Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 30 March 2017
Time : 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۳۰ ؍مارچ ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
Date : 30 March 2017
Time : 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۳۰ ؍مارچ ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
اشیاء اور خد مات ٹیکس GST سے متعلق 4؍ بلوں کو کل لوک سبھا نے منظوری دیدی۔
قریب ساڑھے آٹھ گھنٹے تک ہوئی بحث کے بعد اِن بلوں کو منظوری دی گئی۔ لوک سبھا میں اِن بلوں کے منظور ہو جانے کے بعد ایک جو لائی سے ملک بھر میں ایک جیسا ٹیکس نظام نافذ کر نے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ یہ 4؍ بل مرکزی GST، مجموعی GST،مرکزکے زیر انتظام علاقوں کا GST اور ریاستی نقصان بھر پائی GSTہیں۔
بحث کے دوران اپو زیشن جماعتوں کی جانب سے تجویز کر دہ سبھی ترا میم مسترد کر دی گئی۔ اِس بل کو اقتصا دی بل کے طور پر پیش کیا گیا ہے اِسلئے اِسے راجیہ سبھا کی منظوری در کار نہیں ہو گی۔ بل پرہوئی بحث کے دوران بولتے ہوئے وزیر مالیات ارون جیٹلی نے کہا کہ GST قا نون کے تحت مرکز اور ریاستوں کے کاموں کی تقسیم طئے کی جا چکی ہے ۔ جیٹلی نے GSTکے نفاذ کے بعد اشیاء اور ساز و سا مان کی قیمتوں میں کمی ہونے کے امید ظاہر کی ۔ اِس بیچ راجیہ سبھا میں کانگریس کے رکن دِگ وجئے سنگھ اور بھارتیہ کمیونِسٹ پارٹی رہنما سیتا رام یچو ری نے مالیاتی بل2017ء میں اصلا حات تجویز کر تے ہوئے اُسے لوک سبھا میں واپس بھیجا ہے۔
***************************
اتر پر دیش کے مہوبہ ریلوے اسٹیشن کے قریب جبلپور -نظام الدّین دِلّی مہا کوَشل ایکسپریس ٹرین کے 8؍ ڈبّے پٹری سے اتر گئے ۔
آج علی الصبح 2؍ بجے کے قریب پیش آئے حادثے میں9؍ مسافروں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ شمال وسطی ریلوے کے تعلقات عامّہ افسر نے یہ اطلاع دی ۔
***************************
سپریم کورٹ نے کل ایک اہم فیصلے میں کل آلودگی کے لیے ذمہ دار بھارت اسٹیج تھری یعنیBS-3 انجن والی گاڑیوں کی فروخت اور اندراج پر پا بندی عائد کر نے کا حکم دیا۔ اِس فیصلے کا اطلاق ایک اپریل سے ہو گا۔ آٹو مو بائل کمپنیوںکی تنظیم نےBS-3 انجن نصب گاڑیوں کا ذخیرہ فروخت کرنے کی عدالت سے اجا زت مانگی تھی جسے عدالت نے نا منظور کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ عوام کی صحت آٹو موبائل کمپنیوں کے فائدہ سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ اِس فیصلے کے بعد اب ملک میں صرف BS-4 اخراج کے معیار والی گاڑیاں ہی فروخت کی جا سکیں گی۔ مرکزی حکو مت نے ایک جنوری 2014 کو ہی اِس معاملے میںBS-4 معیار نافذ کرنے کی ہدا یت دی تھی جسکے خلاف آٹو مو بائل کمپنیوں نے عدالت کا در وازہ کھٹکھٹا یا تھا۔
***************************
پونے میںCCTV کیمرے نصب کرنے کے بعد جرائم ثابت کرنے کی شرح میں ہوئے اضا فے کے بعد اورنگ آباد ،امرا وتی اور کلیان شہروں میں بھی CCTV کیمرے لگائے جائینگے ۔ وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کل قانون ساز اسمبلی میں یہ بات کہی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اِس کام کے لیے 442؍ کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔
***************************
نوٹ بندی کے بعد ضلع امدا دباہمی بینکوں کے پاس جمع ہوئے قریب44؍ ہزار کروڑ روپیوں کا معاملہ نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے قو می صدر شرد پوار نے کل راجیہ سبھا میں اُٹھا یا۔ پوار نے کہا کہ ربیع کی فصل کے لیے تقسیم کیئے جانے والے قرض پر اسکا منفی اثر پڑیگا۔
***************************
امدا باہمی اور مارکیٹِنگ کے ریاستی وزیر سبھاش دیشمکھ نے کہا ہے کہ پیاز اگا نے والے کسا نوں کو دی جا نے والی امداد میں اضا فہ کرنے سے متعلق تجویز ریاستی کا بینہ میں پیش کی جائے گی۔ ساتھ ہی پیاز بر آمد کرنے والے کسانوں کو نقل و حمل کے لیے دی جانے والی5؍ فیصد امداد کی مدت بڑھا نے سے متعلق مرکزی حکو مت کو تجویز روانہ کی جائے گی۔ سبھاش دیشمکھ نے کل قا نون ساز کونسل میں یہ بات کہی۔ ناسک ضلع کے ایو لہ میں ایک کسان کی جانب سے مناسب قیمت نہ ملنے کے بعد اپنی پیاز کی فصل کو آگ لگا دینے کے واقعے کے پس منظر میں پو چھے گئے سوال کا دیشمکھ جواب دے رہے تھے۔
***************************
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سرسنگھ چالاک مو ہن بھاگوت نے کہا ہے کہ وہ صدر جمہوریہ کی دوڑ میں شامل نہیں ہیں۔
ناگپور میں کل صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہوئے بھاگوت نے یہ وضا حت کی۔ اُنھوں نے کہا کہ RSS میں شمو لیت کے دوران ہی اُنھوں نے اپنے لیے دوسرے سبھی در وازے بند کر لیے ہیں جسکے بعد اسطرح کی کوئی تجویز پیش نہیں کی جا ئے گی۔ اور اگر پھر بھی ایسا ہوتا ہے تو وہ اُسے قبول نہیں کرینگے۔
***************************
ہنر مندی کو فروغ دینے سے متعلق منصوبے، پر دھان منتری کوَشل وِکاس یوجناکے تحت مجوزہ400؍ مراکز میں سے100؍ مراکز قائم کئے جا چکے ہیں۔ ہنر مندی کے فروغ کے وزیر راجیو پر تاپ روڈی نے کل لوک سبھا میں یہ اطلاع دی۔ روڈی ہنگولی کے رکن پارلیمنٹ راجیو ساتوَ کی جانب سے پو چھے گئے سوال کا جواب دے رہے تھے۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اگلے مہینے میں40؍ مراکز اور6؍ مہینے میں 250؍ مراکز قائم کر نے کی حکو مت کی کوشش ہے۔
***************************
سابق وزیر اعلیٰ پر تھوی راج چو ہان نے کہا ہے کہ مشکل حالات سے گزر رہے کسانوں کو قرض معافی دینے تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ چوہان نے کل چندر پور ضلع سے شروع ہوئی شیتکریسنگھرش یاترا سے خطاب کر تے ہوئے یہ بات کہی۔ چندر پور ضلع کے سِندے واہی تعلقے کے پڑس گائوں سے اِس یاترا کی شروعات ہوئی ہے جہاں ایک کسان نے خود کشی کر لی تھی۔ یاترا میں کانگریس کے ریاستی صدر اشوک چو ہان، سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار، شیتکری کامگار پارٹی، ریپبلِکن پارٹی ،سماج وادی پارٹی، جنتا دل یو نائیٹیڈ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے عہدیدار اور قریب 52؍ موجودہ اراکین اسمبلی شر کت کر رہے ہیں۔
***************************
No comments:
Post a Comment