Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 15 May 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : 15؍مئی 2017
وَقت : صبح 8:40 - 8:45
***********************
نکوبارجزائراورجنوبی انڈومان کے سمندری علاقے میںمانسون پہنچ گیاہے۔محکمہ موسمیات نے کل یہ اطلاع دی ہے۔ہرسال 17؍مئی کو مانسون جزائرانڈومان نکوبارپہونچتاہے۔تاہم اس سال وہاں معمول سے تین دن قبل ہی موسمی بارش شروع ہوچکی ہے۔محکمہ موسمیا کے ڈائریکٹر جنرل کے جی رمیش نے کہا کہ ابھی یہ کہناقبل ازوقت ہوگاکہ آیامانسون کیرالامیںبھی قبل ازوقت پہونچے گایاحزبِ معمول ۔عام طورسے کیرالامیںبارش کی شروعات یکم جون سے ہوتی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
رِوایتی سائنس کوجدیدسائنس سے مربوط کرنے کے لئے ملک کے سائنسدانوں کوانتھک جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔یہ بات مملکتی وَزیر برائے اموردِفاع سبھاش بھامرے نے کہی ہے۔وہ کل پونہ میںرِیاستی حکومت ودنیان بھارتی اوردکن ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے پونہ میںمنعقدہ پانچویں قومی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے مخاطب تھے۔وَزیراعلیٰ دِیویندرپھڑنویس بھی اس موقع پرموجودتھے۔وَزیراعلیٰ نے اپنی مخاطبت میںکہا کہ ہندوستانی محققین نے مستقل سائنسی ترقی کی بنیادیں فراہم کی ہے۔ان بنیادوں پراگرہم آگے بڑھے توملک میںجدیدسائنسی ترقی کانیاسویراہوناعین ممکن ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مرکزی سرکارنے کمیونٹی ریڈیواسٹیشن کے قیام کے لئے دی جانے والی امداد50؍فی صد سے بڑھاکر75 فی صدکرنے کافیصلہ کیاہے۔شمال مشرقی رِیاستوں میںایسے ریڈیواسٹیشنوں کے قیام کے لئے 90؍فی صدامداددی جائے گی۔مرکزی وَزیربرائے اطلاعات ونشریات ایم وینکیّا نائیڈو نے کل چنائی میںیہ بات کہی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
دیویانگ طلبہ کے لئے ہاسٹل کی تعمیر کامطالبہ مرکزی وَزیربرائے خواتین واطفال مینکاگاندھی نے کیاہے۔اُنہوںنے سماجی انصاف کے وَزیر تھاورچندمہگوت کواس ضمن میںلکھے مکتوب میںکہاکہ بچوں کے نگہداشت کرنے والے ادارے دیوبانگ یعنی معذوربچوں کی صحیح دیکھ بھال کرنے سے قاصر ہیں۔محترمہ گاندھی نے مطالبہ کیاہے کہ بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے مقامی اداروں کی نگرانی میںہرریاست میںایک خصوصی ہاسٹل قائم کی جائے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
دنیابھر کے کمپیوٹروں پرحال ہی میںہوئے سائبرحملے کے پس منظرمیںانڈین کمپیوٹرائزایمرجنسی رسپانس ٹیم (CERT) نے رِیزروبینک آف انڈیا، شیئرباراورقومی مالی بورڈ سمیت ملک کے سبھی اہم اوربیڑے اداروں کوسائبرسیکوریٹی سے متعلق اہم ہدایات دی ہے۔اس سائبر حملے کے سبب دنیابھر کے بڑے بڑے کمپیوٹرنظام ٹھپ ہوگئے ہیں۔حکومت مہاراشٹر نے بھی اس ضمن میں رہنماخطوط جاری کئے ہیں۔
ملک میںمائو۔وادسے متاثرہ علاقوں میںمرکزی حکومت 11؍ہزارکروڑ روپیوں کے اخراجات سے نئی سڑکیں تعمیر کرے گی۔وَزیراعظم دیہی سڑک اسکیم کے تحت یہ کام کئے جائیںگے۔اس اسکیم کے تحت مائو۔وادسے متاثرہ علاقوں میںتقریباً ساڑھے پانچ ہزارکلومیٹر راستوں اور126؍پلوں کی تعمیر اورمرمت انجام دی جائے گی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مہاراشٹر واکری ساہتیہ پریشد کی جانب سے چھٹی کل ہند مراٹھی سنت ساہتیہ سمیلن لاتورمیںمنعقدکی جائے گی۔پریشد کے صدروٹھل پاٹل نے کل صحیفہ نگاروں سے بات چیت کے دوران یہ بات کہی۔اُنہوںنے کہاکہ 29؍تا31؍مئی کے درمیان لاتورمیںیہ سمیلن منعقد کی جائے گی۔جس کی صدارت گہنیناتھ مہاراج اوسیکرکریںگے۔استقبالیہ کمیٹی کے صدرلاتورضلع کے رابطہ وَزیرسنبھاجی رائوپاٹل نیلنگیکررہیںگے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بیڑضلع کی پرلی زرعی مارکیٹ کمیٹی کے بورڈآف ڈائریکٹرس کے چنائو میںکل 96؍اعشاریہ 54؍فی صد رائے دہی ہوئی۔18؍ڈائریکٹرس کی نشستوں کے لئے 42؍ امیدوارچنائو میدان میںتھے۔وَزیردیہی ترقیات پنکجامنڈے اوراسمبلی کے ایوان بالامیںحزبِ اختلاف رہنمادھننجے منڈے کے پینلوں کے درمیان اصل مقابلہ ہے۔آج ووٹوں کی گنتی ہوگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
لاتورمیونسپل کارپوریشن کے میئر اورڈپٹی میئر کے چنائو کے لئے آئندہ 19؍ تاریخ کومیونسپل کارپوریشن کاخصوصی اجلاس طلب کیاگیاہے۔ ڈویژنل کمشنرپرشوتم بھاپکرنے کل اس ضمن میںایک حکمنامہ جاری کیاہے۔لاتورمیونسپل کارپوریشن میںبی جے پی کو36؍ کانگریس کو33؍ نشستیں ملی ہیں۔ جبکہ نیشنلٹ کانگریس پارٹی کے پاس صرف ایک نشست ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مراٹھواڑہ سے حج کوجانے والے زائرین کی تربیت کے لئے کل اورنگ آبادمیںایک تربیتی نشست رکھی گئی تھی۔اس نشست میںحج کے مسائل اور طریقہ کارسے متعلق معلومات دی گئی۔ دوسری تربیتی نشست آئندہ 21؍تاریخ کورکھی گئی ہے۔

No comments:
Post a Comment