Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 20 April 2021
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۰ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ اپریل ۲۰۲۱ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...
٭
مرکزی حکو مت کا بڑا اعلان 18؍سال سے زیادہ عمر کے سبھی لوگوں کو دئے جا ئیں گے کورونا وائرس سے بچائو کے ٹیکے ‘ ایک مئی سے ہو گا مہم کا آغاز
٭
مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے ضمن میں عائد پا بندیوں میں لائی گئی مزید سختی‘ اب صبح7؍ بجے سے 11؍ بجے تک ہی کھلی رہیں گی کرانہ دکانیں
٭
پھیپھڑوں کی صحت کا اندازہ لگا نے کے لیے ہوم کورنٹائن مریضوں سے گھر میں6؍ منٹ چلنے کی مشق کرنے کی محکمہ صحت کی اپیل
اور
٭
اورنگ آ باد کو Remdesivir اِنجیکشن فوری فراہم کرنے کا رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کا مطالبہ ‘ کہا دوسرے ضلعوں کوزیادہ Remdesivir دینا ہے اورنگ آ باد کے ساتھ نا انصافی
اب خبریں تفصیل سے....
مرکزی حکو مت نے 18؍سال سے زیادہ عمر کے سبھی لوگوں کو کورونا وائرس سے بچائو کے ٹیکے دینے کا اعلان کیا ہے۔ 18؍سال سے زیادہ عمر کے شہر یوں کی ٹیکہ اندازی مہم ایک مئی سے شروع ہو گی۔ مرکزی حکو مت نے کووِڈ ٹیکہ اندازی مہم کے تیسرے مر حلے کے اعلان کے دوران کل یہ جانکاری دی۔ تیسرے مر حلے کے دوران ملک میں کورونا سے بچائو کا ٹیکہ بنا نے والی کمپنیاں سیدھے ریاستوں کو ٹیکے فراہم کر سکیں گی۔ ساتھ ہی کمپنیاں کُھلے بازار میں بھی یہ ٹیکے فراہم کر سکتی ہیں تاہم اپنی مجموعی پیدا وار کے
50؍فیصد ٹیکے مرکزی حکو مت کو فراہم کرنا اِن سبھی کمپنیوں کے لیے لازمی ہو گا۔مرکزی حکو مت نے کہا ہے کہ ریاستیں یا اُنھیں بنا نے والی کمپنیاں ایک مئی سے پہلے ٹیکوں کی قیمت کا اعلان کر یں۔
اِس دوران 18؍ سال سے زیادہ عمر کے ہر فرد کو کورونا وائرس سے بچائو کا ٹیکہ دینے کے مرکزی حکومت کے اعلان پر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکر یہ ادا کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ٹھا کرے نے کہا کہ اُنھیں امید ہے کہ ریاست کو وقت پر ٹیکوں کی کھیپ ملتی رہے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مہاراشٹر میں ٹیکہ اندازی کی تیسری مہم کے لیے سبھی انتظامات کئے جا ئیں گے۔
***** ***** *****
کورونا مریضوں کے علاج کے لیے ضروری مائع آکسیجن کی حمل و نقل کے لیے ریلوے کی تیا ریاں پوری ہو چکی ہیں۔ ممبئی کے کلمبولی ریلوے اسٹیشن سے کَل ایک مال گاڑی سات خالی ٹینکر لے کر وِشاکھا پٹنم روانہ ہو گئی ہے۔ ٹرانسپورٹ کے ریاستی وزیر انیل پرب نے اِس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ ٹینکر س جمشید پور‘ رورکیلا اور بو کارو بھیجے جائیں گے۔ خالی ٹینکروں میں طبی استعمال کی مائع آکسیجن لے کر یہ ٹینکرس دوبارہ کلمبولی پہنچیں گے۔
دوسری جانب ایس ٹی کارپوریشن نے بھی مائع آکسیجن کی حمل و نقل کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ اِس کے تحت کلمبولی میں1,618؍ ٹینکرز پہنچ گئے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کے ریاستی وزیر انیل پرب کا کہنا ہے کہ اِس کام کے لیے ایس ٹی کار پوریشن پوری طرح تیار ہے۔ممبئی میں کَل منعقدہ ایک اخباری کانفرنس میں بولتے ہوئے پرَب نے کہا کہ ضرورت پڑ نے پر مائع آکسیجن کی حمل و نقل کے لیے گرین کاریڈور بنا نئے جا ئیں گے تا کہ آکسیجن کی فراہمی تر جیحی بنیادوں پر کی جا سکے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے پس منظر میں عائد پا بندیوں میں مزید سختی لاتے ہوئے کرانہ دکانوں کے اوقات میں کٹو تی کر کے اُنھیں صبح 7 ؍ بجے سے 11؍ بجے تک کر لیا گیا ہے۔ کرانہ خریداری کے نام پر عوام کے دِن بھر گھروں سے باہر نکلنے پر اِن اوقات میں کٹو تی کی گئی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی صدارت میں کل ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیاگیا ۔ اِس دوران اجیت پوار نے کہا کہ مریضوں کی تعداد میں اضا فے اور آکسیجن کی برھتی مانگ کو دیکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ اسپتالوںمیں آکسیجن بنا نے والے پلانٹ لگا نے کی ہدایت دی گئی ہے۔
دریں اثناء نائب وزیر اعلیٰ نے کووِڈ لاک ڈائون کی پا بندیو ںکے دوران متاثر ہونے والے افراد کے لیے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھا کرے کی جانب سے اعلان کر دہ 5,473؍ کروڑ روپیوں کے پیکیج کی مدد کو مستحق افراد تک پہنچا نے کے لیے جنگی پیما نے پر اقدامات کرنے کی ہدایت بھی دی۔ اِس پیکیج کے تحت 7؍ کروڑ لوگوں کو مفت اناج مفت شیو بھو جن تھالی‘ تعمیرات کے شعبے سے جُڑے رجسٹرڈ مزدوروں ‘ گھریلو خاد مائوں ‘ پھیری والوں ‘ رکشہ ڈرائیوروں اور دیگر مستحق افراد میں امداد تقسیم کی جائے گی۔
***** ***** *****
کورونا وائرس کی بیماری کے دوران پھیپھڑوں کی صحت کا اندازہ لگا نے کے لیے ہوم کوارنٹائن مریضوں یا ہلکی علامتیں والے مریضوں کو گھر میں ہی 6؍ منٹ چل کر اپنے پھیپھڑوں کی جانچ کر نی چا ہیے۔ محکمہ صحت کے چیف سیکریٹری ہر دیپ ویاس نے یہ بات کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ اِس بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ محکمہ صحت کے جائزہ اجلاس میں ویاس نے کہا کہ 6؍ منٹ چلنے سے پہلے اور چلنے کے بعد اُنگلی کو Oxymeter لگا کر خون میں موجود آکسیجن نوٹ کی جائے اور اگر یہ ہندسہ 93؍ سے کم ہے یا دو نوں ریڈنگس میں 3؍ سے زیادہ کا فرق ہو یا سانس پھولنے لگے تو فورا طبی صلاح لی جا نی چا ہیے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں 58,924؍ نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کا انکشاف ہوا۔ اِس اضا فے کے بعد ریاست میں اب تک کورونا پازیٹیو ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 38؍ لاکھ98؍ ہزار262؍ ہو گئی ہے۔ کَل دِن بھر میں مہاراشٹر میں351؍ کورونا مریضوں نے علاج کے دوران دم توڑ دیا جس کے بعد ریاست میں اِس وباء سے اب تک جان گنوا نے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر60؍ ہزار824؍ تک جا پہنچی ہے۔ کووِڈ19 ؍ کی ریاستی شرح اموات قریب2؍ فیصد ہے۔
اِس بیچ گزشتہ روز مہاراشٹر بھر کے مختلف اسپتالوں سے 52 ؍ہزار412؍ لوگوں کو کورونا وائرس سے صحت یاب قرار دے کر ڈسچارج دیا گیا۔ ڈسچارج کئے گئے مریضوں کے کَل کے اعداد و شمار مِلا کر اب تک ریاست میں کُل 31؍ لاکھ 59؍ ہزار240؍ کورونا مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے ٹھیک ہو نے کا ریاستی تنا سب81؍ فیصد ہو گیا ہے۔ فی الحال مہاراشٹر میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی درج شدہ مجموعی تعداد 6؍ لاکھ76؍ہزار520؍ ہے اور اِن سبھی کا ریاست کے مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جا رہاہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل ایک دِن میں 7,457؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے۔ جبکہ113؍ مریضوں کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ مر نے والوں کی سب سے بڑی تعداد لاتور ضلع میں رہی جہاں 28 ؍ کورونا مریض ہلاک ہو گئے۔ اورنگ آ باد میں کَل ایک دن میں24 ؍ لوگوں کی موت کا اندراج ہوا۔ وہیں پر بھنی میں16؍ اور ناندیڑ میں15؍ کورونا مریض دوران علاج دم توڑ گئے۔عثمان آ باد میں10؍ اور ہنگولی اور بیڑ ضلعوں میں9-9؍ کورونا مریضوں کی موت ہو گئی۔ جبکہ جالنہ ضلعے میں کَل2؍ مریضوں کی موت درج کی گئی۔ اِس بیچ مراٹھواڑہ کے سبھی 8؍ضلعوں میں ایک دن میں کورونا پازیٹیو پائے جانے والے مریضوں کی تعداد میں اضا فہ بھی لگا تار جاری ہے۔ ایک دِن میں سب سے زیادہ کورونا پازیٹیو پائے جانے والے مریضوں کے معا ملے میں اورنگ آ باد سب سے آ گے رہا جہاں کل ایک دِن میں1,493؍نئے مریض پائے گئے۔لاتور ضلعے میں1,421؍ جبکہ ناندیڑ میں1,375؍ لوگوں میں کل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ بیڑ میں1,121؍ اور عثمان آ باد میں662؍ لوگوں کو کل کورونا پازیٹیو قرار دیا گیا۔ اِس طرح پر بھنی میں573؍ جالنہ میں521؍ اور ہنگولی ضلعے میں 291؍ کورونا پازیٹیو مریضوں کا کل انکشاف ہوا۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد کے رکن پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل نے کہا ہے کہ اورنگ آ باد ضلعے میں Remdesivir انجیکشن کی قلت ہے ۔ لہذا یہ انجیکشن ضلعے میں فوری دستیاب کر وائے جا ئیں۔ کورونا وائرس سے پیدا ہوئی صورتحال کے ضمن میں کل اورنگ آ باد ضلع کلکٹر دفتر میں منعقدہ میٹنگ کے بعد جلیل صحا فیوں سے مخاطب تھے۔ اُنھوںنے کہا کہ Remdesivir انجیکشن کی کالا بازاری ہورہی ہے اور مریضوں کے رشتے داروں کو اِس انجیکشن کے نام پر لوٹا جا رہا ہے۔امتیاز جلیل نے الزام لگایا کہ اورنگ آ باد کے مقا بلے دوسرے ضلعوں کو زیادہ Remdesivir فراہم کر کے اورنگ آ باد کے ساتھ نا انصا فی کی جا رہی ہے۔
***** ***** *****
یو نین پبلک سروس کمیشن UPSC نے سِوِل سر وسیز امتحان میں پچھلے سال کامیاب ہوئے امید واروں کے اِس سال ہونے والے انٹر ویو رد کر دئے ہیں۔ کورونا وائرس کی صورتحال کے پس منظر میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ UPSC کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی تاریخوں کا اعلان جلد ہی کمیشن کی ویب سائٹ پر کیا جا ئے گا۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد کی مہاتما گاندھی مِشنMGM یو نیور سٹی کے وائس چانسلر کے عہدے پر ناگپور کی سنت تُکڑو جی مہاراج یو نیور سٹی کے سا بق وائس چانسلر ڈاکٹر وِلاس سپکاڑ کو نامزد کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سپکاڑ نے کَل اپنا عہدے سنبھال لیا۔ MGM یو نیور سٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر سدھیر گَوھا نے 2؍سال کی خد مات کے بعد کَل سبکدوش ہو گئے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹو پے نے کَل ممبئی کےJJ اسپتال میں کورونا وائرس سے بچائو کا ٹیکہ لگوا یا۔ اِس دوران وزیر صحت نے اپیل کی کہ45؍ سال سے زیادہ عمر والے سبھی افراد کورونا وائرس مخالف ٹیکہ لگوائیں ۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے ٹیکہ اندازی سب سے موثر ہتھیار ہے۔ ٹو پے نے کہا کہ اب تک ایک کروڑ 22؍ لاکھ لوگوں کو ٹیکے لگا کر مہاراشٹر ٹیکہ اندازی کے معاملے میں بھارت میں پہلے نمبر پر ہے۔
***** ***** *****
عثمان آ باد ضلعے میں انتظامیہ کو 4؍مقا مات پر جاری مائع آکسیجن پلانٹ لگا نے کا کام تیزی سے مکمل کر نے کی ہدایت نگراں وزیر شنکر رائو گڑاکھ نے دی ہے۔ عثمان آ باد ضلع کلکٹر دفتر میں کَل صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ میٹنگ کے دوران گڑاکھ نے یہ ہدایت دی۔ اُنھوں نے کہا کہ ہوا میںموجود آکسیجن کو الگ کر نے کے پلانٹ کے قیام کے لیے انتظامیہ فوراً تجویز پیش کرے۔
***** ***** *****
ناندیڑ میں قائم کئے گئے جمبو کووڈ سینٹر کا کَل ضلعے کے نگراں وزیر اشوک چوہان کے ہاتھوں افتتا ح عمل میں آیا۔ اِس موقعے پر رکن اسمبلی اَمر ناتھ راجور کر ‘ ضلع کلکٹر ڈاکٹر وِپِن اِٹنکر اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔ تقریب کے دوران چو ہان نے کہا کہ اِس وقت ناندیڑ ضلعے میں آکسیجن کی کوئی کمی نہیں ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد میں کر فیو کے دوران غیر ملکی شراب بیچنے کے الزام میں کل 2 ؍ لوگوں کو پولس نے گرفتار کر لیا۔ پُشکر آہیرکر اور کِشن کُنڈارے گرفتار کئے گئے ملزمین کے نام ہیں جن میں آہیرکر کے پاس سے بطور ہندی اخبار کے صحا فی کا شناختی کارڈ ملا ہے۔ پولس نے دو نوں کے قبضے سے غیر ملکی شراب کی بوتلیں ضبط کر لی ہیں۔
***** ***** *****
اور آخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے
٭
مرکزی حکو مت کا بڑا اعلان 18؍سال سے زیادہ عمر کے سبھی لوگوں کو دئے جا ئیں گے کورونا وائرس سے بچائو کے ٹیکے ‘ ایک مئی سے ہو گا مہم کا آغاز
٭
مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے ضمن میں عائد پا بندیوں میں لائی گئی مزید سختی‘ اب صبح7؍ بجے سے 11؍ بجے تک ہی کھلی رہیں گی کرانہ دکانیں
٭
پھیپھڑوں کی صحت کا اندازہ لگا نے کے لیے ہوم کورنٹائن مریضوں سے گھر میں6؍ منٹ چلنے کی مشق کرنے کی محکمہ صحت کی اپیل
اور
٭
اورنگ آ باد کو Remdesivir اِنجیکشن فراہم کرنے کا رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کا مطالبہ ‘ کہا دوسرے ضلعوں کوزیادہ Remdesivir دینا ہے اورنگ آ باد کے ساتھ نا انصافی
اِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment