Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 22 April 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ۲۲ ؍ اپریل ۲۰۲۰ئ
Date : 22 April 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ۲۲ ؍ اپریل ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
***** ***** *****
سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...
٭ ہجوم میں اضا فے کے باعث ممبئی مہا نگر اور پو نا کے علاقوں میں صنعتی کاروبار کو لاک ڈائون میں دی گئی مراعات منسوخ
٭ ممبئی اور پونا میں لاک ڈائون پر سختی سے عمل در آمد ضروری ۔ شرد پوار
٭ ریاست میں کورونا کے552؍ نئے مریض۔20؍ افراد کی موت۔
٭ ہنگولی میں ایس آر پی کے6؍ جوان بھی کورونا سے متاثر
اور
٭ اورنگ آباد شہر میں آج سے کر فیو کے اوقات میں توسیع
٭ ممبئی اور پونا میں لاک ڈائون پر سختی سے عمل در آمد ضروری ۔ شرد پوار
٭ ریاست میں کورونا کے552؍ نئے مریض۔20؍ افراد کی موت۔
٭ ہنگولی میں ایس آر پی کے6؍ جوان بھی کورونا سے متاثر
اور
٭ اورنگ آباد شہر میں آج سے کر فیو کے اوقات میں توسیع
اب خبریں تفصیل سے....
ریاست کے مختلف صنعتی کاروبار کی مشروط اجازت کے بعد غیر ضروری ہجوم میں اضا فے کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکو مت نے ممبئی عظمیٰ اور پونا علاقے میں دی گئی مراعات ختم کر دی ہے۔ اِس طرح اب اِن مقا مات پر حسبِ سابق سخت لاک ڈائون پر عمل در آمد کیا جا ئے گا۔ ای-کامرس کمپنیوں کو بھی اب صرف اشیاء ضروریہ کی تر سیل کی ہی اجازت ہو گی۔ لیکن اِس کے لیے بھی اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہو گا۔ ریاستی چیف سیکریٹری اجوئے مہتا نے اِس خصوص میں تر میمی آر ڈینینس جاری کیا ہے۔ پو نا اور ممبئی کے سِوا دیگر اضلاع میںاخبارات کی تر سیل کی ریاستی حکو مت نے اجازت دیدی ہے۔ تاہم اخبار فروشوں کو بھی ضلع کلکٹر کی اجازت حاصل کرنا ضروری ہو گا۔
***** ***** *****
اِنڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ ICMR کے ڈاکٹر رمن گنگا کھیڑ کر نے وضاحت کی ہے کہ ملک میں کرونا سے متاثرہ افراد میں سے 69؍ فیصد مریضوں میں مرض کی کوئی علا مات ظاہر نہیں ہو ئی تھیں۔ راست کے64؍ فیصد مریضوں میں بھی اِن کی جانچ سے قبل مرض کی کوئی علامت نہیں پائی گئی تھی۔ ڈاکٹر گنگا کھیڑ کر نے بتا یا کہ کرو نا مریضوں کے رابطے میں آنے کی بنیاد پر جب اِن افراد کی طبی جانچ کی گئی تو پتہ چلا کہ وہ کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اُنھوں نے بتا یا کہ آئندہ2؍ دنوں میں مرض کی جانچ کے لیے ریپیڈ ٹیسٹ نہ کرنے کی ہدایت تمام ریاستوں کو دی گئی ہے آئندہ2؍ دنوں میں ICMR کے ذمہ داران مختلف مقامات پر جا کر سریع جانچ کریں گے اور اِس کے بعد ہی یہ تصدیق کی جا سکے گی کہ یہ طریقہ جانچ موثر ہے یا نہیں۔
***** ***** *****
ملک کے 61؍ اضلاع میں گزشتہ 14؍ دنوں سے ایک بھی نیا کرونا مریض نہیں پا یا گیا۔ اِن اضلاع میں مہاراشٹر کے لاتور‘ عثمان آباد اور واشم سمیت4؍ اضلاع شامل ہیں۔ مرکزی شعبہ صحت کے سیکریٹری لوَ اگر وال نے کل ایک اخباری کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ کل دو پہر تک کے24؍ گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے ایک ہزار336؍ نئے مریض پائے گئے۔ اِس طرح ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 14؍ہزار759؍ ہو گئی ۔ جب کہ 24؍ گھنٹوں میں
705؍ افراد کورونا مرض سے شفا یاب ہو ئے۔ اب تک ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد تین ہزار252؍ ہو گئی ہے۔ لوَ اگر وال نے بتا یا کہ صحت یاب ہونے والے افراد کی شرح 17.48؍ فیصدہے۔
***** ***** *****
ملک بھر میں مہا تما گاندھی قومی دیہی روز گا رضما نتی اسکیم‘ من ریگا کے تحت سڑ کوں کی تعمیر اور دیگر کام شروع کر دیے گئے ہیں۔ وزارتِ داخلہ کے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ من ریگا کے اِن کاموں کے آغاز کے سبب بیرونی ریاستوں کے مزدوروں کو روزگار مِل رہا ہے۔ وزارتِ داخلہ نے عوام سے لاک ڈائون پر سختی سے عمل در آمد کرنے کی بھی در خواست کی۔
***** ***** *****
کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے کوشاں افراد کی مکمل معلو مات دینے کے لیے حکو مت نے2؍ ویب سائٹس تیار کی ہیں۔ اِن ویب سائٹس پر کورونا کے خلاف جدو جہد کرنے والے سوّا کروڑ
کووِڈ واریئر اور ملک بھر کے201؍ سر کاری اسپتالوں کی معلو مات موجود ہیں۔ IGOT.GOV.IN اور COVIDWAORRIERS.GOV.IN ویب سائٹس پر سے یہ معلو مات حاصل کی جا سکتی ہے۔
***** ***** *****
راشٹر وادی کانگریس کے سر براہ شرد پوار نے کہا کہ مہاراشٹر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد تشویشناک ہے۔ اور کووِڈ 19؍ سے ہلاکتوں کی شرح صفر تک لانے کے لیے ہمیں کوشش کرنا ہے۔ کل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عوام سے خطاب کر تے ہوئے اُنھوں نے ممبئی اور پونا میں لاکٹ ڈائون پر سختی سے عمل در آمد کی ضرورت پر زور دیا اور عوام سے در خواست کی کہ ڈاکٹر ‘ پولس اور سر کاری مشنری سے متعلق افراد کا احترام کریں۔ پال گھر میں سادھوں پر ہجو می تشدد کو اُنھوں نے قابل مذمت قرار دیا اور کہا کہ اِس طرح کا واقعہ ہوناہی نہیں چا ہیے تھا۔تاہم اِس سلسلے میں حکو مت نے فوری اقدامات کیے ہیں۔
ماہِ رمضان المبارک کے آغاز کے پیش نظر شرد پوار نے مسلمانوں کو تر غیب دی ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں اور نمازوں اور افطار وغیرہ کے لیے اکٹھا نہ ہوں۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے مرکزی حکو مت سے کہا ہے کہ بیرونی ریاست کے محنت کش افراد کو اُن کے آ بائی مقامات پر پہنچا نے کے لیے کیا خصو صی ٹرین چلائی جا سکتی ہے ۔ اِس بات پر مرکز غور کرے ۔ مرکز کے ایڈیشنل سیکریٹری منوج جوشی کی زیر صدارت 5؍ رکنی مرکزی ٹیم ریاست کے دورے پر ہے۔ کل وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے ویڈیو لنک کے ذریعے اِس ٹیم سے تبادلۂ خیال کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ماہِ اپریل کے آخر تک اِس خصوص میں حتمی رہنمائی کی جائے گی۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کورونا مریضوں کی تعداد59؍ ہو گئی ہے۔ اورنگ آباد میںکل کورونا کے مزید
4؍ نئے مریض پائے گئے۔ ڈسٹرکٹ سول ہاسپٹل کے ڈاکٹر پر دیپ کلکر نی نے بتا یا کہ اورنگ آباد میں اب کورونا مریضوں کی تعداد36؍ ہو گئی ہے۔ سمتا نگر کے18؍ اور 20؍ سالہ نوجوانوں اور بسمہ اللہ کالو نی کی
40؍ سالہ خاتون کی کورونا جانچ مثبت آئی ہے۔ بھیم نگر کی76؍ سالہ خا تون سر کاری اسپتال میں دوران ِ علاج چل بسیں ۔ بعد از مرگ اُن کی کورونا جانچ کی رپورٹ موصو ل ہوئی جو پازیٹو تھی۔ اِس طرح اورنگ آ باد میں کو وِڈ 19؍ سے ہونے والی اموات کی تعداد 4؍ ہو گئی ۔
***** ***** *****
ہنگولی میں ریاستی محفوظ فوجی دستے ایس آر پی ایف کے6؍ جوانوں کو کورونا وائرس سے متاثر پا یا گیا ہے۔ یہ تمام جوان دو دِن قبل ممبئی اور ناسک ضلع کے مالیگائوں میں بندوبست کر کے لوٹے تھے۔ اِن متاثرہ جوانوں کے رابطے میں رہنے والے دیگر جوانوںکی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔
دریں اثناء ہنگولی ضلع کے ایکامبا میں20؍ روز قبل لوٹنے والے ایک شخص کی وبائی مرض سا ری کے باعث موت واقع ہو گئی۔ اِس شخص کے افراد خانہ کو کورنٹائن کردیا گیا ہے۔
***** ***** *****
جالنہ ضلع کے پر تور سے قریب واقع شیل وڑا کی ساکن 54؍ سالہ ایک خاتون کی جانچ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ضلع کے سر کاری اسپتال میں زیر علاج دیگر20؍ مشتبہ مریضوں کے نمونے بھی جانچ کے لیے روانہ کر دیے گئے ہیں اِس کے علا وہ اسپتال میں زیر علاج دیگر5؍ افراد کی جانچ کر وائی گئی تھی جو نیگیٹو آئی ہے۔
***** ***** *****
ناسک ضلع کے مالیگائوں میں مزید9؍ افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اِس طرح مالیگائوں میں اب کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد94؍ ہو گئی ہے۔ جب کہ ناسک ضلع میں یہ تعداد 108؍ تک پہنچ گئی ۔
***** ***** *****
لاک ڈائون کی خلاف ور زی پر ریاست بھر میں60؍ ہزار سے زائد مقد مات درج کیے گئے ہیں جب کہ 13؍ ہزار381؍ افراد کو پولس نے گرفتار کیا ۔ اِن میں پولس کو زد و کوب کرنے کے
121؍ معاملے شامل ہیں۔ اِن معا ملوں میں411؍ افراد زیر حراست ہیں۔ گزشتہ مہینے بھر میں کی گئی اِن کار وائیوں میں پولس نے 2؍ کروڑ30؍ لاکھ روپیہ جر ما نہ بھی وصول کیا۔ پی ٹی آئی کی خبروں کے مطا بق اِس عر صے میں41؍ ہزار769؍ گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔
***** ***** *****
اِسی دوران ریاست بھر میں11؍ پولس افسران سمیت49؍ پولس اہلکار بھی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اِن پولس اہلکاروں کو علاج کے لیے محکمے کی جانب سے ایک لاکھ روپئے ایڈوانس تنخواہ کی شکل میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سنجیو کمار سنگھل نے اِس خصوص میں احکا مات جاری کیے ۔ یہ اطلاع خبر رساں اِدارے پی ٹی آئی نے دی۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد شہر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں ہو رہے اضا فے کے پیش نظر کر فیو کے اوقات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ آج سے دو پہر ایک بجے تا رات11؍ بجے تک شہر میں کر فیو نافذ رہے گا۔ اِس خصوص میں کمشنر آف پولس چِرنجیو پر ساد نے احکا مات جاری کیے ۔ اِسی دوران کل اورنگ آباد ضلع کے دیہی علاقوں میں مکمل لاک ڈائون رہا۔
***** ***** *****
ناندیڑ کے رابطہ وزیر اشوک چو ہان نے کہا ہے کہ شہر یوں کی جانب سے لاک ڈائون کے اصو لوں پر سختی سے عمل در آمد کے سبب ناندیڑ ضلع کورونا سے پاک رہا۔ کل ایک خانگی ٹیلی ویژن چینل کو اِنٹر ویو دیتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ انتظامیہ نے شہر یوں کے لیے اشیائِ ضروریہ کا انتظام کیاہے۔ علا وہ ازیں مختلف سماجی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے کیے گئے رفاہی کاموں کی بھی اُنھوں نے ستائش کی۔
***** ***** *****
جالنہ شہر کے مختلف سر کاری دفاتر میں کام کرنے والے متعدد ملازمین و افسران اورنگ آباد سے روز آتے او رجاتے ہیں ۔ اورنگ آ باد ضلع کورونا کے ریڈ زون میں ہونے کے باعث اِن افسران و ملازمین کو کسی بھی راستے سے جالنہ میں داخل ہونے نہ دیا جائے۔ جالنہ کے پولس سپرنٹنڈنٹ ایس چیتنیہ نے اِس خصوص میں تمام متعلقہ پولس افسران کو احکا مات جاری کیے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ بالخصوص بد ناپور کی حدود میں واقع وروڈی نا کے پر یہ افسران کسی بھی قسم کا شناختی کارڈ یا اجازت نا مہ دکھا تے ہیں تب بھی اُنھیں جالنہ میں داخل ہونے نہ دیا جائے ۔
***** ***** *****
آخر میں اِس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بارپھر
٭ ہجوم میں اضا فے کے باعث ممبئی مہا نگر اور پو نا کے علاقوں میں صنعتی کاروبار کو لاک ڈائون میں دی گئی مراعات منسوخ
٭ ممبئی اور پونا میں لاک ڈائون پر سختی سے عمل در آمد ضروری ۔ شرد پوار
٭ ریاست میں کورونا کے552؍ نئے مریض۔20؍ افراد کی موت۔
٭ ہنگولی میں ایس آر پی کے6؍ جوان بھی کورونا سے متاثر
اور
٭ اورنگ آباد شہر میں آج سے کر فیو کے اوقات میں توسیع
٭ ممبئی اور پونا میں لاک ڈائون پر سختی سے عمل در آمد ضروری ۔ شرد پوار
٭ ریاست میں کورونا کے552؍ نئے مریض۔20؍ افراد کی موت۔
٭ ہنگولی میں ایس آر پی کے6؍ جوان بھی کورونا سے متاثر
اور
٭ اورنگ آباد شہر میں آج سے کر فیو کے اوقات میں توسیع
علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment