Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date- 31 March 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۳۱ ؍مارچ ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
Date- 31 March 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۳۱ ؍مارچ ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
وزیر خزانہ Sudhir Mungantiwarنے اعلان کیا ہے کہ ربیع کی فصلوں کی بیمہ رقم براہ راست کسا نوں کو ادا کی جائے گی۔
اِس سے قبل ضلع بینکوں اور سب رجسٹرار کو حکم دیا گیا تھا کہ ربیع کی فصلوں کی بیمہ رقوم میں سے 50؍ فیصد رقم قرض کھاتے میں وضع کی جائے ۔ حکو مت کے اِس فیصلے کی کل حزب اختلاف کے قائد دھننجئے مُنڈے اور دیگر رہنمائوں نے شدید مخالفت کی۔ اِس کے بعد وزیر مالیات نے یہ احکا مات واپس لیے جانے کا اعلان کیا۔
***************************
مرکزی وزیر زراعت رادھا مو ہن سنگھ نے کسا نوں کی معا شی صورتحال بہتر بنا نے کے لیے اِسکیموں پر موثر عمل در آ مد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ کل لوک سبھا میں وقفۂ صفر کے دوران کانگریس کے رکن جیو تیر آ دتیہ سندھیا نے مراٹھواڑہ ،وِدربھ اور تلنگا نہ کے کسا نوں کی زبو ں حالی کی سمت توجہ مبذول کر وا تے ہوئے کسا نوں کے قرضہ جات کی معافی کا مسئلہ اٹھا یا۔ اِس کا جواب دیتے ہوئے وزیر زراعت نے کہا کہ حکو مت نے زر عی قرضہ جات پر بڑی رعایتیں دی ہیںاور قومی آفات سماوی فنڈ سے کسانوں کو امداد دی گئی ہے۔
***************************
ریاستی وزیر خزا نہSudhir Mungantiwarنے کہا کہ کسانوں کے قرضہ جات معاف کرنے اور سر کاری ملازمین کے لیے
7؍ ویں اجر تی کمیشن کے نفاذ کے تئیں حکو مت مثبت رویہ رکھتی ہے۔ کل قا نون ساز کونسل میں اپنے ایک بیان میں وزیر موصوف نے کہا کہ 7؍ ویں اجر تی کمیشن کے نفاذ سے سر کا ری خزا نہ پر21؍ ہزار500؍ کروڑ روپئے کا اضا فی بوجھ پڑے گا۔ اُنھوں نے بتا یا کہ مختلف اسکیموں کے تحت رقو مات براہ راست متعلقہ افراد کے بینک کھاتوں میں جمع ہونے کے عمل کے باعث ڈھائی ہزار کروڑ روپئے کے بچت ہو رہی ہے۔
***************************
مرکزی حکو مت نے ہوابازی اسکیم کے تحت علاقا ئی ہوائی خد مات کے پہلے مر حلے کا کل اعلان کیا۔
اِس اِسکیم کے تحت ایک گھنٹے تک کے ہوائی سفر کے لیے45؍ ہوائی راستوں پر ڈھائی ہزار روپئے میں سفر کیا جاسکے گا۔ ہوائی جہاز میں مو جودہ پہلے مقررہ نشستوں کے لیے یہ سہولت رہیگی۔ بقیہ نشستوں کے لیے معمول کے مطا بق کرایہ ادا کرنا ہو گا۔ اِس اِسکیم میں مہا راشٹر کی ناندیڑ-ممبئی، ناندیڑ-حیدر آباد، ناسک-ممبئی، نا سک -پونا، کولہاپور-ممبئی، جلگائوں -ممبئی اور شو لاپور-ممبئی پر وازیں شامل ہیں۔
***************************
راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے سر براہ شرد پوار اور بی جے پی کے بزرگ قائد مُر لی منو ہر جو شی سمیت متعدد اہم شخصیات کو صدر جمہوریہ پر نب مکھر جی کے ہاتھوںکل پدم وِبھوشن اعزاز تقسیم کیئے گئے۔ اِس موقع پر لوک سبھا کے آنجہا نی اسپیکر پی ۔ اے۔ سنگما اور مدھیہ پر دیش کے آنجہا نی وزیر اعلیٰ سُندر لا ل پٹوا کو بعد از مرگ پدم وِبھو شن دیاگیا۔ اِسکے علا وہ ویراٹ کو ہلی، انورادھا پوڈوال ،شیف سنجیو کپور اور کیلاش کھیر کو بھی پدم ایوارڈ زدیئے گئے۔
***************************
مسلم معا شرے میں تین طلاق اور ایک سے زائد شادی کے شرعی حقوق کو چیلنج کر نے والی در خواست کی سماعت عدالت عظمیٰ کی آئینی بینچ 11؍مئی سے ہونے والی گر می کی تعطیلات کے دوران کرے گی۔ چیف جسٹِس جے۔ ایس۔ کھیہر کی زیر صدارت دو رکنی بینچ نے کل اِس درخواست کی سماعت آئینی بینچ کے سپرد کر دی اور حکو مت کو اندرون دو ہفتے اپنا جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔ گذشتہ 27؍ مارچ کو مسلم پر سنل لاء بورڈ نے اپنا موقف پیش کر تے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے شر عی حقوق کے جواز کو چیلنج کر نے والی یہ در خواست نا قابل سماعت ہے۔اورقر آن و حدیث کے مطا بق مسلم شرعی قوا نین کو آئین کی کسو ٹی پر نہیں پر کھا جا سکتا۔ اِس سے قبل عدالت عظمیٰ نے کہا تھا کہ تین طلاق اور دیگر امور سے متعلق قانونی پہلوئوں پر عدالت فیصلہ دے گی۔ اور اسلا می شریعت کے مطا بق دی گئی طلاق کی نگرا نی عدالت کرے یا نہ کرے یہ پا رلیمنٹ کے دائرہ کار میں آ تا ہے۔
***************************
روز نا مہ اورنگ آ باد ٹائمز کی گولڈن جوبلی تقا ریب کے سلسلے میں کل سے صحا فت پر2؍روزہ سیمینار کا آ غاز ہوگا۔
کریسنٹ ایجوکیشنل سو سائٹی ،قو می کونسل برائے فروغ اردو زبان اور مو لانا آزاد کالج کے اشترا ک سے ہونے والے اِس سیمینار کا افتتاح پرو فیسر ارتضیٰ کریم کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔ پروگرام کی صدا رت پدم شری فاطمہ زکر یا کریں گی۔ معروف تنقید نگار پروفیسر عتیق اللہ کلیدی خطبہ دیں گے۔ روضہ باغ میں آئی ایچ ایم ہال میں کل صبح 10؍ بجے اِس سیمینار کا افتتاح عمل میں آئے گا۔ سیمینار کے کنوینر خان مقیم خان ہونگے۔ جِس میں ملک بھر کے نامور صحا فی اور ادیب اپنے مقالے پیش کریں گے۔
***************************
امراض قلب کے علاج میں استعمال ہونے والے اِسٹینٹ ،کیتھیڑ اور بلون جیسے طِبّی آلات و اشیاء کے لیے زائد قیمت وصول کر نے والے اسپتالوں کے خلاف سخت کار وائی کی جائے گی۔ یہ اعلان وزیر برائے تحفظ صا رفین گریش باپٹ نے کل قا نون ساز کونسل میں کیا۔
***************************
No comments:
Post a Comment