Monday, 27 April 2020

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 27 April 2020
Time:  09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:   ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ۲۷ ؍  اپریل  ۲۰۲۰ئ؁
وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 

 سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...

      ٭  وزیر اعظم نریندر مودی آج تمام ریاستوں کے وزراء اعلیٰ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے    ذریعے کریں گے تبادلۂ خیال
 ٭  ریاست میں مکمل بند سے متعلق 3؍ مئی کے بعد حالات کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا فیصلہ۔   وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے
 ٭  ریاست کو  ایک  لاکھ کروڑ روپیوں کی خصوصی امداد  دینے کا  راشٹر وادی کانگریس    پارٹی کا وزیر اعظم سے مطالبہ۔
 ٭  ریاست کے مزید440؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں :19؍ مریضوں کی موت
 اور
 ٭  اورنگ آباد میںکورونا وائرس سے متاثرہ مزید4؍ مریض پائے گئے۔ ناندیر میں بھی
   ایک مریض کا انکشاف  :  لاک ڈائون  پر سختی سے عمل کرنے کی وزیر صحت کی ہدایت


   اب خبریں تفصیل سے....

 وزیر اعظم نریندر مودی آج تمام ریاستوں کے وزراء اعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے تبادلہ ٔ خیال کریں گے۔اِس اِجلاس میں کو وِڈ 19؍ کے خاتمے کے لیے آئندہ کی حکمتِ عملی کیا ہو نی چاہیے  اور  آئندہ 3؍ مئی کے بعد لاک ڈائون مرحلہ وار کس طرح ختم کیا جائے اِس خصوص میں تبادلہ ٔ خیال کیے جانے کی توقع ہے۔  

***** ***** *****

 وزیر عظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک کے عوام کورونا وئرس کے خلاف لڑ رہے ہیں۔
اور حکو مت و انتظامیہ کے تعاون سے عوام کی لڑائی ابھی جاری ہے۔ وہ کل آکاشوانی سے نشر ہوئے پروگرام من کی بات میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ ملک کا ہر ایک باشندہ اِس لڑائی میں ایک سپاہی ہے اور عوام ہی اِس جنگ کی قیادت کر رہے ہیں۔
 وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے اِس مقدس مہینے میں ہمیں صبرو تحمل اور حساسیت کی عظیم مثال قائم کرنی ہے۔ وزر اعظم نے کہا کہ ہمیں یہ دعا کرنی چا ہیے کہ عید الفطر تک پوری دنیا کورونا وائرس سے پا ک ہو جائے اور ہم حسبِ روایت پورے جوش و خروش اور اہتمام سے عید منا سکیں۔
  اپنے خطاب میں مودی نے کہا کہ رمضان کے اِس مہینے  میں عوام انتظا میہ کی جانب سے دی گئی  ہدا یات پر سنجید گی سے عمل کریں۔

***** ***** *****

 مرکزی حکو مت نے واضح کیا ہے کہ کورونا وباء کے باعث سر کاری ملازمین کے سبکدوشی کی عمر 50؍ سال طئے کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ محکمہ افرادی قوت کے مملکتی وزیر ڈاکٹر جیتیندر سنگھ نے سوشل میڈیا پر اِس حوالے سے گشت کر رہی خبر کی تر دید کی ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ یہ خبر بے بنیاد ہے۔
 اِسی طرح حکو مت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ 5G موبائل نیٹ ورک سر وس کی وجہ سے کورونا وائرس کا خطرہ نہیں ہے۔
  خطوط و اطلاعات دفتر کی نے ٹوئیٹر کے ذریعے  واضح کیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کو اپنی آمدنی سے18؍ فیصد حصہ دینے سے متعلق  قانون بنائے جانے کی خبر بھی جھوٹی ہے۔اِس کے علا وہ  وزارتِ آیوش کی جانب سے ہومیو پیتھی ڈاکٹروں کو بھی کووِڈ19؍ سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے کی اجازت دیے جانے کی خبر بھی محض افواہ ہے۔

***** ***** *****

 وزیر اعلیٰ اُدھوٹھا کرے نے کہا ہے کہ3 ؍ مئی کے بعد ریاست کے مختلف علا قوںکے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے لاک ڈائون کے حوالے سے فیصلہ لیا جائے گا۔وہ کل سماجی رابطے کے ذریعے سے ریاست کے عوام سے مخاطب تھے۔ وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ آج وزیر اعظم کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ہونے والی بات چیت میں اِس خصوص میں تبادلہ خیال کریں گے۔ اُنھوں نے اپنی بات دہراتے ہوئے کہا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے مہا راشٹر میں پھنسے ہوئے دیگر ریاستوں کے مزدوروں کو مرکزی حکومت کی اجازت اور ہدایات کے مطا بق  اُن کے گھر پہنچانے کا بندوبست کیا جائے گا۔ اپنے خطا ب میں اُنھوں نے عوام کو اکشئے ترتیہ کی مبارکباد بھی پیش کی۔
 اِسی طر ح وزیر اعلیٰ نے مسلم برادران کو مقدس ماہ رمضان کی مبارکباد بھی پیش کی۔ساتھ ہی اُنھوں نے مسلم برادران سے راستوں اور مساجد میں اکٹھا ہوں نہ ہونے اور اپنے گھروں میں ہی عبادات کرنے کی اپیل کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر خدمات انجام دے رہے ڈاکٹرس‘ نرسیس ‘ دیگر طبی ملازمین‘ صفائی ملازمین اور پولس ملازمین کا ہمیں احترام کرنا چاہیے۔

***** ***** *****

 راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے قائد شرد پوار نے ریاست میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے اور معیشت کو بحال کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی سے ریاست کو ایک لاکھ کروڑ روپئے کی خصوصی امداد دینے کا مطالبہ کیا ہے۔اِس خصوص میں لکھے گئے مکتوب میں جناب شرد پوار نے کہا کہ ریاستی حکومت کے مطابق اِس و قت متوقع محصول میں بہت بڑا خسارہ ہے۔جس کی وجہ سے آمدنی میں خلاء پیدا ہو گیا ہے۔ لہذا ریاست کے لیے یہ امداد نہایت ضروری ہے۔

***** ***** *****

 ریاست بھر میں کل کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 440؍ مریض پائے گئے ہیں۔جس کے بعد ریاست بھر میںمریضوں کی کُل تعداد بڑھ کر8؍ ہزار 68؍ ہو چکی ہے۔ وزیر صحت راجیش ٹوپے نے یہ اطلاع دی ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ کل ریاست میں 19؍ کورونا مریضوں کی موت واقع ہو گئی جس کے بعد کورونا وائرس کے سبب وفات پانے والوں کی تعداد 342؍ ہو گئی ہے۔جبکہ کل 112؍ کورونا مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر اپنے گھر چلے گئے ہیں اِس طرح  پوری ریاست میں اب تک کُل ایک ہزار 188؍ کورونا مریض مکمل طور پر شفا یاب ہو چکے ہیں۔

***** ***** *****

 ناندیڑ شہر میں کل مزید ایک فرد میں کورونا وائرس کی علا مات پائی گئی ہیں۔متاثرہ شخص پیشے سے ڈرائیور ہے جو پنجاب کے سفر سے لوٹا تھا۔ خیال رہے کہ ناندیر شہر میں اِس سے پہلے بھی کورونا وائرس سے متاثرہ ایک مریض پا یا گیا تھا۔

***** ***** *****

 واشم ضلعے میں کامر گائوں ضلع پریشد اُردو اسکول کے صدر مدرس بھی کورونا وائرس سے متاثرہ پائے گئے ہیں۔ 2؍ اپریل کے روز وہ طلباء میں چاول تقسیم کرنے کے لیے اسکول گئے تھے۔ اُس وقت اُن کے رابطے میں آئے اساتدہ‘ سر پرست اور دیگر شہر یان کی بھی طبی جانچ کی گئی ہے۔ اِن میں سے پانچ افراد کو احتیاطً مخصوص وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

***** ***** *****

 اورنگ آ باد میں کل کورونا وائرس سے متاثرہ مزید4؍ مریض منظر عام پر آئے ہیں۔ اِن میں آصفیہ کا لو نی کی 2؍ خواتین سمیت‘  سمتا نگر کی ایک65؍ سالہ مریضہ اور دولت آباد کی 53؍ سالہ مریضہ شامل ہیں۔ یہ اطلاع شعبہ صحت کے باوثوق ذرائع سے موصول ہوئی ہے۔ اِس کے ساتھ ہی اورنگ آباد میں کورونا متاثرن کی تعداد بڑھ کر53؍ ہو گئی ہے۔

***** ***** *****
  یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** 

 وزیر صحت راجیش ٹو پے نے اورنگ آباد شہر میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے مقصد سے نافذ مکمل بند میںمزید سختی برتنے کی ہدایت دی ہے۔ وہ کل اورنگ آباد میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں مخاطب تھے۔
اُنھوں نے کہا کہ اورنگ آباد ضلعے کے دیہات کورونا وائرس سے محفوظ ہیں یہ نہایت تسلی بخش بات ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ اورنگ آباد شہر میںبر سر ِ خد مت شعبہ صحت کے افسران اور ملازمین کو در کار تعداد میں ذاتی حفاظتی سامان یعنیPPE کٹس فراہم کیے جائیں گے۔

***** ***** *****

  محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے کی پا داش میں ریاست بھر میں اب تک تقریباً72؍ ہزار700؍ معاملات درج کیے گئے ہیں۔ اور اِس عرصے میں مختلف خلاف ورزیوں کے لیے2؍ کروڑ74؍ لاکھ43؍ہزار394؍ روپئے کا جر مانہ بھی وصول کیا گیا ہے۔ 

***** ***** ***** 

 کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے ریاست میں تعینات پولس افسران و ملازمین میں سے 20؍ پولس افسران اور87؍ پولس ملازمین بھی کورونا وائرس کی زد میں آ چکے ہیں۔ جن میں سے3؍ افسران اور4؍ ملازمین علاج کے بعد مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ جبکہ بقیہ افسران و ملازمین ابھی زیر علاج ہیں۔

***** ***** ***** 

 ایوت محل میں کل کورونا وائرس سے متاثرہ مزید16؍مریض پائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی ضلعے میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ 50؍ ہو گئی ہے۔
 دھو لیہ میں بھی کل مزید3؍ افراد میں کورونا وائرس کی علا مات پائی گئی ۔ جس کے بعد ضلعے میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد24؍ ہوچکی ہے۔

***** ***** *****

 جالنہ ضلع ہسپتال کے مخصوص وارڈ میں زیر علاج کوروناوائرس سے متاثرہ دو نوں خواتین مریضوں کی مسلسل دوسری جانچ رپورٹ منفی آئی ہے۔ اِس کے ساتھ ہی جالنہ ضلع فی الحال کورونا وائرس سے پاک قرار دیا جا رہا ہے۔ضلعے کے سول سر جن ڈاکٹر مدھو کر راٹھوڑ نے کل یہ اطلاع دی۔ 

***** ***** ***** 

 پر بھنی ضلعے میں بغیر ماسک پہنچے گھومنے پھر نے والے ‘ کرانہ دکان پر تختہ نِر خ آویزاں نہ کرنے والے ‘ مٹر گشتی کرنے والے  اور راستوں پر تھونکنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 10؍ہزار 500؍ روپئے جر مانہ وصول کیا گیا۔ چیف آفیسر اُمیش ڈھاکنے نے یہ اطلاع دی ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ مروجہ ہدایات کی دوبارہ پا مالی کرتے ہوئے پائے جانے پر اُن افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے گا۔

***** ***** *****

 کورونا وائرس کی روک تھا م کے لیے گھر گھر جا کر بیداری پیدا کرنے والی آنگن واڑی خادمائو  اور آ شا کارکنان کو  اپنا خود کا خیال رکھنے اور تحفظ سے متعلق مرکزی حکومت کے شعبہ صحت کی جانب سے آن لائن تر بیت دی گئی۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ ہنگولی ضلعے کی تمام آنگن واڑی خادمائوں نے یہ تر بیت حاصل کی ۔

***** ***** *****

 جالنہ ضلعے کے بد نا پور تعلقے میں دابھاڑی کے مقام پر کل اغذیہ و  ادویہ انتظا میہ نے چھا پہ مار کر 2؍ لاکھ 80؍ ہزار روپئے مالیت کا گٹکا ضبط کیا۔

***** ***** *****

 لاتور کی ولاس رائو دیشمکھ سر کاری میڈیکل سائنس اِنسٹی ٹیوٹ میں جر ثموں پر تحقیق اور تشخیص کے لیے تجزیہ گاہ شروع ہو چکی ہے۔ اِس تجزیہ گاہ میں یومیہ 90؍ افراد کے لعاب کے نموں کی جانچ دو مر حلوں میں کی جائے گی۔ اِنسٹی ٹیوٹ کے سر براہ ڈاکٹر گریش ٹھا کُر نے بتا یا کہ جانچ کے بعد صرف6؍ گھنٹوں میں ہی رپورٹ حاصل ہو جائے گی۔

***** ***** *****

 ناندیڑ کے رابطہ وزیر اشوک چو ہان اور رکن اسمبلی امرناتھ راجور کر کی جانب سے اخبارات تقسیم کرنے والوں اور صحا فیوں میں لازمی اشیاء کی کٹس تقسیم کی گئی۔ اِسی طرح ناندیڑ جنوب اسمبلی حلقۂ انتخاب کے دگڑ گائوں میں کل رکن اسمبلی مو ہن ہم بیرڈے نے اپنے ذاتی اخراجات سے معذوروں اور غریبوں میں زندگی کے لیے لازمی اشیاء تقسیم کی۔

***** ***** *****
 

 آخر میں اِس بلیٹن کی خاص خاص خبریں ایک بارپھر سن لیجیے
  ٭  وزیر اعظم نریندر مودی آج تمام ریاستوں کے وزراء اعلیٰ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے    ذریعے کریں گے تبادلۂ خیال
 ٭  ریاست میں مکمل بند سے متعلق 3؍ مئی کے بعد حالات کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا فیصلہ۔   وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے
 ٭  ریاست کو  ایک  لاکھ کروڑ روپیوں کی خصوصی امداد  دینے کا
   راشٹر وادی کانگریس پارٹی کا وزیر اعظم سے مطالبہ۔
 ٭  ریاست کے مزید440؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں :19؍مریضوں کی موت
 اور
 ٭  اورنگ آباد میںکورونا وائرس سے متاثرہ مزید4؍ مریض پائے گئے۔ ناندیڑ میں بھی
   ایک مریض کا انکشاف  :  لاک ڈائون  پر سختی سے عمل کرنے کی وزیر صحت کی اپیل
 علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
 اپنے گھر میں رہیں‘ کورونا وائرس کے اثر سے محفوظ رہینے کے لیے دی گئی احتیاطی ہدایات پر سنجید گی سے عمل کریں ۔ اور سنتے رہیے آکاشوانی  اورنگ آباد۔
٭٭٭٭٭٭

No comments: