے مہاتما پھُلے ہال میں بھی دو پہر 12؍ بجے ایک خصوصی مذاکرے کااہتمام کیا گیا ہے جس میں معروف مفکر پرو فیسر ڈاکٹر آئی ایچ پٹھان اظہارِ خیال کر یں گے ۔ اسکے علا وہ شہر میں سیکیو لر فیڈریشن کی جانب سے بھی شاہو مہا راج کے مجسمے کے احاطے میں خصو صی پروگرام اور مذاکرے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
ریاست کے1000؍ دیہاتوں کو مثالی گائوں بنا نے کے لیے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کی جانب سے شروع کی گئی
’’مہاراشٹر گائوںمعاشرتی تبدیلی مہم ‘‘کے تحت ریاست کے 25؍اضلاع میں سر پنچ او رگرام سیوکوںکو خصو صی تر بیت دی جا رہی ہے۔
اِس تر بیت میں گرام پنچایت میں معاشی استحکام ،حکو متی منصوبوں میں عوام کا تعاون حاصل کرنا،گرام پنچایت کے کام کاج کو شفاف بنا نا اور دیہی تر قیات کے کاموں کو رفتار دینا،وغیرہ ابواب شامل ہیں۔
***** ***** *****
آبی وسائل کے مملکتی وزیر وِجئے شیو تارے نے کہا ہے کہ جائیکواڑی ڈیم کے تحت برہم گوَہان آبپا شی منصوبے کے زیر التواء کام مارچ2020 تک مکمل کر لیے جائیں گے۔ وہ کل قا نون ساز کونسل میں ستیش چوہا ن کی جانب سے اِس خصوص میں جاری کی گئی توجہ دلائو نوٹس کا جواب دے رہے تھے۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ اِس منصوبے کے لیے مارچ2019 کے اختتام تک تحویلِ اراضی سمیت 184؍ کروڑ48؍ لاکھ روپئے کے اخراجات پیش آئے ہیں۔جبکہ منصوبے کی تکمیل کے لیے مزید336؍ کروڑ
69؍ لاکھ روپئے کی ضرورت ہے۔جسکے لیے رواں مالی سال میں 15؍ کروڑ روپئے مختص کیے گئے ہیں۔اُنھوں نے بتایا کہ فنڈ کی فراہمی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بقیہ کاموں کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔
***** ***** *****
جالنہ ضلعے میںکل ٹینکر اور دو پہیہ گاڑی کے حادثے میں دو افراد سمیت ایک ضعیف شخص کی موت ہو گئی۔مہلو کین کا تعلق عنبڑ تعلقے کے گوندی قصبے سے ہے۔ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ پولس نے ٹینکر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔
***** ***** *****
عالمی کپ کر کٹ مقابلوں میں کل آسٹریلیاء نے انگلینڈ کو 64؍ رنوں سے شکست دی۔اِس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیاء سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ٹور نا منٹ میں آج پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔
***** ***** *****
اورنگ آباد شہر سمیت پیٹھن تعلقے میں کل موسلا دھار بارش ہوئی۔ محکمہ مو سمیات نے کل پو نا میں ایک خبر رساں ادارے کو بتا یا کہ جنوب مغربی مانسون ریاست کے90؍ فیصد سے زائد حصہ کا احاطہ کر چکاہے۔ اور آئندہ دو سے تین روز میں یہ پوری ریاست میں سر گرم ہو جائے گا۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment