Saturday, 25 March 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date- 25 March 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۵ ؍مارچ  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 ریاست بھر کے سر کا ری میڈیکل کالج ہسپتالوں کے رہائشی ڈاکٹروں نے گذشتہ پیر سے جاری اپنی رخصتی  ہڑتال کوختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رہائشی ڈاکٹروں کے تحفظ کے تیقن اور مریضوں کے رشتے داروں کو مریضوں سے ملنے کے لیے پاس دیئے جانے کے ریاستی وزیر طِبّی تعلیم کے تیقن کے بعد ڈاکٹروں کی تنظیم نے اپنے احتجاج کوختم کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔
 گذشتہ پیر سے جاری ڈاکٹروں کی اِس رخصتی ہڑ تال سے ممبئی کے سر کا ری ہسپتالوں میں181؍ جبکہ ریاست بھر کے سر کا ری دوا خا نوں میں
377؍ مریض ہلاک ہو گئے جن میں اورنگ آباد کے گھا ٹی ہسپتال کے57؍ اور امبّہ جو گائی کے گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال کے
19؍ مریض شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کل اسمبلی میں کہا کہ اگر ڈاکٹروں کو تحفظ کے تیقن کے با وجود  وہ کام پر رجوع نہ ہو تب اُن کے خلاف کا روائی کی جائے گی۔ میڈیکل ایسو سی ایشن کے ار کان نے کل وزیر اعلیٰ کے ساتھ ایک میٹنگ کے بعد ہڑ تال ختم کر نے کا اعلان کیا۔
***************************
 جرائم کو ثابت کر نے کے لیے پولس محکمۂ میں Automated   Multymodel   Biometric  Identification  System   کے استعمال کا ریاستی حکو مت نے فیصلہ کیا ہے۔ اِس جدید تکنیک کے تحت مجر موں کے انگلیوں کے نشا نات اور اُن کی تصا ویرمحفوظ کی جائے گی۔ مجر موں کی تلاش اور عدالت میں جرائم کے ثبوت کے لیے یہ جدید تیکنا لو جی کار آ مد ہو گی۔ اِس جدید نظام کو استعمال کر نے والی مہاراشٹر ملک کی اولین ریاست ہے۔
***************************
 حکو مت کسا نوں کے قرض معا فی کے لیے پا بند عہد ہے۔ یہ بات وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہی ہے۔
 کل اسمبلی میں وزیر اعلیٰ نے اِس ضمن میں بات کر تے ہوئے کہاکہ اُنھوں نے کسانوں کے قرضۂ جات کی معا فی کے لیے مرکزی حکو مت سے امداد کی اپیل کی ہے۔اِسی طرح وزیر اعلیٰ نے حزب اختلاف سے اپیل کی ہے کہ وہ اسمبلی کی کار وائی میں حصّہ لیں۔ اُنھوں نے یہ بھی تیقن دیا کہ اگر بجٹ میں کچھ نقائص رہ گئے ہو تو اُسے بھی دور کیا جائیگا۔ وزیر اعلیٰ نے بجٹ اجلاس کے دوران حزب اختلاف ارکان اسمبلی کے رویہ پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔
***************************
 اورنگ آباد ضلع کے کنّڑ تعلقے کے موضع گھاٹ شیندرہ کے کسان رامیشور بھُسا رے کو گذشتہ23؍ مارچ کو منترا لیہ میں کیئے گئے زدوکوب سے متعلق تفصیلی تفتیش کے احکا مات وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے دیئے ہے۔
***************************
 مقابلہ جاتی امتحا نات میں شر کت کر نے والے اوپن زمرے کے طلبہ کو بھی اِن امتحا نات کی فیس میں سہو لت دی جائے۔
 مراٹھواڑہ گریجویٹ اسمبلی حلقہ انتخا ب کے رکن اسمبلی ستیش چو ہان نے یہ مطالبہ کیا ہے۔ تعلیم یافتہ بیروز گاروں کے مسائل کی یکسوئی کے لیے منترا لیہ میں منعقدہ اجلاس میں اُنھوں نے یہ بات کہی۔
***************************
 ایئر اِنڈیا سمیت ملک کے چار بڑے ایئر ویز کمپنیوں نے عثمان آ باد کے ممبر پارلیمنٹ رویندر گائیکواڑ کو اپنی کمپنیوں سے ہوائی سفر نہ کرنے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ گائیکواڑ نے پرسوں ایئر اِنڈیا کے افسر کو زدوکوب کیا تھا۔ اِس پس منظر میں ایئر اِنڈیا سمیت جیٹ ایئرویز، اِنڈیگو،اِسپائیس جیٹ اور گو ایئر، اِن کمپنیوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ ایئر اِنڈیا نے گائیکواڑ کے کل کا دِلّی سے پونہ کا ٹکٹ بھی منسوخ کر دیاہے۔ تا ہم شیو سینا نے بھی گائیکواڑ سے اِس ضمن میں وضا حت طلب کی ہے۔
***************************
 آئندہ تین ماہ میں ملک بھر میں90؍ نئے پاسپورٹ آفس قائم کیئے جائینگے۔ یہ بات محکمۂ خار جہ کے سیکریٹری گیانیشور مڑے نے کہی ہے۔ وہ کل کولہا پور میں صحیفہ نگاروں سے بات چیت کر رہے تھے۔
 دریں اثناء اورنگ آ باد کے پاسپورٹ دفتر کا  آئندہ منگل کو گڈی پاڑوا کے موقع پر افتتاح عمل میں آئے گا۔ اِس کے بعد پاسپورٹ کے خواہش مند افراد آن لائن درخواست دہی کا عمل شروع کر سکینگے۔
***************************
 Aurangabad Metro Region Development Authorityکا قیام کل سے عمل میں آ چکا ہے۔
 Authorityکے کمشنر کا تقررّ ہونے تک ڈویژنل کمشنر پُرشوتّم بھاپکر اِس عہدے کے انچارج رہینگے۔ اِس ادارے کے دائرے اختیار میں اورنگ آباد ضلع میں اورنگ آباد میونسپل کار پو ریشن کے علا قے کے علا وہ Cantonment Board،اورنگ آباد تعلقہ، گنگا پور، پیٹھن ،خلد آباد اور پھلمبری تعلقوں کے کچھ علاقے شامل کیئے گئے ہیں۔
***************************
 Digital Paymentکے نظام سے ریاست اور ملک کی معا شی ترقی میں تیزی آئے گی۔
 یہ بات ناندیڑ ضلع کے رابطہ وزیر ارجن کھوتکر نے کہی ہے۔ وہ کل ناندیڑ میں نیتی آیوگ کے Digital Paymentمہم کے تحت ڈیجی دھن اجلاس کی افتتا حی تقریب سے مخا طب تھے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ ناندیڑ ضلع انتظا میہ نے e-governanceکے ذریعے Digital Paymentکی قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔ کل ہوئے اجلاس میں مختلف بینکوں سمیت تاجروں ،صنعتکا روں کے علا وہ طلبہ اور سر کا ری ملا زمین اور افسران نے بھی شر کت کی ۔
***************************
 

No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 15 اگست 2025‘ وقت: صبح 06:50 تا 07:00

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 15 August-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبری...