Tuesday, 21 May 2024

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 21 مئی 2024‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar

Date: 21 May-2024

Time: 09:00-09:10 am

آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۲۱؍مئی  ۲۰۲۴ء؁

وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹

***** ***** *****

::::: سرخیاں::::::

                پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:

                ٭             پارلیمانی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں ملک بھر میں تقریباً 60 فیصد اور مہاراشٹر میں اوسطاً 54 فیصد ر ائے دہی کا اندراج۔

                ٭             رائے دہی کے بعد پولنگ کیبن کو ہار ڈالنے پر شانتی گیری مہا را ج کیخلاف مقدمہ درج۔

                ٭             بارہویں بورڈ امتحانات کے نتائج کا آج دو پہر ایک بجے اعلان ہوگا۔

اور۔۔۔٭     قومی صاف ہو ا پر وگرام میں چھترپتی سمبھاجی نگر کو ریاست میں دو سرا اور ملک میں بارہواں مقام حاصل۔

***** ***** *****

                اب خبریں تفصیل سے:

                پا رلیمنٹ کے عام انتخابات کے پانچویں مرحلے کی را ئے دہی کا عمل کل چند معمولی واقعات کو چھوڑ کر پُرامن طریقہ سے مکمل ہوگیا۔ ملک بھر میں چھ ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 49 حلقوں میں اوسطاً 60 فیصد ر ائے دہی کا اندراج کیا گیا۔ریاست کے 13 حلقوں میں کل شام چھ  بجے تک 54 اعشاریہ 33 فیصد شہریوں نے حقِ ر ائے دہی ادا کیا۔شمال ممبئی لوک سبھا حلقہ میں 55 اعشاریہ 21 فیصد، شمال وسطی ممبئی میں 51 اعشاریہ 42 فیصد، جنوب ممبئی میں 47 اعشاریہ 70 فیصد، جنوبی وسطی ممبئی میں 51 اعشاریہ 88 فیصد، شمال مغربی ممبئی میں 53  اعشاریہ 67 فیصد اور شمال مشرقی ممبئی انتخابی حلقہ میں 53 اعشا ریہ 75 فیصد را ئے دہی کا اندرا ج کیا گیا۔دھولیہ انتخابی حلقہ میں 56 اعشاریہ 61 فیصد، دِنڈوری میں 62  اعشاریہ 66، ناسک میں 57 اعشاریہ 10، پال گھر میں 61 اعشاریہ 65، بھیونڈی میں 56 اعشاریہ 41، کلیان میں 47 اعشاریہ صفر آٹھ جبکہ تھانے لوک سبھا حلقہ میںشام چھ بجے تک 49 اعشاریہ81 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

***** ***** *****

                ممبئی کے تمام چھ پارلیمانی حلقوں میں رائے دہندگان میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا، بیشتر پولنگ اسٹیشنوں پر صبح کے اوقات میں رائے دہندگان کی لمبی قطاریں نظر آئیں۔تاہم شیو سینا اُدھو بالا صاحب ٹھاکرے پارٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے اس معاملے پر انتظامی مشنری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایاکہ جہاں ٹھاکرے گروپ کے امیدو اروں کو زیادہ ووٹ ملنے کی امید تھی وہاں جان بوجھ کر پولنگ میں تاخیر کی گئی۔وہ گزشتہ روز ممبئی میں ایک صحافتی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ را ئے دہندگان کو گھنٹوں تک دھوپ میں کھڑے رہ کر اپنی باری کا انتظا کرنا پڑا۔ لہٰذا اس سلسلے میں عدالت سے رجوع کرنے کی اطلاع بھی ٹھاکرے نے صحافیوں کو دی۔

***** ***** *****

                ممبئی کے دھاراوی میں واقع ٹرانزٹ کیمپ اسکول کمپلیکس میں 34 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے ۔ ملک میں کسی ایک مقام پر قائم کیے گئے پولنگ اسٹیشنوں میں یہ سب سے زیادہ تعداد تھی۔ ان پولنگ اسٹیشنوں کو مختلف رنگ دئیے گئے تھے او ر پولنگ اسٹیشن کے ر نگ کے لحاظ سے را ئے دہندگان ووٹر سلپ دیئے گئے ‘جبکہ پولنگ اسٹیشن کے داخلی دروازے سے اسٹیشن کے ا ندرونی احاطے تک متعلقہ رنگ کے قالین بچھا ئےگئے۔ جس کے باعث ر ائے دہندگان کو اپنا پولنگ اسٹیشن تلاش کرنے میں سہولت ہوئی۔

