Wednesday, 17 June 2020

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 17 June 2020
Time:  09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:   ۱۷ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  جون  ۲۰۲۰ئ؁
وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 

  پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...
٭
لداخ میں بھارت-چین سرحد پر  تنازعہ بھارت کے ایک کر نل سمیت
20؍ جوان شہید ‘ چین کے43؍ فوجی ہلاک

٭
لاک ڈائون میں نرمی کے باعث ملکی معیشت دوبارہ رواں دواں ‘
 وزیر اعظم نریندر مودی

٭
ریاست میں کل مزید2؍ہزار701؍ کورونا مریض پائے گئے

٭
اورنگ آباد میں کل پانچ کورونا مریض چل بسے ‘ مزید107؍ شہر یان کورونا وائرس کی زد میں
 اور
٭
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کل مسلسل 10؍ روز بھی اضا فہ۔


   اب خبریں تفصیل سے....

 لداخ میں بھارت -چین سر حد پر دو نوں ممالک کے فوجیوں کے در میان ہوئی جھڑپ میں بھارت کے ایک کرنل سمیت 20؍ جوان شہید ہو گئے۔ جبکہ چین کے43؍ سپاہیوں کے ہلاک ہو نے کی خبر ہے۔یہ جھڑپ گلوان کی وادی میں ہوئی۔ سر حد پر کشید گی کم کرنے کے مقصد سے دو نو ں ممالک کے ما بین فوجی سطح پر بات چیت کے دوران پیر کی رات یہ جھڑپ ہوئی۔ جس کے بعد دو نوں ممالک کے در میان کشید گی میں مزید اضا فہ ہو گیا ہے۔ اچا نک بگڑے حالات سے متعلق غور و خوص کرنے کے مقصد سے نئی دِلّی میں اعلیٰ سطح پر رات دیر گئے تک میٹنگ جاری تھی۔بھارتی فوج  کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی فوجیں گلوان وادی سے پیچھے ہٹ چکی ہے۔ وزارتِ خار جہ کے تر جمان نے بتا یا کہ گلوان وادی سے اپنے قدم پیچھے ہٹا نے کے وعدے کی چین نے پاسداری نہیں کی  بلکہ اِس کے بر خلاف وادی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے یہ جھڑ پ ہوئی ۔
جھڑپ کے دوران بھارت کے ایک کر نل اور 2؍ سپاہی شہید ہو گئے اور بعد میں 17؍زخمی سپاہی بھی شہید ہو گئے ۔
 اِسی دوران وزیر دِفاع راجناتھ سنگھ نے چیف آف ڈفینس اسٹاف  جنرل بِپِن راوت ‘  آر می چیف
  جنرل منوج مُکُند نرونے‘ فضائیہ کے سر براہ  ایئر چیف مارشل  آر  کے  ایس  بھدوریا‘  اور  بحریہ کے سر براہ  ایڈمیرل کرم بیر سنگھ  اور  وزیر خار جہ  ایس  جئے شنکر کے ساتھ بات چیت کر کے سر حد پر حالات کا جائزہ لیا۔
  دریں اثناء بھارتی فوج نے کہا ہے کہ وہ ملک کی سا  لمیت اور خود مختاری بر قرار  رکھنے کے لیے پُر عزم ہے۔

***** ***** *****

 وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ لاک ڈائون میں نر می کے آغاز کے بعد گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کیے گئے اقدامات کی وجہ سے ملک کی معیشت دو بارہ اپنی روش پر لوٹ رہی ہے۔کورونا وائرس کی وباء کے تنا ظر میں وہ کل ملک بھر کے وزراء اعلیٰ  کے ساتھ تبادلۂ خیال کر رہے تھے۔ اِس موقعے پر وزیر اعظم نے  زندگی اور روزگار پر خاص توجہ دینے ‘  بنیادی طبی سہو لیات کی دستیابی ‘  انفیکشن کی جانچ کرنے ‘  متاثرین کے رابطے میں آئے افراد کی نشاندہی ‘ اور اقتصادی اصلاحات  جیسے موضوعات پر خاص طور پر زور دیا۔
 اِسی دوران وزیر اعظم نریندر مودی آج مہاراشٹر سمیت 15؍ ریاستوں کے وزراء اعلیٰ کے ساتھ تبادلۂ خیال کریں گے۔ 

***** ***** *****

 اِنڈین میڈیکل ریسرچ کونسل کی سر وے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈائون کی وجہہ سے ریاست کے عام طبقے میں کورونا متاثرین کی شرح بہت کم رہی۔ خیال رہے کہ ICMR کی جانب سے گزشتہ ماہ ملک بھر کے 83؍اضلاع میں کورونا وباء کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے سر وے کیا گیا تھا۔ جس میں ریاست کے احمد نگر ‘ بیڑ‘ جلگائوں‘ پر بھنی اور ‘ ناندیڑاضلاع بھی شامل تھے۔

***** ***** ***** 

 ریاست بھر میں کَل مزید2؍ہزار 701؍کورونا مریض پائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی ریاست بھر میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کرایک لاکھ13؍ ہزار 445؍ ہو چکی ہے۔جبکہ کل 80؍ کورونا مریض دوران علاج چل بسے ۔اِن اموات کے ساتھ ہی کورونا وائرس کے سبب جا بحق ہو نے والوں کی تعداد بڑھ کر 5؍ہزار537؍ ہو گئی ہے۔ دوسری جانب اب تک 47؍ہزار851؍ افراد علاج کے بعد صحت یاب بھی ہوئے ہیں او راب فی الحال صرف ریاست بھر میں 50؍ہزار44؍ کورونا مریض زیر علاج ہے۔

***** ***** ***** 

 اورنگ آباد ضلعے میں کل5؍ کورونا مریض دوران علاج فوت ہو گئے ۔ اِن میں مُکند واڑی کی35؍ سالہ مریضہ ‘ روضہ باغ کا55؍ سالہ مریض‘ اینٹ کھیڑہ کی75؍ سالہ مریضہ‘ ہرش نگر کی80؍ سالہ مریضہ ‘ اور بیگم پورہ کی 78؍ سالہ مریضہ کا شمار ہے۔ اِن اموات کے ساتھ ہی ضلعے میں کورونا وائرس کے سبب وفات پانے والوں کی تعداد163؍ ہو گئی ہے۔
 اورنگ آباد ضلعے میں کَل مزید 107؍ کورونا مریض پائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی ضلعے میں اب تک پائے گئے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر2؍ہزار932؍ ہو چکی ہے۔جب کہ ایک ہزر658؍ افراد علاج کے بعد شفا یاب ہو کر اپنے گھر لوٹ چُکے ہیں اور فی الحال صرف ایک ہزار111؍ مریض زیر علاج ہیں۔ 

***** ***** ***** 

 ناندیڑ ضلعے میں کَل مزید24؍ افراد میں کورونا وائرس کی علا مات ظاہر ہوئی  جس کے ساتھ ہی ضلعے میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 286؍ ہو گئی ہے۔ضلع سول سر جن ڈاکٹر نیل کنٹھ بھو سیکر نے بتا یا کہ اِن میں سے
13؍ مریض دوران علاج فوت ہو گئے  جب کہ 180؍ افراد علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔

***** ***** *****

***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****

 پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کَل مسلسل 10؍ ویں روز بھی اضا فہ کیا گیا۔ اِن 10؍ دنوں میں پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر فی لیٹر5؍ روپئے 47؍ پیسے  اور  ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر5؍ روپئے 80؍ پیسے کا اضا فہ کیا گیا ہے۔
 اِسی دوران کانگریس پارٹی کی صدر سو نیا گاندھی  نے پیٹرول  اور ڈیزل کی قیمت میں تخفیف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اِس خصوص میں اُنھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے نام ایک مکتوب لکھا ہے۔جس میں اُنھوں نے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں تخفیف کر کے عام شہر یان کو براہِ راست اِس کا فائدہ پہنچا یا جائے ۔

***** ***** ***** 

 جالنہ ضلعے میں18؍ افراد کَل کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ۔ جس کے ساتھ ہی ضلعے میں اب تک پائے گئے کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر309؍ ہو چکی ہے۔اِسی دوران علاج کے بعد کل شفا یاب ہو چکے 14؍ افراد کو ہسپتال سے رخصت دیدی گئی ۔اِس کے ساتھ ہی ضلعے میں کورونا وائرس سے نجات پا کر صحت یاب ہو نے والوں کی تعداد 185؍ ہو گئی ہے ۔اب صرف108؍ مریضوں کا علاج جاری ہے۔
  اِسی دوران جالنہ ضلعے میں کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کو روکنے کی غرض سے جالنہ ضلع ویا پا ری مہا سنگھ نے جالنہ شہر میں تمام کا رو بار آئندہ19 سے21؍ جون کے د وران یعنی3؍ دن تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اِس دوران دوائوں کی دکانیں اور زرعی ساز و سامان کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ویا پاری مہا سنگھ کے صدر اور دیگر ذمہ داران نے تمام تاجروں سے مذکورہ تین دنوں میں دکا نیں بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔

***** ***** ***** 

 لاتور ضلعے میں کل 10؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ۔
 عثمان آ باد ضلعے میں بھی کل 4؍ کورونا مریض پائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی عثمان آباد میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی تعداد 153؍ ہو گئی ہے جن میں سے5؍ مریض دوران علاج فوت ہو گئے اور 116؍ افراد علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔

***** ***** ***** 

 ہنگولی ضلعے میں کل مزید ایک کورنامریض پا یا گیا۔ جس کے ساتھ ہی ضلعے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 229 ؍ ہو گئی  ہے۔ جن میں سے 192؍ افراد علاج کے بعد شفایاب ہو چکے ہیں اور اب صرف 37؍ مریضوں کا علاج جاری ہے۔

***** ***** ***** 

 پر بھنی تعلقے میں جامبا کی ایک 70؍ سالہ ضعیفہ کل کورونا وائرس سے متاثر ہو گئی۔جس کے بعد ضلعے میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر94؍ ہو چکی ہے۔ جن میں سے 3؍ مریض دورانِ علاج وفات پا گئے ۔ 86؍ افراد علاج کے بعد صحت یاب ہو گئے ہیں۔

***** ***** ***** 

 اورنگ آ باد کے وِیٹ کھیرہ میں واقع میونسپل اسکول میں کل سے ڈیجیٹل ذریعہ تعلیم کے توسط سے تدریس کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ سابق میئر نند کمار گھوڑیلے کے ہاتھوں Zoom App کی مدد سے اِس کا آغاز کیا گیا ہے۔

***** ***** ***** 

 لاتور کے ضلع کلکٹر جی شری کانت نے ضلعے میں 55؍ سال سے زیادہ عمر کے سبھی افراد کی پلس آکسی میٹر کے ذریعے جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے۔وہ کل ضلع کلکٹر دفتر میں منعقدہ کورونا وائرس کے حوالے سے تشکیل شدہ جائزاتی کمیٹی کے اجلاس میں مخاطب تھے۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کمیٹی کو ضروری ہدایات دیں۔

***** ***** ***** 

 نا جائزہ جنسی تعلقات کے نتیجے میں پیدا ہوئے بچے کو بے رحمی سے قتل کرنے والے چارسفاک قاتلوں کو پولس نے گرفتار کر لیا ہے۔ یہ دلخراش حادثہ 29؍ اپریل کے روز  اورنگ آباد کے راجا بازار علاقے میں پیش آ یا تھا۔
 عدالت نے اِن چاروں مجرموں کو 18؍ جون یعنی کل تک پولس تحویل میں رکھنے کی حکم دیاہے۔

***** ***** ***** 

 پر بھنی کے رکن اسمبلی رتنا کر گُٹّے نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے محفوط رہنے کے لیے عوام حفظانِ صحت کے اُصولوں پر عمل کریں اور اپنی قوتِ مدا فعت میں اضا فہ کریں۔ اُنھوں نے کہا کہ اِس کے لیے  ڈاکٹر کے مشورے سے ہو میو پیتھی دوا  آرسینِک البم 30؍ کا استعمال کریں۔ وہ کل پالم میں ادویات کی تقسیم پروگرام میں اظہار خیال کر رہے تھے۔

***** ***** ***** 

 اورنگ آباد کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے اورنگ آ باد ضلعے میںملازمین کی تنخواہیں ادا نہ کرنے والے کار خانوں اور دیگر کاروباری اِداروں کے خلاف کار وائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔وہ کل ڈپٹی کمشنر آف لیبر کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں مخا طب تھے۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے متعلقہ افسران کو ہدا یت دی کہ صنعتی کار خا نے ‘ سر کار ی   اورنیم سر کا ری دفاتر ‘ مختلف خانگی اِداروں اور کاروباری مراکز میںکانٹریکٹ کی بنیاد پر خد مات انجام دے رہے ملازمین کی تنخواہیں وقت پر ادا نہ کرنے والے  اور اُن کا معاشی و ذہنی استحصال کرنے والے مالکان کے خلاف کار وائی کی جائے۔ اور اُن کے اجازت نا مے بھی معطل کر دیے جائیں ۔





 آخر میں اِس بلیٹن کی خاص خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے
٭
لداخ میں بھارت-چین سرحد پر تنازعہ بھارت کے ایک کر نل سمیت
20؍ جوان شہید ‘ چین کے43؍ فوجی ہلاک

٭
لاک ڈائون میں نرمی کے باعث ملکی معیشت دوبارہ رواں دواں ‘
 وزیر اعظم نریندر مودی

٭
ریاست میں کل مزید2؍ہزار701؍ کورونا مریض پائے گئے

٭
اورنگ آباد میں کل پانچ کورونا مریض چل بسے ‘ مزید107؍ شہر یان کورونا وائرس کی زد میں
 اور
٭
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کل مسلسل 10؍ روز بھی اضا فہ۔
علاقائی خبریں ختم ہوئی۔
اپنے گھر میں رہیے ‘ محفوظ رہیے  اور  کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے احتیا طی تدابیر اختیارکریں ۔ اورسنتے رہیے آکاشوانی اورنگ آباد۔
٭٭٭٭٭

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 19.04.2026 रोजीचे दुपारी 01.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date - 19 April 2026 Time 01.00 to 01.05 PM Language Marathi आकाशवाणी छत...