Thursday, 23 April 2020

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 23 April 2020
Time:  09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:   ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ۲۳  ؍  اپریل  ۲۰۲۰ئ؁
وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 

  پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...

٭    وبائی امراض کی روک تھام سے متعلق قا نون میں ترمیم کومرکزی کا بینہ کی منظوری‘ ڈاکٹروں اور دیگر طبی خادمین پر تشدد کرنے والوں کو نہیں ملے گی ضمانت‘ ہوسکتی ہے
 7؍ برس کی قید اور پانچ لاکھ روپئے کا جُر مانہ ۔
٭  خانہ بدوش مزدوروں کو کفایتی نِر خ پر اناج فراہم کرنے کے لیے ریاستی حکو مت نے مرکزی حکومت سے مانگی اجازت
٭  ریاست میں کورونا وائرس کے سبب شرح اموت میں۔ وزیر صحت راجیش ٹوپے کا دعویٰ
٭  اورنگ آباد میں کورونا وائرس سے متا ثرہ مزید2؍ مریضوں کا انکشاف‘ ناندیڑمیں پا یاگیا پہلا کورونا کا مریض۔
٭  پیٹھن کی کیمیکل فیکٹری میں دھما کہ۔
  اور
٭  ریاستی سر کا ری ملازمین کو یکمُشت ملے گی اپریل مہینے کی تنخواہ۔

  اب خبریں تفصیل سے...

. مرکزی کابینہ نے  وبائی امراض کی روک تھام سے متعلق قا نون میں ترمیم کرنے کو منظوری دیدی ہے۔
جس کے مطا بق کووِڈ19؍ کے پھیلائو کے عرصے میں  ڈاکٹر س اور دیگر طبی ملازمین کے ساتھ بد سلو کی کرنے والے کے خلاف غیر ضما نتی مقد مہ درج کیا جائے گا۔ وزیر اطلا عات و نشر یات پر کاش جائوڑیکر نے یہ اطلا ع دی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ یہ قا نون ملک بھر میں نافذ رہے گا۔ اور طبی خاد مین کے ساتھ تشدد کے مر تکب افرادپر7؍ برس تک کی قید  اور 5؍ لاکھ روپئے تک کا جر ما نہ عائد کیا جائے گا۔ اِسی طرح طبی خاد مین کی گاڑیوں یا ہسپتال کو نقصان پہنچا نے پر بازار کی قیمت سے دو گنا جر مانہ وصول کیا جائے گا۔
 جناب جائوڑیکر نے بتا یا کہ ڈاکٹرس ‘ نر سیس اور آشاکار کنان کو50؍ لاکھ روپئے تک کا بیمہ تحفظ فراہم کرنے کا فیصلہ کابینہ اِس سے پہلے ہی کر چکی ہے۔ 

***** ***** ***** 

 لاک ڈائون کی وجہ سے کئی خانہ بدوش مزدور ریاست کے مختلف اضلاع میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اِن مزدوروں کو کفایتی داموں پر اناج دستیاب کروانے کی اجازت دی جائے ۔ یہ مطالبہ ریاستی وزیر برائے اغذیہ و شہری فراہمی  چھگن بھجبل نے مرکزی وزیر برائے اغذیہ و عوامی فراہمی رام وِلاس پاسوان سے کیا ہے۔ جناب بھجبل نے اِس خصوص میں لکھے گئے مکتوب میں کہا ہے کہ ایسے مزدوروں کے پا س راشن کارڈ نہ ہو نے پر اناج دینے کی کوئی اسکیم نہیں ہے ۔ لہذا ریاستی حکو مت کے مستقل مسفیدین  میں اناج تقسیم ہونے کے بعد بقیہ پانچ فیصد اناج مذکورہ مزدوروں کو دینے کی اجازت دی جائے ۔ 

***** ***** ***** 

 وزیر صحت راجیش ٹو پے نے کہا ہے کہ ریاست میں کورونا وائرس  شرح اموت میںکمی آئی ہے۔ وہ کل سماجی رابطے کے ذرائع کے توسط سے عوام سے مخا طب تھے۔ اُنھوں نے بتا یا کہ ریاست میں فی الحال صرف5؍ ہاٹ اسپاٹ ہیں۔

***** ***** ***** 

 ریاست بھر میں کل کورونا وائر س سے متاثرہ مزید413؍مریض پائے گئے ۔ جس کے بعد ریاست بھر میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر5؍ہزار649؍ ہو گئی ہے۔ اور گزشتہ 24؍ گھنٹوں میں کورونا کے
18؍ مریضوں کی موت واقع  ہوئی ہے جس کے بعد اِس مرض کے سبب فوت ہونے والوں کی تعداد 169؍ ہو گئی ہے۔ جبکہ کل67؍ مریض پوری طرح صحت یاب ہوکر اپنے گھر جا چکے ہیں۔ اِس طرح  اب تک کُل789؍ مریض علاج کے بعد مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔

***** ***** ***** 

 اورنگ آبادمیں کل کورونا وائرس سے متاثرہ مزید2؍ مریض پائے گئے ہیں ۔ ضلع سِوِل سر جن ڈاکٹر سُندر کُلکر نی نے یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اب تک شہر میں38؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں آ چکے ہیں۔ جس میں سے5؍ مریضوں کی دوران علاج موت واقع ہوئی ہے۔جبکہ کراڑ پورہ کے ایک مریض کی کورونا جانچ رپورٹ منفی آنے کے بعد اُنھیں دواخانے سے رخصت دیدی گئی ہے۔

***** ***** ***** 

 ناندیڑ ضلعے میں کل کورونا سے متاثرہ  ایک مریض پا یا گیا ہے۔مریض کی عمر64؍ سال ہے۔ جو شہر کے پیر بر ہان نگرکے رہائشی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے افسر پر شانت شیڑ کے نے یہ اطلاع دی ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ مریض کا رہائشی علاقہ سیل کر دیا گیا ہے۔

***** ***** ***** 

 جالنہ ضلعے کے پر تور تعلقے میں شِروڈا کی 39؍ سالہ خاتون کورونا وائرس سے متاثرہ ہونے کا انکشاف  ہو نے پر اُس مریضہ کے براہِ راست رابطے میں آئے19؍ افراد کو ضلع ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ اور متاثرہ مریضہ کا رہائشی علاقہ بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ 

***** ***** ***** 

 عثمان آباد ضلعے میں گزشتہ14؍ روز میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک بھی مریض نہیں پا یا گیا ۔
جس کی وجہ سے عثمان آ باد ضلع گرین زون میں شامل ہو گیا ہے۔اِسی طرح عمر گہ کے سر کا ری ہسپتال میں زیر علاج تین مریضوں کو صحت یاب ہو جانے کے بعد دواخانے سے رخصت کردیا گیا ۔ضلع کلکٹر دیپک مودھو ڑ نے بتا یا کہ ضلعے کو کورونا وائرس کے اثر سے بہ دستورمحفوظ رکھنے کے لیے ضلع انتظامیہ تمام احتیاطی اقدامات کر رہا ہے۔  

***** ***** *****
 لاک ڈائون کے سبب دیہی علاقوںپید اہوئے روزگار کے مسئلے کے پیش نظر حکو مت نے ریاست بھر میں مہا تما گاندھی روز گار ضما نتی اسکیم ‘ من ریگا  کے کام بڑے پیما نے پر شروع کرنے کامنصوبہ بنا یا ہے۔ روز گار ضما نتی اسکیم کے وزیر سندیپان بھو مبرے نے کاشتکاروں ‘ کھیت مزدوروں اور دیہی ساکنان سے اِس منصوبے سے زیادہ سے  زیادہ فائدہ حاصل کرنے کی اپیل کی ہے۔

***** ***** ***** 

***** ***** *****
 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** 

 فی الحال ملک بھر میں کورونا وائرس کی وبا پھلی ہوئی ہے جس کی روک تھام کے لیے حکو مت و انتظا میہ کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے اور کورونا وائرس سے بچائو کے لیے ماسک کا استعمال کرنے‘ با بار ہاتھ دھو نے یا سینی ٹائزر سے صاف کرنے اور سماجی فاصلہ بر قرار رکھنے کی ہدایت دی جا رہی ہے ۔ اِسی دوران کل سے شروع ہو رہے ماہِ مقدس رمضان المبارک کے پیش نظر ملک کے بھر کے علماء مسلم برادران سے خاص احتیاط برتنے کی اپیل کر رہے ہیں ۔ آئیے سنتے ہیں وہ کیا کہہ رہے ہیں۔
’’میں مفتی محمدصدیقی‘ صدر گجرات چاند کمیٹی‘ و شاہی خطیب و امام شاہی جامع مسجد‘ احمد آبادتمام لوگوں سے اپیل کر تا ہوں کہ تاریخ 25؍ اپریل2020؁ء  رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہو رہا ہے اوراِس وقت ہمارا ملک ایک وبائی مرض میں گرفتار ہے۔اِس سے بچنے کے لیے صرف اور صرف ایک ہی راستہ ہے کہ ہم زیادہ بھیڑ بھاڑ والی جگہوں سے بچیں اسی لیے میں تمام لوگوں سے اپیل کر تا ہوںکہ خاص طور پر رمضان میں افطار پارٹی کاانعقاد نہ کریں‘ تراویح کی نماز پنج وقتہ نماز کی طرح اپنے اپنے گھروں میں ادا کریں‘
اپنے گھروں میں رہیں‘ ذکر ‘ استغفار‘میں مشغول رہیں قر آن کی تلا وت کریں‘‘۔

***** ***** *****

 نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے مسلم براہ دران کو رمضان المبارک کی پیشگی مبارکباد دی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ اِس مہینے میں مسلم برادران مساجد یاکسی دیگر عوامی مقامات پر اکٹھا ہونے سے گریز کریں۔اُنھوں نے اپیل کی ہے کہ فرض نمازیں اور تراویح اپنے گھر میں ہی ادا کریں۔ جناب پوار نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جاری محاذ آ رائی میں اہل وطن کی مُشترکہ کاوشوں سے ہی فتح حاصل ہو سکتی ہے۔

***** ***** ***** 

 وزارتِ اطلاعات و نشر یات نے صحافیوں کو رپورٹنگ کر تے وقت ضروری حفا ظتی تدابیر اختیار کرنے کی  تلقین کی ہے۔ ملک کے کچھ حصوں میں رپورٹنگ کر تے وقت صحا فیوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس کو مد نظر رکھتے ہوئے وزارت نے صحا فیوں کو یہ مشورہ دیا ہے۔ اِسی طرح وزارت نے تمام نشر یاتی اداروں کو بھی ری پورٹنگ کر نے والے نمائندوں اور دفتر میں بیٹھ کر کام کرنے والے اُن کے معا ونین کے لیے حفا ظتی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

***** ***** ***** 

 وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے اپیل کی ہے کہ پا ل گھر میں پیش آئے مذموم واقعے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش نہ کریں۔ وہ کل سما جی رابطے کے ذرائع پر عوام سے مخا طب تھے۔ جناب دیشمکھ نے کہا کہ اِس معاملے میںمحض8؍ گھنٹوں کے دوران101؍ افراد کو گرفتار کیا گیا جس میں سے ایک بھی شخص مسلمان نہیں ہے۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اِس معاملے کی تحقیقات CBI کے سپرد کی گئی ہے۔

***** ***** ***** 

 ریاستی حکو مت نے سر کاری ملازمین کو اپریل مہینے کی پوری تنخواہ معمول کے مطا بق یکمُشت ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔گزشتہ مہینے ریاستی سر کاری ملازمین کی تنخواہ دو حصوں میں ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس میں سے بقیہ دوسرے حصے کی تنخواہ ادا کرنے سے متعلق بعد میں  احکا مات جاری کیے جائیں گے۔

***** ***** ***** 

 لاتورکے نگراں وزیر امیت دیشمکھ نے کہا ہے کہ لاتور ضلع اب تک کورونا وائرس کے اثر سے پاک ہے  اور  اِسے کورونا وائرس کے حملے سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام دیہی علاقوں کے سر پنچ ‘ اور عہدیدار اپنے اپنے گائوں کی دیکھ بھال کریں۔جناب دیشمکھ نے کل ضلعے کے تمام سر پنچوں ‘ پنچایت سمیتی اراکین ‘ ضلع پریشد اراکین  اور  کارکنان سے فون پر رابطہ قائم کر کے تبادلۂ خیال کیا اور  حفاظتی نقطہ نظر سے ضروری ہدایات دی۔ 

***** ***** ***** 

 اورنگ آباد میں برسرِ خد مت فائر بریگیڈ ملازمین  میں شیو سینا کی جانب سے اناج  اور دیگر کرانہ سامان تقسیم کیا گیا۔ اِس موقعے پر شیو سینا کے رہنما  سابق ایم  پی  چندر کانت کھیرے سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

***** ***** ***** 

 پر بھنی ضلع انتظامیہ سے موصولہ اطلاع کے مطا بق پر بھنی ضلعے کی سرحدیں 14؍ مقامات پر سیل کر کے وہاں پولس بندوبست تعینات کیا گیا ہے ۔ لیکن پھر بھی پونا‘ ممبئی ‘ اورنگ آ باد‘  اور بیڑ سے تقریباً  دیڑھ ہزار افراد پر بھنی ضلع پہنچے ہیں ۔ اِن تمام کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ 

***** ***** ***** 

 عثمان آباد کے رابطہ وزیر شنکر رائو گڈاکھ نے ضلعے میں راشن کارڈ ہولڈرس کو اناج نہ دینے والے دکاندار کے خلاف کار وائی کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ وہ خریف ہنگام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں مخا طب تھے۔اُنھوں نے ضلع فراہمی افسران کو ہدایت دی کہ راشن کی تقسیم سے متعلقہ شکایات موصول ہونے پر مناسب اقدامات کرکے غرباء کو بر وقت اور حکو مت کی ہدایات کے مطا بق اناج فراہم کر وائیں۔

***** ***** ***** 

 بیڑ کے جُج گواہان میں تھا نہ ضلعے سے آیا پولس ملازم کورونا وائرس ے متاثر ہونے کی غلط خبر ایک روزنامے کے لائیو پورٹل پر نشر کیے جانے کے بعد اُس کے مُدیر گمنت بھنڈاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اِس جھوٹی خبر کی وجہ سے گائوں کے ساکنان پر خوف طا ری تھا ۔ جس کے بعد پِمپل نیر پولس نے اِس کا نوٹس لیتے ہوئے یہ کار وائی کی۔
 دریں اثناء ضلع انتظا میہ نے صحافیوںکو خبر نشر کرنے سے پہلے اچھی طرح اُس کی تصدیق کر نے کی  ہدایت دی ہے۔

***** ***** ***** 

 اورنگ آباد ضلعے کے پیٹھن صنعتی علاقے میں شالینی کیمیکل نامی کار خانے میں کل شام اسٹوریج ٹینک میں دھما کہ ہونے سے بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی تھی۔ کمپنی کے منتظم  رمیش سُروسے نے بتا یا کہ درجہ حرات میں بہت زیادہ اضا فہ ہونے کی وجہ سے یہ دھماکہ ہونے کا قیاس  ہے۔ خوش قسمتی سے اِس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

***** ***** ***** 

آخر میں اِس بلیٹن کی خاص خاص خبریں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے

وبائی امراض کی روک تھام سے متعلق قا نون میں ترمیم کومرکزی کا بینہ کی منظوری‘ ڈاکٹروں اور دیگر طبی خادمین پر تشدد کرنے والوں کو نہیں ملے گی ضمانت‘ ہوسکتی ہے
 7؍ برس کی قید اور پانچ لاکھ روپئے کا جُر مانہ ۔
٭  خانہ بدوش مزدوروں کو کفایتی نِر خ پر اناج فراہم کرنے کے لیے ریاستی حکو مت نے مرکزی حکومت سے مانگی اجازت
٭  ریاست میں کورونا وائرس کے سبب شرح اموت میں۔ وزیر صحت راجیش ٹوپے کا دعویٰ
٭  اورنگ آباد میں کورونا وائرس سے متا ثرہ مزید2؍ مریضوں کا انکشاف‘ ناندیڑمیں پا یاگیا پہلا کورونا کا مریض۔
٭  پیٹھن کی کیمیکل فیکٹری میں دھما کہ۔
  اور
٭  ریاستی سر کا ری ملازمین کو یکمُشت ملے گی اپریل مہینے کی تنخواہ۔

 علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

 اپنے گھروں میں رہیں۔ محفوظ رہیں ۔ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکو مت کی ہدایات پر سنجید گی سے عمل کریں ۔ اور سُنتے رہیے آکاشوانی۔

٭٭٭٭٭

No comments:

Text-आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 15.08.2025 रोजीचे सकाळी 11.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date 15 August 2025 Time 11.00 to 11.05 AM Language Marathi आकाशवाणी छत्...