Tuesday, 28 March 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date- 28 March 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  28 ؍مارچ  2017
وقت : صبح  80-40 سے  8-45
 پارلیمنٹ نے دماغی صحت ودیکھ بھال بل 2016 کو کل لوک سبھا کی منظوری کے بعد پاس کردیا۔بل کامقصد حفظان صحت سے متعلق خدمات کی ادائیگی کے دوران دماغی امراض سے متاثر لوگوں کے حقوق کاتحفظ، فروغ اورتعمیل فراہم کرناہے۔بل میںیہ بھی کہاگیا ہے کہ جوشخص خودکشی کی کوشش کرتاہے، اسے اس وقت دماغی مریض خیال کرتے ہوئے تعزیرات ہند کے تحت سزانہیں دی جائے گی۔دماغی امراض کے شکارشخص کواس کی دماغی صحت، دماغی صحت کی دیکھ بھال،علاج اورجسمانی صحت کی دیکھ بھال کے معاملے میں رزداری رکھے جانے کاحق ہوگا۔
 بل کے تحت،اگر ماں دماغی صحت کے مرکزمیںیابازآبادکاری،دیکھ بھال یازیرعلاج ہے توتین سال سے کم عمرکے بچے کواس سے الگ نہیں کیا جائے گا۔بل کی سفارشات کی خلاف ورزی کی صورت میںجرمانہ اورقید کی سزاتفویض کی گئی ہے۔
***************************
 سپریم کورٹ نے کل کہا ہے کہ حکومت اپنی فلاحی اسکیموں کے فائدے عوام تک پہنچانے کے لئے آدھارکارڈ کولازمی نہیں بناسکتی۔ البتہ عدالت نے کہا کہ حکومت کوبینک کھاتے کھولے جانے جیسی دوسری اسکیموں میںآدھارکے استعمال سے روکانہیں جاسکتا۔عدالت نے کہا کہ وہ آدھار کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت کے لئے سات ججوں کی ایک بینچ قائم کرے گی لیکن فی الحال یہ ممکن نہیںہے۔
 مستقبل میںآدھارکارڈ یہ واحد شناختی کارڈ ثابت ہونے کاقیاس ہے۔انکم ٹیکس کی تفصیلات پیش کرتے وقت آدھارکارڈ ضروری قرار دیا جاسکتا ہے۔یہ بات مرکزی وَزیرمالیات ارون جیٹلی نے کہی ہے۔
***************************
 کِسانوں کی خودکشی پرقابوپانے کے لئے کیاکیاجاسکتاہے؟ ایساسوال سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے کیاہے۔اس سلسلے میں اس اسکیم کا خاکہ چارہفتوں میںپیش کرنے کی ہدایت بھی عدالت عالیہ نے مرکزی حکومت کودی۔کسانوں کی خودکشی پرقابوپانے کے سلسلے میںپیش کی گئی عرضداشت کی سماعت کے دوران کل عدالت نے یہ حکم دیا۔مرکزاس ضمن میں ریاستی حکومتوں سے بھی بات چیت کریںیہ بات عدالت نے کہی ۔
***************************
 اشیاء اورخدمات ٹیکس GST سے متعلقہ تمام بل وزیر مالیات ارون جیٹلی نے کل لوک سبھا میںپیش کئے ۔نقصان بھرپائی،مرکزی اشیاء اور خدمات ٹیکس ،مرکزی علاقے سے متعلق GST بل اورمتحدہ اشیاء وخدمات ٹیکس ان میںشامل ہیں۔
 پارلیمنٹ میںمنظوری ملنے کے بعد ریاستیں GST بل کواپنی اپنی اسمبلیوں میںپیش کریںگے۔یکم جولائی سے ملک میںاشیاء اورخدمات ٹیکس قانون پرعمل درآمدشروع ہوجائے گایہ بات جیٹلی نے کہی۔
***************************
 دھنگرسماج کوریزرویشن دینے کے بارے میںمہاراشٹرحکومت کی جانب سے ہنوزکوئی تجویزپیش نہیں کی گئی ہے۔یہ بات ادیواسی ترقیاتی وزیر جیول اورام نے کل لوک سبھا میںکہی۔راشٹروادی کانگریس پارٹی کی سپریہ سوڑے ، شیوسینا کے شیواجی ارڈرائو پاٹل، بھارتیہ جنتاپارٹی کے چنتامن وانگا کی جانب سے پوچھے گئے سوال کاوہ جواب دے رہے تھے۔
***************************
 بچہ مزدوری پرقابوپانے کے لئے مراٹھواڑہ کے زیادہ تراضلاع میںضلع ایکشن کمیٹیوں کی معرفت توجہہ دی جارہی ہے۔لیبر وزیر بنڈارو دتّاتریہ نے کل لوک سبھا میںاس کی اطلاع دی۔اورنگ آبادکے رکنِ پارلیمنٹ چندرکانت کھیرے نے اس سلسلے میں سوال کیاتھا۔
***************************
 صدرجمہوریہ ہندپرنب مکھرجی ،نائب صدرجمہوریہ حامدانصاری ،وزیراعظم نریندمودی ،گورنر سی ودھیاساگررائو،وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے ریاست کے عوام کوسال نو اسی طرح گڈی پاڑوے کی مبارکبادپیش کی ہے۔
***************************
 اورنگ آبادکے بزرگ معروف تاریخ داں عبدالحئی کاکل انتقال ہوگیا۔وہ 78؍برس کے تھے۔صوفی سنت تاریخ کے وہ ماہرتھے۔ عبدالحئی نے اورنگ آباد ،خلدآباداورجالنہ ان شہروں کی تاریخ پراہم تصانیف تحریر کی۔ہندی، عربی اورفارسی زبانوں پراُنہیں عبورحاصل تھا۔عبدالحئی نے قائم کئے تاریخی ریسرچ مرکزکے ذریعے سے لاتعداد ملکی اورغیرملکی اسکالر رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔کل خلدآباد میںان کی آخری رسومات اداکردی گئی۔
***************************
 آسٹریلیاء کے خلاف دھرم شالہ میںجاری چوتھے اورآخری کرکٹ ٹیسٹ مقابلے میںہندوستانی کرکٹ ٹیم جیت کے قریب ہے۔ بھارت کو کامیابی کے لئے مزید87؍ رنزدرکارہے۔کل کھیل ختم ہونے تک ہندوستانی ٹیم نے دوسری باری میںبغیر وکٹ کھوئے 19؍رنزبنالئے تھے۔لوکیش راہول 13، اورمرلی وجئے 6؍ رنز پرکھیل رہے تھے۔اس سے قبل آسٹریلیاء کی دوسری اننگ 137؍ رنزپرسمٹ گئی۔ہندوستان کو پہلی باری میں32؍ رنز کی سبقت حاصل ہوگئی تھی۔چارٹیسٹ مقابلوں کی سیریز میںدونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت کربرابری پرہے۔ایک مقابلہ ڈراہواتھا۔
***************************


No comments: