Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date- 23 March 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۳ ؍مارچ ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
Date- 23 March 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۳ ؍مارچ ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
ریاستی اسمبلی میں عام بجٹ پیش کیئے جانے کے دو ران ہنگا مہ آ رائی کر نے والے 19؍ اراکین اسمبلی کو آئندہ31؍ دسمبر تک کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ گذشتہ سنیچر کو وزیر خزا نہ سُدّھیر مُنگنٹیوار جس وقت عام بجٹ ایوان میں پیش کر رہے تھے تب اِن اراکین اسمبلی نے کسا نوں کے قرضہ جات کی معا فی کے مطالبے پر زبر دست ہنگا مہ آ رائی کی تھی۔ ایوان میں شور و غل، پوسٹرس لہرا نے ،نعرے بازی اور ایوان کے با ہر بجٹ کی کا پی نذر آ تش کر نے کے الزام پر
پا ر لیما نی امور کے وزیرگِریش با پٹ نے اِن ار کان اسمبلی کے خلاف معطلی کی قرار داد پیش کی تھی۔
معطل اراکین میں عبد الستار، ڈی۔پی۔ ساونت،وِجئے وڈٹیوار سمیت کانگریس کے10؍ اور جِتیندر آوہاڑ اور بھاسکر جا دھو سمیت این سی پی کے
9؍ اراکین شامل ہیں۔ اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد رادھا کرشن وِکھے پاٹل نے کہا ہیکہ ریاستی حکو مت اگر حزب اختلاف کے تمام ارکان کو معطل کر دیتی ہے تب بھی وہ کسا نوں کی قرض معا فی کے اپنے مطالبے پر قائم رہیں گے۔ پارلیمانی امور کے وزیر گریش با پٹ نے کہا ہے کہ معطلی کی کار وائی درست ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ کسا نوں کا معیار ِ زندگی بلند کر نے کے لیے حکو مت نے21؍ ہزار کروڑ روپئے مختص کیئے ہیں۔
دریں اثناء حزب اختلاف کے ایک کُل جماعتی نمائندہ وفد نے کل گور نر سے ملا قات کر کے مطا لبہ کیا کہ تمام اراکین اسمبلی کو معطل کر نے کا فیصلہ واپس لینے سے متعلق حکم جا ری کیا جائے۔ اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد رادھا کرشن وِکھے پاٹل ،قا نون ساز کونسل میں حزب اختلاف کے قائد دھننجئے مُنڈے،سابق وزیر اعلیٰ پر تھوی راج چو ہان،اجیت پوار،دلیپ ولسے پاٹل اور دیگر قا ئدین اِس وفد میں شامل تھے۔
***************************
وزیر تجا رت سُبھاش دیشمکھ نے کہا ہے کہ کسا نوں کی توّر خرید نے کے لیے ریاست میں فعال 316؍ توّر خرید مراکز خریدی مکمل ہونے تک کام کر تے رہیں گے۔ کل اسمبلی سے خطاب کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ ضرورت پڑ نے پر اِن مراکز کی تعداد میں مزید اضا فہ بھی کیا جا ئے گا۔
***************************
طِبّی تعلیم کے وزیر گِریش مہا جن نے کہا ہے کہ ریاست بھر کے سر کا ری ڈاکٹروں کو اِس ماہ کے اواخِر تک مکمل تحفظ فراہم کر دیا جائے گا تا ہم یہ ڈاکٹر رخصت کا بہا نہ بنا کر غریب عوام کو علاج معالجے کی سہو لت سے محروم نہ کر یں۔ ڈاکٹروں کی ہڑ تال کا کل تیسرا دِن تھا جِس کے با عث ریاست کے17؍ سر کا ری میڈیکل کالج اسپتالوں میں تیسرے دِن بھی طِبّی خد مات متا ثر ہوئیں۔ ناگپور کے370؍ پونا کے200؍ اور شو لا پور کے114؍ ڈاکٹروں کو اسپتال انتظا یہ نے معطل کر دیا ہے۔ اورنگ آباد کے سر کاری میڈیکل کالج اسپتال کے ڈین ڈاکٹر اجیت داملے نے 204؍ ڈاکٹروں کو کل رات 8؍ بجے تک ڈیو ٹی پر حاضر ہونے کی نوٹس جاری کی تھی ۔ تا ہم رجوع بہ کار نہ ہونے پر اُنھیں معطل کر نے کے احکا مات جاری کیئے گئے۔
دریں اثناء ریاستی حکو مت نے انتباہ دیا ہے کہ رخصت پر گئے ہوئے ڈاکٹرز اگر رجوع نہیں ہو تے تو اُن کی6؍ ماہ کی تنخواہیں کاٹ لی جائیں گی۔ اِسی دوران حکو مت نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹروں نے ہڑ تال واپس لے لی ہے۔
***************************
ڈاکٹروں کو زد وکوب کیئے جانے کے واقعات کی مذمت میں آج ریاست کے خانگی ڈاکٹروں نے ہڑ تال کا اعلان کیا ہے۔ بیڑ ضلع کے امبا جو گا ئی کی خانگی ڈاکٹروں کی تنظیم نے کل ایک روزہ ہڑ تال کی اور جلوس بھی نکالا۔ اِنڈین میڈیکل ایسو سی ایشن کی اورنگ آ باد شاخ نے بھی آج ہڑ تال کا اعلان کیا ہے۔
***************************
آئندہ مالی سال کے لیے مرکزی حکو مت کی جانب سے پیش کر دہ عام بجٹ کل لوک سبھا میں منظور کر لیا گیا۔ بنیادی بجٹ میں 29؍ ترا میم
اور 38؍نئے نکات کے ساتھ تر میم شدہ بجٹ کل شام لوک سبھا میں صو تی رائے دہی سے منظور کر لیا گیا۔ کانگریس قائد ملِک ارجُن کھرگے نے اِس بجٹ میں ملک بھر کے کسا نوں کے قرضہ جات معاف کیئے جانے کا مطالبہ کیا لیکن یہ مطالبہ منظور نہ ہونے پر حزب اختلاف نے زوردار نعرے بازی کی۔
***************************
وزیر ریلوے سُریش پر بھو نے تیقن دیا ہے کہ مجوزہ ناندیڑ-وردھا ریلوے لائن کا کا م اندرو ن4؍ برس مکمل کر لیا جائے گا۔
وردھا کے رکن پارلیمنٹ رام داس تڑس ہنگولی کے راجیو ساتو َ اور ایوت محل کی رکنِ پارلیمنٹ بھاونا گولی کے سوالوں کے جواب میں وزیر موصوف نے لوک سبھا میں یہ تیقن دیا ۔
***************************
لاتور ، پر بھنی ،چندر پور ،سانگلی ،میرج ،کُپواڑ،جلگائوں اور کلیان-ڈومبیولی میونسپل کار پو ریشنوں کے ضمنی انتخا بات کے پرو گرام کا ریاستی انتخا بی کمیشن نے اعلان کر دیا ہے۔ اِن تمام مقا مات پر19؍ اپریل کو رائے دہی ہو گی۔21؍ اپریل کو ووٹوں کی گنتی عمل میں آئے گی۔
***************************
CBSE نے جماعت ششم تا نہم کے امتحا نات کے لیے نئی پا لیسی تیار کی ہے۔ جِس کے مطا بق اب اِن جماعتو کے طلباء کو سال میں
2؍ امتحان دینے ہونگے اور90؍ فیصد نشا نات تحریر ی امتحانات کی بنیاد پر ہونگے۔
***************************
سما جی رابطے پر فحا شی کو روکنے کے لیے اقدا مات تجویز کر نے کی غرض سے عدالت عظمیٰ نے کل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ جِس میں گوگل،
مائیکرو سافٹ،یاہو اور فیس بُک جیسی کمپنیوں کے نمائندوں کو شامل کیا گیا ہے۔
***************************
No comments:
Post a Comment