Thursday, 22 April 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ۲۲ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ اپریل ۲۰۲۱ئ؁ وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 22 April 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۲۲ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  اپریل ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سامعین کورونا وائرس کے پھیلائو میں دوبارہ تیزی آ گئی ہے۔اِس لیے آپ سے گذارش ہے کہ تمام احتیاطی تدابیر پر سنجید گی سے عمل در آمد کریں اور 45؍سال سے زیادہ عمر کے شہر یان بے خوف ہو کر کورونا وائرس سے بچائو کے ٹیکے لگوائیں۔ناک اور منہ پر ماسک پہنیں ‘ سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھیں ۔ہاتھ اور چہرہ صاف رکھیں اور محفوظ رہیں۔

اب خاص خبروں کی سر خیاں...

٭

ریاست میں نجی گاڑیوں کی بین الاضلاع آمد ورفت پر پا بندی عائد  ‘ 

 شادی بیاہ کی تقاریب میں 25؍ افراد کے شرکت کی اجازت  ‘2؍ گھنٹے میں ختم کر نا ہو گی تقریب

٭

ناسک میونسپل کارپوریشن ہسپتال میں آکسیجن ٹینک میں لیک کیج ‘24؍ مریض جا بحق 

٭

ریاست میں کَل پائے گئے67؍ہزار468؍ کورونا مریض‘ مراٹھواڑے میں158؍ مریض چل بسے  جبکہ مزید7؍ہزار468؍ افراد ہو ئے متاثر 

 اور

٭

معروف شاعر  ڈاکٹر فہیم احمد صدیقی کی رحلت 



  اب خبریں تفصیل سے....

ریاست بھر میں نجی گاڑیوں کی بین اضلاع آمد ورفت پر پا بندی عائد کر دی گئی ہے۔ بریک دا چین مہم کے تحت ریاستی حکو مت نے کَل مزید کچھ پا بندیوں کا اعلان کیا۔اِس کے مطا بق نہایت ضروری کام کے لیے ہی نجی گاڑیوں کو بین الاضلاع آمد ورفت کی اجازت ہو گی۔اِس کے علا وہ خانگی اور سر کاری گاڑیوں میں صرف50؍فیصد مسافروں کی اجازت ہو گی ۔لمباسفر کرنے والی ریل گاڑیوں  اور  بسوں میں سفر کرنے والے مسافروں کی مقامی انتظامیہ کی جانب سے جانچ کی جائے گی۔ ریاستی حکو مت نے اِن قوانین پر عمل در آمد نہ کرنے والوں پر10؍ہزار روپئے جر ما نہ عائدکرنے کا انتباہ دیا ہے۔ سرکاری دفاتر میں زیادہ سے زیادہ 5؍ ملازمین  یا  15؍ فیصد ملازمین حاضر رہ سکتے ہیں۔ نہایت ضروری خدمات فراہم کرنے والے اداروں میں صرف50؍ فیصد ملازمین ہی کام کر سکتے ہیں۔ شادی بیاہ کی تقاریب میں25 ؍ افراد کی شرکت کی اجازت ہو گی‘ شادی کی تقریب صرف2؍گھنٹے میں ختم کرنا ہو گا ۔ حکم نا مے میں کہا گیا ہے کہ یہ پا بندیاں آج رات8 ؍ بجے سے یکم مئی کی صبح7؍ بجے تک نافذ رہے گی۔

***** ***** ***** 

ناسک میونسپل کارپوریشن کے ڈاکٹر ذاکر حسین ہسپتال میں کَل آکسیجن ٹینک میں لیک کیج ہونے کے سبب آکسیجن کے دبائو میں کمی آگئی تھی جس کی وجہ سے وینٹی لیٹرپر زیر علاج 24؍ مریضوں کی موت واقع ہو گئی ۔ یہ سانحہ کَل دوپہر اُس وقت پیش آ یا جب ٹینک میں مائع آکسیجن بھر تے وقت نوزل ٹوٹ گیا تھا ۔ اِس کووڈ ہسپتال میں دیڑھ سو مریض زیر علاج تھے جس میں سے کچھ مریضوں کو آکسیجن دیا جا رہا تھا اِس حادثے کے بعد اُن مریضوں کو دوسرے ہسپتال میں منتقل کرنے کی کوشش کی گئی مگر اُس سے پہلے ہی مریضوں کی موت واقع ہو گئی ۔

وزیر اعظم نریندر مودی ‘ اور  وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے اِس سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اِس حادثے میں وفات پا نے والوں کے ورثاء کو فی کس 5؍ لاکھ روپئے اور ناسک میونسپل کارپوریشن نے بھی فی کس 5؍ لاکھ روپئے  اِس طرح مجموعی طور پر 10؍ لاکھ روپئے امداد  دینے کا اعلان کیا ہے۔ اِس حادثے کی اعلی سطحی جانچ کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ وزیر صحت راجیش ٹو پے نے بتا یا کہ اِس سانحے کی تفتیش کے مقصد سے ناسک کے ڈویژنل کمشنر رادھا کرشن گمے کی زیر قیادت اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

اِسی دوران حزب اختلاف کے رہنما دیویندر پھڑ نویس نے کہا کہ یہ سانحہ نہایت افسوسناک ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ دوسرے ہسپتالوں میں ایسے حادثات نہ ہو اِس کے لیے احتیاطی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ 

مرکزی مملکتی وزیر  رام  داس آٹھولے نے بھی اِس حادثے پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قصور واروں کے خلاف سخت کار وائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

وزیر زراعت دادا بھو سے نے ناسک میں حادثے کا معائنہ کرنے کے بعد بتا یا کہ ایسے حادثات دوبارہ نہ ہو اِس کے لیے دیگر ہسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ کی تکنیکی جانچ کی جا ئے گی۔

***** ***** ***** 

وزیرصحت راجیش ٹو پے نے بتایا ہے کہ آکسیجن کی اضافی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے وہ مرکزی حکو مت سے دوسری ریاستوں سے تقریباً500؍ میٹرک ٹن آکسیجن فراہم کرنے کا مطالبہ کریں گے۔وہ کَل ممبئی میں صحافیوں سے اظہار خیال کر رہے تھے۔ اُنھوں نے بتا یاکہ ریاست میں فی الحال ایک ہزار250؍ میٹرک ٹن آکسیجن تیار کی جا رہی ہے  اور  دوسری ریاستوں سے تقریباً300؍ میٹرک ٹن آکسیجن حاصل کی جا رہی ہے۔ ٹو پے نے بتایا کہ ریاست میں پر لی  کے  علا وہ  دیگر6؍ مقامات پر آکسیجن تیار کی جا رہی ہے تا ہم اِن مقامات پر آکسیجن بھر نے کی سہو لت نہ ہو نے کی وجہ سے آکسیجن کی حمل و نقل ممکن نہیں ہے ۔ اِسی لیے اِن 6؍ مقامات پر 500؍ بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال بنا نے کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔ 


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


سیرم اِنسٹی ٹیوٹ آف اِنڈیا نے ریاستی حکو مت اور ملک بھر کے خانگی ہسپتالوں کے لیے  کووی شیلڈ ویکسین کی قیمت کا اعلان کر دیا ہے۔ اِس کے مطا بق ریاستی حکو مت کے لیے اِس ویکسین کے ایک نسخے کی قیمت400؍ روپئے  اور  خانگی ہسپتالوں کے لیے ایک نسخے کی قیمت 600؍ روپئے ہو گی ۔

***** ***** ***** 

ریاست بھر میں گزشتہ روز67؍ہزار468؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ اِس اضافے کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 40؍لاکھ27؍ہزار827؍ ہو چکی ہے۔ اِسی دوران ریاست میں کَل 568؍ مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔ 

دوسری جانب کَل54؍ہزار985؍ مریض علاج کے بعد کورونا وائرس سے نجات پا کر شفایاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک32؍لاکھ68؍ہزار449؍ کورونا متاثرین علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں  فی الحال ریاست میں95؍ہزار747؍ مریض زیر علاج ہیں۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑے میں بھی گزشتہ کَل 7؍ہزار468؍ کورونا مریضوں کا انداج ہوا۔ جبکہ 158؍ مریض علاج کے دوران چل بسے ۔ وفات پا نے والوں میں اورنگ آ باد ضلعے کے34؍ لاتور کے28؍ ناندیڑ کے25؍

 عثمان آ باد کے23؍ پر بھنی کے21؍ جالنہ کے17؍  ہنگو لی اور بیڑ ضلعے کے فی کس 5-5؍ مریضوں کا شمار ہے۔ 

اورنگ آباد ضلعے میں کَل مزیدایک ہزار207؍ کورونا مریض پائے گئے۔ جبکہ لاتور ضلعے میں ایک ہزار668؍ ناندیڑ میں ایک ہزار372؍ بیڑ میں ایک ہزار47؍ جالنہ میں796؍ عثمان آ باد میں767؍ پر بھنی میں512؍ اور 

ہنگولی ضلعے میں کَل مزید199؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد کے سر کاری میڈیکل کالج اور ہسپتال - گھاٹی میں مائع آکسیجن تیار کرنے والی 2؍ٹنکیاں لگائی گئی ہیں۔ ضلع کلکٹر سنیل چو ہان ‘ رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل  اور  گھاٹی کی ڈین ڈاکٹر کانن یے ڑیکر نے کَل اِس پلانٹ کا معائنہ کیا۔ اِس موقعے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے بتا یا کہ یہ پلانٹ سوموار سے شروع ہو جا ئے گا  ۔ضلع کلکٹر نے اِس آکسیجن پلانٹ کے احا طے میں آمد ورفت کے لیے آسانی ہو اِس کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ کے معروف شاعر ڈاکٹر فہیم احمد صدیقی کَل قلبی حملے کے باعث انتقال کر گئے ۔ وہ70؍ برس کے تھے۔ وہ ناندیڑکے پر تی بھا نِکیتن کالج میں شعبہ اردو کے سربراہ کے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے۔وہ ملک بھر کے بڑے شاعروں میں سے ایک تھے۔

***** ***** ***** 

چیمبر آف مراٹھواڑہ انڈسٹریز اینڈ ایگریکلچر CMIA  کی جانب سے اورنگ آباد کے سرکاری میڈیکل کالج اور ہسپتال   -   گھاٹی  کو   کورونا مریضوں کے علاج کے لیے ضروری آلات عطیہ کئے گئے ہیں۔اِن آلات کی مدد سے بڑے پیما نے پر RT- PCR  ٹیسٹ  جلد از جلدکئے جا سکیں گے۔  یہ آلات  رام بھوگلے ‘  راہل دھوت   اور   ایم  کے معین الدین کے تعاون سے عطیہ کئے گئے ہیں۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے 

٭

ریاست میں نجی گاڑیوں کی بین الاضلاع آمد ورفت پر پا بندی عائد  ‘ 

 شادی بیاہ کی تقاریب میں 25؍ افراد کے شرکت کی اجازت  ‘2؍ گھنٹے میں ختم کر نا ہو گی تقریب

٭

ناسک میونسپل کارپوریشن ہسپتال میں آکسیجن ٹینک میں لیک کیج ‘24؍ مریض جا بحق 

٭

ریاست میں کَل پائے گئے67؍ہزار468؍ کورونا مریض‘ مراٹھواڑے میں158؍ مریض چل بسے  جبکہ مزید7؍ہزار468؍ افراد ہو ئے متاثر 

 اور

٭

معروف شاعر  ڈاکٹر فہیم احمد صدیقی کی رحلت 

علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 17.06.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 17 June 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रपत...