Wednesday, 29 March 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date- 29 March 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۹ ؍مارچ  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸

 مرکزی حکو مت نے گیہو ں اور توّر دالوںپر 10؍ فیصد اِمپورٹ ڈیو ٹی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 مالیات کے مرکزی وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے کل لوک سبھا میں بتا یا کہ مرکزی حکو مت کے 17؍ مارچ2012؁کے آرڈیننس میں اصلا ح کی گئی ہے جِسکے تحت اِمپورٹ ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ میگھوال نے کہا کہ اِس فیصلے کی بدو لت مو جود ہ  در آمدات سے حکو مت کو 840؍ کروڑ روپیوںکا محصول حاصل ہو سکتا ہے ۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ حکو مت کے اِس فیصلے سے ملک کے بازا روں میں گیہوں اور توّر دالوں کی قیمتوں میں ہو رہی گِراوٹ پر قا بو پا نے میں مدد ملے گی۔ میگھوال نے امید ظاہر کی کہ اِس فیصلے کے بعد کسا نوں کو اِس مر تبہ کی پیدا وار کی اچھی قیمت بھی ملے گی۔
***************************
 ریاستی حکو مت نے کسانوں کے لیے’’ اُنّت شیتی سمرُدّھ شیتکری ‘‘ نا می مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آکاشوانی کے ذریعے کل اِس مہم کا پیغام کسا نوں تک پہنچا تے ہوئے ریاستی وزیر زراعت پانڈورنگ پھُنڈکر نے کہا کہ مراٹھی نئے سال کے پہلے دن حکو مت کسا نوں کے لیے یہ مہم شروع کر نے جا رہی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ کسا نوں کو فصل کے لیے کی گئی پیدا واری لا گت اور فصل قرض سے زیادہ آمدنی دلوانا اِس مہم کا مقصد ہے۔
***************************
 مختلف سر کار ی منصوبوں کا فائدہ اٹھا نے کے لیے آ دھار کارڈ کے علا وہ راشن کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس جیسے دستا ویزات کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔ مرکزی وزیر روی شنکر پر ساد نے یہ بات کہی۔ سپریم کورٹ کے آدھار کارڈ کے بارے میں کیئے گئے تبصرے کے تنا ظر میں روی شنکر پر ساد اخباری نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ پر ساد نے واضح کیا کہ آدھار کارڈ اہمیت کا حامل ضرور ہے تا ہم یہ لا زمی نہیں ہے ۔
***************************
 مرکزی حکو مت نے سپریم کورٹ سے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں لوک پال کا تقرر کر نا ممکن نہیں ہے۔
 لوک پال کے تقرر کے بارے میں سپریم کورٹ میں داخل کر دہ ایک عرضداشت پر سماعت کے دوران حکو مت کی جانب سے پیش کر دہ حلف نا مے میں یہ بات کہی گئی۔ حکو مت نے عدالت کو بتا یا کہ لوک پال کے تقرر کے لیے انتخا بی کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر کا ہو نا ضروری ہے تا ہم لوک سبھا کی مجمو عی تعداد کا کم از کم 10؍ فیصد اراکین منتخب ہونے کی شرط کوئی بھی سیاسی جماعت پوری نہیں کر تی ہے اِس وجہ سے اپو زیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہے۔ اسلئے لوک پال کا تقرر کر نا ممکن نہیں ہے۔
