Thursday, 24 May 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 24 May 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۴  ؍مئی  ۲۰۱۸ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 مرکزی حکو مت نے ملک کے نکسل تشدد سے متا ثرہ علاقوں میں 4072؍ مو بائل ٹا ورس نصب کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔
مرکزی کابینہ کے کل منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا۔4072؍ ٹا ورس میں سے 136؍ ٹا ورس مہا راشٹر میںلگائے جائیں گے۔ اِس منصو بے کے دو سال پہلے مکمل ہو ئے پہلے مر حلے میں2329؍ ٹاورس لگائے جا چکے ہیں۔ مر کزی کابینہ نے کل اپنے اجلاس میں قر ض اور دیوالیہ قا نون میں اصلاح سے متعلق آرڈیننس کو بھی منظوری دی۔اِسکے علا وہ شمالی مشرق ریاست منی پور میں ملک کی پہلی کھیلوں کی یو نیور سٹی قائم کرنے سے متعلق آرڈیننس کو بھی کا بینہ نے منظوری دی۔
***** ***** *****
 کشمیر کے دورے پر گئے مہا راشٹر کے اراکین اسمبلی کے وفد پر کل دہشت گرد حملہ ہوا۔ خبر ہے کہ سبھی اراکین اسمبلی محفوظ ہیں۔ حملہ اُس وقت ہوا جب اُنکا قا فلہ اننت ناگ میں تھا اور اُس پر ہتھ گو لہ پھینکا گیا۔ پنچایت راج سمیتی کے اِس وفد میں اورنگ آ باد ٹیچرس اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی وِکرم کالے بھی شامل ہیں۔
***** ***** *****
 جنتادل سیکو لرJDS کے رہنما ایچ ڈی کُمار سوا می نے کر نا ٹک کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا کل حلف اُٹھا یا۔ کر نا ٹک کے گور نر وِجو بھائی والا نے کُمار سوامی کو عہدے اور  راز داری کا حلف دِلا یا۔ کانگریس کے  جی پرمیشور نے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔
***** ***** *****
 اورنگ آ باد میں ہوئے حالیہ فساد ات کی جانچ کے لیے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولس بِپن بہاری کو نامزد کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کل PTI سے بات کر تے ہوئے یہ اطلاع دی۔ سماجوادی پارٹی ،کانگریس اور MIM کے اراکین اسمبلی کے ایک وفد نے کل وزیر اعلیٰ سے ملا قات کی۔ پھڑ نویس نے کہا کہ اُنھوں نے وفد میں شامل اراکین اسمبلی کو یقین دلا یا ہے کہ فسادات سے متا ثرہ افراد کو قا نون کے مطا بق نقصان بھر پائی کی رقم اداکی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 72؍ گھنٹوں میں اورنگ آ باد کے نئے پولس کمشنر کا تقرر کر لیا جائے گا۔
***** ***** *****
 علاقائی خود مختار اداروں سے چُنی جا نے والی ریاستی قا نون ساز کونسل کی 6؍ میں سے پانچ سیٹوں کے نتیجوں کا آج اعلان ہو گا۔ عثمان آ باد ،لاتور، بیڑ حلقے کے ووٹوں کی گنتی کو انتخا بی کمیشن نے ملتوی کر دیا ہے۔ اِس سیٹ کے علا وہ پانچوں سیٹوں کے ووٹوں کی گنتی آج ہو گی۔ اِن حلقوں میں پیر21؍ مئی کو رائے دہی ہو ئی تھی۔ پر بھنی، ہنگولی حلقۂ انتخا ب میں99.60؍ فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے۔ ووٹوں کی گنتی کا عمل صبح آٹھ بچے سے شروع ہو چکا ہے اور دو پہر تک سبھی نتیجوں کے اعلان کی امید ہے۔
***** ***** *****
 جالنہ ضلعے کے جعفر آباد ،گھن سائونگی،منٹھا اور بد نا پور نگر پنچا یتوں کے صدور کا انتخا ب کل عمل میں آ یا۔ اِسکے تحت جعفر آ باد نگر پنچا یت کے صدر کے عہدے پر NCP کی کوِتا واکڑے ،منٹھا میں شیو سینا کے نِتِن راٹھوڑ اور گھن سائونگی میںNCP کی پراجکتہ دیشمکھ بلا مقا بلہ منتخب ہوئیں ہیں۔ بد نا پور میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے پر دیپ سا بڑے دس ووٹوں کے ساتھ بد نا پور نگر پریشد کے صدر کی حیثیت سے چُنے گئے ہیں۔ سا بڑے نے کانگریس اور NCP اتحاد کی امید وار پر یتی سابڑے کو تین ووٹوں سے ہرا یا۔
***** ***** *****
 سر کاری ملازمین اور افسران کو اپنی سر کاری رہائش گاہیں چھوڑ نے سے پہلے بجلی کا بِل پوار ادا کر نے سے متعلق سر  ٹیفکیٹ پیش کر نا ہوگا۔ اِس بارے میں جاری سر کاری حکم نا مے میں کہا گیا ہے کہ افسران اور ملازمین کو رہائش گاہیں خالی کر نے سے پہلے انتظا میہ کو سر  ٹیفکیٹ پیش کر نا ہو گا جو اِس بات کی تصدیق کرتا ہو کہ بجلی بِل کی رقم واجب الاداء نہیں ہے۔
***** ***** *****
 پیٹرو ل اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہو رہے اضا فے کے خلاف کانگریس کی جانب سے کل عثمان آ بادمیں احتجاج کیا گیا۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضا فے سے مہنگائی میں بھی بے تحا شہ اِضا فہ ہو رہا ہے۔ اِس بیچ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہو رہی بڑھو تری کے خلاف کانگریس پارٹی کی جانب سے آج ممبئی ضلع کلکٹر دفتر پر جلوس بھی نکا لاجائے گا۔
 دوسری جانب مہار شٹر نو نِر مان سیناMNS نے بھی ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف کل پر بھنی ضلع کلکٹر دفتر پر جلوس نکا لا۔ اِس موقع پر دو پہیہ  گاڑیوں کی خود کشی کا علا متی ماڈل بھی دکھا یا گیا۔
***** ***** *****
 پر بھنی ضلع میں کل صبح پیش آئے ایک حادثے میں دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ حادثہ اُس وقت پیش آ یا جب جِنتور-جالنہ راستے پر ایمبولنس اور آپّے رکشہ آمنے سامنے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔
***** ***** *****
 اورنگ آباد ضلع کے بِڑکِن سے پولس نے کل IPL کر کٹ مقابلوں پر سٹہ لگانے کے معاملے میں آٹھ لو گوں کو گرفتار کر لیا ۔ پولس نے ملزمین سے93؍ ہزار روپیوں کا سامان بھی ضبط کیا ہے۔
***** ***** *****
 مراٹھواڑہ کے کچھ مقا مات پر گذشتہ دو دنوں سے مطلع ابر آ لود بنا ہوا ہے۔ دفتر مو سمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ اگلے چو بیس گھنٹوں کے دوران مراٹھواڑہ کے پر بھنی، ہنگولی، ناندیڑ، عثمان آباد اور لاتور ضلعوں کے کچھ مقا مات پر تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اِسکے علا وہ دفتر مو سمیات نے کہا ہے کہ 25 ؍ اور26؍ مئی کو وِدربھ کے کچھ مقا مات پر شدید اور کچھ مقا مات پر نہا یت شدید گرم لہر چل سکتی ہے۔
***** ***** *****

No comments: