Friday, 24 April 2020

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 24 April 2020
Time:  09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:   ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ۲۴  ؍  اپریل  ۲۰۲۰ئ؁
وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 

 سب سے پہلے اِس وقت کی اہم کی سر خیاں...

    ٭  مرکزی حکو مت نے لاک ڈائون کے دوران مزید صنعتوں اور کاروبار کو شروع کرنے کی دی        اجازت   :  معاشی سر گرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے لیا گیا فیصلہ
 ٭  وزیر اعظم نریندر مودی آج ملک بھر کی گرام پنچایتوں سے کریں گے بات چیت: ای گرام پورٹل  اور موبائل ایپ کا بھی کریں گے افتتاح
 ٭  مہاراشٹر میں کل کورونا کے778؍ مریضوں کا ہوا انکشاف : ایک دن میں سامنے مریضوں کی یہ  ہے اب تک کی سب سے بڑی تعداد
 ٭  لاک ڈائون کی مدد ختم ہونے کے بعد ممبئی اور پونے سے مہا جر مزدوروں کے لیے خصو صی ٹرینیں  چلانے کا اجیت پوار کا مطالبہ
 اور
٭ رمضان کے دوران حکومت کی ہدایتوں پر عمل کرنے کی دِلّی شاہی امام کی اپیل  : مسلم دانشوروں   نے بھی گھروں میں عبادتیں کر نے کو کہا۔

  اب خبریں تفصیل سے....

 مرکزی حکو مت نے لاک ڈائون کے دوران مزید کچھ صنعتیں اور کارو بار شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس کے لیے لاک ڈائون کے قوانین میں نر می کی جائے گی۔ ٹھپ ہو چکی معاشی سر گر میوں کو دو بارہ شروع کرنے کے مقصد سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ مرکزی وزارتِ داخلہ نے کل اِس بارے میں حکم نامہ جاری کیا۔ اِس کے مطا بق فوڈ پروسیسنگ ‘ دودھ اور بیکری ‘ آٹے کی گِر نیاں‘ اینٹ کی بھٹّیاں ‘ الیکٹرونک دکانیں اور پری پیڈ موبائل ریچارج جیسے کاروبار اِس میں شامل ہیں۔
 اِسکو لی تعلیم کی کتابوں کی دکانیں شروع کرنے کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ اِس کے علا وہ سینئر سِٹی زن افراد کو خد مات فراہم کرنے والوں کو بھی لاک ڈائون قوانین میں رعایت دی گئی ہے۔
 دوسری جانب محکمہ صحت کے جوائنٹ سیکٹریٹری لوَ اگر وال نے بتا یا کہ ملک کے78؍ ضلعے ایسے ہیں جہاں گزشتہ 14؍ دنوں میں کورونا وائرس کا ایک بھی معاملہ سامنے نہیں آ یا ہے۔

***** ***** ***** 

  وزیر اعظم نریندر مودی آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملک بھر کی گرام پنچایتوں سے بات کریں گے۔ اِس موقعے پروزیر اعظم  ای  گرام سوَاراج پورٹل اور موبائل ایپ کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم کے ہاتھوں ’’سُوامیتو  ‘‘  منصوبے کا بھی افتتاح عمل میں آئے گا۔
 اِس بیچ وزیر اعظم مودی پیر کے روز سبھی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ میٹنگ میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے کیے جا رہے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا  جائے گا۔
لاک ڈائون کے عر صے کے دوران وزیر اعظم کی وزاراء اعلیٰ کے ساتھ یہ تیسری میٹنگ ہو گی۔
 دریں اثناء وزیر اعظم نریند مودی 26؍ اپریل کو آکاشوانی کے ذریعے نشر ہونے والے پر وگرام من کی بات کے تحت عوام سے خطاب کریں گے۔ من کی بات پرو گرام کے دوسرے سلسلے کی یہ64؍ ویں قسط ہو گی۔

***** ***** *****

 مرکزی حکو مت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے دیڑھ سال تک اُسکے ملازمین کے مہنگائی بھتّے میں
کوئی اضا فہ نہیں کیا جائے گا۔ اس لیے سر کاری ملازمین اور وظیفہ یاب افراد کو جنوری 2020؁ سے واجب الاداء مہنگائی بھتّے کی رقم ادا نہیں کی جائے گی۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ جو لائی2020؁ اور جنوری2021؁ سے دی جا نے والی مہنگائی بھتّے کی اضا فی رقم بھی نہیں دی جا ئے گی۔ کورونا وائرس کے پھیلائو سے پیدا ہوئی صورتحال اور معیشت پر پڑ رہے اُس کے اثرکے پس منظر میں یہ فیصلہ لیا گیا۔

***** ***** *****

 کانگریس کی کار گذار صدر سو نیا گاندھی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے پیدا ہوئی صورتحال کی وجہ سے ہر خاندان کو کم از کم ساڑھے سات ہزار روپیوں کی مدد اور مہا جر مزدوروں کو کھا نا اور مالی تحفظ دینا ضروری ہے۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ساتھ کل ویڈ یو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوئی بات چیت میں سو نیا گاندھی نے یہ بات کہی۔ حکو مت پر تنقید کر تے ہوئے گاندھی نے کہا کہ کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جا رہے ٹسٹ کا تنا سب نہایت کم ہے۔

***** ***** *****

 کورونا وائرس کے پس منظر میں ریاست کا دورہ کر رہی مرکزی ٹیموں کی ہدا یات پر فوری عمل کرنے کے احکا مات مہا راشٹر کے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے دیے ہیں۔ واضح ہو کہ یہ ٹیمیں ممبئی اور پو نے پہنچ چکی ہیں۔ ریاستی انتظا میہ کے ساتھ کل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوئی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے یہ ہدایت دی۔
 دوسری جانب مرکزی ٹیموں نے ریاستی حکو مت کی جانب سے کیے جا رہے کورونا ٹسٹ کے تنا سب پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔مرکزی ٹیموں نے ریاست میں خاص طور پر ممبئی اور پونے میں کورونا وائرس سے ہو رہی اموات کی شرح کو کم کرنے اور مریضوں کی تعداد دوگنی ہونے کے وقفے میں اضا فہ کرنے کو تر جیح دیتے ہوئے ہدایتیں دی ہیں۔

***** ***** ***** 

 اِس بیچ مہاراشٹر میں کَل 778؍ کورونا مریضوں کا انکشاف ہوا۔ یہ ایک دن میں کورونا مریضوں کے سامنے آئی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اِس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 6؍ ہزار 427؍ ہو گئی ہے۔ وہیں 14؍ لوگوں نے کَل کورونا سے اپنی جان بھی گنوائی۔ اِس کے ساتھ ہی مر نے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر283؍ ہو گئی ہے۔
 دوسری جانب کَل ہی51؍ مریضوں کو کورونا سے صحت یاب  بھی قرار دیا گا۔ ریاست بھر میں اب تک
480؍ افراد کو رونا س ٹھیک ہو چکے ہیں۔

***** ***** *****

 اورنگ آباد شہر میں کَل 2؍ نئے کورونا مریضوں کی شناخت ہوئی۔ اِن 2؍ خاتون مریضوں کی کورونا رپورٹ پازیٹیو موصول ہوئی ہے۔ اِ س کے بعد اورنگ آ باد میں کورونا پازیٹو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 40؍ ہو گئی ہے۔ واضح ہو کہ اب تک اورنگ آ باد میں کورونا سے 5؍ لوگوں کی موت ہو چکی ہے جب کہ 15؍ افراد علاج کے بعد ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

***** ***** *****

 بیڑ ضلعے میں کورونا وائرس سے متاثرہ پہلے مریض کی14؍ دنوں بعد کیے گئے ٹسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے۔ جس کے بعد بیڑ کو کورونا وائرس سے پاک کیا جا چکا ہے۔ بیڑ ضلعے کے آشٹی سے تعلق رکھنے والے اِس مریض کا احمد نگر میں علاج ہوا ہے۔

***** ***** *****

 جالنہ ضلعے کے پر تور تعلقے کے شِر وڈی سے تعلق رکھنے والے کورونا سے متاثرہ خاتون کے رابطے میں آئے69؍ افراد کے نمو نے جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ محکمۂ صحت نے شِروڈا گائوں کے80؍ خاندانوں سے تعلق رکھنے والے560؍ افراد کا سر وے بھی مکمل کیا ہے۔


***** ***** *****
 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** 

 احمد نگر ضلعے میں کَل ایک ہی دن میں کورونا کے 5؍ پازیٹیو مریضوں کا انکشاف ہوا۔ اِس کے بعد ضلع میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد38؍ ہو گئی ہے۔ کَل جِن 5؍ مریضوں کی ٹسٹ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ اُن میں سے4؍ کا تعلق سنگم نیئر سے ہے جب کہ ایک مریض جام کھیڑ سے ہے۔

***** ***** *****

 اِس دوران ناسک ضلعے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں لگا تار اضا فہ ہو رہا ہے۔ ناسک کے مالیگائوں میں کَل 14؍ کورونا پازیٹیو مریضوں کی شناخت ہو ئی ۔ اِس کے ساتھ ہی مالیگائوں میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر110؍ ہو گئی ہے۔ جب کہ ناسک ضلعے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 124؍ ہے۔ مالیگاوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 9؍ افراد کی موت ہو چکی ہے۔