***** ***** *****

                تھانے انتخابی حلقے میں ایک ر ائے دہند ے کے نام سے دوسرے شخص کے ووٹ ڈالنے کا معا ملہ پیش آیا۔ مذکورہ ووٹر کی شناخت کے بعد انتخابی فیصلہ افسر کی ہدایات کے مطابق اسے بیلٹ پیپر دے کر ووٹ ڈالنے کا موقع دیا گیا۔ تھانے انتخابی حلقہ کی معاون انتخابی فیصلہ افسر ارمیلا پاٹل نے یہ جانکاری دی۔

***** ***** *****

                ناسک میں آزاد امیدوار شانتی گیری مہاراج کیخلاف ترمبکیشور میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد پولنگ کیبن کو ہارپہنانے کی پاداش میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جبکہ مہسرول کے رائے دہی مرکز پر ’’جئے بابا جی‘‘ تحریر والا زعفرا نی لباس پہن کر ووٹ دینے والے جنیش سورانند مہاراج کے خلاف بھی مقدمہ درج کیے جانے کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی ہے۔

***** ***** *****

                مراٹھا ریزرویشن تحریک کے رہنما منوج جرانگے پاٹل آئندہ چار جون سے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کر نے کے فیصلے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ کل چھترپتی سمبھاجی نگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے اپنے موقف کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ مر اٹھا برادری کو دیگر پسماندہ طبقات یعنی اوبی سی کوٹے سے ریزرویشن دینے اور قریبی رشتے دارو ں سے متعلق مطالبے پر عمل آوری کیلئے یہ احتجاج کیا جارہا ہے۔

***** ***** *****

                انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ - آئی سی ایم آر نے واضح کیا ہے کہ بنارس ہندو یونیورسٹی کا کووڈ 19 کی ویکسین کے اثرات سے متعلق تحقیقی مقالہ گمراہ کرنے والا ہے۔ اس تحقیق میں کونسل نے کسی بھی طرح سے حصہ لینے اور تحقیق کیلئے کوئی مالی یا تکنیکی مدد فراہم کیے جانے کی تردید بھی کی ہے۔

***** ***** *****

                احمد آباد کی سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی طیران گاہ سے گجرات کے انسدادِ دہشت گردی دستے نے کل چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ مقامی پولس نے بتایا کہ یہ چاروں سری لنکا کے رہائشی ہیں اور انہوں نے دولت اسلامیہ تنظیم کیلئے سرگرم ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ وہ چنئی کے راستے سری لنکا سے احمد آباد آئے ہیں اور پولس ان کے سفر سے متعلق مزید تفتیش کر رہی ہے۔

***** ***** *****

                سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو آج ان کی برسی پر ہر طرف خر اجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔1991 میں آج ہی کے دن تمل ناڈو کے شری پیرُمبُدُور میں سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی ایک بم دھماکے میں مو ت واقع ہوئی تھی۔

***** ***** *****

                ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ ہیان گزشتہ روز ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ ان کی موت پر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے اظہارِ تاسف کیا ہے۔ بھارت نے اس واقعے پرآج ایک دِن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

***** ***** *****

یہ خبریں آکاشو انی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں

***** ***** *****

                ریاستی ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے ر واں سال فروری ۔ مارچ میںمنعقدہ بارہو یں جماعت کے امتحانات کا نتیجہ آج ظاہر کیا جائےگا۔ آج دو پہر ایک بجے بورڈ کی ویب سائٹ پر یہ نتیجہ دیکھا جاسکے گا۔ بورڈ نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ نمبرات کی جانچ ا ور جوابی بیاض کی فوٹو کاپی کیلئے پانچ جون تک مع فیس ا ٓن لائن درخواست کی جاسکتی ہے۔

***** ***** *****

                قومی انسدادِ فضائی آلودگی پر وگرا م میں چھترپتی سمبھاجی نگر شہر کو ریاست میں دوسرا اور ملک میں بارہواں مقام حاصل ہوا ہے۔ ملک بھر میں شہروں کی ہوا کو صاف رکھنے کیلئے نیشنل کلین ایئر پروگرام کے تحت مختلف سرگرمیاں عمل میں لائی گئیں۔ اس میں تھانے شہر نے پہلا مقام حاصل کیا ہے‘ جبکہ چھترپتی سمبھاجی نگر کے بعد نئی ممبئی اور ناگپور شہرکومقا م دیا گیا ہے۔

***** ***** *****

                ریاست کی ایک لاکھ 31 ہزار آنگن واڑیوں میں قومی تعلیمی پا لیسی نافذ کی جائےگی۔ اعلیٰ تعلیم میں قومی تعلیمی پالیسی کا نفاذ شر وع ہوچکا ہے اور آئندہ تعلیمی سال میں پرائمری سطح پر بھی اس پالیسی کا نفاذ ہوگا۔ قومی تعلیمی پالیسی کے مطابق تیار کردہ نصاب پر مبنی کتب ریاست کی ایک لاکھ 31 ہزار آنگن واڑیوں کو فراہم کی جائیں گی۔

***** ***** *****

                چھترپتی سمبھاجی نگر کے ڈویژنل کمشنر مدھوکر راجے آردڑ نے آئندہ موسمِ باراں کے د وران ممکنہ سماوی آفات سے نمٹنے کیلئے خاطر خواہ انتظامات کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ وہ کل چھترپتی سمبھاجی نگر ڈویژن میں قبل از مانسون تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے مخاطب تھے۔ انھوں نے قدرتی آفات یا سیلابی صورتحال سے جانی یا مالی نقصانات نہ ہونے دینے سے متعلق انتظامیہ کو مکمل خبرداری برتنےکا حکم بھی دیا۔ اس جائزاتی اجلاس میں مراٹھواڑہ کے تمام اضلاع کے کلکٹر اور ضلع پریشدوں کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز موجود تھے۔

***** ***** *****

                ناند یڑ ضلع سپرنٹنڈنٹ زرعی افسر کی جانب سے خریف ہنگام 2024 کی قبل از تیاری کیلئے زرعی محکمے کے افسر ان و ملازمین کو تربیت د ینے ضلعی سطح پر خریف ہنگام کی قبل از جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔لاتور کے علاقائی جوائنٹ زرعی ڈائریکٹر صاحب رائو دیویکر نے اس اجلاس میں رہنمائی کرتے ہوئے ضلع کے 16تعلقوں میں قبل از خریف ہنگام کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

***** ***** *****

                ناندیڑ کے ڈاکٹر شنکر رائو چوہان سرکار ی طبّی کالج او ر اسپتال میں آٹھ جدید ترین سماعت کے آپریشن کی مشینیں نصب کی گئی ہیں۔ کل اس مشین کا افتتاح اسپتال کے ڈین ڈاکٹر سدھیر دیشمکھ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقعے پر ڈاکٹر د یشمکھ نے مریضوں کے علاج کے ساتھ ہی یہ مشینیں طلبہ کی تعلیم میں بھی معاون ثابت ہونے کا یقین ظاہر کیا۔

***** ***** *****

                لاتور شہر میونسپل کارپو ر یشن نے کل غیر قانونی اشتہاری بورڈ نصب کرنے کے معاملات میں گیارہ مقدمات درج کیے، جبکہ 17 بورڈس نکال لیے گئے۔ نائب میونسپل کمشنر ڈاکٹر پنجاب کھانسوڑے نے اس معاملے میں میٹنگ لیکر متعلقین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات دئیے۔

***** ***** *****

                انڈین پریمیر لیگ ( آئی پی ایل) کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج پلے ا ٓف کیلئے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ احمد آباد میں شام ساڑھے سات بجے میچ کا آغاز ہوگا۔ جبکہ ٹورنامنٹ کا دوسرا پلے آف میچ ‘رائل چیلنجرز بنگلورو اور راجستھان رائلز کے درمیان کل کھیلا جائے گا۔

***** ***** *****

                جنوب وسطی ریلوے کے ناندیڑ ڈویژن میں مرمت و درستی کے کاموں کی وجہ سے آج دَونڈ۔ نظام آباد۔ پنڈھر پور ر یلوے گاڑیاں مدکھیڑ تا نظام آباد کے درمیان منسوخ کردی گئی ہیں‘ جبکہ ناند یڑ۔ امرتسر سچکھنڈ ایکسپریس کے روٹ میں آج او ر امرتسر۔ ناند یڑ سچکھنڈ ایکسپریس کے روٹ میں کل عارضی تبدیلی کیے جانے کی اطلا ع ناند یڑ زون دفتر نے د ی ہے۔

***** ***** *****

::::: سرخیاں::::::

                آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:

                ٭             پارلیمانی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں ملک بھر میں تقریباً 60 فیصد اور مہاراشٹر میں اوسطاً 54 فیصد ر ائے دہی کا اندراج۔

                ٭             رائے دہی کے بعد پولنگ کیبن کو ہار ڈالنے پر شانتی گیری مہا را ج کیخلاف مقدمہ درج۔

                ٭             بارہویں بورڈ امتحانات کے نتائج کا آج دو پہر ایک بجے اعلان ہوگا۔

اور۔۔۔٭     قومی صاف ہو ا پر وگرام میں چھترپتی سمبھاجی نگر کو ریاست میں دو سرا اور ملک میں بارہواں مقام حاصل۔

***** ***** *****

No comments:

आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 19.06.2026 रोजीचे दुपारी 01.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date - 19 June 2026 Time 01.00 to 01.05 PM Language Marathi आकाशवाणी छत्...