Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date- 22 March 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۲ ؍مارچ ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
Date- 22 March 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۲ ؍مارچ ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ایو دھیا معاملہ مذہب اور عقیدت سے جڑا معاملہ ہے اور دو نوں فریق اِسے عدالت کے با ہر آپسی افہام و تفہیم اور اتفاق رائے کے ذریعے حل کریں۔ عدالت نے اِس معا ملے میں ثا لثی کر نے پر رضامندی کا اظہار کیا۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹِس ، جسٹِس جے۔ ایس۔ کھیہر کی سر براہی والی بینچ نے کہا کہ دو نوں فریق ایودھیا معاملے پر بات چیت کریں اور عدالت کو31؍ مارچ تک اِس بارے میں ہوئی پیش رفت سے آ گاہ کریں ۔ عدالت نے مزید کہا کہ اِسطرح کے مذہبی معاملات کو بات چیت سے سلجھا نا ہی سب سے بہترین متبادل ہے جِسکے لیے دو نوں فریقوں کو لچکدار رویہ اپنا نا ہو گا۔عدالت کے اِس مشورے کا مر کز، اُتر پر دیش حکو مت اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور دیگر تنظیموں نے خیر مقدم کیا ہے۔ تا ہم با بری مسجد ایکش کمیٹی نے اِسے مسترد کر دیا۔
***************************
پانچ ریاستوں میں حا ل ہی میں ہوئے انتخا بات کے دوران الیکٹرونک ووٹنگ مشینوںEVM میں مبینہ طور پرچھیڑ چھاڑ کے الزا مات کی جانچ کا مطالبہ کرنے والی عرضداشت پر سماعت کے لیے سپریم کورٹ نے رضا مندی کا اظہا رکیا ہے۔ چیف جسٹِس ، جسٹِس جے۔ ایس۔ کھیہر کی صدا رت والی بینچ 24؍ مارچ جمعہ کو اِس معاملے میں داخل کر دہ مفادِ عامہ کی عرضی پر سنوائی کریگی۔ اِس عر ضی میںEVM کے معیار، اُنکے سافٹ ویئر اور اُن پر ہیکِنگ کے اثرات کی جانچ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
***************************
ممبئی ہائی کورٹ نے ریاست بھر میں ا جتماعی چھٹی لے کر احتجاج کر رہے رہا ئشی ڈاکٹروں کو اپنی رخصتیںمنسوخ کر کے فوراً کام پر رجوع ہونے کی ہدا یت دی ہے۔ دھو لیہ، نا سک ،ممبئی اور اورنگ آ باد میں رہائشی ڈاکٹروں پر ہوئے حملوں کے بعد ریاست بھر کے رہائشی ڈاکٹر اجتماعی رخصت لے کر احتجاج کر رہے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ مزدوروں کی طرح ہڑ تال کر نا ڈاکٹروں کو زیب نہیں دیتا۔ اپنے سخت تبصرے میں عدالت نے کہا کہ اگر ڈاکٹروں کو کام کے دوران عدم تحفظ کا احساس ہو تا ہے تو وہ نوکری چھوڑدیں۔ اِس معاملے میں سخت رخ اپنا تے ہوئے عدالت نے کہا کہ اگر ڈاکٹر خد مات پر رجوع نہیں ہو تے ہیں تو متعلقہ انتظا میہ کو اُن پر کار وائی کر نے کا اختیار حاصل ہے۔ڈاکٹروں کے احتجاج کو عدالت نے اُسکے ذریعے ماضی میں جاری کیئے گئے احکا مات کی تو ہین قرار دیا۔
***************************
سپریم کورٹ نے مر کزی حکو مت سے سوال کیا ہے کہ غیر مقیم ہندوستانیوں کی طرح دیگر بھارتی شہر یوں کے لیے 500؍ اور1000؍ روپیوں کے کر نسی نوٹ بدلنے کی مدت31؍ مارچ تک کیوں نہیں رکھی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے مر کزی حکو مت کو اِس معا ملے میں 11؍ اپریل تک ایک حلف نا مے کے ذریعے اپنا جواب دینے کو کہا ہے۔ واضح ہو کہ نوٹ بندی کے فیصلے کے نفاذ کی مہلت 30؍ دسمبر تک رکھی گئی تھی تا ہم غیر مقیم ہندوستا نیوں کے لیے یہ معیاد31؍ مارچ رکھی گئی ہے۔ اِس معاملے میں سپریم کورٹ میں3؍ عرضیاں داخل ہو چکی ہیں۔
***************************
ریاست کی25؍ ضلع پریشدوں کے صدر اور نائب صدر کے عہدوں کے لیے کل رائے دہی ہوئی۔ اِن میں 5؍ ضلع پریشدوں کے صدور اور نائب صدور کے طور پر بھا رتیہ جنتا پارٹی،4؍ پر نیشنلسٹ کانگریس پار ٹی اور ایک - ایک ضلع پریشد پر کانگریس اور شیو سینا کے امیدوار منتخب ہوئے ہیں۔ دیگر 14؍ ضلع پریشدوں میںچا روں سیا سی پار ٹیوں نے ایک دوسرے سے اتحاد کر کے یہ عہدے آپس میں بانٹ لیے ہیں۔
مراٹھوارہ کی8؍ ضلع پریشدوں میں سے لاتور اور بیڑ اِن دو ضلعوں میں بھا رتیہ جنتا پار ٹی کے صدر چنے گئے ہیں۔ اِسکے علا وہ اورنگ آ باد،جالنہ اور ہنگو لی ضلعوں میں شیو سینا کے امید وار صدر منتخب ہوئے ہیں۔ جبکہ عثمان آباد اور پر بھنی ضلع پریشدوں میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے امید وار منتخب ہوئے ہیں اورنگ آ باد ضلع پریشد میں کانگریس اور شیو سینا کا اتحاد ہو جا نے کے بعد شیو سینا کی دیو یا نی ڈونگائونکر صدر اور کانگریس کے کیشوتائڑے نائب صدر چنے گئے ہیں۔
***************************
معروف صحا فی اور ادیب گووند رائو تڑولکر کل رات چل بسے ۔92؍ برس کے تڑولکر نے کل رات امریکہ میں آخری سانس لی۔
وہ مہا راشٹر ٹائمز کے مدیر بھی رہے۔ اُنھیں لوکما نیہ تلک،B.D.Goenka،درگا رتن اور رام شاستری انعا مات سے سر فراز کیا گیا تھا۔
تڑولکر نے25؍ سے زیادہ کتا بیں بھی لکھیں ہیں۔ لوک ستّا روز نا مے سے اُنھوں نے اپنی صحا فت کا آ غاز کیا تھا۔ اُنکے تحریر کر دہ اِداریوں نے اُس وقت کافی ہلچل مچا دی تھی۔
***************************
اورنگ آباد میو نسپل کار پو ریشن کا کل بجٹ پیش کیا گیا۔ میو نسپل کمشنر اوم پرکاش بکو ریا نے 950؍ کروڑ21؍ لاکھ روپیوں پر مبنی بجٹ کل کار پو ریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رو برو پیش کیا۔ بجٹ میں آمدنی کے اہم ذریعوں سے 807؍ کروڑ روپئے جمع ہونے کی توقع کی گئی ہے۔
***************************
شیو سینا کی اندرونی گروہ بازی کو جواز بتا تے ہوئے پر بھنی ضلع کے پا تھری کے رکن اسمبلی موہن پھڑ نے شیو سینا چھوڑ نے کا کل اعلان کیا۔ آزاد امید وار کے طور پر منتخب ہوئے پھڑ نے 5؍ مہینے قبل ہی شیو سینا میں شمو لیت اختیار کی تھی۔ حال ہی میں ہوئے پنچا یت سمیتی انتخا بات کے دوران رکنِ پار لیمنٹ سنجئے جا دھو کے حا میوں کی جانب سے مبینہ طور پر پھڑ کے امید وار وں کو ہرا نے کی سازش سے پھڑ کا فی نا راض تھے۔ پھڑ نے کہا کہ اُنھوں نے اِس معاملے میں شیو سینا کے اعلیٰ عہدیدا رسبھاش بھوئرے سے شکا یت بھی کی تھی تا ہم اِس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ اِس رویے سے دلبرداشتہ پھڑ نے کل اخبار ی کانفرنس میں شیو سینا چھوڑ نے کا اعلان کیا۔
***************************
ا
No comments:
Post a Comment