***************************
  اورنگ آباد میں پاسپورٹ مرکز شروع ہو چکا ہے۔
 اورنگ آبادشہر کے چھائو نی علا قے کے پوسٹ آفس میں پاسپورٹ مرکز شروع کیاگیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں قا نون ساز اسمبلی اسپیکر ہری بھائو باگڑے رکن پارلیمنٹ چندر کانت کھیرے اور دیگرعوا می نمائندوں کے علا وہ محکمہ ڈاک اور پاسپورٹ کے سینئر افسران نے شر کت کی۔ اورنگ آباد پاسپورٹ دفتر سے درخواست گزاروںکو ایک ہفتے میں پاسپورٹ فراہم کیا جا سکے گا۔اِس موقع پر رکن پارلیمنٹ چندر کانت کھیرے نے کہا کہ پا سپورٹ کے لیے ضروری پولس جانچ کو جلد سے جلد پورا کر نے کے لیے پولس انتظا میہ کو جدید سہو لیات سے لیس کر نا ضروری ہے جسکے لیے وہ اپنے فنڈ سے تعائون کریں گے۔ کسی پوسٹ آفس میں شروع ہوا یہ ریاست کا دوسرا  او ر مراٹھواڑہ کا پہلا پاسپورٹ مرکز ہے۔
***************************
 شیو سینا رکن پارلیمنٹ رویندر گائیکواڑ کی ممبئی-دِلّی اور حیدر آ باد -دِلّی ہوائی سفر کے 2؍ ٹکٹوں کی بکنگ ایئر اِنڈیا نے کل دوبارہ منسوخ کر دی۔
گائیکواڑ نے جمعرات کو پونے-دِلّی پرواز کے بعد ایئر اِنڈیا کے ایک افسر کے ساتھ مار پیٹ کی تھی۔ جسکے بعد سبھی ہوائی کمپنیوں نے گائیکواڑ کے فضائی سفر پر
پا بندی عائد کر دی تھی۔ اِس بیچ شیو سینا رہنما آنند رائو اڑسول نے اِن کمپنیوں کے خلاف لوک سبھامیں قرار داد پیش کی ہے۔لوک سبھا اسپیکر سُمِتّرا مہا جن نے کہا کہ اِس قرار داد پر غور کیا جا رہا ہے۔
***************************
 کسا نوں کو قرض معا فی دینے اور اپنے اراکین اسمبلی کی معطّلی منسوخ کرنے کے مطالبے پر کانگریس کی جانب سے کل اورنگ آباد ضلع کے مختلف مقا مات پر احتجاج کیا گیا۔ خلد آ باد میں ہوئے احتجاج میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے کار کنوں نے بھی شر کت کی۔ کنّڑ میں سابق رکن اسمبلی نتِن پاٹل کی قیادت میں مظا ہرے کیئے گئے۔ سلّوڑ، پیٹھن اور پھلمبری میں بھی راستہ رو کو احتجاج کیاگیا۔
***************************
 سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجو کیشنCBSE نے قو می اہلیت و داخلہ ٹیسٹ NEET میں شر کت کر نے کے لیے امیدواروںکے امتحا نی مرکز تبدیل کر نے کے لیے مزید 4؍ دِن کا وقت دیا ہے۔ MBBS اورBDS کو رسیز میں داخلے کے لیےNEET امتحان اِس سال 7؍ مئی کو ہو گا۔ امید وار ابNEET کی ویب سائٹ پر اِس مہینے کی31؍ تاریخ تک امتحا نی مرکز تبدیل کر سکتے ہیں۔ اِسکے علا وہCBSE نے ناندیڑ کو امتحانی مرکز کے طور پر شامل کیا ہے جِسکے بعد اورنگ آ باد کے علا وہ کسی اور شہر کو امتحانی مرکز بنا نے کا مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔
***************************
 آسٹریلیاء کے خلاف کھیلا گیا آخری ٹیسٹ مقابلہ جیت کر بھارت نے بارڈر گاوسکر کر کٹ سیریز اپنے نام کر لی ہے۔
ہماچل پر دیش کے دھرمشالہ میں کھیلا گیا یہ ٹیسٹ میچ بھارت نے 8؍ وکٹ سے جیت لیا۔ 4؍ ٹیسٹ مقابلوں کی سیریز کا یہ آخری میچ تھا جیسے جیتتے ہوئے بھارت نے سیریز1-2؍ سے جیت لی۔
***************************
 

No comments: