Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date- 26 March 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 26؍مارچ 2017
وقت : صبح 8-40 سے 8-45
بھارت رتن ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کی بین الاقوامی یادگارکے لئے اِندومیل کی اراضی قومی کپڑاصنعت کارپوریشن نے کل ریاستی حکومت کے سپردکردی۔ودھان بھون میںہوئے اس پروگرام میںمرکزی کپڑاصنعت وَزیراسمرتی ایرانی نے اس اراضی کے کاغذات وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس کے سپردکئے۔مرکزی سماجی انصاف مملکتی وزیررام دَاس آٹھولے اس موقع پرموجودتھے۔یادگارقائم کرنے کے لئے ضروری اِقدامات رِیاستی حکومت نے اِ س سے قبل ہی شروع کردئیے ہیں۔اَراضی حوالے کرنے کی وجہہ سے یادگارقائم کرنے کے کام میںمزیدتیزی آئے گی یہ بات قانون ساز اَسمبلی میںوَزیراعلیٰ نے کہی۔
***************************
اسمبلی کاکام کاج بہترین طریقے سے چلایاجائے۔ اس کے لئے قانون سازاسمبلی کے 19؍اراکین کے معطّل کرنے کے فیصلے کوواپس لینے کے سلسلے میںریاستی حکومت کامثبت رول ہے۔یہ بات اسمبلی کے کام کاج وَزیرگریش باپٹ نے کہی ۔وہ کل قانون سازاسمبلی میںمخاطب تھے۔جس وقت مالی بجٹ پیش کیاجارہاتھااُس وقت ہنگامہ آرائی کرنے اسی طرح ایوان کے باہرمالی بجٹ کی کاپیاں نذرآتش کرنے کی پاداش میںکانگریس اور راشٹروادی کانگریس کے 19؍اراکین اسمبلی کو31؍دسمبرتک معطّل کرنے کاحکم نامہ بدھ کوجاری کیاگیاتھا۔معطّل کرنے کے اس فیصلے کومسترد کرنے کے لئے وزیراعلیٰ قانون سازاسمبلی کے صدر،قانون سازکونسل کے اسپیکراسی طرح دیگرگروپ رہنمائوں سے گفت وشنیدکی گئی اس کی اطلاع باپٹ نے دی۔ اسی بیچ قانون سازکونسل کے کانگریس اَراکین نے صحافیوں کودی گئی معلومات کے تحت جن اَراکین نے مالی بجٹ کی کاپیاں نذرآتش کی تھیں اُن کے معطّل کرنے کافیصلہ جاری اِجلاس کے آخری دن اورباقی ماندہ معطّل کئے گئے اراکین اسمبلی کافیصلہ بدھ تک واپس لینے کاقیاس ہے۔
***************************
کِسانوں کوقرض سے نجات دِلانے کے لئے حزب مخالف پارٹیوں نے 29؍ مارچ سے تمام ریاست میںسنگھرش ریلی نکالنے کافیصلہ کیاہے۔ ممبئی میںہوئی حزب مخالف پارٹیوں کے تمام اراکین اسمبلی کی میٹنگ کے بعدکانگریس رہنمااورسابق وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے اس کی اطلاع دی۔ کابینہ میںکسان کی مارپیٹ کے واقعہ کی اُنہوںنے مزمّت کی ۔اس سلسلے میںپولس اسٹیشن میںشکایت درج کرنے گئے ہوئے کسانوں کی شکایت درج کرنے سے انکارکرنے کی بات بھی چوہان نے کہی۔
***************************
آج سے یکم اپریل تک تمام سرکاری اورچند نجی بینکوں کے کام کاج جاری رکھنے کاحکم انڈین ریزروبینک نے دیاہے۔مالی سال کے آخرتک شہریوں کوٹیکس اداکرنے میںسہولت ہو۔اسی طرح دیگرسرکاری لین دین کرنے میںآسانی ہواس لئے یہ فیصلہ کیاگیاہے۔ریزروبینک سے لین دین سے متعلقہ شعبے بھی ان ایام میںتمام دن کھلے رہیںگے۔
***************************
میڈیکل کورسیس میں داخلوں کے لئے لئے جانے والے قومی اہلیتی داخلہ ٹیسٹ NEET کے لئے ناندیڑاورلاتورمیںمرکز شروع کرنے کامطالبہ رُکن ِاَسمبلی ستیش چوہان نے وَزیراعلیٰ دِیویندرپھڑنویس کے پاس کیاہے۔
نیٹ امتحان کے لئے مراٹھواڑہ میںاورنگ آبادکے علاوہ ایک بھی اِمتحانی مرکزنہیںہے۔یہ بات چوہان نے کہی۔اِس ضمن میں مرکزی فروغ اِنسانی ترقیاتی وَزیرپرکاش جائوڑیکر سے بات چیت کرنے کاتیقن وَزیراعلیٰ نے اِس موقع پردیا۔
***************************
وَزیراعظم نریندرمودی آج آکاشوانی سے ’’من کی بات‘‘ اِس پروگرام کے تحت ملک کے عوام سے خطاب کریںگے۔ اِس پروگرام کایہ تیسواں حصّہ ہے۔آکاشوانی اوردُوردرشن کے تمام چینلوں پرصبح گیارہ بجے اِس پروگرام کونشرکیاجائے گا۔
***************************
مراٹھواڑہ میںسات ہزارکروڑروپیوں سے زیادہ رقم کے راستوں کے کاموں کی شروعات جلدہی کی جائے گی۔یہ بات مرکزی شاہراہ ترقیاتی وزیرنتن گڈکری نے کہی۔اورنگ آبادمیںکل ہیڈگیواراَسپتال میں Casualty Unit کاافتتاح کرنے کے بعد وہ صحافیوں سے مخاطب تھے۔ اِن تمام راستوں کی معلوماتی رِپورٹ تیارکردی گئی ہے۔یہ بات وَزیرموصوف نے کہی۔
***************************
اورنگ آبادریلوے اسٹیشن میںبنائے گئے Automatic Scalator کوکل قوم کے نام موسوم کیاگیا ۔ ریلوے وَزیرسریش پربھونے حیدرآباد سے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے اس الیکٹرانک زینے کوقوم کے نام موسوم کیا۔
رکن پارلیمنٹ چندرکانت کھیرے ،ضلع پریشد کی صدردیویانی ڈونگائونکر،ریلوے ڈویژنل منیجرڈاکٹر اے کے سنہا کی موجودگی میںہوئے اس پروگرام میںاورنگ آباد ریلوے اسٹیشن کیش لیس کاروبارکے لئے سوفیصد مستحکم ہونے کااعلان بھی کیاگیا۔
***************************
ہندوستان اور آسٹریلیاء کے درمیان ہماچل پردیش کے دھرم شالہ میں جاری چھوتھے اورآخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میںکل پہلے دن آسٹریلیاء کی پوری ٹیم تین سورنزپرآئوٹ ہوگئی۔ ہندوستانی گیندبازکلدیپ یادونے بین الاقوامی ٹیسٹ کرکٹ مقابلوں میںقدم رکھتے ہی اپنے پہلے ٹیسٹ مقابلے میں چاروکٹیں حاصل کرلی۔اُمیش یادونے دواوربھونیشورکمار، روی چندر، اشوین اوررویندرجڈیجہ نے ایک ایک وکٹیں حاصل کیں۔

No comments:
Post a Comment