***** ***** *****

 اِسی بیچ امراو تی میں دو معمر خواتین کی موت کے بعد اُن میں کورونا اِنفیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔ اِس کے بعد امرا وتی میونسپل کارپوریشن کا محکمہ صحت  ہر اُس شخص کا پتہ لگا نے کی کوشش کر رہا ہے جو اِن دو نوںخواتین کے رابطے میں آ یا ہے۔

***** ***** *****

 پر بھنی ضلع اسپتال کے پہلے کورونا مریض کے افرادِ خاندان کی دوسری کورونا جانچ رپورٹ نیگیٹو آئی ہے۔ وہیں دِلّی کے تبلیغی مرکز سے لَوٹے 17؍ افراد کی دوسری کورونا رپورٹ بھی نیگیٹو موصول ہوئی ہے۔ ضلع سِوِل سر جن ڈاکٹر بالا صاحب ناگر گوجے نے یہ اطلاع دی۔

***** ***** *****

 ناندیڑ شہر کے پیر بُر ہان علاقے میں میونسپل کار پوریشن کے عملے نے کَل گھر گھر جا کر سروے کیاگیا۔ ناندیر کے پیر بُر ہان علاقے میں شہر کا پہلا کورونا مریض سامنے آ نے کے بعد علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔ میونسپل کمشنر ڈاکٹر سُنیل لہا نے نے یہ اطلاع دی۔

***** ***** *****

 مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے مطا لبہ کیا ہے کہ لاک ڈائون کی مدّت ختم ہونے کے بعد ممبئی اور پونے سے ملک کے مختلف حصوں میں جانے کے لیے خصو صی ٹرینیں چلانے پر غور کیا جائے۔ ریلوے کے وزیرپیوش گوئل کو لکھے خط میں اجیت پوار نے کہا کہ مہا جر مزدوروں کے معاملے پر سنجید گی سے غور کیا جائے۔

***** ***** *****

 کَل سے شروع ہو رہے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے مدِ نظردِلّی کی جامع مسجد کے شا ہی امام سیدّ احمد بخاری نے گھروں میں رہ کر عبادتیں کرنے کی اپیل کی ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ حکو مت کی ہدایتوں پر عمل کرکے کورونا وائرس کے خلاف جاری لڑائی جیتی جا سکتی ہے۔
 وہیں دِلّی وقف بورڈ نے کہا ہے کہ رمضان کے دوران مسجدوں کے لائوڈ اسپیکر سے کورونا وائرس کی احتیا طی تدابیر کے بارے میں عوامی بیداری پیدا کی جائے۔
 دوسری جانب لاتور کے مفتی اُویس قاسمی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے حکو مت کی ہدایتوں پر سختی سے عمل کیا جائے۔ اُنھوں نے کہا کہ رمضان کے دوران فرض اور تراویح کی نمازیں گھروں میں پانچ سے کم لوگ ایک ساتھ ادا کریں۔ اُنھوں نے اپیل کی کہ افطار کی دعوتوں کا انعقاد نہ کریں۔ اور نہ ہی اُن میں شِریک ہوں۔ مفتی قاسمی نے کہا کہ کورونا کے خلاف جاری لڑائی میں مکمل تعاون کریں۔

***** ***** *****




 آخر میں اِس وقت کی اہم خبریں ایک  بار پھر سن لیجیے

 ٭  مرکزی حکو مت نے لاک ڈائون کے دوران مزید صنعتوں اور کاروبار کو شروع کرنے کی دی اجازت   :  معاشی سر گرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے لیا گیا فیصلہ
 ٭  وزیر اعظم نریندر مودی آج ملک بھر کی گرام پنچایتوں سے کریں گے بات چیت: ای گرام پورٹل اور موبائل ایپ کا بھی کریں گے افتتاح
 ٭  مہاراشٹر میں کل کورونا کے778؍ مریضوں کا ہوا انکشاف : ایک دن میں سامنے مریضوں کی یہ ہے  اب تک کی سب سے بڑی تعداد
 ٭  لاک ڈائون کی مدت ختم ہونے کے بعد ممبئی اور پونے سے مہا جر مزدوروں کے لیے خصو صی ٹرینیں چلانے کا اجیت پوار کا مطالبہ
 اور
 ٭ رمضان کے دوران حکومت کی ہدایتوں پر عمل کرنے کی دِلّی شاہی امام کی اپیل  : مسلم دانشوروں نے بھی گھروں میں عبادتیں کر نے کو کہا۔

 آکاشوانی سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

کورونا سے بچنے کے لیے گھروں میں رہیے محفوظ رہیے حکومت کی ہدایتوں پر عمل کیجیے ماسک کا استعمال کیجیے ضروری جسمانی دوری بنائیے رکھیے اور تازہ ترین خبروں کے لیے سنتے رہیے آکاشوانی اورنگ آباد۔
٭٭٭٭٭

No comments: