Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 29 April 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۹ ؍ اپریل ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
Date : 29 April 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۹ ؍ اپریل ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے اِس وقت کی اہم سر خیاں...
٭ اورنگ آ باد میں کَل ہوا 27؍ نئے کورونا پازیٹیومریضوں کا انکشاف ‘
شہر میں پازیٹیو مریضوں کی تعداد ہوئی109
٭ اورنگ آ باد ضلع انتظامیہ نے لاک ڈائون میں مزید سختی لانے کا کیا فیصلہ
آج سے صبح11؍ بجے سے رات 11؍ بجے تک نافذ رہے گا مکمل کر فیو‘ افطار بازار کی رعایت بھی منسوخ
٭ اورنگ آ باد کے کورونا سے متاثرہ علاقوں میں آ ج سے 3؍ مئی تک بینک رہیں گے بند
٭ مہاراشٹر میں کَل کورونا کے729؍ معاملوں کی ہوئی شناخت‘
31؍ مریضوں کی ہوئی موت
اور
٭ اورنگ آباد میونسپل کار پوریشن کی مُدتّ ختم ہونے کے بعد ہوا ایڈمنسٹریٹر نافذ
اب خبریں تفصیل سے....
اورنگ آباد شہر میں کَل 27؍ نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کا انکشاف ہوا۔ گزشتہ رات مزید 4؍ نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کے سامنے آ نے کے بعد شہر میں پازیٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 109؍ ہو گئی ہے۔ اِن میں قلعہ ارک سے 13‘ پیٹھن گیٹ سے5‘ اور سنجئے نگر مکند واری اور بھیم نگر بھائو سنگھ پورہ سے2-2‘ مریض شامل ہیں۔ جب کہ سِلّی خانہ ‘ آ صِفیہ کا لو نی ‘ ستارہ اور چیلی پورہ سے 1-1؍ پازیٹو مریض کا انکشاف ہوا ہے۔ ساتارہ کے مریض کا تعلق اسٹیٹ ریزرو پولس فورس سے ہے وہیں دولت آ باد میں بھی ایک نئے کورونا پازیٹیو مریض لا پتہ چلا ہے۔
دوسری جانب اورنگ آباد میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ قلعہ ارک میں فوت ہوئی 70؍ سالہ خا تون کی جانچ رپورٹ اُن کی موت کے بعد کل موصول ہوئی جس میں کورونا سے موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ اِس کے ساتھ ہی اورنگ آباد میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 7؍ ہو گئی ہے۔
اِس بیچ اورنگ آ باد کے گھاٹی اسپتال میں کَل ایک مریض کو جنرل وارڈ میں بھرتی کر لیا گیا۔ جس کے بعد میں کورونا سے متا ثر ہونے کا انکشاف ہوا۔ اِس کے بعد مذکورہ خاتون مریضہ کے رابطے میں آئی 7؍ نرسوں اور3؍ رہائشی ڈاکٹروں سمیت ایک اِنٹرن ڈاکٹر کو کورنٹائن کر دیا گیا ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ضلع انتظا میہ نے شہر میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کے مد نظر لاک ڈائون میں مزید سختی لا نے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج سے اورنگ آباد شہر میں صبح گیارہ بجے سے رات گیارہ بجے تک کر فیو نافذ رہے گا۔ اِس سے پہلے کر فیو نافذہونے کا وقت دوپہر ایک بجے تھا۔
اورنگ آ باد کے ضلع کلکٹر اُدئے چو دھری نے بتا یا کہ روز مرہ کی چیزیں خرید نے کے لیے صبح سات بجے سے گیارہ بجے تک رقت رہے گا۔ وہیں افطار بازار کے لیے دیا گیا دو پہر کا وقت بھی ردّ کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد صبح گیارہ بجے سے رات گیارہ بجے تک مکمل کر فیو نافذ رہے گا۔
دریں اثناء اورنگ آ باد شہر کے جن علاقوں میں کورونا کے سب سے زیادہ مریضوں کا انکشاف ہوا ہے ایسے 9؍ علاقوں میں آج سے 3؍ مئی تک بینک بند رہیں گے۔
اِن میں قلعہ ارک ‘ نور کالو نی‘ سمتا نگر‘ ہلال کا لو نی’ آصفیہ کا لو نی’ کراڑ پورہ‘ بسم اللہ کا لو نی‘ بھیم نگر اور بائجی پورہ شامل ہیں۔ جہاں بینکوں کو 3؍ مئی تک بند رکھا جائے گا۔ دیگر علاقوں کے بینک بھی صبح 9؍ بجے سے11؍ بجے تک ہی کُھلے رہیں گے۔
***** ***** *****
اِس بیچ ڈویژنل کمشنر سنیل کیندرریکر نے کہا ہے کہ کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد پر لگا م لگا نے کے لیے انتظا میہ جنگی پیما نے پر کام کر رہا ہے۔ وہ کل ڈویژنل کمشنر دفتر میں منعقدہ میٹنگ میں بول رہے تھے۔ میٹنگ میں ضلع انتظا میہ کے اعلیٰ افسران کے علا وہ عوامی نمائندے‘ سماجی خدمتگار اور مذہبی رہنما شریک تھے۔ کیندریکر نے مزید کہا کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے عوام کی جانب سے لاک ڈائون قوانین پر سختی سے عمل کیا جا نا نہا یت ضروری ہے۔
***** ***** *****
اِس دوران ہنگو لی ضلعے کے سین گائوں تعلقے کے روڈ گے میں ایک پانچ سالہ بچّے کے کورونا سے متا ثر ہونے کا معاملہ سامنے آ یا ہے۔ یہ بچّہ دیگر 17؍ لوگوں کے ساتھ کچھ دن پہلے ہی اورنگ آباد سے لو ٹا تھا۔ اِس انکشاف کے بعد ہنگولی ضلع میں کورونا پا زیٹیو مریضوں کی تعداد 14؍ ہو گئی ہے۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے میں کورونا سے متاثرہ شخص کی رپورٹ نیگیٹو موصول ہونے کے بعد کل اُسے اسپتال سے چھٹی دیدی گئی۔ وہیں ناندیڑ شہر کے پیر بر ہان علاقے کے کورونا مریض کی چھ دن کے علاج کے بعد آئی رپورٹ بھی نیگیٹو موصول ہوئی ہے۔
***** ***** *****
ناسک ضلعے کے مالیگائوں میںکَل 36؍ کورونا پا زیٹیو مریضوں کا پتہ چلا ہے۔ نا سک کے ضلع کلکٹر سُورج مانڈھرے نے بتا یا کہ کَل سامنے آئے مریضوں کے بعد ناسک ضلع میں کورونا پا زیٹیو مریضوں کی تعداد 181؍ ہو گئی ہے۔ اِن میں 159؍ مریضوں کا تعلق مالیگائوں سے ہے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر میں کَل کورونا کے729؍ معاملوں کی شناخت ہوئی‘ جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 9؍ہزار318؍ ہو گئی ہے۔ ریاست میں کل31؍ مریضوں کی کورونا کی وجہ سے موت بھی ہوئی ہے۔ اب تک کے اعداد و شمار کے مطا بق مہاراشٹر میں کرونا کی وجہ سے 400؍ لوگ جان گنوا چکے ہیں۔
***** ***** *****
ممبئی میں منترالیہ میں 4؍ ملازمین کے کورونا سے متاثر ہونے کے انکشاف کے بعد آج اور کَل منترا لیہ بند رہے گا۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری سیتا رام کُنٹے نے یہ اطلاع دی۔ اِن 2؍دِ نوں میں منترا لیہ کی عمارت میں جراثم کُش ادویات کا چھڑ کائو کیا جائے گا۔
***** ***** *****
ریا ستی وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے کہا ہے کہ لاک ڈائون کے دوران فرائض انجام دے رہے پولس اہلکاروں پر حملے بر داشت نہیں کیے جائیں گے اور حملہ آوروں پر سخت کار وائی کی جائے گی۔ دیشمکھ نے کہا کہ لاک ڈائون کے عر صے کے دوران ریاست میں اب تک 80؍ہزار63؍ مقدمے درج کیے گئے ہیں اور 16 ؍ ہزار548؍ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ حکو مت کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پولس اہلکاروں پر حملوں کے159؍ واقعات ہوئے ہیں جن میں پولس نے 535؍ لو گوں کو گرفتار کیا ہے۔
***** ***** *****
دوسری جانب اورنگ آ باد ضلعے کے بِڑ کِن میں پولس ملازمین پر حملہ کرنے کے معاملے میں پولس نے اب تک31؍ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ واقعہ پیر کے روز شام کو اُس وقت رونما ہوا جب پولس ایک مذہبی مقام پر لوگوں کو ایک جگہ جمع ہونے سے روکنے کے لیے پہنچی تھی۔
***** ***** *****
سپریم کورٹ نے مرکزی حکو مت سے کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری لاک ڈائون کے پس منظر میں وہ ایک ملک ایک راشن کارڈ اسکیم پر عارضی طور پر عمل کرنے پر غور کرے۔ اس کا مقصد لاک ڈائون کے دوران مہا جر مزدوروں اور معاشی طور پر کمزور طبقات کے افراد کو سستے داموں پر اناج دستیاب کر وانا ہے۔ مرکزی حکو مت کی یہ اسکیم اِس سال جون میں شروع ہو نی تھی۔
جسٹِس این وی رَمناّ ’ جسٹس ایس کے کَول اور جسٹِس بی آر گوَئی پر مشتمل بینچ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ مرکزی حکو مت اِس بات پر غور کرے کہ موجودہ صورتحال میں ایک ملک ایک راشن کارڈ منصوبے پر کس طرح عمل کیا جا سکتا ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
ممبئی پولس میں خد مات انجام دے رہے 55؍ سال سے زیادہ عمر کے ملا زمین اور دیگر بیما ریوں میںمبتلاء اہلکاروں کو کورونا وائرس کے خطرے سے بچا نے کے لیے رخصت پر جانے کو کہا گیا ہے۔ گزشتہ3؍ دنوں میں 3؍ پولس ملازمین کی کورونا سے موت کے بعد احتیاطی طور پر یہ فیصلہ لیا گیا ۔ اعلیٰ افسران نے بتا یا کہ55؍ سال سے زیا دہ عمر کے پولس ملازمین کے کورونا سے متا ثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہے اس لیے یہ فیصلہ لیا گیا ۔
مہاراشٹر میں اب تک 20؍ افسران سمیت107؍ پولس ملازمین کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر کا تعلق ممبئی سے ہے۔
***** ***** *****
مہا وِکاس آ گھاڑی کے رہنما ئوں نے کَل مہا راشٹر کے گور نر بھگت سنگھ کو شیاری سے ملا قات کی۔ ملا قات کے دوران وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے کو قانون ساز کونسل کی نشست پر گور نر کی جانب سے نامزدکیے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی قیادت میںگور نر سے ملا قات کرنے والے وزراء کے وفد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو گور نر کی جانب سے نامزد کرنے کے مطا لبے پر مبنی قرار داد ریاستی کا بینہ دو بار منظور کر چکی ہے اور گور نر کو اِسے قبول کر لینا چا ہیے۔اِن وزیروں نے گور نر سے کہا کہ ایسے وقت میں جب ریاست کورونا وائرس کا مقابلہ کر رہی ہے تو سیا سی عدم استحکام ختم کیا جا نا چا ہیے۔ وہیں اِن وزیروں نے ملا قات کے بعد کہا ہے کہ گور نر نے اُنھیں کہا کہ وہ اُن کے جذ بات کی قدر کر تے ہیں لیکن وہ کوئی سیاسی بیان نہیں دیں گے۔
***** ***** *****
دوسری جانب قا نون ساز کونسل میں اپو زیشن لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے بھی کَل گور نر بھگت سنگھ کوشیا ری سے ملا قات کی ملا قات کے دوران پھڑ نویس نے کہا کہ ریاست میں غیر اعلا نیہ ایمر جنسی جیسے حالات ہیں۔ پھڑ نویس نے الزام لگا یا کہ جمہوریت کے چو تھے ستون صحافت کی آزادی بھی سلب کی جا رہی ہے اور اُس کی آ واز کو دبا یا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
اُتر پر دیش کے بلند شہر میں مندر میں ہوئے دو سا دھوئوں کے قتل معاملے میں مہا راشٹر کے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے اُتر پر دیش کے وزراء اعلیٰ یو گی آ دِتیہ ناتھ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور اُنھیں اپنی تشویش سے آ گاہ کر وا یا ۔ وزیر اعلیٰ ٹھا کرے نے کہا کہ اُنھیں امید ہے کہ مہا راشٹر حکو مت نے جس طرح ایسے واقعات پر فوری اقدا مات کیے ہیں اُسی طرح بلند شہر واقعے پر بھی اُتر پر دیش حکو مت کار وائی کرے گی اور قصور واروں کو سزا دلوائے گی۔ وزیر اعلیٰ ٹھا کرے نے اپیل کی کہ اس طرح کے واقعات کو مذہبی رنگ نہ دیا جا ئے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی مدت کل ختم ہو گئی ۔ جس کے بعد شہری تر قیات کے محکمے نے اورنگ آ باد میونسپل کار پوریشن پر ایڈمنسٹریٹر کا تقرر کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ AMC کمشنر آستِک کمار پانڈے ہی بطور ایڈمنسٹریٹر کام کریں گے۔ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے مارچ کے مہینے میں ہونے والے کار پوریشن انتخا بات کو بھی آگے بڑھا دیا گیا ہے۔
***** ***** *****
اورآخر میں اہم خبریںایک بارپھر سن لیجیے
٭ اورنگ آ باد میں کَل ہوا 27؍ نئے کورونا پازیٹیومریضوں کا انکشاف ‘
شہر میں پازیٹیو مریضوں کی تعداد ہوئی109
٭ اورنگ آ باد ضلع انتظامیہ نے لاک ڈائون میں مزید سختی لانے کا کیا فیصلہ
آج سے صبح11؍ بجے سے رات 11؍ بجے تک نافذ رہے گا مکمل کر فیو‘ افطار بازار کی رعایت بھی منسوخ
٭ اورنگ آ باد کے کورونا سے متاثرہ علاقوں میں آ ج سے 3؍ مئی تک بینک رہیں گے بند
٭ مہاراشٹر میں کَل کورونا کے729؍ معاملوں کی ہوئی شناخت‘
31؍ مریضوں کی ہوئی موت
اور
٭ اورنگ آباد میونسپل کار پوریشن کی مُدتّ ختم ہونے کے بعد ہوا ایڈمنسٹریٹر نافذ
آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
کورونا سے بچنے کے لیے گھروں میں رہیے اور ماسک کا استعمال کیجیے‘ انتظامیہ اور حکو مت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کیجیے‘ اور تازہ ترین خبروں کے لیے سنتے رہیے آکاشوانی اورنگ آباد۔
٭٭٭٭٭
٭ اورنگ آ باد میں کَل ہوا 27؍ نئے کورونا پازیٹیومریضوں کا انکشاف ‘
شہر میں پازیٹیو مریضوں کی تعداد ہوئی109
٭ اورنگ آ باد ضلع انتظامیہ نے لاک ڈائون میں مزید سختی لانے کا کیا فیصلہ
آج سے صبح11؍ بجے سے رات 11؍ بجے تک نافذ رہے گا مکمل کر فیو‘ افطار بازار کی رعایت بھی منسوخ
٭ اورنگ آ باد کے کورونا سے متاثرہ علاقوں میں آ ج سے 3؍ مئی تک بینک رہیں گے بند
٭ مہاراشٹر میں کَل کورونا کے729؍ معاملوں کی ہوئی شناخت‘
31؍ مریضوں کی ہوئی موت
اور
٭ اورنگ آباد میونسپل کار پوریشن کی مُدتّ ختم ہونے کے بعد ہوا ایڈمنسٹریٹر نافذ
آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
کورونا سے بچنے کے لیے گھروں میں رہیے اور ماسک کا استعمال کیجیے‘ انتظامیہ اور حکو مت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کیجیے‘ اور تازہ ترین خبروں کے لیے سنتے رہیے آکاشوانی اورنگ آباد۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment