Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 28 April 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ۲۸ ؍ اپریل ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
Date : 28 April 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ۲۸ ؍ اپریل ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے سر خیوں پر ایک نظر...
٭ وزیر اعظم مودی کے مطا بق لاک ڈائون کے مثبت نتائج بر آمد ‘ ہزاروں افراد کی جان بچانے میں ملی کامیابی
٭ ریاست میں کورونا کے522؍ نئے مریض‘ 27؍ کی موت
٭ اورنگ آباد شہر میں29؍ لاتور ضلع میں3؍ ہنگولی میں ریزرو پولس کے مزید 4؍ جوان کورونا سے متاثر جبکہ پر بھنی صلع کورونا سے پاک قرار
٭ ریاستی کا بینہ نے کی گور نر سے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی قانون ساز کونسل نشست پر نامزد گی کی دوبارہ سفارش
٭ امداد باہمی اِداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹر اور ناندیر میونسپل کار پوریشن کے میئر و ڈپٹی میئر کی مدت ِ کار میں توسیع
اور
٭ ہنگولی کے10؍ سے 12؍ دیہاتوں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے
اب خبریں تفصیل سے....
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ لاک ڈائون کے مثبت نتائج بر آمد ہوئے ہیں۔ ملک میں گزشتہ دیڑھ مہینوں میں کورونا وائرس سے ہزاروں افراد کی جان بچانے میں کامیابی ملی ہے۔ وزیر اعظم نے تمام ریاستوں کے وزاراء اعلی سے ویڈ یو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کر تے ہوئے کورونا کے خلاف لڑائی میں مرکزکی جانب سے دی گئی ہدا یات پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی اپیل کی ۔ اِس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ تمام ریاستیںریڈ زون کو اورآرینج کو گرین زون میں تبدیل کرنے کی کوشش کریں۔ اِس اجلاس میں مرکزی وزیر داخلہ امِت شاہ‘ وزیر صحت ڈاکٹر ہرش ور دھن اور دیگر سینئر افسران شریک تھے۔وزیر اعظم نے قوم سے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے اور کورونا وباء سے مقابلے کو تر جیح دینے کی ضرورت پر زور دیا اور اِس مقصد کے حصول کے لیے جدید ٹیکنا لو جی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی اپیل کی ہے۔ جناب مودی نے کہاکہ کورونا وباء کے اثرات مزید چند مہینوں تک باقی رہیں گے اِس کے لیے ماہرین کے مطا بق آئندہ کچھ عر صے تک سماجی دوری کا لحاظ رکھنا اور ماسک کا استعمال جاری رکھنا ضروری ہے ۔ اِس موقع پر وزیر اعظم نے عوام سے آروگیہ سیوا ایپ ڈائون لوڈ کرنے کی اپیل کو دہرایا۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے بتا یا کہ ریاست کے متعدد شہر یان‘ طلباء اور مسا فر مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں۔ یہاں تک کہ بیرون ملک ہم وطنوں کو بھی وطن لا نا ہے۔ اُن کی طبی جانچ کر کے اُنہیں کورنٹائن کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ اِس خصو ص میں لائحہ عمل کی تیاری کے لیے اُنہوں نے وزیر اعظم سے تبا دلۂ خیال کیا ہے۔ جناب ٹھا کرے نے یہ بھی کہا کہ یہ ریاستوں کو طے کرنا ہے کہ لاک ڈائون میں کہاں سختی برتیں اور کہاں نر می۔ اُنہوں نے بتا یا کہ وزیر اعظم نے وزراء اعلیٰ سے لاک ڈائون کے سلسلے میں متوازن پالیسی بنا نے کی اپیل کی تا کہ لاک ڈائون پر عمل ہو اور زندگی کی سر گر میاں بھی آسانی سے جاری رہیں۔ وزیر اعظم نے وزراء اعلیٰ سے کہا کہ آنے والے وقت میں ریڈ ‘ آرینج اور گیرین زونس کے مطا بق لاک ڈائون کا لا ئحہ عمل طئے کریں۔
***** ***** *****
مرکزی حکو مت نے اخبارات میں شائع ہوئی اُن خبروں کی تر دید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ کووِڈ19؍ وباء کے پیش نظر مرکزی سر کاری ملازمین کے چھٹیوں کی سفری مراعات میں کمی‘چھٹی نہ لینے پر ملنے والا معاوضہ‘ اضافی کام کا بھتہ ‘ اور طبی اخراجات سمیت دیگر مراعات میں تخفیف کی گئی ہے۔ پریس اِنفار میشن بیو رونے واضح کیا ہے کہ حکو مت کی ایسی کوئی تجویز نہیں ہے۔ اور یہ خبر بے بنیاد ہے۔ وضاحت میںکہا گیا ہے کہ مرکزی سر کاری ملازمین کو مذکورہ تمام مراعات قوانین کے مطا بق حسبِ معمول حاصل رہے گے۔
***** ***** *****
مرکزی وزیر صحت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا مرض کے علاج میں استعمال کیے جانے والے حفا ظتی ساز و سامان PPEکِٹس کی پیدا واری صلاحیت ایک لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔ ملک میں اب تک10؍ لاکھ سے زائد PPE کِٹس بنائے جا چکے ہیں۔ اور ہر ریاست کو اُن کی ضرورت کے مطا بق یہ حفا ظتی ساز و سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔ کِٹس فراہمی کی رفتار میں اضا فے کے لیے مختلف صنعتی اِداروں کے ما بین تال میل قائم رکھتے ہوئے کِٹس کی فراہمی میں آنے والی دشواریوں کو دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
***** ***** *****
وزیر صحت راجیٹ ٹو پے نے بتایا کہ ریاست میں کورونا وائرس کے متاثرین کے علاج کے لیے‘ علامات کی شدت کے مطا بق تین در جوں میں علاج اور نگہداشت کے مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ اور اِن میں بخار کی جانچ کے لیے مخصوص فیور کلینک شروع کیے گئے ہیں۔ وزیر صحت نے کل بتا یا کہ اِن تینوں زمروں کے ایک ہزار677؍ طبی مراکز میں پونے دو لاکھ آئسولیشن بیڈس اور 7؍ ہزار سے زائد انتہائی نگہداشت بستروں کا انتظام کیا گیا ہے۔ وزیر صحت نے مزید بتا یا کہ اِن طبی مراکز میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے3؍ ہزار وینٹی لینٹرس ‘80؍ ہزار حفا ظتی ساز و سامان PPE کِٹس اور پونے تین لاکھN-95؍ ماسک فراہم کیئے گئے ہیں۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل 522؍ نئے کورونا مریضوں کے انکشاف کے بعد اِس مرض کے متاثرین کی کُل تعداد 8؍ ہزار590؍ہو چکی ہے۔ اِس مرض سے کل ریاست میں27؍ افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد ہلاک شد گان کے اعداد و شمار 369؍ ہو چکے ہیں۔ ساتھ ہی ریاست میں اب تک ایک ہزار 282؍ افراد علاج کے بعد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
وہیں اورنگ آباد میں کَل ایک ہی دن میں کورونا کے29؍ مریض منظر عام پر آ گئے جس کے بعد شہر میں موجود کورونا کے مریضوں کی تعداد82؍ سے تجا وز کر گئی ۔متاثرین کے رہائشی علاقوں کو زیر نگرانی علاقہ قرار دیا گیا ہے۔اور اُن کے رابطے میں آنے والے افراد کو کورنٹین کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
ایوت محل ضلعے میں کل دِن بھر میں کورونا سے متاثرہ 19؍ مریضوں کی موجود گی کا انکشاف ہوا جس کے بعد ضلع میں متاثرین کی تعداد 69؍ سے تجا وز کر گئی ۔ وہیں بھنڈا را ضلع میں کل کورونا کا پہلا معاملہ درج کیا گیا۔ ضلع کلکٹر ایم پردیپ چندن نے نامہ نگاروں کو بتا یا کہ ضلع میں ایک 45؍ سالہ خاتون اِس مرض میں مبتلاء ہو گئی ہے۔ اُنہوں نے مزید بتا یا کہ ضلع کے گراڈہ اور مینڈھا دیہاتوں کو زیر نگرانی علاقہ قرار دیدیا گیا ہے۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلعے میں کورونا وائرس کے 4؍ نئے مریضوں کی موجود گی کا انکشاف ہوا ہے۔ جس کے بعد ضلع میں اِس مرض سے متا ثرہ افراد کی کل تعداد 11؍ ہو چکی ہے۔ یہ چاروں مریض ریزرو پولس فورس کے جوان ہیں ۔ جنھیں آئسو لیشن وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ گزشتہ 25؍ اپریل کو اِن کے بلغم کے نمو نے جانچ کے لیے دیئے گئے تھے جس کی کل مثبت رپورٹ موصول ہوئی۔ ہنگولی ضلع سر جن ڈاکٹر کشور پر ساد شری نِواس نے بتا یا کہ ضلع سِول اسپتال میں زیر علاج اِن11؍ جوانوں کی طبیعت مستحکم ہے۔
***** ***** *****
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
لاتور ضلع کے اُدگیر میں کورونا کے تین نئے مریضوں کی موجود گی کا انکشاف ہوا ہے۔ وِلاس رائو دیشمکھ سر کا ری طبی سائنس اِدارے میں داخل کیے گئے 34؍ مریضوں کی طبی جانچ کے دوران یہ انکشاف ہوا ۔ میڈیکل سائنس اِنسٹی ٹیوٹ کے ڈین ڈاکٹر گریش ٹھا کُر نے یہ اطلاع دی۔
***** ***** *****
ستارہ ضلع سر جن ڈاکٹر آمود گڑیکر نے بتا یا کہ ضلع کے کراڑ علاقے میں زیر علاج دو افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اِسی دوران کورونا کا ایک مریض علاج کے بعد شفا یاب ہو گیا جسے اسپتال سے کل رخصت دیدی گئی۔ ناندیڑ ضلع کے53؍ کورونا مشتبہ مریضوں کی جانچ رپورٹ کا انتظار ہے۔ اِس سے قبل شہر میں دو مریضوں کی موجود گی کا انکشاف ہوا تھا جو اب سر کاری میڈکل کالج اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اِسی بیچ شہر کے ابچل نگر علاقے کو کورونا مریض پائے جانے کے بعد زیر نگرانی علاقے قرار دیا گیا ہے۔
وہیں پر بھنی ضلع کورونا سے پاک قرار دیا گیا ہے ۔ ضلع کے واحد کورونا مریض کی کل موصو لہ رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔
***** ***** *****
مسلم علماء نے عثمان آباد ضلع کو کورونا وائرس سے پا ک کرنے کے لیے تمام شہر یان سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ مسلمان گھروں پر ہی نماز اداکریں اور افطار کے لیے پھل اور دیگر ضروری اشیاء صبح7؍ تا11؍ بجے کے دوران سماجی دوری کا لحاظ کر تے ہوئے خریدیں۔ علماء کرام نے عثمان آباد میں کل یہ اپیل کی ۔
***** ***** *****
ریاستی کابینہ کے کل منعقدکیے گئے اجلاس میں گور نر سے قانون ساز کونسل کی خالی نشست پروزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے کو نامزد کرنے کے لیے جلد کار وائی کی دو بارہ گزارش کی گئی۔
***** ***** *****
ریاستی کا بینہ کے گزشتہ روز منعقدہ اجلاس میں مہاراشٹر کو آپریٹو سوسائٹیز ایکٹ کی مختلف دفعات میں تر میم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔جس کے مطا بق وہ امدادِ باہمی تنظیمیں جن کی معیاد پوری ہو چکی ہے اور کورونا وباء کی وجہ سے اُن کے انتخابات مقررہ وقت پر نہیں ہو سکتے اُن تنظیموں پر ایڈمنسٹریٹر مقرر نہ کرتے ہوئے موجودہ بورڈ آف ڈائریکٹز کی معیاد میں اضا فے کی گنجائش اِس ترمیم کے تحت کی گئی ۔
ناندیڑ میونسپل کار پوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کورونا وباء کو مد نظر تین مہینے تک
یا حکو مت کے ذریعے طئے کی جانے والی تاریخ تک ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔
***** ***** *****
ممبئی عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹِس کے طور پر جسٹِس دیپا کر دّتاّ آج حلف لیں گے۔ گور نر بھگت سنگھ کو شیاری اُنہیں عہدے اور ر ازداری کا حلف دلائیں گے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد میونسپل کمشنر آستِک کمار پانڈے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لاک ڈائون کے اِس دور میں
اگر نو جوان غیر ذمہ داری کا مظا ہرہ کریں تو خاندان کے ضعیف افراد میںکورونا وائرس منتقل ہوجائے گا۔ اِس خصوص میں پانڈے نے سو شل میڈیا پر کل اطلاع دیتے ہوئے اعداد و شمار بھی ظا ہر کیے۔ میونسپل کمشنر نے مزید بتا یا کہ کورونا وباء کے متاثرین میں بیشتر 21؍ سے40؍ برس کے نوجوان ہیں۔ جنھیں ذمہ دارنہ بر تائو کرنا چا ہیے۔ اُنہوں نے بتا یا کہ اورنگ آباد کے51؍ کورونا مریضوں میں سے 2؍ نے بیرون ملک جبکہ ایک نے اندرون ملک سفر کیا تھا جن کے رابطے میں آنے والے 38؍ افراد اِس مرض میں مبتلاء ہو گئے ۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلع کے پوترا‘ دانڈے گائوں‘ کاوڈا‘ سِند گی‘ نادا پور’ سالے گائوں‘ واپٹی‘ پانگرا‘ کو ٹھا ری ‘ پنپڑدری‘ گِر گائوں‘ آمبا اور چوڑی سمیت دس سے بارہ دیہاتوں میں کل شب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریخر پیما نے پر زلزلے کی شدت3.4؍ اکائی درج کی گئی۔ یہ اطلاع ہمارے نامہ نگار نے دی۔
***** ***** *****
آخر میں سر خیاںایک بارپھر
٭ وزیر اعظم مودی کے مطا بق لاک ڈائون کے مثبت نتائج بر آمد ‘ ہزاروں افراد کی جان بچانے میں ملی کامیابی
٭ ریاست میں کورونا کے522؍ نئے مریض‘ 27؍ کی موت
٭ اورنگ آباد شہر میں29؍ لاتور ضلع میں3؍ ہنگولی میں ریزرو پولس کے مزید 4؍ جوان کورونا سے متاثر جبکہ پر بھنی ضلع کورونا سے پاک قرار
٭ ریاستی کا بینہ نے کی گور نر سے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی قانون ساز کونسل نشست پر نامزد گی کی دوبارہ سفارش
٭ امداد باہمی اِداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹرس اور ناندیر میونسپل کار پوریشن کے میئر و ڈپٹی میئر کی مدت ِ کار میں توسیع
اور
٭ ہنگولی ضلع کے10؍ سے 12؍ دیہاتوں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے
اِسی کے ساتھ علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
اپنے گھر پر ہی رہیں‘ محفوظ رہیں اورکورونا وائرس سے بچنے کے لیے حکو مت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔ اور سنتے رہیے آکاشوانی اورنگ آباد۔
٭٭٭٭٭
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment