Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date- 24 March 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۴ ؍مارچ ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
Date- 24 March 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۴ ؍مارچ ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
سماجی اور تعلیمی نظریہ سے پچھڑے ہوئے طبقوں کے لیے قو می کمیشن قائم کر نے کو کل مرکزی کا بینہ نے منظوری دے دی۔
پچھڑے ہوئے طبقوں کے لیے قو می کمیشن کی جگہ یہ نیا کمیشن قائم کیا گیا ہے۔ اِسکی وجہ سے قدیم کمیشن کالعدم قرار دیا گیا ۔ پچھڑے ہوئے ذاتوں، جماعتوں کے لیے قائم قو می کمیشن کی طرح دیگر پچھڑے ہوئے طبقوں کی شکا یتیں سماعت کرنے کے لیے ایک کمیشن کی ضرورت کا مطالبہ کئی یوم سے کیا جا رہا تھا۔ اِس کمیشن کو آئینی درجہ دیا گیا ہے۔ اِسکی وجہ سے اب دیگر پچھڑے ہوئے طبقوں میں نئی ذاتوں کو شامل کرنے کے لیے یا خارج کرنے کے فیصلے کے لیے پارلیمنٹ کی منظوری حاصل کرنا ضروری ہے۔ صدر، نائب صد ر تین اراکین پر یہ کمیشن تشکیل دیا گیا ہے۔
***************************
حکو مت میں شامل ہونے کے با وجود حکو مت کی مخالفت کر نے کے شیو سینا کے رول پر غور و خوص کرنے کے لیے بھارتیہ جنتا پار ٹی کی ’’سوکانو کمیٹی‘‘ کی کل ممبئی میں میٹنگ ہوئی۔ اِس میٹنگ میں 2؍ سیاسی متبادل پر گفت و شنید ہوئی اِسکی اطلاع خبر رساں ایجنسی کو بھارتیہ جنتا پارٹی ذرائع نے دی۔ اِس میں راست اسمبلی کے وسط مُدتی انتخا بات کرا نے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ربط میں حزب مخالف پارٹیوں کے جو اراکین ہیں اُنھیں استعفے دلا کر بھارتیہ جنتا پا رٹی کی انتخا بی نشانی پر منتخب کر انے کا متبادل شامل ہے۔ ذرائع کی اطلاع کے بموجب حزب مخالف کے چند اراکین اسمبلی بھارتیہ جنتا پار ٹی کے ربط میں ہیں ۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔
***************************
ریاست کا 2017-18ء اِس سال کا مالی بجٹ کل قا نون ساز اسمبلی میں بحث کے بغیر منظور کر لیا گیا۔ حکو مت نے طئے شدہ وقت سے قبل ہی وزیر مالیات کے خطاب کے بعد بجٹ کو منظوری دے دی۔ حزب مخا لف سمیت حکو مت کی حما یتی پارٹی شیو سینا کے اراکین کو بھی اِس بجٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔ ایسا الزام راشٹر وادی کانگریس کے رکن اسمبلی جینت پاٹل نے عائد کیا۔ شیو سینا کے راکن اسمبلی جئے پر کاش مندڑا اور وجئے اوَٹی نے بھی اِس پر تنقید کی۔ اُنھوں نے کہا کہ ما لی بجٹ کی بحث میں ہمیں کسا نوں کی قرض معا فی کا مسئلہ پیش کر نا تھا۔
اِسی بیچ19؍ اراکین اسمبلی کے معطّل کر نے کے مسئلے پر کل قا نون ساز اسمبلی میں حزب مخالف نے واک آئوٹ کیا۔ قانون ساز کونسل میں بھی حزب مخالف نے کسا نوں کی قرض معا فی کے مسئلہ پر ہنگا مہ آ رائی کی۔ جِسکی وجہ سے کل بھی ایوان کا کام کاج نہ ہو سکا۔ حزب مخالف اراکین نے اسپیکر کے قریب جا کر نعرے بازی کی ہنگا مہ آرائی میں اضا فہ ہونے کی وجہ سے ڈِپٹی اسپیکر مانک رائو ٹھاکرے نے تمام دِن کے لیے اجلاس کی کار وائی ملتوی کر دی۔
***************************
تمام سر کا ری اسپتالوں کے رہائشی ڈاکٹرس فوراً خد مات پر رجوع ہو جائیں ایسا حکم ممبئی ہائی کورٹ نے دیا ہے۔ کل ہوئی سماعت کے در میان عدالت نے کہا کہ حفاظت کے ضمن میں تدا بیر کر نے کے لیے حکو مت کو تھوڑا وقت چا ہیے۔ ریاستی حکو مت اسپتالوں میں5؍اپریل تک
500؍ حفاظتی گارڈس اور13؍ اپریل تک مزید 600؍ حفاظتی گارڈس تعینات کریں۔ ایسا حکم عدالت نے دیا۔اِس سلسلے میں 15؍ یوم کے بعد اگلی سماعت ہو گی۔ رہائشی ڈاکٹرس کی تنظیم ’’مارڈ‘‘ نے اِس موقع پر حلف نا مہ داخل کرتے ہوئے کہا کہ رہائشی ڈاکٹرس اپنی اجتما عی رخصت کی در خواستیں واپس لینے کے لیے تیار ہیں۔ تا ہم اُنکی تحفظ کی ضما نت حکو مت لیں۔
***************************
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے اپیل کی ہے کہ ڈاکٹرس عام لوگوں کی طِبّی خد مات کے نظریہ سے مریضوں کی خد مات کے بارے میں لیے گئے حلف نا مہ کو سامنے رکھ کر کام کریں۔ کل اُنھوں نے قا نون سا ز اسمبلی میں کہا کہ حکو مت ڈاکٹرس کو مکمل تحفظ فراہم کریگی۔ اِس احتجاج کی وجہ سے غریبوں کو طِبّی سہو لتیں فراہم نہیں ہو رہی ہیں۔کئی آپریشن ملتوی کر نا پڑ رہا ہے۔ اِس جانب توجہ دلا تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایک دو افراد کی خطائوں کی سزا پورے سماج کو دینا یہ غلط بات ہے۔
اِسی بیچ ڈاکٹرس پر ہوئے حملوں کی مذمّت میں رہائشی ڈاکٹرس کے احتجاج میں کل خانگی ڈاکٹرس بڑے پیما نے پر شامل ہوئے۔ اورنگ آباد شہر میں تقریباً 4000؍ ڈاکٹرس نے کرانتی چوک میں احتجا ج کیا۔ اِس میں نِجی ڈاکٹرس کثیر تعد ادمیں شامل ہوئے۔
***************************
مارڈ تنظیم کے ساتھ اِنڈین میڈیکل تنظیمIMA نے بھی احتجاج میں حصّہ لیا۔ شہر کے تقریباً اسپتالوں کےOPD بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا مقابلہ کر نا پڑا۔ اِسی بیچ دِلّی کے ڈاکٹرس نے بھی مہا راشٹر کے ڈاکٹرس کی حما یت کر تے ہوئے احتجاج کیا۔ تقریباً2000؍ ڈاکٹرس کل اِس احتجاج میں شامل ہوئے۔
***************************
عثمان آباد کے رکن پارلیمنٹ رویندر گائیکواڑ نے کل طیارے میں جگہ کے تناز عے پر ایئر اِنڈیا کے ایک آ فیسر کی مار پیٹ کی۔
کل دِلّی کے اِندرا گاندھی بین الاقوامی طیران گاہ پر یہ واقعہ پیش آ یا۔ اِس سلسلے میں طیارہ کمپنی نے پولس میں شکا یت درج کر دی۔ اِسکی اطلاع PTI خبر رساں ایجنسی نے دی۔
***************************
No comments:
Post a Comment